رفیع حسن والے تیرا جواب نہیں‌!

محسن حجازی

محفلین
حضور کیا ہے کہ ہم کو الف مد آ کھڑی دکھائی دی بیچ میں کہیں سے۔۔۔ واللہ اعلم کیا قضیہ ہے۔ آنکھوں پر کئی راتوں کی نیند کا قرض ہے شاید :grin:
 

فرخ منظور

لائبریرین
کسی نے شرارت سے وحید مراد کی ویڈیو پر رفیع کا گانا لگا دیا ہے - اصل ویڈیو میں تو راجندر کمار ہے - یہ رہی اس گانے کی اصل ویڈیو -

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=Zf29uB6Ielk"]YouTube - Mohammad Rafi-Husn Wale Tera Jawab Nahi-Gharana[/ame]
 
ارے واہ ! کمال ہے کیا ایسا بھی ہوتا ہے ۔۔؟ :roll:

ویسے کیا مجھے ہی اس شرارت کی نظر ہونا تھا ؟ :cry:

خیر ۔۔محتاط رہنا پڑیگا پوسٹنگ کرتے وقت۔۔:hatoff:

اصل میں‌ یہ گانابہت سالوں سےمیرا پسندیدہ گانا رہا ہے پر کبھی دیکھنے کا اتفاق نہیں‌ ہوا تھا اس لئے دھوکا کھا گیا۔۔:music:
 

کاشفی

محفلین
حُسن والے تیرا جواب نہیں
کوئی تجھ سا نہیں ہزاروں میں

تو ہے ایسی کلی جو گلشن میں
ساتھ اپنے بہار لائی ہو
تو ہے ایسی کرن جو رات ڈھلے
چاندنی میں نہا کے آئی ہو
یہ تیرا نور یہ تیرے جلوے
جس طرح چاند ہو ستاروں میں
حسن والے تیرا جواب نہیں

تیری آنکھوں میں ایسی مستی ہے
جیسے چھلکے ہوئے ہوں پیمانے
تیرے ہونٹوں پہ وہ خموشی ہے
جیسے بکھرے ہوئے ہوں افسانے
تیری زلفوں کی ایسی رنگت ہے
جیسے کالی گھٹا بہاروں میں
حسن والے تیرا جواب نہیں

تیری صورت جو دیکھ لے شاعر
اپنے شعروں میں تازگی بھر لے
اک مصور جو تجھ کو پا جائے
اپنے خوابوں میں زندگی بھر لے
نغمہ گر ڈھونڈ لے اگر تجھ کو
درد بھر لے وہ دل کے تاروں میں
حُسن والے تیرا جواب نہیں
کوئی تجھ سا نہیں ہزاروں میں
حُسن والے تیرا جواب نہیں

 
Top