جیون ساتھی

حجاب

محفلین
بدتمیز نے کہا:
اعتراف کی غلطی

اور آپ معصوم کب ہو؟ قانون دان معصوم نہیں ہوتے ہیں۔

جب اعتراف ہی کر لیا تو وہ غلطی کب ہوئی :p

آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ میں معصوم نہیں :roll: قانون دان ہونا اور بات ہے معصوم ہونا اور :p
 

بدتمیز

محفلین
یعنی غلطی نہ ہوئی گناہ ہو گیا؟ رائٹ؟

قانون دان اور معصوم ایک جگہ اکٹھے عدالت میں ہو سکتے ہیں ایک قالب میں‌ نہیں
 

حجاب

محفلین
بدتمیز نے کہا:
یعنی غلطی نہ ہوئی گناہ ہو گیا؟ رائٹ؟

قانون دان اور معصوم ایک جگہ اکٹھے عدالت میں ہو سکتے ہیں ایک قالب میں‌ نہیں

نہ غلطی نہ گناہ ۔ صرف اعتراف ۔
ضروری نہیں کہ قانون دان معصوم نہ ہو کسی بھی شخص کا پیشہ اور اُس کی ذات دو الگ باتیں ہیں ، کوئی بھی بات شخصیت پر اثر انداز ضرور ہوتی ہے مگر مکمل طور پر نہیں ہوتی ، پیشہ بچپن سے نہیں اپنایا جاتا اور شخصیت بچپن میں بنتی ہے اور جو بات بچپن میں سکھائی جاتی ہے وہ دیرپا ہوتی ہے ، سمجھ آئی بدتمیز بچّے :p
اور آپ تو ہیں بچّے آپ کو کیا کرنا ان باتوں کو سمجھ کے ابھی :p
 

بدتمیز

محفلین
شخصیت ہر لمحہ ہر لحظہ بنتی ہے۔ بچپن میں بننے والی بات درست نہیں۔ یہ صحرا کی ریت کی طرح ہوتی ہے جو ہمہ وقت شکل تبدیل کرتی رہتی ہے۔ ضروری نہیں جو سیکھایا جائے انسان اس پر ساری عمر کاربند بھی رہے۔

ویسے آپ نے اپنے بیان کے شروع میں محمد علی کی طرح می لارڈ کیوں نہیں کہا؟ ویسے عدالتوں میں‌ اب کیا کہا جاتا ہے؟
 

حجاب

محفلین
شخصیت چینج ضرور ہوتی ہے مگر اثرات رہتے ہیں بچپن کے اگر تربیت صحیح ہو تو۔اور ویسے بھی شخصیت بدلنے میں انسان کا اپنا دخل ہے تو آپ کو لگتا ہوگا کہ شخصیت ہمہ وقت بدلتی ہے مجھے نہیں لگتا ۔
میں محمد علی نہیں ہوں اس لیئے نہیں کہا نہ آپ می لارڈ ہیں :p اب یور آنر ، اور اس کے علاوہ جو دل چاہے :lol:
 

بدتمیز

محفلین
ایک تو سب کے سب تربیت پر بات ڈال کر قصہ ختم کر دیتے ہیں۔ یعنی دوسروں کو الزام۔
آپ جتنی مرضی کوشش کر لیں انسان کو جو پسند ہوتا ہے وہ ویسی اور اتنی ہر تربیت کا اثر قبول کرتا ہے باقی کو رد کر دیتا ہے۔
اگر آپ کی تھیوری مان لی جائے تو کیا اس کا مطلب ہے کہ انسان باقی زندگی میں کچھ اچھا اثر قبول نہیں کرتا؟ اور اس کی شخصیت میں تبدیلی نہیں آتی؟ کیا آپ ابھی بھی ویسی ہی ہیں اور انہیں چیزوں کو پسند کرتی ہیں جن کو بچپن میں کرتی تھیں؟

یور آنر یا جو مرضی۔ میرے خیال سے جو مرضی عدالت میں نہیں باہر آ کر ہی کہا جا سکتا ہو گا :twisted:
 

حجاب

محفلین
میں نے لکھا ہے کہ شخصیت چینج ہوتی ہے مگر اثر رہتا ہے اُس تربیت کا جو بچپن میں کی جاتی ہے ۔ میں نے ایسا کچھ نہیں لکھا کہ باقی لائف میں انسان اچھا اثر قبول نہیں کرتا بچپن کی تربیت کے بعد۔
انسان پوری لائف کسی بھی اچھے یا برے کا اثر قبول کر سکتا ہے ، اچھا اثر فوراً قبول کرتا ہے اور برا اثر قبول کرنے سے پہلے انسان سوچے گا ضرور کہ یہ کام اُس کے گھر اور تربیت کے خلاف تو نہیں۔بات یہاں پسند کی نہیں ہو رہی بات تھی تربیت کی ، پسند اور تربیت دو الگ باتیں ہیں۔میں چینج ہو گئی ہوں ظاہر ہے بچپن جیسا کوئی بھی نہیں رہتا، مگر عادت میں تربیت کا دخل ہے۔ضروری نہیں کہ آپ یا کوئی اور میری باتوں سے متفق ہو ہر انسان کی اپنی سوچ ہے ۔
 

بدتمیز

محفلین
آپ نے پھر اپنی بات کے شروع میں محمد علی کی طرز پر “جج صاحب“ نہیں‌ کہا۔ آپ کو سزا کے طور پر اس کی سب فلمیں دیکھانی چاہئے۔

متفق ہونا بڑی بری بات ہے۔ متفق ہونے سے ارتقا کا راستہ بند ہو جاتا ہے۔ ویسے “میں چینج ہو گئی ہوں“ مزے کی سٹیٹمنٹ ہے۔
 

حجاب

محفلین
بدتمیز نے کہا:
آپ نے پھر اپنی بات کے شروع میں محمد علی کی طرز پر “جج صاحب“ نہیں‌ کہا۔ آپ کو سزا کے طور پر اس کی سب فلمیں دیکھانی چاہئے۔

متفق ہونا بڑی بری بات ہے۔ متفق ہونے سے ارتقا کا راستہ بند ہو جاتا ہے۔ ویسے “میں چینج ہو گئی ہوں“ مزے کی سٹیٹمنٹ ہے۔

آپ جج نہیں ہیں تو کیسے کہوں ، مگر مجھے ندیم کی فلمیں دیکھنی ہیں ، سٹیٹمنٹ مزے کی نہیں مزے کا ہوتا ہے سٹیٹمنٹ مذّکر ہے۔
 

بدتمیز

محفلین
اب میں جج صاحب سننے کے لئے جج بننے سے رہا۔ ویسے بھی ججوں پر بڑا برا وقت آیا ہوا ہے۔

سزا مل رہی ہے شاباشی نہیں جو آپ کی پسند پوچھی جائے۔ اردو کا بیڑہ غرق سبھی کر رہے ہیں۔ اب مجھے اسٹیٹمنٹ کی جنس کا کیا علم تھا۔ خیر تصیح کا شکریہ
 

حجاب

محفلین
اب میں ججوں کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی آج کل ایک منٹ میں لائسینس کینسل ہو رہا ہے :lol: لہٰذا اس بات کو یہیں فِنش کرتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تصحیح اردو کا لفظ ہے اور اس کے صحیح ہجے مندرجہ ذیل ہیں :

ت ص ح ی ح = تصحیح
 

بدتمیز

محفلین
ویسے مجھے تو بڑا مزہ آیا ہے۔ میں تو شمشاد کا میسج پڑھ کر اتنے زور سے ہنسا امی نے سلام پڑھ کر پوچھا بیٹا طبعیت ٹھیک ہے نا؟
 
Top