حسن محمود جماعتی بھائی کا انٹرویو

سید عمران

محفلین
سب سے پہلے تو اس نظریے کی وضاحت چاہوں گا کس قسم کی آزادی؟
ثانیا اس پر اپنا ایک مقولہ یاد آگیا ہے۔ اپنے دور شباب میں کہا تھا کہ "i am the biggest feminist of the World and yet I am single"
صحیح وضاحت چاہی...
آزادی کا نعرہ عورتوں کے لیے ہو یا مردوں کے لیے...
اس کی کچھ حدود و قیود ہیں یا مادر پدر آزادی؟؟؟
 
دہریت سے کیسے متاثر ہوئے؟؟؟
اور اس سے نجات دلانے کا سبب کیا بنا؟؟؟
دہریت سے مراد وہ قطعی دہریت نہیں ہے۔ شدید لا دینیت کا دور دورہ تھا۔ ویسے تو میں اسے اپنی حالت کفر سے تعبیر کرتا ہوں لیکن یہاں احتیاطا اسے دہریت کہا۔
نجات اللہ کا اپنا کرم! اس نے خود ہی ڈھیل دی کہ زندگی کا وہ رخ اور ذا‏ئقہ بھی چکھ لوں۔ کہیں رہ نہ جاؤں۔ شدید رنگین زندگی۔ بس پھر جب اس کا عروج دیکھا تو اس سے آگے کچھ بھی نہیں۔ واپس آکر دیکھا تو اسی مقام پر کھڑے ہیں۔ الہی ماجرہ کیا ہے۔ اس نے پوچھا اب کیا ارادہ ہے۔ اس راستے پر دوبارہ چلنا ہے یا کچھ اور چننا ہے۔ عرض کی؛ اس کے سارے خدوخال تو دیکھ لیے۔ اب اور کیا باقی رہ گیا ہے جو دوبارہ اس راستے پر جاؤں۔ تب سے وہ اپنے ساتھ لیے پھرتا ہے۔

اِنتقال و مُنْتَقِل سےمُنْتَقَل تک کا سفر
اسفلی سے آمنو پر چڑھ کے بنتا ہے بشر

مل بھی جائے چوم کر آنکھوں پر نہ رکھیے اسے
لمس اس کا بعد میں بنتا پھرے گا دردِ سر

ہم خلیفہ وقت کے تھے سلطنت تھی کل جہاں
جانے کیوں رسوا کیا ہے کوچہ کوچہ در بدر

اتنا کافی ہے۔ اس سے آگے پھر گردن ماری جانی باقی رہ جاتا ہے۔
 
آخری تدوین:
صحیح وضاحت چاہی...
آزادی کا نعرہ عورتوں کے لیے ہو یا مردوں کے لیے...
اس کی کچھ حدود و قیود ہیں یا مادر پدر آزادی؟؟؟
جی آزادی مردوں کے لیے ہو یا عورتوں کے لیے قانون ایک ہی ہے اور سادہ سا؛ اللہ نے ہر انسان کو آزاد پیدا کیا ہے اور اسے مکمل آزادی حاصل ہے۔ بالکل ویسی اوراتنی ہی جتنی ایک ملک کے شہری کو اس ملک کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے حاصل ہوتی ہے۔ اللہ نے اپنے اسے ملک کے قوانین، حدود قیود بڑے واضح انداز میں بتا دیے ہیں۔ ان قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے کیا مرد اور کیا خواتین، انہیں ہر طرح کی آزادی حاصل ہے۔
ایک مثال عرض کیے دیتا ہوں۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں بازار کی محتسب ایک خاتون تھیں۔ اس سے بڑھ کر کسی کو کیا آزادی چاہیے۔ ذیل میں اپنے استاذ محترم کی تحریر پیش کیے دیتا ہوں جو اس حوالے سے شافی ہوگی۔

XX7LQ1e.jpg
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
دہریت سے مراد وہ قطعی دہریت نہیں ہے۔ شدید لا دینیت کا دور دورہ تھا۔ ویسے تو میں اسے اپنی حالت کفر سے تعبیر کرتا ہوں لیکن یہاں احتیاطا اسے دہریت کہا۔
نجات اللہ کا اپنا کرم! اس نے خود ہی ڈھیل دی کہ زندگی کا وہ رخ اور ذا‏ئقہ بھی چکھ لوں۔ کہیں رہ نہ جاؤں۔ شدید رنگین زندگی۔ بس پھر جب اس کا عروج دیکھا تو اس سے آگے کچھ بھی نہیں۔ واپس آکر دیکھا تو اسی مقام پر کھڑے ہیں۔ الہی ماجرہ کیا ہے۔ اس نے پوچھا اب کیا ارادہ ہے۔ اس راستے پر دوبارہ چلنا ہے یا کچھ اور چننا ہے۔ عرض کی؛ اس کے سارے خدوخال تو دیکھ لیے۔ اب اور کیا باقی رہ گیا ہے جو دوبارہ اس راستے پر جاؤں۔ تب سے وہ اپنے ساتھ لیے پھرتا ہے۔

اِنتقال و مُنْتَقِل سےمُنْتَقَل تک کا سفر
اسفلی سے آمنو پر چڑھ کے بنتا ہے بشر

مل بھی جائے چوم کر آنکھوں پر نہ رکھیے اسے
لمس اس کا بعد میں بنتا پھرے گا دردِ سر

ہم خلیفہ وقت کے تھے سلطنت تھی کل جہاں
جانے کیوں رسوا کیا ہے کوچہ کوچہ در بدر

اتنا کافی ہے۔ اس سے آگے پھر گردن ماری جانی باقی رہ جاتا ہے۔
لادینیت اور دہریت ایک ہی بات ہے...
آپ معاصی کو لادینیت سے تعبیر کربیٹھے ہیں!!!
 
سید عمران

محفلین
اجی صاحب یہ تو کچھ بھی نہیں ہے...
صحابیات تو گھڑ سواری کرنا، تلوار چلانا، میدان جنگ میں داد شجاعت دینا، کافروں کی گردن مارنا، خود بھی خون میں نہانا، ہاتھ پیر کٹوانا اور دشمنوں کو بھی خاک و خون میں لوٹانا...
یہ صفات صحابیات میں بکثرت پائی جاتی تھیں...
مسلم خواتین اس سے زیادہ کس آزادی کی خواہاں ہیں...

یہ تو ہوئی ایک بات...
دوسری بات یہ کہ اسلام نے ان کو جو حدود و آداب بتائے ہیں کیا ان کی پاسداری کررہی ہیں یا مطلق آزادی چاہیے مثلاً راستے کے ایک طرف چلنا، تیز خوشبو لگا کر اور بجتا زیور پہن کر باہر نہ نکلنا، جسم پر چادر اوڑھنا، نامحرم مردوں سے بلاضرورت اختلاط نہ کرنا وغیرہ...

زندگی کا حسن و توازن تو سب کو ساتھ لے کر چلنے میں ہے!!!
 
جی یہی گزارش کرنے کی کوشش کی. قوانین کے زیر سایہ جو چاہیں کر سکتے ہیں.
 
الشفاء

لائبریرین
ماشاءاللہ۔۔۔
جماعتی بھیا کے نام۔
باہر ہیں حد فہم سے رندوں کے مقامات
ہے کس کو خبر کون کہاں جھوم رہا ہے۔
بارک اللہ فیک۔۔۔:)
 
ماشاءاللہ۔۔۔
جماعتی بھیا کے نام۔
باہر ہیں حد فہم سے رندوں کے مقامات
ہے کس کو خبر کون کہاں جھوم رہا ہے۔
بارک اللہ فیک۔۔۔:)
قبلہ آپ کے جذبات پر ممنون اور سرپا سپاس ہوں۔ لیکن کیوں خود بھی گنہگار ہوتے ہیں اور مجھے بھی کرتے ہیں۔
 
لنک پلیز
جزاک اللہ خیرا

سورۃ یوسف کا اولین سبق یہی ہے۔ یعقوب علیہ السلام نے جو نصیحت بیٹے کو کی تھی۔ پھر شیخ بھی کہتے رہتے ہیں۔ "ایک بار یہ غلطی ہم کر چکے ہیں۔ کاش یوسف علیہ السلام سے سیکھ لیا ہوتا۔ "
لہذا ایسی غلطی نہ کرنا ہی بہتر ہے!!!
یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔[/QUOTEت]
 
Top