جہاز لاہور لینڈ کر گیا، طاہرالقادری کا اترنے سے انکار

جہاز لاہور لینڈ کر گیا، طاہرالقادری کا اترنے سے انکار


پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کا جہاز لاہور کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا ہے لیکن طاہر القادری نے جہاز سے اترنے سے انکار کر دیا ہے۔

اس سے قبل امارات ایئر لائن کی ویب سائٹ کے مطابق ای کے 612 جس پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سوار ہیں کا رخ السام آباد سے لاہور کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ طاہر القادری نے براستہ دبئی لندن سےاسلام آباد صبح آٹھ بجے پہنچنا تھا۔
لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد طاہر القادری نے نجی ٹی وی چینل سماء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور نہیں اتریں گے اور ان کا اصرار تھا کہ ان کو واپس اسلام آباد لے جایا جائے۔
’یہ ریاستی دہشت گردی کی ایک اور بدترین مثال ہے۔ مسافر اترنا نہیں چاہتے اور میں نہیں اترنا چاہتا۔ جہاز واپس اسلام آباد جائیں گے۔ دفاعی ادارے کہاں ہیں اور کیا فوج نہیں دیکھ رہی کہ کیا ہو رہا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ جب تک فوجی افسر نہیں آتہ وہ جہاز سے نہیں اتریں گے۔
 
میری رائے ہے کہ حکومت کو بین الاقوامی پرواز کو لاہور کی طرف نہیں پھیرنا چاہئے تھا۔ بلکہ طاہرالقادری کو بذریعہ ہیلی کاپٹر یا دوسرے جہاز کے ذریعے لاہور بھیجنا چاہئے تھا۔
 
کینیڈا کی شہریت کے لئے اٹھایا جانے والا حلف۔ یاد رہے کہ یہ وہی برطانوی ملکہ ہے جس نے ملعون سلمان رشدی کو "سر" کا خطاب دے کر عزت سے نوازا۔
Bqysm0OCAAIPU_C.png
 
اگر ملک میں انتشار پھیلا تو حکومت اور محترم طاہر القادری صاحب برابر کے شریک ہوں گے۔
اس قسم کے حالات پیدا ہونے پرکچھ اور قوتیں مثلاً اسٹیبلیشمنٹ یا بادشاہ گری کا ہنر جانتے ناکام سیاستدان ہمیشہ سے فائدہ اٹھاتے آئے ہیں۔
 
اگر ملک میں انتشار پھیلا تو حکومت اور محترم طاہر القادری صاحب برابر کے شریک ہوں گے۔
اس قسم کے حالات پیدا ہونے پرکچھ اور قوتیں مثلاً اسٹیبلیشمنٹ یا بادشاہ گری کا ہنر جانتے ناکام سیاستدان ہمیشہ سے فائدہ اٹھاتے آئے ہیں۔
غالباً انتشار سے روکنے کے لئے ہی طاہرالقادری کو سیدھا لاہور بھیجا گیا ہے مگر وہاں طاہرالقادری کو ڈرامے کے نئے نئے آئیڈیے مل رہے ہیں آزمانے کے لئے
Geo News Urdu‏@geonews_urdu 12m View translation
میری اور میرے ساتھیوں کی جان کو خطرہ ہے، فوج سیکیورٹی دے، طاہرالقادری
 
Dr Tahir-ul-Qadri@TahirulQadri Follow
We demand to take the plane back to ISB or Army should provide full security escort towards my residence Model Town. We do not trust the Gov۔​
(ٹوٹر پر پیغام)
 
اور مجھے تو یہ بھی سمجھ نہیں آ رہی کہ قادری صاحب کیا کرنا چاہتے ہیں۔
قادری صاحب تو انقلاب لانا چاہتے ہیں، وہ تو بڑے لاؤڈ اینڈ کلئیر ہیں :)
ویسے وہ لمبا سفر کر کے آئے ہیں، ایک دو دن آرام فرما لیتے تو اچھا تھا، پھر بےشک انقلاب وغیرہ کے لیے اپنی پرامن جدوجہد کو جاری و ساری کر دیتے۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
قادری صاحب تو انقلاب لانا چاہتے ہیں، وہ تو بڑے لاؤڈ اینڈ کلئیر ہیں :)
ویسے وہ لمبا سفر کر کے آئے ہیں، ایک دو دن آرام فرما لیتے تو اچھا تھا، پھر بےشک انقلاب وغیرہ کے لیے اپنی پرامن جدوجہد کو جاری و ساری کر دیتے۔ :)
وہ محاورہ یاد آ گیا۔ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں۔
کچھ عرصہ پہلے ایک محفل میں کسی کی کہی ہوئی ایک بات نہیں بھولتی کہ پاکستان میں انقلاب آیا تو بس قتل و غارت ہی ہو گی اور کچھ نہیں۔
اصل انقلاب طرزِ فکر وسوچ کی تبدیلی ہوا کرتی ہے۔ اورمیں صبح سے ٹیلی ویژن سکرین پر جن انقلابیوں کو پتھر برساتے اور رکاوٹیں گراتے دیکھ رہی ہوں ان میں مجھے کوئی بھی 'سوچ سمجھ' کی طرف جانے والا دکھائی نہیں دیا۔ یا شاید میری آنکھ ابھی کچھ دیکھنے کے قابل نہیں ہوئی۔
واقعی ان کا انقلاب 'پُرامن' ہی ہے۔ پچھلی بار اس پُرامن جد وجہد کا خمیازہ اسلام آباد روالپنڈی میں رہنے و کام کرنے والوں نے بھگتا تھا۔ اب نہ جانے کون کون بھگتے گا۔
 
Top