حاضری لگائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سندباد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
تیلے شاہ سے تو میں کل نبٹوں گی۔ ذرا آنے دیں ان کو
اور سند باد میں کل کہاں تھے آپ۔ ؟ چھٹی مانگی کیوں نہیں۔ میں استانی ہوں ذرا وکھری ٹائپ کی
لیکن آج آپ کی شان میں جو قصیدے پڑھے جا رہے ہیں، آپ ان کا نوٹس لیں گی یا نہیں؟ اگر وکھری ٹائپ استانی ہیں تو ذرا اپنے شاگردوں کی خبر لیجئے۔ انھوں نے تو پوری کلاس سر پر اٹھا رکھی ہے۔
 

سندباد

لائبریرین
بہر حال میں تو ایک فرماں بردار قسم کا شاگرد ہوں۔ کل کی غیر حاضری اور چھٹی کی درخواست نہ لکھنے پر معافی چاہتا ہوں۔ لیکن آپ کے باقی شاگرد تو کا فی باتمیز ہوتے جا رہے ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
ہے ہے ہے۔ شاگرد ہو تو شاگرد بنے رہو۔ استاد بننے کی کوشش نا کریں۔

جمعہ جمعہ آٹھ دن ہو گیے ہیں اور مجھے مشورے دے رہا ہے۔ ہائے اللہ گنگا الٹی بہنے لگی ہے
 

تیلے شاہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:
تیلے شاہ نے کہا:
مگر وہ ذرا آدم خور قسم کی واقع ہوئی ہیں
:wink:
اچھا جی، تبھی قبیلہ ایک ہونے کی بات کہی تھی۔ اب سمجھا :D
لا حول ولا
یہ کون ہے جو میرے آئی ڈی استعمال کر کے محترمہ استانی جی کو میرے خلاف
ورغلا رہا ہے
نہیں جی مس جی میں بھلا ایسے کیسے کہ سکتا ہوں
(سادہ زبان میں اس قسم کے بیان کو مکرنا کہتے ہیں)
 

جیہ

لائبریرین
جو بھی ہے ۔۔۔۔ مگر ہے بڑا متوازی الاضلاع مثلث کی طرح۔۔۔

خیر ۔۔۔ کھڑے ہوجاوں اور 10 منٹ تک بات نہیں کرنی مجھ سے
:oops:
 

جیہ

لائبریرین
خ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وش! آپ ہی کی وجہ سے میرا اے سی آر ہوگیا ہے۔ سارے افسر مجھے رشوت خور سمجھنے لگے ہیں
 

قیصرانی

لائبریرین
رشوت خوری والی بات تو درست کہی، رشوت میں اگر میمنہ یا مرغ ہوں تو ایسی رشوت کے ساتھ یہی سلوک ہو سکتا ہے۔ کیا خیال ہے اس بارے میں؟
 

جیہ

لائبریرین
ارے کوئ ہے جو ان کو نکال دے کلاس سے

نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں ہی نکل جاتی ہوں
 

دیرہ وال

محفلین
غیر حاضر

استانی جی!
میرے پیٹ میں درد ہے، اس لئے میں آج نہیں آیا۔
میری حاضری لگا دیں پلیز!
آپکا نافرمان شاگرد
 

الف عین

لائبریرین
میری حاضری بھی لگا دیں استانی جی، اور مجھے کلاس میں ہی سونے دیں
کئ راتوں کا میں جاگا ہوا ہوں
مجھے دن میں بھی سو جانے کا حق ہے
اور اب تو سوا گیارہ بج رہے ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
آپ کو جرمانہ دینا ہوگا۔ میں نے منع کیا تھا چھٹی کرنے سے اور آپ نے ایک نہیں دو نہیں پورے تین دن چھتی کی جو جس کی معافی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہرگز نہیں۔۔۔۔۔ میں سخت غصہ ہوں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top