حساب کتاب

طالوت

محفلین
چند روز پہلے دیکھا تو میں اپنے 97 موضوعات مکمل کر چکا تھا ، سوچا کہ 100 مکمل ہوں تو اپنا اور محفلین کا تجزئیہ کرنے کی کوشش کروں کہ آیا میری دلچسپی اور محفلین کی میرے موضوعات میں دلچسپی کس قسم کے زمرہ جات/موضوعات میں ہے ۔۔ نعمان کے شمشاد کے پیغامات سے متعلق دھاگے سے خیال گزرا کہ کیوں نا فیصدی اعتبار سے دیکھا جائے یوں بھی یہی طریقہ رائج ہے اور عموما درست بھی اور ساتھ ہی دماغی ورزش بھی ہو جائے گی اور ریاضی بھی کسی قدر تازہ ہو جائے گا ۔۔ تو چلیے کرتے ہیں حساب کتاب -------

گزشتہ پانچ ماہ میں اردو محفل سے منسلک رہتے ہوئے میں نے

21 مختلف زمروں میں 4.76 فیصد فی زمرہ کے تناسب سے 100 موضوعات شروع کیے ۔۔ ایک مہینے کی اوسط کے اعتبار سے یہ 20 موضوعات فی مہینہ بنتے ہیں ۔۔

ان 100 موضوعات کے کل مناظر 20،545 اور جوابات 1،718 موصول ہوئے ۔۔ اوسط اعتبار سے سے 205.45 مناظر فی موضوع اور 17.18 جوابات فی موضوع بنتے ہیں ۔۔


21 زمرہ جات (100 موضوعات) کے 20،545 مناظر ، کسی ایک زمرے میں شروع کیے گئے مختلف موضوعات کے مجموعی مناظر کے فیصدی اعتبار سے پہلے پانچ زمرے :

1۔۔تصاویر :
کل 46 موضوعات : 46.6 فیصد کے اعتبار سے 9،578 مناظر

2۔۔ متفرقات :
کل 9 موضوعات : 9.12 فیصد کے اعتبار سے 2،662 مناظر

3۔۔ہمارا معاشرہ :
کل 2 موضوعات : 7.6 فیصد کے اعتبار سے 1573 مناظر

4۔۔تعارف:
کل 2 موضوعات : 4.79 فیصد کے اعتبار سے 985 مناظر

5۔۔ سیاست :
کل 8 موضوعات : 3.70 فیصد کے اعتبار سے 762 مناظر

21 زمرہ جات (100 موضوعات) کے 1،718 جوابات ، کسی ایک زمرے میں شروع کیے گئے مختلف موضوعات کے مجموعی جوابات کے فیصدی اعتبار سے پہلے پانچ زمرے :

1۔۔تصاویر :
کل 46 موضوعات : 52.2 فیصد کے اعتبار سے 909 جوابات

2۔۔ متفرقات :
کل 9 موضوعات : 12.6 فیصد کے اعتبار سے 217 جوابات

3۔۔ ہمارا معاشرہ :
کل 2 موضوعات : 4.42 فیصد کے اعتبار سے 76 جوابات

4۔۔آپ کے کالم:
کل 2 موضوعات : 3.84 فیصد کے اعتبار سے 66 جوابات

5۔۔ تعارف :
کل 2 موضوعات : 3.55 فیصد کے اعتبار سے 61 جوابات

-----------------------------------------------------------

مناظر کے فیصدی تناسب کے اعتبار سے پہلے پانچ دھاگے

1۔۔ "لڑکوں کی واپسی" (زمرہ: گپ شپ)
کل مناظر 20545 کے 10.65 فیصد کے حساب سے 2190 مناظر

2۔۔ "یہ ہے میری ڈیسک ٹاپ اور آپ کی ؟‌" (زمرہ: تصاویر)
کل مناظر 20545 کے 9.66 فیصد کے حساب سے 1985 مناظر

3۔۔ "ہماری غیرتوں کا ایک اور جنازہ" (زمرہ: ہمارا معاشرہ)
کل مناظر 20545 کے 5.80 فیصد کے حساب سے 1192 مناظر

4۔۔ " کہ مجھے میری ذات سے نفرت ہے" (زمرہ: تعارف)
کل مناظر 20545 کے 4.79 فیصد کے حساب سے 985 مناظر

5۔۔ "خواتین عمر کیوں چھپاتی ہیں " (زمرہ: متفرقات)
کل مناظر 20545 کے 4.14 فیصد کے حساب سے 865 مناظر

جوابات کے فیصدی تناسب کے حساب سے پہلے پانچ دھاگے

1۔۔ "لڑکوں کی واپسی" (زمرہ: گپ شپ)
کل جوابات 1718 کے 14.6 فیصدی تناسب کے حساب سے 251 جوابات

2۔۔ "یہ ہے میری ڈیسک ٹاپ اور آپ کی" (زمرہ: تصاویر)
کل جوابات 1718 کے 9.13فیصدی تناسب کے حساب سے 157 جوابات

3۔۔ "خواتین عمر کیوں چھپاتی ہیں" (زمرہ: متفرقات)
کل جوابات 1718 کے 4.30 فیصدی تناسب کے حساب سے 74 جوابات

4۔۔ "روز مرہ کے معمولات" (زمرہ: روز مرہ کے معمولات)
کل جوابات 1718 کے 3.55 فیصدی تناسب کے حساب سے 61 جوابات

5۔۔ " مبتدی سے ماہر ہونے تک" (زمرہ: گپ شپ)
کل جوابات 1718 کے 3.43 فیصدی تناسب کے حساب سے 59 جوابات

------------------------------------------------

نتائج :

میری دلچسپی کے زمرے بالترتیب ، تصاویر (46 فیصد) ، پسندیدہ کلام (11 فیصد) ، متفرقات (9فیصد) ، سیاست (8 فیصد) اور میں شاعر تو نہیں مگر (5 فیصد) وغیرہ ۔۔

محفلین کے مناظری اعتبار سے دلچسپی کے حامل میرے موضوعات بالترتیب ، لڑکوں کی واپسی (10.65فیصد) ، یہ ہے میری ڈیسک ٹاپ اور آپکی ؟ (9.66 فیصد) ، ہماری غیرتوں کا ایک اور جنازہ (5.80 فیصد) ، کہ مجھے میری ذات سے نفرت ہے (میرا تعارف) (4.79 فیصد) اور خواتین عمر کیوں چھپاتی ہیں (4.14 فیصد) وغیرہ ۔۔

محفلین کے جوابات کے اعتبار سے دلچسپی کے حامل میرے موضوعات بالترتیب ، لڑکوں کی واپسی (14.6 فیصد) ، یہ ہے میری ڈیسک ٹاپ اور آپ کی (9.13فیصد) ، خواتین عمر کیوں چھپاتی ہیں (4.30 فیصد) ، روز مرہ کے معمولات (3.55 فیصد) اور مبتدی سے ماہر ہونے تک (3.43 فیصد) وغیرہ ۔۔

--------------------------------------------

اب ایک ارادہ کچھ ایسا ہی ساری محفل کا حساب کتاب کرنے کا بھی ہے ۔۔ تو ذرا مدد کیجیے کہ کس طرح سے آسانی سے اور کم وقت میں یہ کام بہترین انداز میں کیا جا سکتا ہے اور اگر اس کام کا بیڑا کوئی اور اٹھا لے تو کیا ہی خوب ہو :) ۔۔ اس طرح سے ہم اندازہ کر سکیں گے اراکین کن زمروں/موضوعات میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں ۔۔ اور ان میں کس قسم کی بہتری لائی جا سکتی ہے ۔۔ اگرچہ ہمارے یہاں ایک غلط روایت ہے کہ ہم موضوع سے ہٹ کر غیر متعلقہ بحثوں میں الجھ جاتے ہیں جس سے درست اعداد و شمار تو پیش نہیں کیے جا سکتے مگر کسی قدر اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔۔ تو کیا خیال ہے یہ کام بھی کیا جائے یا وقت کا ضیاع ہو گا ۔۔ ؟
وسلام
 

arifkarim

معطل
میرے خیال میں منتظمین اعلیٰ کے پاس اس قسم کا تمام ڈیٹا واضح کرنے کا طریقہ موجود ہوتا ہے۔ مجھے یاد ہے جب محفل کے پیغامات تین لاکھ سے تجاوز کر گئے تھے تو نبیل بھائی نے ایک اعلانیہ دھاگے میں اسکا اعلان کیا تھا۔
 

محمد نعمان

محفلین
واہ بھائی کام تو بڑا زبردست کیا ہے
مگر میں نے جو حساب کتاب لگایا تھا وہ بہت معمولی نوعیت کا تھا اور زیادہ داؤ پیچ کی ضرورت نہیں تھی اس میں۔
مگر آپ کا حساب کتاب دیکھ کر تو توبہ ہے کہ کچھ دماغ میں سمایا ہو۔۔۔
بہت گہرا حساب کتاب ہے اور جہاں تک میرا تعلق ہے میں حساب میں ازحد کمزور ہوں اسی لیے اس قسم کے حساب کتاب میں زیادہ مدد فراہم نہیں کر سکتا
ہاں اگر آپ مجھے واضح کوئی طریقہ بتا دیں تو مدد کرنے سے انکاری نہیں۔
سلسلہ بہت اچھا ہے اور میرے خیال سے سب کو اس میں حصہ لینا چاہیئے
اور کم از کم اپنا اپنا حساب کتاب ، چاہے آپ کے حساب کتاب کی طرح طویل نہ ہو ، کر کے پیش کریں
( کچھ دیر میں اپنا حساب پیش کرتا ہوں ، کتاب پیش کرنے سے پیشگی معذ رت )
 

طالوت

محفلین
ضرور جناب ۔۔ آپ بھی پیش کریں ۔۔ مگر یہ بھی بڑا سادہ سا حساب ہے ، جمع ، ضرب اور تقسیم بس ۔۔
مجھے تو ریاضی پڑھے ہوئے آٹھ سال ہو گئے اور ریاضی میں کمزوری کا یہ عالم تھا کہ کبھی 60 فیصد نمبروں سے زیادہ حاصل نہیں کیے ۔۔

تو آپ کے حساب کا انتظار ہے ۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
بس ایویں خالہ ، کچھ کرنے کو نہیں سوجھ رہا تھا سو یہ کر ڈالا ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں خود بھی حیران ہوں کہ یہ میں نے کیا اور کیسے کر ڈالا ۔۔
وسلام
 

زینب

محفلین
توبہ پھر سے حساب کتاب بھئی مجھ سے تو کوئی امید نا رکھنا مدد کی خود کرو حل اف اللہ بورڈ کے امتحان میں جو لیے تھے88 حساب میں وہی کافی ہیں انہیں ہی یاد کر کے خوش ہو لینے دیں ہم سے اور انکل فیثا غورث کے مسئلے حل نا کروایئن
 

تعبیر

محفلین
منشی پریم چند :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

کچھ عرسے کے بعد طالوت کچھ اس طرح کا حساب کرتے ہوئے پائے جائینگے :dancing:

1۔سہرا بندی مہمان 200 کل منہ دکھائی 100 اور خرچہ 1000

2۔ولیمے میں کل دیگیں 10 خرچہ 1000
 

زینب

محفلین
ہا ہا ہاہا عنقریب ہی لگتا ہے بس اس کے پاکستان جانے کی دیری ہے اس کی اماں کب سے سہرا بندی کے لیے تیار بیٹھی ہین
 

طالوت

محفلین
توبہ پھر سے حساب کتاب بھئی مجھ سے تو کوئی امید نا رکھنا مدد کی خود کرو حل اف اللہ بورڈ کے امتحان میں جو لیے تھے88 حساب میں وہی کافی ہیں انہیں ہی یاد کر کے خوش ہو لینے دیں ہم سے اور انکل فیثا غورث کے مسئلے حل نا کروایئن
جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے :nottalking:
منشی پریم چند :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
کچھ عرسے کے بعد طالوت کچھ اس طرح کا حساب کرتے ہوئے پائے جائینگے :dancing:
1۔سہرا بندی مہمان 200 کل منہ دکھائی 100 اور خرچہ 1000
2۔ولیمے میں کل دیگیں 10 خرچہ 1000
اتنی سستی شادی ؟ کیا ایوبی دور کی شادی کا خرچ بتا رہی ہیں آجکل تو :terror: کرنے کے بعد بھی شادی کا خرچہ پورا نہیں ہوتا ۔۔
ہا ہا ہاہا عنقریب ہی لگتا ہے بس اس کے پاکستان جانے کی دیری ہے اس کی اماں کب سے سہرا بندی کے لیے تیار بیٹھی ہین
:notlistening::notlistening:
وسلام
 

زینب

محفلین
نہ سن میری نہین سنے گا تو کوئی فرق نہین پڑنے والا پر دیکھ لے اماں جی جوٹا اٹھائے کھڑی ہیں ایک انکار سو جوتوں‌کی بہار تیرے سر پے
 

طالوت

محفلین
میرا حساب بڑا کمزور ہے ، اور یہ بات میں ہمیشہ بھول جاتا ہوں ۔۔ خیر جو کچھ زمانہ مجھے دے گا وہی کچھ میں اسے لوٹاؤں گا ۔۔ اور اس معاملے میں خاصا سفاک ہوں ۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
نہ سن میری نہین سنے گا تو کوئی فرق نہین پڑنے والا پر دیکھ لے اماں جی جوٹا اٹھائے کھڑی ہیں ایک انکار سو جوتوں‌کی بہار تیرے سر پے
اب کہاں ، اب جوتے کھانے کی عمر کہاں رہی ، ویسے بھی میں اب بڑا ہو گیا ہوں ۔۔ گھر کے بڑوں میں شمار ہوتا ہے میرا :soldier:
میں‌ تو کہتا ہوں‌میرا حساب کتاب کر دیں‌ تو بہتر ہے :smug:
آپ کتاب دیں تو پھر حساب بھی کر دیں گے ۔۔۔۔۔۔
وسلام
 
Top