حاضری لگائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آپ کا نام تو غیر حاضری کی بنا پر خارج کر دیا گیا تھا۔ اب نئے سرے سے داخلہ ہو گا۔

جیہ تو بہت زیادہ پیسے مانگے گی، مجھ سے داخلہ کروا لیں، تھوڑے پیسوں میں کر دوں گا۔
 

رضوان

محفلین
ہمیں تو مس صاحبہ نے ایک مہینے کی چھٹی دی ہے۔ ہم کیوں روز ماسساب کے حضور حاضر ہوں۔ جیہ جی جُگ جُگ جیو
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کو چھٹی کیوں دے دی؟ بہت تنگ کرتے ہوں گے مس صابہ کو اور انہوں نے جان چھڑائی ہو گی۔

مس جی میری تو حاضری لگائیں۔
 

جیہ

لائبریرین
میں خود غیر حاضر تھی۔ کیسے حاضری لیتی

میں وکی پر دیوان غالب اپلوڈ کر رہی تھی۔ غزلیات سارے ھوگئے۔ :)
 

رضوان

محفلین
میرا دل نہیں چاہتا اسکول آنے کو۔ ہر روز وہی لکھائی پڑھائی ڈانٹ اور مار :cry:

میرے پیٹ میں درد ہے :cry: :cry: :cry: :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
پیٹ میں درد تو ہو گا ہی، سبق جو یاد نہیں کیا، چلیں ادھر کونے میں بیٹھ کر سبق یاد کریں۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ رجسٹر یہاں کیوں پڑا ہے سکول کے باہر گلی کے موڑ پر۔ میں اٹھا لایا ہوں اور اپنی اور زکریا کی حاضری لگا دیتا ہوں۔ لیجئے اشتانی جی۔
 

جیہ

لائبریرین
آپ پرانا والا رجسٹر اٹھا لائے ہیں۔ اصل رجسٹر میرے پاس ہے۔ حاضری آپ کی کب کی لگائی ہے۔ زکریا صاحب کی ابھی نہیں لگی۔ جلد از جلد آکر حاضری لگایئں
 

شمشاد

لائبریرین
پرانا والا ابھی ادھر ہی پڑا تھا رجسٹر، میں تو سمجھا تھا تم نے چولہے میں جھونک دیا ہو گا،

خیر نیا تو ہے ناں تمہارے پاس، اب اس کو نہیں پھینک دینا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں اسکول کیوں بند کر دیا؟ لگتا ہے سب ہی کرکٹ میچ دیکھنے چلے گئے ہیں اسکول بند کر کے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مش جی میری حاضری لگا لیں پھر میں نے میچ دیکھنے جانا ہے۔

پاکستان کی ٹیم کو چنگی کُٹ پڑ رہی ہے، ان کے 404 پر صرف 4 آؤٹ ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top