جہاز لاہور لینڈ کر گیا، طاہرالقادری کا اترنے سے انکار

چلئیے یہ بھی غنیمت ہے کہ آپ اس مقام تک آپہنچے۔۔۔۔یعنی اگر قادری صاحب کی سیاست کا انداز اس طرح کا ہوجائے جسے آپ مستقل مزاجی کہتے ہیں، اور وہ اپنے پیروکاروں کو مسلسل جدوجہد کے ساتھ قوم کی خدمت کا راستہ دکھائیں تو آپ بھی انکے ساتھ ہونگے ۔۔۔۔درست؟؟؟
صرف طاہرالقادری نہیں کوئی بھی انسان اگر مسلسل جدوجہد کے ساتھ قوم کی خدمت کا راستہ اختیار کرے گا میں اس کا ساتھ بھی دونگا اور اس کی مدد بھی کروں گا۔ (حسب ہمت و توفیق) مگر موصوف اپنے بے شمار دعووں کے بعد ان اپنے عمل سے ان دعووں کو جھٹلاتے ہی رہے ہیں۔
 
حسیب

محفلین
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، قادری صاحب کی ایک وڈیو دیکھی تھی جس میں وہ بتا رہے تھے کہ نبی پاک ص نے ان کی عمر کی درازی کی دعا کی تھی اور قادری صاحب بتا رہے تھے انہوں نے رو رو کر اپنی عمر 63 سال کروائی تھی کیونکہ وہ اسے گستاخی سمجھتے تھے کہ ان کی عمر حضور پاک ص سے طویل ہو۔ اب وہ وڈیو نہیں مل رہی کیونکہ منہاج والے اس طرح کی تمام وڈیوز پر کاپی رائٹ کا دعویٰ کر کے انہیں مختلف میڈیا شیئرنگ سائٹس سے ہٹواتے رہتے ہیں :)
شاید یہ ہے
 
میں نے ان کی وڈیو دیکھی ہے جس میں یہ فرما رہے تھے کہ نبی پاک ص پاکستان سے ناراض ہو کر جا رہے تھے اور قادری صاحب نے منت سماجت کر کے انہیں روکا اور نبی پاک ص اس شرط پر رکے کہ ان کے قیام و طعام، آمد و رفت کا سارا انتظام قادری صاحب فرمائیں گے۔ اور یہ بھی کہ مدینہ پاک کی واپسی کی ٹکٹ بھی قادری صاحب کے ذمے ہوگی۔ میری ناقص فہم تو یہ کہتی ہے کہ میرا نیچے والا پیغام درست ہے۔ آپ بہتر روشنی ڈال سکتے ہیں
یہ تو آپ نے خواب بیان کیا ہے۔۔۔لیکن یہ کیسے پتہ چلا کہ یہ جھوٹا خواب ہے؟
 
انسان اپنے دوستوں سے پہچانا جاتا ہے۔ اور آج کل خود ساختہ شیخ الاسلام کے دوست کون کون ہیں؟
ق لیگ کے چوہدری برادران، ایم کیو ایم اور نامی گرامی شیخ رشید۔ ان لوگوں کے کردار سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مجوزہ انقلاب کیسا ہوگا۔
ق لیگ کے چوہدری برادران = (موقع پرست ) ایم کیو ایم = (قتل و غارت بھتہ خوری اور تعصب سے بھرپور) شیخ رشید = (اعلانیہ عیاش اور بدکردار)
یہاں فرشتہ کون ہے؟ اور یہ نتیجہ کیسے اخذ کرلیا کہ یہ افراد قادری صاحب کے "دوست" ہیں؟۔۔۔ بھئی یہ لوگ تو سایستدان ہیں اور جب انہوں نے دیکھا کہ کوئی تحریک زور پکڑنے جارہی ہے تو انہوں نے اپنا سیاسی فائدہ اسی میں جانا کہ وہ بھی اس کی حمایت کرلیں۔۔۔کیا ایسا کرنے سے وہ دوست بن گئے؟ اگر کسی کے کاز کی حمایت کی جائے تو ایسا ذاتی دوستی کی وجہ سے کیا جاتا ہے؟ آپ نے پھر وہی بات کی جو آپکے نام کے لائق نہیں ہے۔۔۔:)
 
آپ فکر نا کریں عنقریب طاہرالقادری انہی سیاستدانوں کی تعریفیں کرتے بھی نظر آئیں گے۔ ہوسکتا ہے کر بھی چکے ہوں۔
میرا مشاہدہ ہے اس فورم پر۔ انسان ذاتی حملے اسی وقت کرتا ہے جب اس کے پاس دلائل ختم ہوجائیں۔ یا بوکھلا جائے دونوں وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔
 
وجی

لائبریرین
انکے فیس بک والے اکاونٹ میں چلیں جائیں،،، میں نے ان کی باتیں ان کی اجازت سے شئر کی ہیں،،،
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/قاری-صاحب-کا-مقصد-ہرگز-کسی-کی-دل-آزاری-کرنا-نہیں.74191/
یہ والی باتیں پڑھیں
بھائی انکے تو دو تین فیس بک اکاونٹ نظر آتے ہیں آپ کس کی بات کر رہے ہیں
 
ایک عام فہم کی بات ہے کہ نبی پاک ص کسی انسان سے آ کر اس طرح کا مطالبہ کر سکتے ہیں؟
عین ممکن ہے۔۔۔۔۔خواب میں حضورَ اکرم کا کسی شخص سے آکر ایسی بات کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا کہ حضورَ اکرم کو ان چیزوں کی احتیاج ہے اور وہ کسی سے مانگ رہے ہیں (نعوذ باللہ)۔۔۔بلکہ یہ تو غایت درجے کی شفقت اور کرم کا اظہار ہے کہ کسی شخص کی محبوب شخصیت، اسکی مہمان ٹھہرےہو اور ایسی باتیں کرے۔ اس سے لذت وہی شخص لے سکتا ہے جسکے اندر حسِ لطیف پائی جاتی ہو۔ اور جس میں احساس کی یہ لطافت نہ ہو وہ اسے حضور پاک کی شان سے بعید سمجھ کر جھٹلائے گا۔
امت ِ مسلمہ میں بیشمار افراد سیکڑوں برس سے حضور پاک کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں اور یہ زیارت ان لوگوں کے اپنے مقام و مرتبے کے مطابق ہوتی ہے۔ کسی کو وہ نوجوان کی شکل میں نظر آتے ہیں، تو کسی کو عمر رسیدہ شخص کی طرح، کسی کو وہ کسی حالت میں دکھائی دیتے ہین تو کسی کو کسی دوسری حالت میں۔ اور یہ سب خواب دیکھنے والے کی اپنی نفسی کیفیت اور حالت کے مطابق ظاہر ہوتا ہے۔۔۔۔علماء و صلحاسء کی کتابیں بھری پڑی ہیں ایسے مبشرات سے۔۔۔لیکن چونکہ پیٹرو ڈالر کے طفیل اسلام کا ایک بہت ہی تنگ نظر، اور روحانیت سے عاری ورژن دنیا میں پھیلایا جارہا ہے، اور اجڈ گنوار اور غلیط طبع انسانوں کی فہمَ دین کو حرفَ آخر اور عین اسلام سمجھ کر نشر کیا جاتا ہے اور انہی کی طرح کے انسان اس فہم کو قبول بھی کرلیتے ہیں ۔۔۔
 
ایک عام فہم کی بات ہے کہ نبی پاک ص کسی انسان سے آ کر اس طرح کا مطالبہ کر سکتے ہیں؟
یار آپ عجیب انسان ہیں ۔
کیا نبی پاک قادری سے کچھ مانگ بھی نہیں سکتے ؟؟؟؟
آپ دونوں بھائیوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ جب نبی کریم ﷺ کا ذکر ہو تو زیادہ احتیاط سے بات کریں۔
 
”کنٹینر عالم “ کے پاس کوئی پالیسی نہیں، برطانوی اخبار

لندن (اے پی پی) مشہور برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے ڈاکٹر طاہر القادری کو ”کنٹینرعالم“ کا خطاب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز کے بزنس کلاس میں بیٹھ کر عوامی انقلاب کا اعلان کرنے والے شخص کے پاس کوئی پالیسی نہیں، اس کو صرف ٹیلی ویژن پر آنے کا شوق ہے۔ منگل کو برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنے پاکستان میں مقرر نمائندے کے حوالے سے دی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ طاہر القادری نے اس سے قبل بھی اسلام آباد میں ایک بلٹ پروف کنٹینر میں بیٹھ کر انتخابی اصلاحات کیلئے دھرنا دیا تھا، چند وزراء آ کر ان سے ملے تھے جس کے بعد انہوں نے دھرنا ختم کر دیا تھا۔ اب وہ ملک میں عوامی انقلاب کا نعرہ لگا کر کنیڈا سے پاکستان آئے، ان کے طیارے کا رخ اسلام آباد سے موڑ کر لاہور کی جانب کیا گیا، وہ 5 گھنٹے متحدہ عرب امارات کے طیارے کی بزنس کلاس سیٹ پر بیٹھ کر انقلاب لانچ کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر گورنر پنجاب کے آنے کے بعد وہ طیارے سے اتر آئے۔ اخبار کے مطابق طیارے کے بزنس کلاس میں بیٹھ کر عوامی انقلاب لانے کی باتیں کرنے والے ”کنٹینر عالم “ کے پاس کوئی بھی پالیسی نہیں ہے
 
150لاپتہ کارکنوں کے حوالے سے طاہر القادری کا دعویٰ سیاسی بیان ہے منہاج رہنما کا اعتراف

اسلام آباد(رپورٹ/ احمد نورانی) ادارہ منہاج القرآن کے ایک سینئر رہنما نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری کا اپنے 150کارکنان لاپتہ ہونے اور ان کی لاشیں لاپتہ ہونے کا دعویٰ سیاسی بیان ہے۔17جون کو درجن بھر کارکن جاں بحق ہوئے اور پولیس والوں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے، طاہر القادری نے کہا تھا ان کے 150کارکن لاپتہ ہیں اور ممکن ہے حکومت ان کی لاشیں اٹھا کر لے گئی ہے، تاہم ادارہ منہاج القرآن کے مرکزی ترجمان قاضی فیض ا لاسلام نے اعتراف کیا کہ ان کے پاس لاپتہ افراد کی کوئی فہرست نہیں ہے۔ اس پر کام ہو رہا ہے اور وہ آج بدھ کو ہی قطعی طور پر کچھ بتا سکیں گے۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
بات یہ ہے کہ یہاں جتنے لوگوں نے بھی قادری صاحب کے بارے میں سوال اٹھائے ہیں ان کو قادری صاحب سے کوئی ذاتی پُرخاش تو نہیں ہے نا ، بھئی قادری صاحب کونسا ہماری بھینسیں چُرا کے بھاگے ہیں ! اگر اللہ نے ہمیں دماغ جیسا ایک ٹکڑا دے ہی دیا ہے تو اس کا استعمال بھی نا کریں ؟ جو سوال ذہن میں آئیں گے وہ تو کرنے ہیں کہ نہیں یا چپ چاپ قادری صاحب کو یہ سب کرنے دیکھتے رہیں ، یہاں کوئی بھی اٹھ کے کچھ بھی کرے گا تو ہم چپ کر کے کرنے دیں گے ؟ ایسا نہیں ہے کہ ہم لوگ موجودہ حکومت کے حامی ہیں ، غلطی سب سے ہوتی ہے اور روز ہی کوئی نا کوئی ہوتی ہے۔

لیکن قادری صاحب نے مذہب کے نام پر جو آرگنائزیشن بنائی اس کی آڑ میں وہ لوگوں کا برین واش کرتے رہے میں ذاتی طور پر اس کی گواہ ہوں کہ یہاں فیصل آباد میں لینگویج کورس کے نام پر تین تین گھنٹوں کی دو شفٹیں لگائی جاتی تھیں ، جس میں 45 منٹس کا لینگویج پر لیکچر اور دو گھنٹے زبردستی سٹوڈنٹس کو بیٹھا کر قادر ی نامہ سنا کے ان کا برین واش کیا جاتا تھا ! کیا تھا یہ سب ؟ باقاعدہ میں اس میں مہناج القرآن جوائن کرنے کے لئے ایک فارم دیا جاتا تھا اور کاش وہ اس وقت میرے پاس ہوتا تو میں ذرا شرائط و ضوابط پر بھی روشنی ڈالتی !

کل بھی فیس بک پر ایک قادری صاحب کی حامی نے ان کے کارناموں کی لمبی چوڑی فہرست دی تھی ، انہوں نے کتنی کتابیں لکھی کتنے ترجمے کئے ۔۔۔ سوال یہ ہے کہ جب تک قادری صاحب یہ کام کرتے تھے ان کی عزت تھی اب کیوں ابھی عزت کے کو مٹی میں ملا کے وہ سیاست کے کیچڑ میں چھلانگ لگا رہے ہیں ؟ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مذہب کی آڑ میں عرصہ دراز سے قادری صاحب اپنے لئے کارکنان بنا رہے ہیں اور اب سیاست می اتر آئے ، میرے چھوٹے سے ذہن میں تو یہی بات آتی ہے کہ یہ سب کچھ پلان ہی اسی لئے کیا جا رہا تھا !
 
قیصرانی

لائبریرین
عین ممکن ہے۔۔۔۔۔خواب میں حضورَ اکرم کا کسی شخص سے آکر ایسی بات کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا کہ حضورَ اکرم کو ان چیزوں کی احتیاج ہے اور وہ کسی سے مانگ رہے ہیں (نعوذ باللہ)۔۔۔بلکہ یہ تو غایت درجے کی شفقت اور کرم کا اظہار ہے کہ کسی شخص کی محبوب شخصیت، اسکی مہمان ٹھہرےہو اور ایسی باتیں کرے۔ اس سے لذت وہی شخص لے سکتا ہے جسکے اندر حسِ لطیف پائی جاتی ہو۔ اور جس میں احساس کی یہ لطافت نہ ہو وہ اسے حضور پاک کی شان سے بعید سمجھ کر جھٹلائے گا۔
امت ِ مسلمہ میں بیشمار افراد سیکڑوں برس سے حضور پاک کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں اور یہ زیارت ان لوگوں کے اپنے مقام و مرتبے کے مطابق ہوتی ہے۔ کسی کو وہ نوجوان کی شکل میں نظر آتے ہیں، تو کسی کو عمر رسیدہ شخص کی طرح، کسی کو وہ کسی حالت میں دکھائی دیتے ہین تو کسی کو کسی دوسری حالت میں۔ اور یہ سب خواب دیکھنے والے کی اپنی نفسی کیفیت اور حالت کے مطابق ظاہر ہوتا ہے۔۔۔۔علماء و صلحاسء کی کتابیں بھری پڑی ہیں ایسے مبشرات سے۔۔۔لیکن چونکہ پیٹرو ڈالر کے طفیل اسلام کا ایک بہت ہی تنگ نظر، اور روحانیت سے عاری ورژن دنیا میں پھیلایا جارہا ہے، اور اجڈ گنوار اور غلیط طبع انسانوں کی فہمَ دین کو حرفَ آخر اور عین اسلام سمجھ کر نشر کیا جاتا ہے اور انہی کی طرح کے انسان اس فہم کو قبول بھی کرلیتے ہیں ۔۔۔
الحمدللہ، مجھے آخری بار چند دن قبل ہی زیارت کا شرف حاصل ہوا ہے، اس لئے میں پیٹروڈالر کے تنگ نظر اسلام کے بارے تو ہرگز متفق نہیں ہوں
باقی اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں، قادری صاحب کا معاملہ پھر اللہ پر ہی چھوڑ دیتے ہیں کہ وہ قادری صاحب کو سنبھالیں :)
 
میری بات کے بارے بتائیے کہ میں نے کیا غلط انداز استعمال کیا؟ :)
آپ کا انداز غلط نہیں تھا مگر میں احتیاطاً یاد دہانی کرانا اپنا فرض سمجھا ۔ بعض اوقات گفتگو کرتے کرتے بات کہیں سے کہیں نکل جاتی ہے اور انداز گفتگو قابو میں نہیں رہتا اس مقام پر پہنچنے سے پہلے ایک دفعہ یاد دہانی اچھی بات ہے :)
 
Top