تعارف خادم ادب

Dilkash

محفلین
ھاھاھا
رضوان صاحب اور دوستو

ًمحمد وارث بھائی سے تعارف کے حولے سے (رحمان بابا ) پشتو کا ایک شعر شئر کیا تھا
اور تعارف سے پہلو بچانے کی کوشش کی تھی۔اپکی محبت نے شارع عام پر لایا ھے۔

فیروز افریدی نام ھے۔ گزشتہ 20 سالوں سے دیار غیر(قطر) میں مزدوری کرتا ھوں۔
کچھ پیسے ادبی کاموں کے لئے بچاتا ھوں۔
ھر سال اپنی تنظیم کی جانب سے دوستو ں کی تعاون 14 اگست پر مشاعرہ کرتا ھوں ،جھاں پاکستان سے بھی شعراء کرام تشریف لاتے ھیں ۔
ان سے سیکھتا رھتا ھوں۔

ایک پشتومجلہ پشاور سے دستار انٹرنیشنل کے نام سے جاری ھے
جو کہ مفت تقسیم ھوتا ھے ،کیونکہ علاقائی زبانوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔
پشتو میں شعر اور نثر لکھنے کی کوشش کرتا ھوں۔
اردو ویب محفل نے مواد کے حوالے سے بہت ھی متاثر کیا ھے۔
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
خوش آمدید آفریدی صاحب۔ محفل فورم پسند کرنے کا بھی بہت شکریہ۔ ہمیں بھی آپ کا انداز گفتگو بہت پسند ہے۔ آپ نے شاید دیکھا ہو کہ یہاں پشتو کمپیوٹنگ پر بھی کام ہو رہا ہے۔ کیا آپ کا فرضی (جی لالہ) کے ساتھ تعارف ہے جو حجرہ فورم چلا رہے ہیں؟
 

Dilkash

محفلین
حجرہ فورم پر زیادہ مکتوبات میرے ھی ھیں۔مجھے اندازہ ھے کہ اپ نے ھم پر عظیم احسان کیا ھے جسکےلئے میں اور تمام احباب تہہ دل سے مشکور و ممنون ھیں۔

اللہ تعالٰی اپکا یہ اخلاص اعمال صالحہ میں قبول فرمائیں۔امین
 

رضوان

محفلین
مڑہ آپ تو میرا کلی وال نکلا;)
میں الخور میں رہا ہوں پانچ سال تک اور مصیب الرحمان (اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے) کے زمانے میں ایک دو مشاعرے بمعہ اہل و اعیال اٹینڈ کرنے کی سعادت حاصل کرچکا ہوں۔
آپ تو ویسے ہی شرمائے بیٹھے تھے یہ بزم یاراں ہے بس سوائے دلشکنی کے جو کوئی دلکش تو کر نہیں سکتا سب جائز ہے۔
ڈھیر پخیر راغلے
 

Dilkash

محفلین
اچھا۔۔
کیا بات ھے۔
اب تو الخور اور دوحہ بہت ھی بدل گیا ھے رضوان صاحبreal estate میں بے تحاشہ انوسٹمنٹ ھوئی ھے۔
دوحہ اب غریب لوگوں کی رہنے کی جگہ نہ رہی۔ دو کمروں کا فلیٹ 8000 ریال سے کم نہیں۔
ھم تو وکرہ شفٹ ھوئے ،اور ملک صاحب مسکین، ملک عدم سدھارگئے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید dilkash۔ امید ہے کہ آپ کا وقت محفل پر اچھا گذرے گا۔ کسی بھی دقت کی صورت میں رابطہ کیجئے گا
 
آفریدی صاحب آپ نے دلکش نام رکھا ہے اور میں سوچا کرتا تھا کہ ھ اور ہ کو آپ اتنی خوبصورتی سے کیسے ملا لیتے ہیں تو کچھ راز اب سمجھ میں آیا ہے۔ دوسرا رضوان سے آپ کی جان پہچان نکل آئی یہ ایک اور عمدہ بات ہوگئی۔

امید ہے آپ کی پوسٹس سے لطف اٹھاتے رہیں گے۔
 

Dilkash

محفلین
آفریدی صاحب آپ نے دلکش نام رکھا ہے اور میں سوچا کرتا تھا کہ ھ اور ہ کو آپ اتنی خوبصورتی سے کیسے ملا لیتے ہیں تو کچھ راز اب سمجھ میں آیا ہے۔ دوسرا رضوان سے آپ کی جان پہچان نکل آئی یہ ایک اور عمدہ بات ہوگئی۔

امید ہے آپ کی پوسٹس سے لطف اٹھاتے رہیں گے۔

:)غلطیوں کے لئے معزرت خواہ ہوں
مسئلہ یہ ھے بھائی محب کہ ساری زندگی ایسی طرح لاپرواھی سے کٹی ھے ۔پابندیوں سےھر پشتون سخت گھبراتا ھے۔

اگر کسی پشتون سے کہہ دیا جائے کہ اتنی رقم دو ورنہ تمہیں مارینگے تو وہ کبھی بھی نہیں دیگا اور اگر یہ کہا جائے کہ تمھیں قید کرینگے، تو منہ مانگی رقم دینگے(بشرط رقم ھو انکے پاس ھو;) )

رضوان بھائی تو صحراوی رہ چکے ھیں۔اللہ نے شائد انکی سزا معاف کی ھے۔:)
 
Top