حاضری لگائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
چند دنوں میں امتحان ہونے والے ہیں، تیاری کر لیں۔
ڈیٹ شیٹ سے جلد ہی مطلع کر دیا جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگ گئی حاضری،
یہ ابھی اور کون داخل ہوا ہے اندر اس کی بھی حاضری لگا ہی لوں پھر ہی کلاس شروع کروں۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
مس سوری کے میں چار دن غیر حاضر ھوا۔امید ھے آپ نے میرا نام خارج نہیں کیا ھو گا۔
وجہ غیر حاضری یہ تھی کہ میں چار دن کے لیے حیدر آباد گیا ھوا تھا جہاں مجھے ملیریا پر ایک ورکشاپ میں شرکت کرنا تھی۔ویسے ورکشاپ میں رقم اچھی خاصی ملی۔اور آپ کے لیے حیدر آباد کی مشہور بمبے بیکری کا کیک لایا ہوں۔
 

سندباد

لائبریرین
drabbas نے کہا:
مس سوری کے میں چار دن غیر حاضر ھوا۔امید ھے آپ نے میرا نام خارج نہیں کیا ھو گا۔
وجہ غیر حاضری یہ تھی کہ میں چار دن کے لیے حیدر آباد گیا ھوا تھا جہاں مجھے ملیریا پر ایک ورکشاپ میں شرکت کرنا تھی۔ویسے ورکشاپ میں رقم اچھی خاصی ملی۔اور آپ کے لیے حیدر آباد کی مشہور بمبے بیکری کا کیک لایا ہوں۔
ڈاکٹر صاحب ایک ہی محفل میں یھ *گرمی سردی نہیں‌چلے گی۔ اگر آپ مس صاحبہ کے لئے کیک لے آئے ہیں تو اس میں دوسرے اہل محفل کا بھی حصہ ہونا چاہئے۔

(* دراصل یہ پشتو زبان میں ایک محاورہ ہے۔ جو اس طرح ہے کہ ایک ہی کمرے میں گرمی بھی اور سردی بھی۔ یعنی کسی کو نظر التفات سے دیکھا جائے اور کسی کو نظر انداز کردیا جائے۔)
 

جیہ

لائبریرین
اللہ بھلا کرے ڈاکٹر صاحب کا۔ کتنا خیال رکھتے ہیں اپنی مس کا۔
فکر نہ کریں میں نے حاضری لگادی ہے۔ مگر خیال رہے کہ کیک میں ملیریا کے جراثیم نہ ہوں۔

اور سندباد میاں آپ کو کس نے یہ حق دیا ہے کہ استانی اور شاگردوں کی باہمی خلوص پر اعتراض کریں۔ آپ بھی کہیں ایک پشتو محاورے کی مصداق “ داماد اور بیٹی ایک ہی گھر سے“ تو نہیں مانگ رہے۔

اب آپ کو جرمانہ دینا پڑے گا۔ مبلغ 500 روپیہ سکہ رائج الوقت ( رسید 200 کی ملے گی)
 

الف عین

لائبریرین
میری حاضری شام کی شفٹ کی، شام کو تو یہ سکول تعلیمِ بالغان کا ہوتا ہے نا، اس لئے الگ سے حاضری لینا چاہئے۔
اور مس جی، حاضری کی پابندی پر کچھ انعام ونعام بھی تو ہونا چاہئے نا!!
 

جیہ

لائبریرین
جی بالکل ہونی چاہیے استاد محترم

مگر کونسا انعام دوں؟ میرے پاس تو کیش وغیرہ کچھ نہیں۔ کہیں تو چند کتابیں پروف ریڈ کردوں :lol:
 

جیہ

لائبریرین
ٹھیک ہے ۔ آج سے میں استعفی دے رہی ہوں

سکول جانے اور پرنسپل جانے ۔ یہ نہیں کہاں نا ا نے کہ 100 روپے میں نےاس کے صاحبزادے کو دیے تھے سالگرہ پر :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
استغفی نا منظور کیا جاتا ہے۔
پہلے سکول کا سارا حساب کتاب دیں۔ جو مال ‘ نکرے ‘ لگایا ہے وہ نکالیں، پھر محکمانہ کاروائی ہو گی، پھر کیس چلے گا، انکوائری ہو گی، کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور اتنے میں تمہاری ریٹائرمنٹ کی عمر ہو جائے گی :wink:
 

الف عین

لائبریرین
شمشاد، اسی لیے تو میں نے اپنا حصّہ مانگ لیا تھا انعام کے طور پر۔ کم از کم خالی سوٹ کیس ہی دئ دینا تھا۔
پرسوں دفتر سے ہندی پکھواڑے کے آخری دن مجھے ہندی کی مجموعی خدمات کے لیے ایک بڑا سوٹ کیس انعام میں ملا تھا ، وہ بھی کالی تھا!!
خیر صبح کی حاضری کون لگا رہا ہے؟
 

جیہ

لائبریرین
استاد محترم میں آپ کو بھرا بریف کیس دے دوں گی مگر خدا را کچھ کریں۔ حالات کنٹرول کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پکڑی گئی ناں آخر، وہ سوٹ کیس کی بات کر رہے ہیں اور تم انہیں بریف کیس پر ٹرخا رہی ہو۔

خیر ابھی تو حاضری لگاؤ، باقی بعد میں دیکھتے ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائ بھائ یہ خالی خولی بریف کیس نہیں ڈالروں سے بھرا ہوا ہے۔۔۔ سمجھے آپ؟






( شمشاد بھائ بھائ کسی کو بتانا نہیں۔ سارے نوٹ جعلی ہیں)
 

جیہ

لائبریرین
سکول آنا آپ کا میں نے بند کیا تھا ۔ سمجھے آپ :lol:

شمشاد بھائ بھائ۔ بریف کیس لے جانے میں آسانی ہوگہ استاد محترم کو
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top