جیون ساتھی

شمشاد

لائبریرین
جیون ساتھی

شادی کی انگھوٹی تیسری انگلی میں کیوں پہنتے ہیں؟

میں آپ کو بتاتا ہوں:

انگوٹھا والدین کو ظاہر کرتا ہے۔
پہلی انگلی یا انڈکس فنگر بہن بھائیوں کو ظاہر کرتی ہے۔
بڑی یا درمیانی انگلی اپنے آپ کو ظاہر کرتی ہے۔
تیسری یا رنگ فنگر زندگی کے ساتھی کو ظاہرکرتی ہے۔
سب سے چھوٹی انگلی آپ کے بچوں کو ظاہر کرتی ہے۔

کہ زندگی کی ترتیب بھی یہی ہے۔

ہے ناں دلچسپ۔

اصل کھیل اب شروع ہوتا ہے۔

اپنے ہاتھ پھیلائیں اور دونوں ہاتھ کی درمیانی انگلیوں کو (جو اپنے آپ کو ظاہر کرتی ہیں) ہتیھلی کی جانب موڑ لیں۔ اب دونوں ہاتھ اس طرح ملائیں کہ درمیانی انگلیوں کی پشت اور باقی انگلیوں اور انگوٹھے کا سامنے کا حصہ دوسرے ہاتھ کی انگلیوں اور انگوٹھے کے سامنے کے حصے سے آپس میں مل جائیں۔

اب صرف انگوٹھے جدا کریں۔ یہ والدین کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ جدا ہو جائیں گے۔ ان کا جدا ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے والدین آپ سے بچھڑ سکتے ہیں۔ یا آپ انہیں چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔ مطلب یہ کہ انکی اور اپنی زندگی میں الگ ہو سکتے ہیں۔ اب انہیں واپس آپس میں ملا لیں۔

اب پہلی انگلیوں کو جدا کریں۔ یہ بہن بھائیوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ یہ بھی جدا ہو جائیں گی۔ ان کا جدا ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے بہن بھائی زندگی میں کبھی نہ کبھی آپ سے بچھڑ سکتے ہیں۔ اب انہیں واپس آپس میں ملا لیں۔

اس کے بعد درمیانی انگلی کو چھوڑ دیں کہ وہ تو اس کھیل میں شامل نہیں۔

اس کے بعد سب سے چھوٹی انگلیوں کو جدا کریں۔ یہ آپ کے بچوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ ان کا جدا ہونا ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے بچے بھی آپ سے بچھڑ سکتے ہیں۔ کبھی اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اور کبھی روزگار کی خاطر یا پھر ان کی شادی کے بعد۔ اب انہیں بھی واپس آپس میں ملا لیں۔

آئیے اب آپ کوشش کریں اور تیسری انگلی یعنی کہ رنگ فنگر کو جدا کریں۔ یہ آپ کے جیون ساتھی کو ظاہر کرتی ہیں۔ آپ حیران رہ جائیں گے کہ آپ انہیں باوجود کوشش کے جدا نہیں کر سکتے۔ یہ ظاہر کرتی ہیں کہ آپ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ایکدوسرے کے ہیں۔ اور مرتے دم تک جدا نہیں ہو سکتے۔

اس لیے جیون ساتھی کی انگوٹھی اسی انگلی میں پہنتے ہیں۔

کہیے پسند آیا یہ کھیل۔
 
ظفری

لائبریرین
بہت خوب شمشاد بھائی ۔۔۔ بہت ہی زبردست کھیل ہے ، پسند آیا ۔۔۔ مگر میں تو اپنی “وہ والی انگلی “ اس طرح الگ کر لیتا ہوں ۔ :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی وہ الگ بات ہے، لیکن شادی کی انگوٹھی تو اسی انگلی میں پہنی ہو گی نا۔
 
ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی کہنے کو تو یہ انگوٹھی انگلی میں ہی پہنی جاتی ہے ۔۔۔ مگر فِٹ ، یہ گردن میں بیٹھتی ہے ۔ :D
 
حجاب

محفلین
شمشاد نے کہا:
جیون ساتھی

شادی کی انگھوٹی تیسری انگلی میں کیوں پہنتے ہیں؟

میں آپ کو بتاتا ہوں:

انگوٹھا والدین کو ظاہر کرتا ہے۔
پہلی انگلی یا انڈکس فنگر بہن بھائیوں کو ظاہر کرتی ہے۔
بڑی یا درمیانی انگلی اپنے آپ کو ظاہر کرتی ہے۔
تیسری یا رنگ فنگر زندگی کے ساتھی کو ظاہرکرتی ہے۔
سب سے چھوٹی انگلی آپ کے بچوں کو ظاہر کرتی ہے۔

کہ زندگی کی ترتیب بھی یہی ہے۔

ہے ناں دلچسپ۔

اصل کھیل اب شروع ہوتا ہے۔

اپنے ہاتھ پھیلائیں اور دونوں ہاتھ کی درمیانی انگلیوں کو (جو اپنے آپ کو ظاہر کرتی ہیں) ہتیھلی کی جانب موڑ لیں۔ اب دونوں ہاتھ اس طرح ملائیں کہ درمیانی انگلیوں کی پشت اور باقی انگلیوں اور انگوٹھے کا سامنے کا حصہ دوسرے ہاتھ کی انگلیوں اور انگوٹھے کے سامنے کے حصے سے آپس میں مل جائیں۔

اب صرف انگوٹھے جدا کریں۔ یہ والدین کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ جدا ہو جائیں گے۔ ان کا جدا ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے والدین آپ سے بچھڑ سکتے ہیں۔ یا آپ انہیں چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔ مطلب یہ کہ انکی اور اپنی زندگی میں الگ ہو سکتے ہیں۔ اب انہیں واپس آپس میں ملا لیں۔

اب پہلی انگلیوں کو جدا کریں۔ یہ بہن بھائیوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ یہ بھی جدا ہو جائیں گی۔ ان کا جدا ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے بہن بھائی زندگی میں کبھی نہ کبھی آپ سے بچھڑ سکتے ہیں۔ اب انہیں واپس آپس میں ملا لیں۔

اس کے بعد درمیانی انگلی کو چھوڑ دیں کہ وہ تو اس کھیل میں شامل نہیں۔

اس کے بعد سب سے چھوٹی انگلیوں کو جدا کریں۔ یہ آپ کے بچوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ ان کا جدا ہونا ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے بچے بھی آپ سے بچھڑ سکتے ہیں۔ کبھی اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اور کبھی روزگار کی خاطر یا پھر ان کی شادی کے بعد۔ اب انہیں بھی واپس آپس میں ملا لیں۔

آئیے اب آپ کوشش کریں اور تیسری انگلی یعنی کہ رنگ فنگر کو جدا کریں۔ یہ آپ کے جیون ساتھی کو ظاہر کرتی ہیں۔ آپ حیران رہ جائیں گے کہ آپ انہیں باوجود کوشش کے جدا نہیں کر سکتے۔ یہ ظاہر کرتی ہیں کہ آپ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ایکدوسرے کے ہیں۔ اور مرتے دم تک جدا نہیں ہو سکتے۔

اس لیے جیون ساتھی کی انگوٹھی اسی انگلی میں پہنتے ہیں۔

کہیے پسند آیا یہ کھیل۔

ہاتھ کو کیسے کیا کروں سمجھ نہیں آ رہا :oops: دونوں ہاتھ کی وہ فنگرز جو خود کو ظاہر کرتی ہیں موڑ لیں تو ہاتھ ملے گا کیسے آپس میں :oops: میری تو فنگر ہی مڑ گئیں کوشش میں :lol:
 
ظفری

لائبریرین
دونوں ہاتھوں کو اس طرح ملا لیں جس طرح معافی مانگتے ہیں ۔۔۔ :wink: ‌ ۔۔۔۔ پھر بیچ والی انگلیوں کی دونوں پوریں آپس میں ملا لیں اس میں ان دونوں انگلیوں کو ٹیڑھا کرنا پڑے گا ۔ اور یونہی ٹیڑھا کرتے ہوئے ہھتیلی کے درمیان میں لے جائیں ۔ اب آپ کے ہاتھوں کی شکل شمشاد بھائی کے نقشے کے مطابق ہوگئی ہے ۔ اب ان کی باقی ماندہ ھدایت پر عمل کریں ۔
 
حجاب

محفلین
شُکر سمجھ آ گیا مجھے :oops: اور اگر کسی کی درمیانی فنگر الگ ہو جائیں کوشش سے تو ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ شمشاد صاحب بتائیں ۔
 
حجاب

محفلین
ایک سوال میرا بھی سب سے جیون ساتھی کے حوالے سے ہی۔
کیا جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟کوئی واقعہ یا کچھ ایسا کبھی سننے یا دیکھنے میں آیا ہو کہ ہاں واقعی ایسا ہے؟
 
حجاب

محفلین
بدتمیز نے کہا:

اچھا مشورہ ہے ، اوکے میں بتاؤں گی ان سب کو جن کی فنگرز کوشش سے الگ ہو جائیں گی، ویسے اپنا کمال بھی ہے اس میں جو چاہے کر لیں ہاتھ کے ساتھ :twisted:

جوڑے درزی کے ہاتھ سِلتے ہیں :p
 
بدتمیز

محفلین
درزی بڑا بدتمیز ہے۔ جوڑے سینے کے بجائے ہاتھ سی دیتا ہے۔ اس سے اچھا اپنا منہ سی لیتا۔ کم از کم ہم اس کی بک جھک سے تو بچ جاتے۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں کوشش کرتا ہوں کہ تصویر لگ جائے۔

th_Hands.jpg
 
بدتمیز

محفلین
ہاہاہا جب میں یہ جملہ لکھ رہا تھا تب میں نے سوچا تھا کہ یہ کوئی پوچھ سکتا ہے
لہذا آپ دیکھیں‌ میں نے لکھا ہے درزی بڑا بدتمیز ہے۔ :p

ابھی تو میں معصوم بچہ میں درزی کیسے ہو سکتا ہوں؟
 
ماوراء

محفلین
میں نے جدا کرنے کی کوشش کی لیکن میرا درد ہی نکل گیا۔ :p
مطلب کہ مرتے دم تک کوئی میرا پیچھا چھوڑنے والا نہیں۔ :shock: :?
 
Top