جیو ٹی وی پھر سے بند

تیشہ

محفلین
یہاں یوکے میں بھی جیو خبرنامے شامے بند کردئیے گئے ہیں صرف ڈرامے ہی دکھا رہے ہیں اب :party:
 

تیشہ

محفلین
میں تو قسم سے ، :skull: عوام سے ہی تنگ آئی بیٹھی ہوں ،
یہ کونسا ٹِک ٹِکا کے اک جگہ سکون سے بیٹھتے ہیں :idontknow:

میں بھلے پاکستان گئی نہیں ، نا ہی جانے کی خواہش ، مگر یہاں لوگوں کی رائے ، انکی باتیں سن کر شرم سے سر ادھر ادھر ہوجاتا ہے کہ جب وہ تبصرہ کرتے ہیں پاکستانیوں پے :skull:
بہت امپریشن خراب ہے ۔ :skull:
 

تیشہ

محفلین
پہلے مشرف کے پیچھے پڑے ۔۔ ۔ اب کچھ ہی دن ہوئے یہ صدر بھی کھٹکنے لگا ،، اب اسکے پیچھے ۔۔ ۔ پھر اسکے پیچھے ۔

علاج ہے انکا :notworthy: ۔ روز روز کے ڈرامے کرنا ان کی بھی عادت ہے ۔ یہ اچھا نہیں تو شوروغل ، وہ اچھا نہیں تب بھی :worried:
 

علی ذاکر

محفلین
بہت افسوس ہورہا ہے کے ملک چوروں کے ہاتھ میں آگیا ہے
اللہ کرے جلد از جلد یہ اس ظلم و جبر سے بھرے اقتدار کا خاتمہ ہو

پہلے مشرف بیٹھا ہوا تھا ہم لوگ اس کے بارے میں بھی یہی سوچ رکھتے تھے اب زورداری ہے اس کے بارے میں بھی ہماری سوچ یہی ہے ایک چور جاتا ہے دوسرا آ جاتا ہے

خوب سودا نقد ہے اس ہاتھ دے اس ہاتھ لے!
ماسلام
 

طالوت

محفلین
پہلے مشرف کے پیچھے پڑے ۔۔ ۔ اب کچھ ہی دن ہوئے یہ صدر بھی کھٹکنے لگا ،، اب اسکے پیچھے ۔۔ ۔ پھر اسکے پیچھے ۔

علاج ہے انکا :notworthy: ۔ روز روز کے ڈرامے کرنا ان کی بھی عادت ہے ۔ یہ اچھا نہیں تو شوروغل ، وہ اچھا نہیں تب بھی :worried:

خالہ آپ رہتی ہیں انگلینڈ میں ، اگر رہتی پاکستان میں تو لگ پتا جانا تھا کہ لوگ پہلے اس کے پیچھے پھر اس کے پیچھے کیوں پڑتے ہیں ۔۔ یہ تو اب عوام کو عقل آئی ہے کہ شور شرابہ کرو تو شاید کوئی کام بن جائے ورنہ اس سے پہلے تو سب گائے تھے ، جدھر ہانکا ادھر چل پڑے ۔۔ لوگوں کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور اب ان کا صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو رہا ہے اور ہونا بھی چاہیے کہ اس کے بغیر کوئی نہیں سدھرے گا ۔۔۔ میں تو ترس رہا ہوں اس دن کو جس دن لوگوں کا ایک جتھا بلاول ہاؤس ، رائے ونڈ محل ، وٹو ہاوس ، نت ہاؤس اور اس جیسے کئی ایک "ہاؤسز" کو ان کے مکینوں سمیت جلا کر خاکستر کر دے گا ، پھر آئے گی کچھ تبدیلی اور شاید آپکا بھی جی چاہے آنے کو ۔۔
وسلام
 

زینب

محفلین
جیو کے ساتھ ساتھ آج ٹی وی بھی بند کیا گیا ہے ۔۔۔۔۔پر جیو والے تو ہاتھ دھو کے اب غداری کے پیچھے ہی پڑ گئے ہیں کل سے ایک ہی پٹی چل رہی ہے "زرداری کے کہنے پے جیو ٹی بند":rollingonthefloor:

ویس اب بند کر کے کیا فائدہ ہونا ہے جیو۔۔۔پیپلز پارٹی کے تمام رہنماؤں کے منہ سے نکلا ہوا ایک ایک جھوٹ‌ دکھا چکا ہے ۔۔۔۔۔۔۔پہلے کے بیان بھی اور حکومت بنا لینے کے بعد کے بیان بھی جس سے اب ساری پارٹی مکری کھڑی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے صرف پاکستان میں ہی بند کیا گیا ہو گا، دبئی سے نشریات تو بند نہیں ہوئی ہوں گی۔

پاکستان میں نیٹ پر تو آ رہا ہو گا، اب دیکھیں نیٹ پر کب بند کرتے ہیں؟
 

ساجد

محفلین
میرے پاس تو ابھی بھی جیو جی رہا ہے۔ لطف کی بات یہ ہے کہ پٹی میں خبر یہ چلائی جا رہی ہے کہ پورے ملک میں جیو کی نشریات بند کروا دی گئیں۔ میں شش وہنج میں ہوں کہ کیا کمالیہ شہر پاکستان میں نہیں ہے۔
 

زینب

محفلین
پا جی کچھ شہروں میں مکمل بند اور کچھ میں آخری نمبروں پر کر دیا گیا ہےویسے بھی جیو انٹر ٹینمنٹ اور جیوز نیوز الگ الگ ہیں۔۔انہوں نے جیو نیوز بند کیا ہے
 
رات کو "جیو" دیکھتے دیکھتے پہلے اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جانے لگی جس سے اس کی آواز بند ہونے لگی۔ پھر آنکھیں پھوڑنے کی کوشش کی گئی جس سے تصویر بھی غائب ہونے لگی اور پھر کالی اسکرین سامنے آگئی۔ خبر تھی کہ جیو کو کھڈے لائن میں لگانے کا حکم ملا ہے یعنی کیبل آپریٹرز کو کہا گیا کہ یا تو بند کردیں یا بالکل آخر میں لے جائیں تاکہ کم سے کم قارئین کے پاس خراب سے خراب تر حالت میں آئے۔ لہٰذا میں نے صبح تلاش کیا تو جیو نیوز سب سے ٹی وی بینڈ کے سب سے آخر میں کافی زخمی حالت میں مل گیا۔۔۔

سو، اب جیو نیوز آ تو رہا ہے لیکن بالکل آخر میں پڑا ہے اس لیے کم سے کم ناظرین اسے دیکھنے کے قابل ہوں گے۔
 

زینب

محفلین
تمہیں بڑی لیٹ‌خبر ہوئی یہ تو کل کی خبر ہے دونوں چینلز کو ایک ساتھ کھڈے لائن لگایا گیا ہے
 

عسکری

معطل
اب کمالیہ میں بھی بند ہو گا یہ پیغام دیکھ کر ویسے کمالیہ پاکستان کا شہر ہے تو جیوں کو بند کرنا لازمی ہے لوگوں کو شک ہونے لگا ہے کہ ان کے شہر پاکستان می
ن نہین۔
 

تیلے شاہ

محفلین
آزادی صحافت کے علمبراروں نے جیو ٹی وی کی پاکستان میں نشریات بند کر دی گئی ہیں۔

ابھی ابھی سلیمان تاثیر کا انٹرویو آ رہا تھا، جتنی بونگیاں اس نے ماری ہیں، لگتا ہے، زرداری کا خاص الخاص ملازم ہے۔

آپ کے ہاں تو سرے سے ٹی وی ہی نہیں ہے تو چینل کہاں سے آئے گا۔۔۔۔
 
Top