حقیقی کی کراچی میں واپسی

مہوش علی

لائبریرین
http://www.mqm.org/English-News/Apr-2008/news080417.htm

یورپی وفد کی متحدہ سے ملاقات اور ان کا اصرار کی میڈیا کے کچھ اخبارات نے اُن کی رپورٹ کو غلط بیانی کے ساتھ شائع کیا ہے۔ پوری رپورٹ اوپر والے لنک پر پڑھین۔

اور یورپی یونین نے بذات خود جو رپورٹ پیش کی ہے اسکا لنک ہے

http://www.eueompakistan.org/PDF/final report/EU_EOM_Pakistan_Final_Report.pdf

اب اس رپورٹ کا موازنہ ان ایکسپریس جیسے اخبارات میں چھپنے والی خبروں سے کر لیں کہ انہوں نے کیسے مرچ مصالحہ لگا کر اس میں غلط بیانیاں کی ہیں۔

اور اگر کسی کو اب بھی یہ سچائی ماننے سے انکار ہے اور اپنے پاکستانی میڈیا اور اخبارات کو وہ متحدہ کے مخالفت میں پروپیگنڈا کرنے والی مشین نہیں سمجھتے تو یورپین یونین کی یہ رپورٹ سامنے ہے اور اس میں سے وہ الزامات Quote کر کے دکھائیں جو کہ ان چند پاکستانی اخبارات نے شائع کیے ہیں۔


////////////////////////

مزید لطف اندوز ہوئیے کہ نواز شریف نے اس پاکستانی اخبارات کی من مانی توڑی مڑوڑی رپورٹ کے بعد بیان دیا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کے الیکشن رزلٹ کو دھاندلی قرار دیتے ہوئے متحدہ سے تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹیں واپس لے لی جائیں اور وہاں دوبارہ الیکش کروائیں جائیں

http://www.dailytimes.com.pk/default.asp?page=20084\20\story_20-4-2008_pg12_4
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش بہن، آپ کی اس پوسٹ پر بھی میں کافی کچھ لکھ سکتا ہوں لیکن مجھے اس کا کوئی فائدہ نظر نہیں آ رہا، محض میرا وقت ضائع ہوتا ہے۔ یہاں اظہار رائے کی کافی آزادی موجود ہے اور لوگ دہشت گرد تنظیموں کا جہادی پراپگینڈا تک پوسٹ کرتے ہیں۔ لیکن بلاوجہ کسی لا حاصل بحث کو طول دینے سے محض وقت ضائع ہوتا ہے اور دل خراب ہوتا ہے۔

آپ اگر رائے عامہ کو بدلنے کی کوشش کر رہی ہیں تو آپ کی یہ کوشش زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہو رہی، اور اگر آپ محض اپنے نظریات یا خیالات کا اظہار کرنا چاہتی ہیں تو آپ کو اس کی مکمل آزادی ہے۔ آئندہ میں اس کا جواب نہیں دوں گا۔ لیکن کوشش کریں کہ کسی کے منہ پر طمانچہ مارنے یا عوام کو اندھے اور بہرے قرار دینے والی بات نہ کیا کریں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
ے۔

آپ اگر رائے عامہ کو بدلنے کی کوشش کر رہی ہیں تو آپ کی یہ کوشش زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہو رہی، اور اگر آپ محض اپنے نظریات یا خیالات کا اظہار کرنا چاہتی ہیں تو آپ کو اس کی مکمل آزادی ہے۔ آئندہ میں اس کا جواب نہیں دوں گا۔ لیکن کوشش کریں کہ کسی کے منہ پر طمانچہ مارنے یا عوام کو اندھے اور بہرے قرار دینے والی بات نہ کیا کریں۔

میں اس بات کا خیال رکھوں گی۔ انشاء اللہ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
متحدہ نے مشرف صاحب سے کونسا ایسا غیر قانونی مطالبہ کیا جس پر آپکو اعتراض ہے؟
آپ کے اپنے الفاظ میں جواب ۔
بلکہ متحدہ نے ت ضلعی حکومت کے پہلے الیکشن کا بائیکاٹ کیا کیونکہ وہ فوجی حکومت کو نہیں مانتے تھے ۔۔۔۔۔
اور میرا سوال، کس خواب کے بعد الطاف حیسن نے مشرف کی مخالفت سے حمائت کا فیصلہ کیا تھا؟

میں پچھلے پانچ چھ سالوں سے پاکستانی ڈیفنس فورم کی مستقل ممبر ہوں اور پاکستان کے حالات کے متعلق مجھے جتنی معلومات ہیں، اُن کا بیشتر تعلق اسی ڈیفنس فورم سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ہے۔
اپنے ذرائع بتانے کے لئے شکریہ، اب سے میں بھی ان آتھنٹک ذرائع کو استعمال کیا کروں گا ۔

بھائی جی، قاف لیگ کے لیڈر پنجاب سے ہیں اور یقین کریں انکی حالت فوج سے مختلف نہیں۔
میں بھی پنجاب سے ہوں، اور یقین کریں میں مہاجروں کے بالکل خلاف نہیں ہوں نا ہی مہاجروں کا اپنے حق مانگنے کے خلاف ہوں ۔ لیکن میں ایم کیو ایم جیسے پریشر گروپ کے خلاف ہوں، جو کراچی کے عوام کے حقوق کے نام پر پر تعیش زندگیاں گزار رہے ہیں، اس کے خلاف ہوں ۔
مگر جب متحدہ کی بات آتی ہے تو یہی دل انتہائی تنگ ہو جاتے ہیں
وہ اس لئے میری بہن کہ وکیلوں کو جامہ میں رکھنے کی بات متحدہ کے "رہنماؤں" کی طرف سے کی گئی تھی ۔
اسکا الزام متحدہ کی قیادت پر نہیں لگانا چاہیے بلکہ انتہا پسندی پر لگانا چاہیے جو ہر قوم میں موجود ہیں۔
متحدہ کی جو بات سب سے مؤثر گنی جاتی ہے، وہ متحدہ کا ڈھانچہ ہے، جہاں ہر رکن سکیٹر انچارج کو جواب دہ ہے اور یوں یہ سلسلہ چلتا ہے، اسی بات پر متحدہ کو فخر بھی ہے اور ہونا بھی چاہیے ۔ ایسے سیٹ اپ میں الزام قیادت پر کیسے نہیں لگے گا؟

بھائی جی،

متحدہ نے کیوں صدر مشرف کے خلاف بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیا، یہ الگ موضوع ہے۔ مختصر یہ کہ انہیں لگا کہ جب نواز لیگ اور پیپلز پارٹی انکے بائیکاٹ کا فائدہ اٹھا رہی ہیں اور جماعت نے انکے بائیکاٹ کا فائدہ اٹھایا ہے اور اس طرح وہ مہاجر قوم کے حقوق کو تحفظ نہیں دے پا رہے اور بہتر ہے کہ الیکشن میں حصہ لے کر اپنی حکومت بنا کر شاید وہ اپنے مقاصد میں بہتر طور پر کامیاب ہو سکیں۔۔۔ ۔۔۔۔۔ بہرحال بہت لمبا ٹاپک ہے جسے کسی اور ڈورے میں شروع کیجئیے۔

جہاں تک فوج کے اپنے متعلق بات تھی کہ وہ بذات خود متحدہ کے خلاف ہے اور میں نے بیان کیا تھا کہ اس چیز کا اندازہ مجھے پاکستانی ڈیفنس فورم میں رہ کر ہوا ہے۔ مگر مجھے آپ کی اوپر والی پوسٹ سے لگ رہا ہے کہ آپ پھر مجھ پر طنز کر رہے ہیں۔ تو آپ خود ہی بتائیے کہ فوج کے اس ڈسکشن فورم میں چھ سات سال گذارنے سے زیادہ اور کیا ذریعہ ہو سکتا ہے جس سے آپ مطمئین ہو سکتے ہیں؟ اور مسئلہ یہ ہے کہ جوابا آپ کے پاس اس کی مخالفت میں کوئی اور ثبوت اور کوئی اور مصدقہ ذریعہ بھی نہیں ہے۔


/////////////////

جہاں تک متحدہ کے ڈھانچے کی آپ نے بات کی ہے ان میں کوئی انتہا پسند اپنی قیادت کی اجازت کے بغیر پتا بھی نہیں ہلاتا تو یہ ایک بہت Extreme بیان ہے۔
اگر مہاجر قوم میں کوئی سر پھرا انتہا پسند نہ ہوتا اور سب قیادت کے اتنے ہیں تابع ہوتے تو کبھی بھی عامر اور آفاق جیسے لوگ حقیقی نہ بناتے۔

اور متحدہ سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ تو وکلاء ہیں۔ تو انہوں جو سلوک پہلے نعیم بخاری کے ساتھ کیا، پھر صدر مشرف کے حامی وکلاء کے ساتھ کیا، اور پھر ڈاکٹر شیر افگن کے ساتھ کیا، اور پھر کراچی میں متحدہ کی لیگل کمیٹی کے ممبران کے ساتھ کیا۔۔۔۔۔ تو کیا آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس تمام غنڈہ گردی کا الزام افتخار چوہدری، اعتزاز احسن اور دیگر وکلاء کی قیادت پر نہیں لگا دینا چاہیے کہ وہی یہ سب دنگے فساد کروانا چاہتے تھے اس لیے انکے اتنے پڑھے لکھے باشعور وکلاء ممبران نے یہ غنڈہ گردی مچائی؟

فیصلہ بھائی جی آپ کو خود کرنا ہے۔

میرے نزدیک متحدہ و وکلاء تو ایک طرف، جب ایسے دنگے فساد والے ماحول پیدا ہوتے ہیں تو فوج جیسے نظم و ضبط والے ادارے بھی اپنی فوجیوں کو قابو میں نہیں رکھ پاتے اور ان فوجیوں میں سے انتہا پسند سول علاقوں میں بہت سے جرائم کر بیٹھتے ہیں، جیسا کہ پاکستانی افواج کے کچھ انتہا پسندوں پر مشرفی پاکستان میں الزامات ہیں۔

اور دیکھئیے کہ طالبان کے انتہا پسندوں نے اسلام کا نام لیتے ہوئے ببرک کارمل کی لاش کو برہنہ کر کے کابل کے چوک میں کئی دن تک لٹکائے رکھا۔ تو کیا اسلامی تعلیم نے انہیں نظم و ضبط کا درس نہیں دیا تھا؟
 

جہانزیب

محفلین
بھائی جی،

جہاں تک فوج کے اپنے متعلق بات تھی کہ وہ بذات خود متحدہ کے خلاف ہے اور میں نے بیان کیا تھا کہ اس چیز کا اندازہ مجھے پاکستانی ڈیفنس فورم میں رہ کر ہوا ہے۔ مگر مجھے آپ کی اوپر والی پوسٹ سے لگ رہا ہے کہ آپ پھر مجھ پر طنز کر رہے ہیں۔ تو آپ خود ہی بتائیے کہ فوج کے اس ڈسکشن فورم میں چھ سات سال گذارنے سے زیادہ اور کیا ذریعہ ہو سکتا ہے جس سے آپ مطمئین ہو سکتے ہیں؟ اور مسئلہ یہ ہے کہ جوابا آپ کے پاس اس کی مخالفت میں کوئی اور ثبوت اور کوئی اور مصدقہ ذریعہ بھی نہیں ہے۔

صرف اس بات کی تصحیح کرنا چاہوں گا، پاک ڈیفنس فورم کا افواج پاکستان سے صرف اتنا تعلق ہے کہ وہ اُن کا حامی ہے ۔
نہیں تو آئی ایس پی آر نام کا ایک ادارہ قائم ہے، فوج کے بارے میں جاننے کے لئے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش بہن، میرا بھی آپ کے لیے یہی مشورہ ہوگا کہ آپ ڈیفنس فورم کے علاوہ بھی معلومات کے ذرائع سے رجوع کیا کریں۔ جن لوگوں گے ذہن کی سطح یہ ہو کہ وہ جمہوریت کی آگ میں جلنے والوں کو دیکھ کر عبرت پکڑ رہے ہوں، ان کے ساتھ رہ کر محض تعصب اور تنگ نظری میں اضافہ ہوتا ہے۔ آپ ڈیفنس فورم کے پیغامات یہاں پوسٹ کرنے کی بجائے یہاں کے پیغامات ڈیفنس فورم پر پوسٹ کیا کریں تاکہ ان کے شعور میں بھی کچھ اضافہ ہو۔
 
جہاں تک متحدہ کے ڈھانچے کی آپ نے بات کی ہے ان میں کوئی انتہا پسند اپنی قیادت کی اجازت کے بغیر پتا بھی نہیں ہلاتا تو یہ ایک بہت Extreme بیان ہے۔
اگر مہاجر قوم میں کوئی سر پھرا انتہا پسند نہ ہوتا اور سب قیادت کے اتنے ہیں تابع ہوتے تو کبھی بھی عامر اور آفاق جیسے لوگ حقیقی نہ بناتے۔
بہن۔ متحدہ کا ڈھانچہ ایسا ہے کہ جو دھشت گردوں کو اوپر انے کا باعث ہے۔
ایک چھوٹی سے مثال متحدہ کے ابتدائی دور کی ہے۔ جب میرے علاقے فیڈرل بی ایریا (انچولی) میں‌ کونسلر کے ٹکٹ بٹ رہے تھے تو متحدہ نے اپنے دو امیدواروں‌ میں‌سے اس کا انتخاب کیا جو جیل گزار کر ایا تھا۔ دوسرا امیدوار اس لیے ٹکٹ نہ لے سکا کہ اسکا پراناتعلق جماعت اسلامی سے تھا۔ وہ امیدوار جو ٹکٹ کے کر متختب ہوگیا۔ میڑک فیل تھا اور میرے سامنے بلکہ ہزاروں لوگوں کے سامنے محلے کی ایک پٹھان کی ہوٹل لوٹتے ہوئے پنکھا چراتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔
اسی علاقے کا یونٹ انچارج وہ بن گیا جو علاقے کا بڑا بدمعاش تھا۔ یونٹ انچارج بننے کی بنیادی قابلیت یہ بھی ہے کہ وہ کتنا بڑا بدمعاش ہے اور کتنی مستعدی سے کلاشنکوف چلاسکتا ہے۔
اس نوعیت کی ساخت سے اپ کیا امید رکھ سکتی ہیں؟
جو تابع نہ ہو اس کا حال برا ہوتا ہے۔ پھر عامر و افاق تو شروع سے ہی ایجنسیوں کے پلانٹڈ تھے۔
میرا خیال ہے کہ اس موضوع کو یہاں‌ختم کرتے ہیں‌۔ اس امید پر کہ کراچی کے عوام پر مسلط یہ دھشت گرد جلد انجام کو پہنچے گے چاہے ان کا تعلق متحدہ سے ہو یا حقیقی سے یا کسی اور تنظیم سے۔
ایک اور رکن نے اس تھریڈ میں‌مجھ پر رکیک حملے کیے ہیں۔ مگر چونکہ میں‌متحدہ کی ذھنیت کو سمجھتا ہوں اس لیے اس امید پر انھیں‌معاف کرتا ہوں کہ وہ اپنی گٹھیا حرکتوں کی اصلاح‌کرلیں گے ۔انشاللہ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
میرا خیال بھی یہ ہے کہ میں کراچی کی صورتحال پر اپنا اظہار خیال مکمل کر چکی ہوں اور جو پیغام پہنچانا تھا وہ پہنچا چکی ہوں۔ اس لیے شاید اب میں اس تھریڈ پر مزید گفتگو نہیں کروں گی۔

بحث کے دوران جہاں کہیں میری آواز حد ادب سے زیادہ اونچی ہوئی ہے اس کے لیے معذرت۔

والسلام۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ مہوش بہن، میں امید کرتا ہوں کہ آپ اسے زیادہ دل پر نہیں لیں گی۔ اللہ نے چاہا تو کراچی کے حالات بہتر ہو جائیں گے۔ اللہ سب سیاسی رہنماؤں کو ذاتی مفادات سے بلند ہو کر سوچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

آپ اپنی صحت کا خیال رکھا کریں۔ :)
 

غازی عثمان

محفلین
ممبران محفل

گو کہ میں مصروفیت کی بناء پر اس محفل پر بہت کم لکھتا ہوں لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ اس کے صفحہ سیاسیات پر ایک نظر ہفتے کے ہفتے ڈال لیا کروں۔ اس تھریڈ پر نظر پڑی تو سوچا کراچی کا رہائشی ہونے کے ناطہ جو معلومات میرے پاس ہیں ان کو آپ لوگوں سے شیئر کرلوں، اس لئے میں اس تھریڈ پر ایک پوسٹ کی جس کا جواب جلد ہی نظر آیا ۔

اس سلسلے میں محترمہ مہوش کا نہایت شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے میری رائے اور رویہ کو نہایت شائستہ القاب سے نوازا جس سے نا صرف میں محفلی آداب، باہمی احترم اور اخلاق کے مطالب سے روشناس ہوا بلکہ یہ لمبی چوڑی پوسٹ لکھنے کا جذبہ بھی جاگا۔

نوٹ؛ میں نے یہ پوسٹ وقفہ وقفہ سے لکھی ہے اس لئے اس میں تسلسل کی کمی ہے اس لئے معذرت۔
پوسٹ میں شامل تمام باتیں میری ذاتی رائے ہے جس سے ہر ایک کا متفق ہونا ضروری نہیں، اور نا ہی میں غیر متفق لوگوں کو حواس خمسہ ( یا کسی ایک ) سے معذور سمجھوں گا نا ہی عقل پہ کسی قسم کی مشق ستم کی ہدایت دوں گا۔

=============================================

مہوش نے کہا
“یہی فوجی آمر مشرف صاحب ہیں جنہوں نے اپنے پورے آٹھ سالہ دور میں ایک بھی گولی چلائے بغیر ایم کیو ایم کو مجبور کیے رکھا کہ وہ کراچی میں مسلسل مثبت کردار ادا کرتی رہے اور اسی کے نتیجے میں کراچی میں پچھلے آٹھ سال مسلسل ترقی ہوتی رہی۔
-----------------------

دور مشرفی میں ایم کیو ایم کا مثبت کردار ( چیدہ چیدہ )
- سانحہ بارہ مئی دو ہزار سات
- سانحہ نو اپریل دوہزار آٹھ
- سانحہ جامعہ کراچی
- سنی تحریک کے پچاس سے زائد کارکنان کا قتل
- جماعت اسلامی کے کارکنان کا قتل
- پیپلز پارٹی کہ ایک ایم پی اے عبداللہ مراد بلوچ سمیت کئی ایک کا قتل
- سانحہ بارہ مئی دوہزار چار ( ایک ضمنی نشست جیتنے کے لئے جماعت اسلامی کے بارہ کارکنان کا قتل )
- پرتشدد واقعات اور کھلے عام دہشتگردی، سرکاری مسلح اداروں کا بے رحمانہ استعمال شہر کی دوسری بڑی سیاسی جماعت انتخابی سیاست سے کنارہ کش ہوگئی۔
( بارہ مئی دوہزار چار کے ضمنی انتخابات کے بعد جماعت اسلامی نے آج تک پارلیمانی انتخابات ضمنی و عام میں کراچی سے حصہ نہیں لیا۔ )
- یونٹ و سیکٹر آفیسز میں دوبارہ ماوراء آئین عدالتیں سجائیں گئیں۔ سزائیں بھی دی گئیں۔
- تعلیمی اداروں میں کھلی دہشتگردی، متحدہ طلبہ محاز کراچی کے صدر اور اسلامی جمعیت طلبہ کی مرکزی شوری کے رکن سمیت متعدد طلبہ کو شہید کیا گیا۔
- سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ، نئی حکومت آنے سے چند روز پہلے ریونیو بورڈ میں آگ لگا کر ثبوت تلف کردئے۔ ( اس بہتی گنگا میں ہمارے کچھ رشتہ داروں نے جو ایم کیو ایم کے کارکن ہیں بھی ہاتھ دھوئے ہیں )
- پورٹس اینڈ شپینگ ( بابر غوری ) کی وزارت کا اہم ریکارڈ پی این ایس سی بلڈنگ دو بار آگ لگا کر جلادیا گیا۔
- صحافیوں کو ہراساں کیا گیا خصوصی طور پر بارہ مئی کے بعد، جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کو دھمکی آمیز خطوط بمعہ بلٹ بھیجے گئے۔
- کیبل نشریات پہ قبضہ، ناپسندیدہ خبریں سینسر، چینلز کی جبری بندش، اپنا ذاتی ٹی وی چینل بناء لائسنس چلانا۔
- چینلز کو دھمکیاں، قائد کا خطاب لائیو ٹیلی کاسٹ کرنا لازمی قرار، یاد رہے کسی بھی دوسری سیاسی پارٹی کا جلسہ لائیو نہیں دیکھایا جاتا لیکن قائد کا جرنل ورکرز کنونشن سے خطاب ہر ٹی وی چینل پر لازمی دیکھایا جاتا ہے کیونکہ تمام چینل کراچی سے آپریٹ ہوتے ہیں۔
- کئی فرض شناس پولیس آفیسرز کا قتل۔
- سندھ ہائی کورٹ پر کارکنان سے ذریعہ قبضہ اور بارہ مئی کیس کی سماعت رکوادینا۔
‘‘‘‘‘‘‘‘‘‘

جی ہاں دور مشرفی میں حکومتی بندوقوں سے راؤنڈ فائر نہیں کئے گئے ہلکہ ایم کیو ایم کو قتل عام کا لائیسنس دیا گیا، اس اسی کو عوامی سے تعبیر کیا
مشرف صاحب فضاء مکے لہراتے ہوے فرماتے ہیں
“کراچی میں بھی عوام نے اپنی طاقت دکھائی ، جو اس طاقت کے سامنے آئے گا عوام اس کو ٹھوکر لگا کر پرے کردیں گے۔
( جرنل مشرف بارہ مئی دو ہزار سات، اسلام آباد )

آپ کی اس بات کا کہ مشرف نے ایم کیو ایم کی کوئی غیر قانونی شرط تسلیم نہیں سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا جواب دوں، جہاں تک بات ہے جناح پور کی تو محترمہ جسے پورا کیک بلاشراکت غیرے کھانے کو مل رہا ہو وہ چھوٹے ٹکڑے پہ اکتفا کیوں کرے گا۔

ایک دوسری پوسٹ میں کہا۔

سوچئیے اور جواب دیجئیے کہ کیا واقعی کراچی میں آج وہی نوے کی دھائی والا خراب ماحول ہے جہاں ہر طرف خون ہی خون پھیلا ہوا ہے اور اسے سمیٹنے کے لیے سڈل جیسے آدمی اور اس کے دیگر پرانے ساتھیوں کو چن چن کر پھر سے کراچی میں تعینات کر دیا جائے؟

- دیکھیں حالات کچھ مختلف ضرور ہیں لیکن کراچی میں اس وقت بدترین بدامنی ہے، رہزنی کہ وقعات روز سینکڑوں ہوتے ہیں اور اگر لٹنے والے غصہ میں آکر کہہ دے کہ دیکھ لونگا تمہیں تو وہیں قتل کر دیا جاتا ہے۔ لیاری میں گینگ وار عروج پر ہے ( گینگ وار مشرف و متحدہ کہ دور میں عروج پر پہچی ہے ) روز ہی معصوم جانیں زائع ہورہیں ہیں۔
عام انتخابات سے لیکر نئی حکومت کے حلف اٹھانے تک کراچی میں سو افراد ٹارگٹ کلنگ میں مارے جاچکے ہیں زیادہ تر محتحدہ مخالف سنی تحریک اور حقیق کے کارکنان ہیں۔ ( بی بی سی و دیگر )، چوریاں ڈکیتیاں، چلتی گاڑیوں میں لوٹ مار، کرپٹ پولیسنگ سسٹم، تمام تھانوں میں متحدہ کا حلف یافتہ کارکنان کی بطور ایس ایچ او بھرتی، اگر سڈل آکر ان مسائل کو حل کر دیں گے تو یقینا ہیرو کہلائیں گے۔

کچھ لوگ سمھجتے ہیں کے شعیب سڈل آتے ہی متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کو قتل کرنا شروع کردے گا تو جناب سڈل حکم کا بندہ ہے اگر وہ نہ ہو اس کی جگہ کوئی اور ہو اور اسے حکومت اس کام کا حکم دے تو وہ بھی یہی کرے گا، اس لئے صرف سڈل سے خار کھانا بے وجہ ہے اس نے پہلے جو کیا وہ بھی حکومت کے کہنے پر کیا، ایک جگہ آپ کہتے ہیں کہ پرانی باتیں بھول جائیں پھر کہتے ہیں کہ سڈل کو نہیں ہونا چاہیے تو بھائی پھر زرداری کو بھی نہیں ہونا چاہیے اور سید قائم علی شاہ جیلانی کو بھی نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ حکم تو کل بھی ان کا ہی تھا اور آج بھی انہی کا ہے سڈل تو حکم کا بندہ ہے اگر ان کو سڈل سے ایسی ہی خار ہے اور اس نے غلط کام کیے تھے تو چھ سال میں کبھی تو اس کے خلاف مقدمہ چلاتے، دوسرے کئی اہم پولیس افسروں کا قتل کیا اور سڈل کو چھوڑ دیا اب کہتے ہیں کہ سڈل پسند نہیں تو کل کلاں کو بقول صوبائی وزیر داخلہ زولفقار مرزا کہیں گے کہ انہیں زولفقار مرزا کی شکل پسند نہیں اسے بھی ہٹاؤ۔
میں نہیں سمجھتا کے متحدہ صرف سڈل کی وجہ حکومت سے دور رہی ہے کیونکہ متحدہ قومی موومنٹ اپنے بننے کے بعد سے اب تک کبھی بھی کسی بھی گورنمٹ سے باہر نہیں رہی ہے یہ ایک ایسی تنظیم ہے جو گورنمٹ میں رہ کر ہی پنپ سکتی ہے، تبھی تو بار بار “ ہمارا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا جارہا“ کی رٹ لگائی ہوی تھی --ان کی تنظیم کا تمام ڈھانچہ طاقت اور اختیارات پر ٹکا ہے ۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہر بار متحدہ کو حکومت سے باہر کیا گیا ہے کیونکہ وہ اپنے کوالیشن پارٹنر کے لئے عذاب بن جاتی تھی اور روز نئے مطالبات لے آتی تھی ، خواہ پی پی کی حکومت ہو یہ میاں صاحب کی۔ صرف مشرف ہی کے ساتھ وہ اتنے سال چلی ہے اور اس کی صرف ایک وجہ ہے کہ مشرف اس کی ہر جائز و ناجائز بات مانی اور انہیں سندھ شہری میں مختار کل بنادیا ( یہ وہی مشرف ہیں جنہوں نے صحافیوں کے سامنے کہا تھا کہ “آپ لوگ بلاوجہ شور شرابہ کرتے ہیں ایم کیو ایم اور ان کا لیڈر سب سے بڑے دہشت گرد ہیں میرا بس چلے تو میں اپنے ہاتھ سے الطاف کے سر میں گولی ماروں ( حامد میر ) ) ۔ میرے خیال میں بات اختیارات کی ہی کے جو انہیں ویسے ہی مکمل نہیں مل رہے جو دور مشرفی میں مل رہے تھے بہر حال بارگیننگ جاری ہے اور نتیجہ آنا باقی ہے۔


آپ نے سوال اٹھائے۔

پہلا سوال: سڈل کو بھیجنے کی آخر ضرورت کیا ہے اور حقیقی کو دوبارہ متحرک کیوں کریں:؟

میرے خیال میں نئی حکومت ان کے ساتھ بہتر محسوس کرتی ہوگی ویسے بھی کراچی کے تمام پولیس ذمہ داران متحدہ کے اپائنٹ ] پوسٹ ] ٹرانسفر کردہ ہیں، کوئی بھی نیا حکمران تمام اختیارات اپنے بھروسے کے لوگوں کو دینا چاہے گا ناکہ متحدہ کے حلف یافتہ پولیس کو۔ سڈل اگر کوئی غلط کام کرتا ہے اور پھر بھی کرسی پر رہتا ہے تو پھر اس کا ذمہ دار قائم علی شاہ ہوگا کیونکہ وہ صوبے کا ذمہ دار ہے۔ صرف سڈل ہی نہیں صرف پولیس کا ہر دوسرا افسر کریمنل ایکٹیوٹیز میں ملوث رہا ہے خود متحدہ کے لگائے ہوے افسران بھی لیکن یاد رکھیں یہ ١٩٩٥ نہیں ہے یہاں ١٩٩٥ والی پالیسی نہیں چلے گی یہاں کئے کا حساب دینا ہوگا نہیں تو پانچ سال بعد عوام خود ہی لے لیگی۔

آپ نے کہا
۔ اور کیا سڈل اور اسکے ساتھیوں کی اس بلاوجہ تعیناتی سے کراچی میں پھر نفرتیں جنم نہیں لیں گی؟
١) سڈل کے تعیناتی بلاوجہ نہیں
٢) قائم علی شاہ کی دوبارہ تعیناتی سے کیا نفرتوں نے جنم لیا؟؟؟؟ نفرتیں اسی صورت میں جنم لیں گی جب متحدہ کی لیڈر شپ ایسا چاہے گی، وہ اگر ایسا نہیں چاہے گی کوآپریٹ کرے گی تو نفرتیں نہیں پیدا ہونگی۔

اور

حقیقی کو متحرک ہونے کا، اپنی تنظیم سازی کرنے کا، دعوت دینے کا اور اپنے نظریات کا پرچار کرنے کا حق کیوں نہ دیا جائے صرف اس لئے کہ وہ متحدہ کو پسند نہیں ہیں یا متحدہ کی سترہ سیٹیں تھیں اور ان کی ایک ؟
متحدہ اور حقیقی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ( فرق بس یہ ہے کہ متحدہ زیادہ بڑی دہشتگرد ہے ) جب متحدہ کو کام کرنے کی اجازت حاصل ہے تو حقیقی کو بھی ہونا چاہیے۔ تمام برائیاں حقیقی کے کھاتے ڈالنا صیح نہیں۔

آپ نے پوچھا

۔ اور کیا حقیقی کو حکومتی ایجنسیز کی سپورٹ سے جب آپ ایم کیو ایم کے کارکنوں پر حملے کروا کر مروائیں گے تو کیا اس سے واقعی کراچی میں امن و امان کا گہوارہ بن جائے گا؟

حقیقی کو فی الحال حکومتی ایجنسیوں کی کوئی سپورٹ حاصل نہیں اگر ایسا ہوتا تو وہ اپنے علاقوں میں واپس آچکی ہوتے جیسا کہ انہونے پہلے کیا تھا ۔ باقی صرف قیاسات پر بات کرنا فضول ہے، لیکن پھر یاد دلادوں کہ یہ ١٩٩٥ نہیں ہے۔

-- مشرف صاحب کو حقیقی اور سڈل جیسے لوگ کیوں نہیں تعینات کرنے پڑے؟

اس کا صرف ایک ہی جواب ہے جو کہ تلخ ہے

حقیقی کی ضرورت اس لیئے نہیں پڑی کے اس کا پاس صرف ایک سیٹ تھی۔
اور سڈل کی اس لیئے نہیں کہ حقیقی کے کارکنان کا قتل کرنے اور حقیقی کو کھدیڑنے کے لیئے دوسرے موجود تھے۔ جنہوں نے اس کا کو بہت اچھے سے نبھایا۔

آپ کا کہنا ہے کہ مشرف دور میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی لیکن یہ بھول جائی ہیں کہ یہ اچھی صورت حال نواز شریف کی دی ہوئی تھی پھر مشرف آئے متحدہ کو لامحدود اختیارات دیے متحدہ کی دہشتگردانہ کاروائیاں شروع میں selective رہیں پھر بڑھتے بڑھتے Collective ہوگئیں بلآخر ہارہ مئی اور ٩ اپریل کے سانحات پیش آئے یہ مشرف ہی ہیں جنہوں نے متحدہ کو ایک عظیم عفریت میں بدل دیا ہے۔

آپ نے بارہ مئی کی بات کی تو جناب بارہ مئی کا کیس کیسی پر ثابت نہیں ہوا کیوں کہ کیس کی سماعت کرنے والے ججوں کو فارغ کردیا گیا۔ سماعت کے دوران ہائی کورٹ کی عمارت پر قبضہ کیا گیا کس نے کیا سب جانتے ہیں۔
لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کچھ نہیں ہوا تھا بارہ مئی کے بارہ میں صرف اپنی گواہی دے سکتا ہوں کہ یہ متحدہ کا کام تھا اور یہ سب کچھ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا

ملاحظہ ہو
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=6837


آپ نے کہا
-- میں پھر ایک بار میں اپنی قوم کو ہوشیار کر دوں۔ آپ لوگ بے شک حقیقی و سڈل کی کراچی واپسی پر گونگے بہرے بنے بیٹھے رہیں، مگر پھر جب اگلے الیکشنز ہوں گے اور اہل کراچی پھر متحدہ کو ووٹ دے کر کامیاب کروا رہے ہوں گے تو پھر آپ یہ نہ پوچھئیے گا کہ آخر کیوں، آخر کیوں اہل کراچی الطاف حسین کو ووٹ دیتے ہیں؟

میرا ہمیشہ سے موقف ہے کہ متحدہ کو عوام سے ووٹ نہیں ملتے۔ یورپی یونین کے مبصر مشن نے بھی یہی بات کی ہے۔ یہ بات ثابت شدہ ہے کہ متحدہ ٹھپہ مافیا کی پیداور ہے ( اگر آپ کم از کم یورپی یونین والوں کو سچا جانیں۔ )

یونس رضا۔ آپکی پوری پوسٹ کا جواب۔

- آپ کسی کو کراچی میں آنے سے نہیں روک سکتے خواہ پٹھان ہو یا پنجابی
- ایک بار غالبا سیدہ شگفتہ نے اس شہر کا تعارف کراتے ہوے کہا تھا
““““ اس شہر میں کوئی بھوکا نہیں سوسکتا اگر ہاتھ پیر ہلانے پر یقین رکھتا ہو۔““““
- متحدہ ہر حکومت میں شامل رہی تو جن وعدوں پرووٹ حاصل کیے وہ کیوں نہیں پورے کیے، ( کوٹہ سسٹم کا خاتمہ وغیرہ ) کراچی کے مسائل میں وہ بھی برابر کے شریک ہیں۔

فیصل عظیم
میں ایم کیو ایم کو نہ تو تولنے کی کوشش میں ہوں اور نا ہی اسکا Absolute یا Comparative تجزیہ کرنا چاہتا ہوں میرا سوال ایک ہے کہ کیا آج بھی کراچی میں سیکٹر بھتہ خوری نہیں کرتے ۔ کیا آج بھی لوگوں سے پروٹیکشن منی نہیں لی جاتی ۔ اور کیا آج کے کراچی میں ایسا واقعہ نہیں ہوا کہ ناظم کو سیکٹر آفس میں الٹا لٹکا کر مارا گیا اور کیونکہ دور ایسا تھا کہ کوئی بول نہیں سکتا تھا لہذا یہ واقع منظر عام پر نہیں آسکا ۔ ہوسکتا ہے میری یہ معلومات غلط ہوں مگر ان معلومات کا منبع ایک نہیں کئی ایسے افراد ہیں جو کراچی سے باقاعدگی سے دوبئی کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور ان میں سے اکثر نے تو یہاں پراپرٹیز تک خرید رکھی ہیں ۔


- سیکٹر بالکل بھتہ خوری کررہے ہیں۔ ملیر ہالٹ سے ٹاور جانے والی بنا پرمٹ کی ہائی ایس جو یکطرفہ تیس روپے کرایا وصول کرتی ہے اس تک سے رفاہ عام سیکٹر بھتہ لیتاہے۔
- آجکل کراچی میں صنعتی یونٹس میں بہت زیادہ آگ لگ رہی ہے( بھتہ نہ دینے کے جرم میں ) جن کو زیادہ تر خصوصی کیمکل ڈال کر جلایا جارہا ہے، یہ کیمکل نو اپریل کو وکلاء کے دفاتر جلانے میں بھی استعمال ہوا تھا
-ہمارے شاہ فیصل ٹاؤن کے ناظم عمران پرویز جس کا تعلق بھی متحدہ سے تھا اور لندن بھی بڑا آنا جانا تھا “کارکنان کی شکایت“ پر سیکٹر آفس میں الٹا سیدھا لٹکا کر اتنا اور وہاں وہاں مارا کہ بے چارہ کئی ہفتے سیدھا چل بھی نہیں سکا۔
ویسے تو آپ نے تمام کٹھا چھٹہ کھول دیا ہے۔

--مہوش نے ایک پوسٹ میں کہا۔
راہبر برادر،
ایم کیو ایم کی اس وقت قومی اسمبلی میں پچیس اور سندھ کی صوبائی اسمبلی میں اکاون سیٹیں ہیں۔
ایم کیو ایم کے امیدوار ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ کی ریکارڈ لیڈ کے ساتھ اپنے حلقوں میں جیتے ہیں اور متحدہ کا مجموعی ووٹ بینک کئی لاکھ ووٹرز پر مشتمل ہے۔

مگر میرے محسوسات یہ ہیں کہ لوگ ابھی تک اپنی نفرتوں میں متحدہ کو ماننے سے منکر ہیں۔

------------آپ یورپی یونین کی رپورٹ ملاحظہ فرمائیں۔


--آپ نے ایک پوسٹ میں فرمایا۔
-یا تو آپ بہت بھولے ہیں، یا پھر جان بوجھ کر ڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں کہ آفاق احمد ایجنسیز کا حمایت یافتہ نہیں۔

--- مہاجر قومی موومنٹ متحدہ کے دور اقتدار میں دو ٹکڑے ہوئی اور اس وقت کی انٹیلیجنس اور پولیس جو کہ متحدہ کے احکامات پر عمل کررہی تھی عامر خان ان کے حمایت یافتہ تھے۔ اب کیا صورت حال ہے یہ واضح نہیں ویسے بھی آپ کی آفاق کو رہا کرنے والی بات وقوع پزیر نہیں ہوئی۔


-- آپ نے مجھے بینائی سے معذور قرار دیتے ہوئے دریافت کیا کہ

تو بھائی جی، کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ اس "یکطرفہ" اندھے پن کی وجہ کیا ہے؟

``` بہن جی اس اندھے پن کی صرف ایک وجہ ہے وہ یہ کہ میں کراچی میں رہتا ہوں۔





نوٹ ؛ کل رات لائٹ جانے کی بناء کافی ڈیٹا سیو نہیں ہوسکا یہاں تک پوسٹ صرف صفحہ نمبر ٣ تک کے جوابات پر مبنی ہے انشااللہ آگے بھی لکھوں گا۔ ڈیٹا ضائع ہونے کی وجہ سے پوسٹ کافی تشنہ ہوجائے گی لیکن اس کو پوسٹ کرنا بھی ضروری ہے کیوں کہ بحث کافی آگے جاچکی ہے۔
 

غازی عثمان

محفلین
لو جی کہانی ہی مک گئی

متحدہ قومی موومنٹ حکومت میں شامل ہوگئی،

اس سے کم از کم میری کہی گئی دو باتیں تو ثابت ہوتی ہیں۔
1- کہ متحدہ قومی موومنٹ کبھی اقتدار کی بناء نہیں پنپ سکتی۔
2- کہ متحدہ کی یہ تمام ڈرامے بازی سڈل کو ہٹانے کہ لئے نہیں بلکہ تنخواہ کے مناسب پیکج کے لئے تھی جو کہ اب انہیں ان کے پسند کے مطابق مل گیا ہے۔

مجھے حیرت ہے ان لوگوں پر جو متحدہ کی زراسی " آہ "‌ پر چیخ اٹھے تھے اور دھاگہ سرپر اٹھالیا تھا وہ اب کہاں ہیں اور کیوں نہیں بتاتے کہ کیاتبدیل ہوا ہے کہ فضاء بدلی بدلی ہے۔
 

خاور بلال

محفلین
متحدہ کا حکومت میں شامل ہونا افسوسناک ہے۔ اس سے سندھ میں پی پی پی کی حکومت پر داغ لگ جائے گا۔
مزے کا بیان شاہی سید کا ہے "سمجھ میں نہیں‌اتا متحدہ کو حکومت میں لانے کی کیا مجبوری ہے"

جی بالکل اس سے پی پی پر مزید داغ لگ جائےگا۔ کیا آپ کو نہیں معلوم کہ پی پی پی کی بھی وہی مجبوری ہے جو ہر بے ضمیر کی ہوتی ہے۔
 

غازی عثمان

محفلین
جی نہیں یہ خاصیت جماعت اسلامی کی ہے

ہمت علی۔
حقائق کو تسلیم کرنے ایک اچھا فعل ہے، اللہ آپ کو اچھے عمل کی توفیق دے۔۔

ویسے ججوں کو بحال نہ کر کے اور متحدہ کو سینے سے لگانہ یقیناً پی پی پی کا امیج لوگوں کی نظر میں خراب ہوگا، اس تمام معاملے کے پیچھے آصف زرداری کے ذاتی مفادات ہیں۔ وہ پہلے ہی کہ چکے ہیں‌کہ "" یہ وہی جج ہیں جنہوں نے میرا کیس لٹکائے رکھا تھا""
ججوں کے بغیر نواز لیگ ساتھ چھوڑ دے گی تو متحدہ تو ضروری ہے پھر ق لیگ بھی ملنے کو تیار ہے یعنی معاہدہ بھوربن سائیڈ کرنے اور “ معاہدہ ابوظہبی“ پر عمل کرنے کی مکمل تیاریاں ہیں۔

١٢ مئی قریب آرہی ہے لیکن کراچی کے مظلوموں کو انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں ہے کیونکہ اصل جج فارغ کیئے جاچکے ہیں دہشتگردوں کو وزارتیں دے دی گئی ہیں، پیپلز پارٹی کراچی کا کارکن آصف زرداری کو ان الفاظ میں یاد کررہا ہے جو میں محفل پر نہیں لکھ سکتا۔

ویسے کوئی خوش ہے تو وہ ہے متحدہ ،، جن پر تین سو دو کا کیس چلنا تھا وہ بدستور گورنر رہیں گے۔
جنہوں نے قتل عام کے احکامات پر عمل کیا تھا وہ وزیر بنیں گے۔
متحدہ کا ہر لیڈر آجکل ایک ہی مالا جپ رہا ہے۔

آصف زرداری زندہ باد۔
 
آمین۔ اللہ ہم سب کو اچھے عمل کی توفیق دے اور قبول کرے۔
جماعت اسلامی کے برے اعمال اسکے اپنے سامنے ہیں۔ اب جماعت اسلامی کی کوئی وقعت سیاست میں‌نہیں‌رہ گئی ہے۔ انھیں چاہیے کہ فی الوقت دعوت و تبلیغ میں‌ٹائم لگائیں۔
آصف زرداری کوئی جماعت کا کارکن نہیں‌ہے کہ جماعت کی خوشی کے لیے فیصلے کرے۔
متحدہ کو بہرحال سندھ میں مینڈیٹ ملا ہے۔ اس پر بحث ہوسکتی ہے کہ منڈیٹ کا سائز کتنا ہے مگر بہرحال یہ موجود ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
میں ایک آپریشن کے بعد Rehabilitation Center میں کئی ہفتے تک ایڈمٹ تھی اور اس لیے اس دوران محفل پر احباب کی پوسٹوں کا جواب نہیں دے سکی۔

وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ انشاء اللہ پھر سے ایکٹیو ہونے کی کوشش کروں گی [اگرچہ کہ شاید اس تھریڈ پر گفتگو کرنے کا فائدہ نہ ہو کیونکہ حالات کچھ بدل چکے ہیں۔ لیکن اگر غازی عثمان صاحب نے اپنی پوسٹ کا جواب طلب کیا تو میں اپنے خیالات کا اظہار سادہ الفاظ میں کر دوں گی]

التماس دعا ہے۔

والسلام۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش بہن، میں آپ کی صحت کی جانب سے فکر مند رہتا ہوں، آپ اپنا خیال رکھا کریں۔
 

ظفری

لائبریرین
مہوش سسٹر ! اللہ آپ کو شفائے کاملہ عطا فرمائے ۔ آپ کا ایڈمٹ کا سن کر بہت افسوس ہوا ۔ نبیل کی طرح یہاں محفل پر مجھ سمیت اور بھائیوں کو بھی آپ کی فکر رہتی ہے ۔ پلیز اپنا خیال رکھاکریں ۔
 
Top