جہاز لاہور لینڈ کر گیا، طاہرالقادری کا اترنے سے انکار

قیصرانی

لائبریرین
آپ کا انداز غلط نہیں تھا مگر میں احتیاطاً یاد دہانی کرانا اپنا فرض سمجھا ۔ بعض اوقات گفتگو کرتے کرتے بات کہیں سے کہیں نکل جاتی ہے اور انداز گفتگو قابو میں نہیں رہتا اس مقام پر پہنچنے سے پہلے ایک دفعہ یاد دہانی اچھی بات ہے :)
میں بھی حیران ہو رہا تھا کہ میں نے تو اپنی طرف سے ایسی کوئی بات نہیں کی تھی۔ یاد دہانی کا شکریہ :)
 
الحمدللہ، مجھے آخری بار چند دن قبل ہی زیارت کا شرف حاصل ہوا ہے، اس لئے میں پیٹروڈالر کے تنگ نظر اسلام کے بارے تو ہرگز متفق نہیں ہوں
باقی اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں، قادری صاحب کا معاملہ پھر اللہ پر ہی چھوڑ دیتے ہیں کہ وہ قادری صاحب کو سنبھالیں :)
بہت عمدہ اور خوبصورت بات کی آپ نے۔ یہی درست رویہ ہے کہ اگر ایک مسلمان اپنا کوئی خواب بیان کرتا ہے زیارتِ رسول کے حوالے سے، اور ہمارے پاس ایسا کوئی ذریعہ یا علم نہیں ہے کہ ہم اسکی بات کے سچ یا جھوٹ ہونے کا قطعی حکم لگا سکیں تو اس صورت مییں بحیثیت مسلمان، ہمیں دوسرے مسلمان سے حسنَ ظن رکھنے کا حکم ہے چنانچہ اس سے یہ بدگمانی کرنا کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے، مسلمانیت کی شان سے بعید ہے۔ اور خصوصاّ اگر وہ شخص اپنی بات اللہ کی قسم کے ساتھ بیان کرے تو پھر تو ویسے بھی ہمارے لئے ضروری ہوجاتا ہے کہ اسکا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیں۔ ٖرآن پاک میں ارشاد ہے کہ "بیشک اللہ کے ذکر سے دلوں کو چین ملتا ہے"۔ اسکی تفسیر میں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ جب مسلمانوں میں کوئی تنازعہ ہوجائے اور ایک فریق اپنی بات کے سچ کو وواضح کرنے کیلئے اللہ کی قسم کھالے، تو مسلمان اس کے بعد جھگڑا چھوڑ کر معاملہ اللہ کے سپرد کردیتے ہیں، عدالتوں میں بھی یہی ہوتا ہے حلفیہ بیان کی اہمیت تسلیم کی جاتی ہے۔
 
ہم پاکستانیوں کا بھی تو فرض بنتا ہے کہ اپنے وطن کو فتنوں سے بچائیں اور رب سے اجر کی توقع رکھیں :)
معذرت کے ساتھ
۔۔۔۔۔
فقط باتیں اندھیروں کی محض قصے اجالوں کے
چراغ آرزو لیکر نہ تم نکلے نہ ہم نکلے
 
فتنے پر بات بہت دور نکل جائے گی، اس لئے رہنے دیجئے :)

چلیں فتنے کی بجائے فساد کہ لیتے ہیں۔ فساد کا لفظ زیادہ مناسب رہے گا :)
میرے خیال سے پاکستان کو پنجاب کاشو باز فسادی/شوباز مودی اورالو بٹ قسم کے لوگ ہی نکال سکتے ہیں طاہرالقادری ورگے تو صرف منجن ہی بیچ سکتے ہیں
 

نایاب

لائبریرین
الحمدللہ، مجھے آخری بار چند دن قبل ہی زیارت کا شرف حاصل ہوا ہے، اس لئے میں پیٹروڈالر کے تنگ نظر اسلام کے بارے تو ہرگز متفق نہیں ہوں
باقی اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں، قادری صاحب کا معاملہ پھر اللہ پر ہی چھوڑ دیتے ہیں کہ وہ قادری صاحب کو سنبھالیں :)
ماشاءاللہ
بالیقین ۔ آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت مبارکہ جن نفوس کا مقدر ٹھہری ۔ یہ محترم نفوس جس بھی کیفیت میں زیارت پاک سے مشرف ہوئے ۔ انہوں نے آپ جناب نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہی زیارت کی ۔ اور جو کچھ بھی اس زیارت مبارکہ کی محفل میں پیش آتے دکھائی دیا ۔وہ بھی شیطان کے شر سے محفوظ رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلاشک
آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہونا بلاشبہ درجہ بلند میں شامل اور بڑے نصیب والوں کا مقدر ۔۔۔۔۔۔۔
 
امارات ائرلائن نے ساری عمر کے لئے طاہرالقادری پر پابندی لگا دی۔
Emirates Airlines imposes lifetime ban on Qadri: report

June 24, 2014 BY MONITORING DESK
Emirates_Livery2.jpg

Emirates Airlines has imposed a lifetime travel ban on Pakistan Awami Tehreek (PAT) chief Dr Tahirul Qadri and is also considering initiating legal proceedings against him for keeping the aircraft ‘hostage’ for several hours at Lahore airport after the flight was diverted by the Pakistani government to Lahore from Islamabad over security concerns, a private news channel has reported.
According to the channel, the airliner was forced to take the decision after Qadri refused to get off the aircraft in Lahore and also barred other passengers from disembarking until he negotiated a deal with the provincial authorities.
The airliner believes that this act of Qadri was tantamount to hijacking therefore it was mulling legal options.​
 
نقلاب اسی سال آئے گا اورحکمراں جیل میں ہوں گے،طاہرالقادری

لاہور (مانیٹرنگ سیل) عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انقلاب 2015 میں نہیں 2014 میں اسی سال آئے گا اور حکمراں جیل میں ہوں گے، معاف نہیں کروں گا ایک ایک گولی کا حساب لیا جائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹائون میں شہید ہونے والوں کی کفالت منہاج القرآن فائونڈیشن کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں انقلاب لائے بغیر نہیں جائوں گا جب تک نواز شریف، شہباز شریف اقتدار میں ہیں کوئی کمیشن قبول نہیں ہے۔ اپنے وسائل سے سیکورٹی کا انتظام خود کریں گے۔ پولیس والوں سے کہتا ہوں ایمان بچانا ہے تو مستعفی ہو جائیں، وردیاں پھینک دیں اور انقلاب میں شامل ہو جائیں۔

(میرا تبصرہ)۔ استغفراللہ- خود ساختہ شیخ الاسلام نے پولیس والوں کا ایمان اپنے مجوزہ انقلاب سے مشروط کردیا۔
 
ایف آئی اے نے طاہرالقادری کیخلاف تحقیقات شروع کردیں


اسلام آباد......ایف آئی اے نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادر ی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اورطاہر القادری اور انکی جماعت کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ایف آئی اے نے طاہر القادری اور انکی جماعت پاکستان عوامی تحریک کے اثاثوں کی تفصیلات کی فراہمی کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ طاہر القادری کے تمام اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سال 2002 میں بطور رکن قومی اسمبلی طاہر القادری نے جو اثاثوں تفصیلات جمع کرائیں وہ بھی مانگی گئی ہیں۔طاہر القادری 2002 میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے جس کے کچھ عرصے بعد انہوں نے نشست چھوڑ دی تھی۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے اثاتوں کی تفصیلات اور طاہر القادری کے جمع کرائے گئے اثاثوں کا ریکارڈ ایف آئی اے کو فراہم کر دیا جائے گا۔الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ کوئی خفیہ دستاویزات نہیں بلکہ کوئی بھی شہری ان دستاویزات تک رسائی کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر سکتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ماشاءاللہ
بالیقین ۔ آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت مبارکہ جن نفوس کا مقدر ٹھہری ۔ یہ محترم نفوس جس بھی کیفیت میں زیارت پاک سے مشرف ہوئے ۔ انہوں نے آپ جناب نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہی زیارت کی ۔ اور جو کچھ بھی اس زیارت مبارکہ کی محفل میں پیش آتے دکھائی دیا ۔وہ بھی شیطان کے شر سے محفوظ رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلاشک
آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہونا بلاشبہ درجہ بلند میں شامل اور بڑے نصیب والوں کا مقدر ۔۔۔۔۔۔۔
جزاک اللہ سید بادشاہ :)
 
Top