مظفر وارثی حمد۔ کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے۔ مظفر وارثی

فرحت کیانی

لائبریرین
کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے
دکھائی بھی جو نہ دے ، نظر بھی جو آرہا ہے وہی خدا ہے

تلاش اُس کو نہ کر بتوں میں ، وہ ہے بدلتی ہوئی رُتوں میں
جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے ، وہی خدا ہے

وہی ہے مشرق وہی ہے مغرب ، سفر کریں سب اُسی کی جانب
ہر آئینے میں جو عکس اپنا دکھا رہا ہے ، وہی خدا ہے

کسی کو سوچوں نے کب سراہا ، وہی ہوا جو خدا نے چاہا
جو اختیارِ بشر پہ پہرے بٹھا رہا ہے ، وہی خدا ہے

نظر بھی رکھے ،سماعتیں بھی ، وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی
جو خانہء لاشعور میں جگمگا رہا ہے ، وہی خدا ہے

کسی کو تاجِ وقار بخشے ، کسی کو ذلت کے غار بخشے
جو سب کے ماتھے پہ مہرِ قدرت لگا رہا ہے ، وہی خدا ہے

سفید اُس کا سیاہ اُس کا ، نفس نفس ہے گواہ اُس کا
جو شعلہء جاں جلا رہا ہے ، بُجھا رہا ہے ، وہی خدا ہے

مظفر وارثی

۔۔۔ میں نے کوشش تو کی لیکن معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ حمد پہلے پوسٹ ہو چکی ہے یا نہیں۔ ڈبل پوسٹ ہونے کی صورت میں پیشگی معذرت۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین

نوشاب

محفلین

بہت خوب! جزاک اللہ
 
جاسمن

لائبریرین
کیسے روح میں اترتے الفاظ ہیں۔۔۔۔اللہ نے حمدیہ اشعار کہنے کی سعادت بھی کسی کسی خوش قسمت کے نصیب میں لکھی ہے اور مظفر وارثی بے حد خوش نصیب ہیں۔
جزاک اللہ خیرا فرحت۔
 
ہادیہ

محفلین
بت خوبصورت۔۔ بہت عمدہ۔۔ سبحان اللہ سبحان اللہ۔۔ لاجواب۔۔۔ بے شک بےشک۔۔۔ وہی خُدا ہے۔۔۔۔۔
 
کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے
دکھائی بھی جو نہ دے ، نظر بھی جو آرہا ہے وہی خدا ہے

تلاش اُس کو نہ کر بتوں میں ، وہ ہے بدلتی ہوئی رُتوں میں
جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے ، وہی خدا ہے

وہی ہے مشرق وہی ہے مغرب ، سفر کریں سب اُسی کی جانب
ہر آئینے میں جو عکس اپنا دکھا رہا ہے ، وہی خدا ہے

کسی کو سوچوں نے کب سراہا ، وہی ہوا جو خدا نے چاہا
جو اختیارِ بشر پہ پہرے بٹھا رہا ہے ، وہی خدا ہے

نظر بھی رکھے ،سماعتیں بھی ، وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی
جو خانہء لاشعور میں جگمگا رہا ہے ، وہی خدا ہے

کسی کو تاجِ وقار بخشے ، کسی کو ذلت کے غار بخشے
جو سب کے ماتھے پہ مہرِ قدرت لگا رہا ہے ، وہی خدا ہے

سفید اُس کا سیاہ اُس کا ، نفس نفس ہے گواہ اُس کا
جو شعلہء جاں جلا رہا ہے ، بُجھا رہا ہے ، وہی خدا ہے

مظفر وارثی

۔۔۔ میں نے کوشش تو کی لیکن معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ حمد پہلے پوسٹ ہو چکی ہے یا نہیں۔ ڈبل پوسٹ ہونے کی صورت میں پیشگی معذرت۔

بہت خوب.... زبردست
 
Top