حتف 6

محمد وارث

لائبریرین
یعنی میری اور میرے جیسے پاکستانیوں کی محنت کی کمائی پھر اسلحے میں تبدیل ہو گئی، اور صرف پاکستانی ہی کیا، پورے دنیا کے مجبور اور لا چار انسانوں کی کمائی فوجیں پالنے اور اسلحہ بنانے میں صرف ہو رہی ہے یعنی اپنی ہی تباہی کے سامان ہو رہے ہیں اور دوسری طرف اربوں انسانوں کیلیئے پینے کا صاف پانی نہیں ہے اور کھانے کیلیئے دو وقت کا کھانا نہیں ہے، افسوس صد افسوس۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
یعنی اب ہم سب مرنے کے لئے تیار ہوجائیں - ظاہر ہے اسرائیل جوابی حملہ بھی کرے گا اور زیادہ طاقت کے ساتھ کرے گا اور ساتھ میں امریکہ بھی -
 
میزائیل چونکہ پاکستان میں‌ڈیولپ ہوا ہے لہذا اس کا معاملہ ذرا دوسرا ہے۔ تمام اخراجات ماہرین کی اسکلز کی ڈیولپمنٹ میں اور فلاح و بہبود میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
اس طرح کی ٹیکنالوجکل ڈیلوپمنٹ کو سراہنا چاہیے ۔
نہ کہ ٹیلی نور کی انوسٹمنٹ‌کو۔ یہ کمپنیاں‌ہے جو ہم غریبو‌ں کو کھا رہی ہیں۔
 
مرنے کے لیے تو ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔ امریکہ نہ بھی حملہ کرے پھر بھی موت تو ائی گی ہی۔ ملک الموت بخشے گا نہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میزائیل چونکہ پاکستان میں‌ڈیولپ ہوا ہے لہذا اس کا معاملہ ذرا دوسرا ہے۔ تمام اخراجات ماہرین کی اسکلز کی ڈیولپمنٹ میں اور فلاح و بہبود میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
اس طرح کی ٹیکنالوجکل ڈیلوپمنٹ کو سراہنا چاہیے ۔
نہ کہ ٹیلی نور کی انوسٹمنٹ‌کو۔ یہ کمپنیاں‌ہے جو ہم غریبو‌ں کو کھا رہی ہیں۔

ہمت بھائی کچھ وضاحت فرمائیں گے کہ ایک پرافٹ ایرننگ اسلحہ کمپنی اور ایک پرافٹ ایرننگ ٹیلی کمیونیکشن کمپنی کے معاملات کیسے مختلف ہو تے ہیں۔ اور ایک حکومت اسلحہ ڈویلپ کرنے کیلیئے رقم کہاں سے لاتی ہے ؟
 
دیکھیے میزائیل پاکستان میں‌ ڈیولپ ہواہے اور بے شمار پاکستانی ماہرین اس میں‌انوالو ہوتے ہیں۔ یہ سب بہت ماہر ہوتے ہیں‌اور ان کی کامیابی قوم کے صلاحیتوں‌کو جلا بخشنے کے لیے ہوتی ہے۔ یہ میزائیل پاکستان نے امریکہ یا شمالی کوریا سے نہیں لیے بلکہ خود ڈیولپ کیے ہیں۔ جب کسی چیز کو مقامی طور پر ڈیولپ کرتے ہیں تو اس سے منسلک بہت سے صنعتیں فعال ہوتی ہیں اور معیشت کو اچھا سہارہ ملتا ہے۔
اس کے برخلاف ٹیلی کمیونیکیشن جو کہ بیرونی کمپنی ہوتی ہے اپنی انسٹالیشنز پاکستان میں‌ایک مرتبہ لگا ہر پھر غریب عوام کی جیب سے روزانہ پیسے بٹورتی ہے اور ملک سے باھر لے جاتی ہے۔
 
جہانزیب

محفلین
یعنی میری اور میرے جیسے پاکستانیوں کی محنت کی کمائی پھر اسلحے میں تبدیل ہو گئی، اور صرف پاکستانی ہی کیا، پورے دنیا کے مجبور اور لا چار انسانوں کی کمائی فوجیں پالنے اور اسلحہ بنانے میں صرف ہو رہی ہے یعنی اپنی ہی تباہی کے سامان ہو رہے ہیں اور دوسری طرف اربوں انسانوں کیلیئے پینے کا صاف پانی نہیں ہے اور کھانے کیلیئے دو وقت کا کھانا نہیں ہے، افسوس صد افسوس۔

میرا اس بحث میں حصہ لینے کا دل نہیں ہے، لیکن انسانی تاریخ کا جائزہ لینے سے ایک بات بالکل واضح ہے، کہ دنیا کی سب ترقی اسی "ملٹری" کی بدولت ہے ۔ یہ تیز رفتار گاڑیاں، پُل، سڑکیں، مواصلاتی نظام سب ملٹری ضروریات کے سبب بنے ہیں ۔ اور تو اور یہ انٹرنیٹ اور کمپیوٹر بھی ملٹری ہی وجہ سے وجود میں آیا ہے ۔
ویسے بھی اپنے اردگرد نظر دوڑائیں، وہی قوم ترقی یافتہ ہے جس کی ملٹری ترقی یافتہ ہے ۔
 
damsel

معطل
یہ بہت خوش آئند خبر ہے میرا یہ مطلب تو نہیں کہ ہم خواہمخواہ اپنے ملک کی سلامتی خطرے میں ڈال دیں لیکن بہرحال اتنا کمزور بھی نہیں ہونا چاہیے کہ کوئی بھی ہمیں تر نوالہ سمجھے۔
اسلام ہمیں جدید تعلیم اور فی زمانہ جس چیز کی ضرورت ہے اس میں بہترین ہونے کا حکم دیتا ہی ہے۔ اب کوئی خدارا یہ نہ کہے کہ مین خودکش حملہ آوروں کے ساتھ ہوں یا اسلام ایک سلامتی و امن کا دین ہے اور ہم ہتھیاروں کی بات کر رہے ہیں۔ طاقت تو حاصل کرنے پڑتی ہے تبھی دشمن بھی مفاہمت کی بات کرتا ہے۔
یہ ایک اچھی خبر ہے شکریہ ہمت بھائی شیئر کرنے کے لیے
 
دوست

محفلین
بہت پہلے سنا تھا 2500 کلومیٹر تک کوئی میزائل بنا لیا ہے پاکستان نے۔ کیا زیادہ سے زیادہ حد ضرب 2000 کلومیٹر ہی ہے اس وقت پاکستان کے میزائلوں‌ کی؟
اسلحہ ہونا امن کی ضمانت ہے۔ ہم جس وار فری دنیا کی بات کرتے ہیں وہ صرف خوابوں میں ہی ممکن ہے۔ ہمیں تو بڑا سیدھا سا حکم ہے کہ گھوڑے تیار رکھو۔ دشمن پوچھ کر حملہ تو نہیں کرتا۔
 
ش

شوکت کریم

مہمان

حیراں ہوں کہ رووں جگر کو کہ پیٹوں دل کو میں (تصیح درکار ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اتنے واضح حکم کے باوجود بھی اس مسئلے میں دو رائیں ہو سکتی ہیں ؟؟؟؟؟ غلام کا کام تو بس حکم ماننا ہے۔۔۔۔۔۔
 
بلکل غلط نہیں۔ کیونکہ 2000 کلومیڑ ایکزیکٹ رینج ہے۔ اسکا مطلب ہے وارھیڈ کے وزن کی کمی سے رینج کو باسانی کچھ سوکلومیڑتک بڑھایا جاسکتا ہے ۔ اور نشانہ سمندر کے اندر سے لیا جائے تو ایکوریسی کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
شاید اسرائیل تک فاصلہ 2500 کلومیڑہے ۔ اگر اسرائیل ایٹامک میزائیل کی رینج میں‌اجاتا ہے تو پھر یہ امریکہ کے لیے ایک بڑی تھریٹ ہوگی کہ وہ پاکستان پر حملہ سے باز رہے۔
 
بلال

محفلین
اسلحہ ہونا امن کی ضمانت ہے۔ ہم جس وار فری دنیا کی بات کرتے ہیں وہ صرف خوابوں میں ہی ممکن ہے۔ ہمیں تو بڑا سیدھا سا حکم ہے کہ گھوڑے تیار رکھو۔ دشمن پوچھ کر حملہ تو نہیں کرتا۔

جی بلکل اسلحہ ہونا بہت ضروری ہے۔۔۔ ہمیشہ امن کے طلب گار رہو لیکن ساتھ ساتھ اپنی تیاری بھی رکھو کہ شیطانی طاقت اگر تنگ کرے تو اُس کا منہ توڑ جواب دے سکو۔۔۔ لیکن جہاں تک ہو سکے امن رکھو۔۔۔
 
Top