حکومت نے مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

بالآخر حکومت نے مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ خبر یوں ہے۔

اسلام آباد…حکومت نے سابق صدر، جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے خصوصی عدالت سے رجوع کرلیا۔ پرویز مشرف غداری کیس میں آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے یہ درخواست وفاقی سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے جمع کرائی ہے۔حکومت نے سنگین غداری کے ایکٹ 1973 کے تحت کارروائی کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے آئین معطل کر کے ایمرجنسی نافذ کی۔ ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں قائم خصوصی عدالت اس درخواست پر کارروائی کرے گی۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=130003
 
شمشاد

لائبریرین
سب ڈھکوسلے ہیں۔ آخر میں کچھ بھی نہیں ہو گا۔ سب باعزت بری ہو جائیں گے۔
یہ سودے بازیاں ہیں کہ کس کو کیسے روکا جائے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اللہ کرے یہ مقدمہ چلے اور مشرف کے اقدامات کو تحفظ دینے والے سارے فوجی، سیاستدان اور جج حضرات بھی اپنی اپنی سزا پائیں
 
سب ڈھکوسلے ہیں۔ آخر میں کچھ بھی نہیں ہو گا۔ سب باعزت بری ہو جائیں گے۔
یہ سودے بازیاں ہیں کہ کس کو کیسے روکا جائے۔
میرا خیال ہے کہ سودے بازی تو پہلے سے ہورہی ہے، لیکن مشرف کو باعزت بری نہیں کیا جائے گا، لیکن سزا سنا کر رسوا کر کے، بعد میں ڈیل کا اعلان کر کے جلاوطن کر دیا جائے جیسے مشرف نے نواز کے ساتھ کیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
سیاستدانوں میں شاید کوئی زیر عتاب آ جائے تو آ جائے لیکن فوجی اور جج حضرات کو تو آپ بھول جائیں کہ وہ دنیاوی عدالت سے سزا پائیں گے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ سودے بازی تو پہلے سے ہورہی ہے، لیکن مشرف کو باعزت بری نہیں کیا جائے گا، لیکن سزا سنا کر رسوا کر کے، بعد میں ڈیل کا اعلان کر کے جلاوطن کر دیا جائے جیسے مشرف نے نواز کے ساتھ کیا۔
اللہ کرے ایسا ہو، کیونکہ سزا سنانے کے لئے موجودہ عدالتوں میں بہت کم جج ایسے ہوں گے جو پی سی او کے تحت حلف یافتہ نہ ہوں۔ اس فیصلے کے ہوتے ہی لوٹ سیل لگ جائے گی اور جج، سیاست دان اور فوجی افسران ایسے غائب ہوں گے جیسے ضعیف کے منہ سے دانت :)
 
کم از کم چوہدری افتخار تو باعزت بری ہوجاویں گے۔
ابھی انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے ہیں۔ بلکہ سیڑھیاں چڑھنی ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
یعنی چوہدری سمیت تمام جج
اور کیانی سیمت تمام حاضر کور کمانڈرز
سب ائین سے غداری کے کیسے مرتکب ہوسکتے ہیں؟ ایک ساتھ؟
آئین کے آرٹیکل چھ کے مطابق (شاید) غدار اور اس کی حمایت کرنے اور مدد دینے والے سب افراد کو برابر مجرم قرار دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق اس وقت کی پارلیمان، اس وقت کے جج حضرات جنہوں نے پی سی او پر حلف لیا، اور وہ فوجی افسران بھی جنہوں نے براہ راست حصہ لیا، اس کے تحت مجرم قرار پائیں گے۔ واضح رہے کہ اگر سپریم کورٹ نے آئین میں تبدیلیوں کے لئے تین سال کی مہلت نہ دی ہوتی تو مشرف کو ہرگز یہ سب کرنے کی ہمت نہ ہوتی :)
 
قیصرانی

لائبریرین
کم از کم چوہدری افتخار تو باعزت بری ہوجاویں گے۔
ابھی انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے ہیں۔ بلکہ سیڑھیاں چڑھنی ہیں
مجھے تو وہ پھانسی گھاٹ کی سیڑھیاں چڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویسے اللہ لگتی کہیئے کہ سچ کیا ہے۔ کیا چوہدری افتخار نے مشرف کے پہلے پی سی او پر حلف نہیں لیا تھا؟ کیا چوہدری افتخار نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے مشرف کو تین سال آئین میں تبدیلی کی کھلی چھوٹ نہیں دی تھی؟ کیا غدار ثابت کرنے کے لئے کچھ اور باقی ہے؟
 
آئین کے آرٹیکل چھ کے مطابق (شاید) غدار اور اس کی حمایت کرنے اور مدد دینے والے سب افراد کو برابر مجرم قرار دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق اس وقت کی پارلیمان، اس وقت کے جج حضرات جنہوں نے پی سی او پر حلف لیا، اور وہ فوجی افسران بھی جنہوں نے براہ راست حصہ لیا، اس کے تحت مجرم قرار پائیں گے۔ واضح رہے کہ اگر سپریم کورٹ نے آئین میں تبدیلیوں کے لئے تین سال کی مہلت نہ دی ہوتی تو مشرف کو ہرگز یہ سب کرنے کی ہمت نہ ہوتی :)

وہ تو قومی اسمبلی نے جائز قرار دے دیا تھا 1999 والے قدم کو
2007 میں تو ائین صرف معطل ہوا تھا
 
مجھے تو وہ پھانسی گھاٹ کی سیڑھیاں چڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویسے اللہ لگتی کہیئے کہ سچ کیا ہے۔ کیا چوہدری افتخار نے مشرف کے پہلے پی سی او پر حلف نہیں لیا تھا؟ کیا چوہدری افتخار نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے مشرف کو تین سال آئین میں تبدیلی کی کھلی چھوٹ نہیں دی تھی؟ کیا غدار ثابت کرنے کے لئے کچھ اور باقی ہے؟

مشرف کا پہلا قدم ائین میں منظور ہوچکا اٹھارویں ترمیم میں شاید
 
قیصرانی

لائبریرین
وہ تو قومی اسمبلی نے جائز قرار دے دیا تھا 1999 والے قدم کو
2007 میں تو ائین صرف معطل ہوا تھا
یار آپ واقعی اتنے بھولے ہیں؟ آئین کو جب بھی توڑا جائے گا یا معطل کیا جائے گا، وہ ایک جرم ہے۔ جرم کی سزا نہ صرف مجرم بلکہ اس کا ساتھ دینے والے، سبھی کو ملتی ہے یا کم از کم ملنی چاہیئے
 
قیصرانی

لائبریرین
مشرف کا پہلا قدم ائین میں منظور ہوچکا اٹھارویں ترمیم میں شاید
جب وہ اس آئین کو ہی توڑ چکا تو اس آئین کی کیا مجال کہ اس کو قبول نہ کرے؟ آئین میں یہ ترمیم انہی حضرات نے کی تھی جنہوں نے مشرف سے اپنے گناہ بخشوائے تھے این آر او کی مدد سے۔ یاد ہے نا؟
 
یار آپ واقعی اتنے بھولے ہیں؟ آئین کو جب بھی توڑا جائے گا یا معطل کیا جائے گا، وہ ایک جرم ہے۔ جرم کی سزا نہ صرف مجرم بلکہ اس کا ساتھ دینے والے، سبھی کو ملتی ہے یا کم از کم ملنی چاہیئے

ملنی چاہیے ہمم۔ یہ تو ہے
مگر ہوگا نہیں۔

ملے گی اگر سزا تو مشرف کو۔ ہجرت بھی ایک سزا ہی ہے
 
جب وہ اس آئین کو ہی توڑ چکا تو اس آئین کی کیا مجال کہ اس کو قبول نہ کرے؟ آئین میں یہ ترمیم انہی حضرات نے کی تھی جنہوں نے مشرف سے اپنے گناہ بخشوائے تھے این آر او کی مدد سے۔ یاد ہے نا؟

زیادہ قصور جماعت اسلامی اور فضل الرحمان کا بھی تھا
پی پی نے شاید این ار و کی اتنی حمایت نہیں کی تھی
 
Top