حکومت نے مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

قیصرانی

لائبریرین
زیادہ قصور جماعت اسلامی اور فضل الرحمان کا بھی تھا
پی پی نے شاید این ار و کی اتنی حمایت نہیں کی تھی
آپ این آر او سے مستفید ہونے والوں کی فہرست دیکھیں، پی پی پی، ن لیگ، ق لیگ، غرض ساری ہی جماعتیں اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو چکی ہیں
 
ہوگا یا نہیں ہوگا، ابھی آپ بتائیے کہ چوہدری افتخار جو سابقہ چیف جسٹس ہے، کیا وہ مجرم نہیں آپ کی نظر میں؟

میر ی نظر میں تو ملزم ہے
فوج کا ساتھ عدلیہ نے ہمیشہ دیا تھا
اس کی ناں بھی دراصل فوج اور ان کے اشارے پر تھی
مشرف کو اتارنا تھا بہرحال۔ یہ ڈبل گیم کررہا تھا
 
آپ این آر او سے مستفید ہونے والوں کی فہرست دیکھیں، پی پی پی، ن لیگ، ق لیگ، غرض ساری ہی جماعتیں اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو چکی ہیں

مگر اٹھارویں ترمیم میں پی پی سے زیادہ پنجاب کی ق لیگ اور کراچی کی ایم کیوایم تھی اس کے ساتھ ہی جماعت اور جے یو ائی
یہی حقیقت ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
میر ی نظر میں تو ملزم ہے
فوج کا ساتھ عدلیہ نے ہمیشہ دیا تھا
اس کی ناں بھی دراصل فوج اور ان کے اشارے پر تھی
مشرف کو اتارنا تھا بہرحال۔ یہ ڈبل گیم کررہا تھا
اب یہ بتائیے کہ کیا افتخار چوہدری کو سیاست میں آنا چاہئے یا اسے ہیرو بننا چاہیئے؟ :)
 
مشرف کا پہلا قدم ائین میں منظور ہوچکا اٹھارویں ترمیم میں شاید
اچھا کیا آپ نے شاید کہا۔ :) مشرف کے 1999 کے قدم کو 17 ویں ترمیم کے ذریعے تحفظ دیا گیا، لیکن 18 ویں ترمیم میں اس قدم کو پھر سے غیر آئینی قرار دیا گیا۔
لیکن اس طرح کہ مشرف کو 1999 کی سزا نہیں ہو سکتی لیکن 2007 کی غداری پر سزا ہوسکتی ہے۔
 
افتخار چوہدری اور دیگر ساتھی مشرفی آمریت کے خلاف قدم اٹھا کر اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کرچکے ہیں، بلکہ آئیندہ جج اس کی حمایت نا کریں اس کا بھی بندبست کر چکے اس اب ہیرو بھی بن چکے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا نکتہ نظر یہ ہے کہ مجرم کو اپنے جرم کو معاف کرنے کا حق نہیں ہونا چاہئے۔ اگر سپریم کورٹ میں غیر پی سی او حلف یافتہ جج حضرات (بشمول خواتین) یہ فیصلہ دے دیتے ہیں کہ مشرف کا کون سا قدم غلط تھا اور کون سا درست، اور اس کے مطابق کون مجرم ہے اور کون نہیں، تو مجھے وللہ کوئی جھجھک نہیں ہوگی کسی کو ہیرو ماننے میں۔ البتہ میری ناقص عقل ہرگز یہ ماننے کو تیار نہیں کہ ایسے جج صاحبان کہ جو براہ راست ایک قانون سے فائدہ اٹھا کر ترقی پا چکے ہیں، اپنے "محسن" کو اس کے کسی قدم پر روک سکیں
 
قیصرانی

لائبریرین
افتخار چوہدری اور دیگر ساتھی مشرفی آمریت کے خلاف قدم اٹھا کر اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کرچکے ہیں، بلکہ آئیندہ جج اس کی حمایت نا کریں اس کا بھی بندبست کر چکے اس اب ہیرو بھی بن چکے۔
محترم، میرا اوپر والا مراسلہ دیکھئے۔ چوہدری افتخار نے اگر پی سی او ون پر حلف نہ لیا ہوتا تو کیا یہ آج یہاں ہوتے؟ کیا یہ چیف جسٹس کے عہدے تک پہنچ سکتے؟ سینارٹی لسٹ میں ان کا نام کتنا پیچھے تھا؟ میں انہیں ہیرو تب مانتا جب یہ پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کو بحال کرتے اور خود ان کے لئے اپنے سابقہ عہدے پر واپس چلے جاتے۔ آپ یہ تو مانتے ہیں کہ چوہدری افتخار نے ہرگز ان ججوں کی بھلائی یا بحالی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا؟ کیا ہیرو ایسے ہوتے ہیں؟
 
ہاں یہ درست ہے کہ افتخار چوہدری سے یہ نیکی نہیں ہوئی جس کا آپ نے ذکر کیا۔ لیکن انہوں نے بعد میں بہت سی نیکیاں کیں۔ جن کی وجہ سے میں ان کو ہیرو مانتا ہوں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ہاں یہ درست ہے کہ افتخار چوہدری سے یہ نیکی نہیں ہوئی جس کا آپ نے ذکر کیا۔ لیکن انہوں نے بعد میں بہت سی نیکیاں کیں۔ جن کی وجہ سے میں ان کو ہیرو مانتا ہوں۔
دیکھئے محترم، آپ کو حق ہے کہ آپ کسی بھی انسان کو اپنا ہیرو مان سکتے ہیں۔ مجھے بھی یہ حق حاصل ہے۔ تاہم ہم میں سے کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ کسی کو متفقہ ہیرو قرار دے دیں۔ چوہدری افتخار سے کئی اچھے افعال بھی سرزد ہوئے اور کئی برے بھی۔ فی الوقت میرا نکتہ نظر یہ ہے کہ ان کی شخصیت کے پہلو دیکھے جائیں تو منفی زیادہ ہیں اور مثبت کم۔ تاہم یہ میرا نکتہ نظر ہے۔ آپ اپنے انداز سے دیکھتے ہیں اور دیگر احباب اپنے انداز سے
جب آپ یہ کہتے ہیں کہ
میں چوہدری افتخار کو اپنا ہیرو مانتا ہوں
تو مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا۔ لیکن جب آپ یہ کہیں گے کہ
چوہدری افتخار ہیرو ہے یا اسے ہیرو ماننا چاہیئے
تو یہاں مجھے اختلاف ہے۔ امید ہے کہ We are on the same page :)
 
کاشفی

محفلین
مجھے مشرف سے ہم دردی ہورہی ہے

ویسے بالاخر مہاجر ہی پھنستا ہے بالاخر چاہے مشرف ہو، عبدل قدیر ہو
دیکھنا یہ صرف مشرف کو ہی سزا دیں گے
ایک احسان کریں۔۔ہر جگہ مہاجر مہاجر بحث مت چھیڑیں۔۔پلیز! خدارا!
ہر جگہ مہاجروں کونہیں گھسیٹا کریں۔۔ ہر جگہ مہاجروں کی بحث نہیں چھیڑا کریں۔۔پلیز!
میں آپ کی شکایت کردونگا انتظامیہ سے۔۔ ہر لڑی کو اکٹر بکڑ بمبے بو مت بنایا کریں۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اللہ کرے ایسا ہو، کیونکہ سزا سنانے کے لئے موجودہ عدالتوں میں بہت کم جج ایسے ہوں گے جو پی سی او کے تحت حلف یافتہ نہ ہوں۔ اس فیصلے کے ہوتے ہی لوٹ سیل لگ جائے گی اور جج، سیاست دان اور فوجی افسران ایسے غائب ہوں گے جیسے ضعیف کے منہ سے دانت :)
دانت گرنے تک کے ضعف میں ساٹھ ستر سال تو لگ ہی جاتے ہیں۔:)
 
ایک احسان کریں۔۔ہر جگہ مہاجر مہاجر بحث مت چھیڑیں۔۔پلیز! خدارا!
ہر جگہ مہاجروں کونہیں گھسیٹا کریں۔۔ ہر جگہ مہاجروں کی بحث نہیں چھیڑا کریں۔۔پلیز!
میں آپ کی شکایت کردونگا انتظامیہ سے۔۔ ہر لڑی کو اکٹر بکڑ بمبے بو مت بنایا کریں۔۔

کیوں؟ آپ نے مہاجر کا ٹھیکہ لے رکھا ہے

حق یہ ہے کہ ہر جگہ مہاجر ہی پھنستا ہے۔ ابھی بھی مشرف پھنسے گا ۔ نہ کیانی نہ چوہدری۔ دیکھ لینا
 
کاشفی

محفلین
کیوں؟ آپ نے مہاجر کا ٹھیکہ لے رکھا ہے

حق یہ ہے کہ ہر جگہ مہاجر ہی پھنستا ہے۔ ابھی بھی مشرف پھنسے گا ۔ نہ کیانی نہ چوہدری۔ دیکھ لینا
میں نے کوئی ٹھیکہ نہیں لیا ہے۔اور نہ ہی میں ٹھیکے دار ہوں۔۔:)
۔لیکن آپ ہر جگہ لڑی کو موڑ دیتے ہیں۔۔اور جس لڑی میں مہاجر کی بحث چھیڑتے ہیں وہاں معاملہ کچھ غلط ہوجاتا ہے۔
اس لیئے مہاجر کی بحث مت چھیڑیں۔۔۔
آپ یو ٹرن لیتے ہیں اپنی باتوں میں۔۔کبھی عزت مآب پرویز مشرف سید کو اُلٹا پھلٹا کہتے ہیں۔۔نواز شریف اور دیگر کو اچھا کہتے ہیں۔۔
اپنے بنائے ہوئے اصولوں پر قائم رہا کریں۔۔ورنہ آدھا تیتر آدھا کبوتر والا معاملہ ہوجائےگا۔۔بٹیر کے بغیر۔۔
پرویز مشرف کے تمام کے تمام اقدامات درست تھے۔۔اور میں ان کے تمام اقدامات کو درست قرار دیتا ہوں۔۔
اس کے ساتھ کچھ بھی نہیں ہوگا۔۔کسی میں اتنی تپڑ موجود نہیں کہ وہ اس کا کچھ بگاڑ سکیں۔
 
میں نے کوئی ٹھیکہ نہیں لیا ہے۔اور نہ ہی میں ٹھیکے دار ہوں۔۔
۔لیکن آپ ہر جگہ لڑی کو موڑ دیتے ہیں۔۔اور جس لڑی میں مہاجر کی بحث چھیڑتے ہیں وہاں معاملہ کچھ غلط ہوجاتا ہے۔
اس لیئے مہاجر کی بحث مت چھیڑیں۔۔۔
آپ یو ٹرن لیتے ہیں اپنی باتوں میں۔۔کبھی عزت مآب پرویز مشرف سید کو اُلٹا پھلٹا کہتے ہیں۔۔نواز شریف اور دیگر کو اچھا کہتے ہیں۔۔
اپنے بنائے ہوئے اصولوں پر قائم رہا کریں۔۔ورنہ آدھا تیتر آدھا کبوتر والا معاملہ ہوجائےگا۔۔بٹیر کے بغیر۔۔
پرویز مشرف کے تمام کے تمام اقدامات درست تھے۔۔اور میں ان کے تمام اقدامات کو درست قرار دیتا ہوں۔۔
اس کے ساتھ کچھ بھی نہیں ہوگا۔۔کسی میں اتنی تپڑ موجود نہیں کہ وہ اس کا کچھ بگاڑ سکیں۔

جو غلط ہے وہ غلط کام بتانا ہوگا۔
تیتیر کو تیتیر اور بٹیر کو بٹیر کہنے ہوگا
مشرف اگر غدار ہے تو اسکو غدار کہنا ہوگا۔ یہ ضرور ہے کہ غداری یحیی نے بھی کی، ضیا نے بھی کی مگرپھنسے گا مشرف کیونکہ مہاجر ہے۔ یہی حقیقت ہے۔
جتنا کچھ مشرف کے ساتھ ہوچکا ہے ہوا ہے کسی اور چیف اف اسٹاف کے ساتھ؟ غیرت مند ہوتا تو ڈوب مرتا چلو بھرپانی میں۔4
 
ویسے میرا اصول بھی سن لیں

غلط غلط ہے چاہے وہ کوئی میرا پیارا ہی کیوں نہ کررہا ہو۔
کام کے حمایت اس کام کے فوائد اور نقصانات کی بنا پر کی جاتی ہے ۔شخصیات کی نہیں۔
ہمارے برصغیر میں لوگ شخصیت پرست ہیں۔ کیونکہ ان کی ٹریننگ ہی یہی ہے۔ سینہ کوبی کرلیں گے مگر سنت حسین پر چل کر سر نہیں کٹائیں گے
 
کاشفی

محفلین
جو غلط ہے وہ غلط کام بتانا ہوگا۔
تیتیر کو تیتیر اور بٹیر کو بٹیر کہنے ہوگا
مشرف اگر غدار ہے تو اسکو غدار کہنا ہوگا۔ یہ ضرور ہے کہ غداری یحیی نے بھی کی، ضیا نے بھی کی مگرپھنسے گا مشرف کیونکہ مہاجر ہے۔ یہی حقیقت ہے۔
جتنا کچھ مشرف کے ساتھ ہوچکا ہے ہوا ہے کسی اور چیف اف اسٹاف کے ساتھ؟ غیرت مند ہوتا تو ڈوب مرتا چلو بھرپانی میں۔4
پرویز مشرف نے کچھ غلط نہیں کیا۔۔۔جو غلط سمجھتے ہیں وہ سمجھتے رہیں۔۔
پرویز مشرف کیوں چلو بھر پانی میں ڈوب مرے۔۔انہیں سوئمنگ آتی ہے۔۔۔
پرویز مشرف کے دشمن بھی زندہ رہیں۔۔۔
 
Top