جو دل نے کہی!!!

فرحت کیانی

لائبریرین
جو دل نے کہی، لب پہ کہاں آئی ہے دیکھو!
اب محفلِ یاراں میں بھی تنہائی ہے دیکھو!

پھولوں سے ہوا بھی کبھی گھبرائی ہے دیکھو!
غنچوں سے بھی شبنم کبھی کترائی ہے دیکھو!

اب ذوقِ جنوں، وجہِ طلب ٹھہر گیآ ہے
اب عرضِ وفا باعثِ رسوائی ہے دیکھو!

غم اپنے ہی اشکوں کا خریدار ہُوا ہے
دل اپنی ہی حالت کا تماشائی ہے دیکھو!
 

تیشہ

محفلین
فرحت کیانی نے کہا:
جو دل نے کہی، لب پہ کہاں آئی ہے دیکھو!
اب محفلِ یاراں میں بھی تنہائی ہے دیکھو!

پھولوں سے ہوا بھی کبھی گھبرائی ہے دیکھو!
غنچوں سے بھی شبنم کبھی کترائی ہے دیکھو!

اب ذوقِ جنوں، وجہِ طلب ٹھہر گیآ ہے
اب عرضِ وفا باعثِ رسوائی ہے دیکھو!

غم اپنے ہی اشکوں کا خریدار ہُوا ہے
دل اپنی ہی حالت کا تماشائی ہے دیکھو!


نائس ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
فرحت کیانی نے کہا:
جو دل نے کہی، لب پہ کہاں آئی ہے دیکھو!
اب محفلِ یاراں میں بھی تنہائی ہے دیکھو!

پھولوں سے ہوا بھی کبھی گھبرائی ہے دیکھو!
غنچوں سے بھی شبنم کبھی کترائی ہے دیکھو!

اب ذوقِ جنوں، وجہِ طلب ٹھہر گیآ ہے
اب عرضِ وفا باعثِ رسوائی ہے دیکھو!

غم اپنے ہی اشکوں کا خریدار ہُوا ہے
دل اپنی ہی حالت کا تماشائی ہے دیکھو!


نائس ۔


بہت شکریہ :)
 

تیشہ

محفلین
فرحت کیانی نے کہا:
بوچھی نے کہا:

کیسی ہیں آپ؟؟ میں ابھی یہیں ہوں۔ آپ کے شہر کو روانگی غالباً اپریل میں ہو گی :)




:) میں تو ٹھیک ہوں ۔ آپکی راہ دیکھ رہی فرحت کب آتیں ہیں تو ملنے آؤں :D
اک دن میں بس میں سوار ہوئی کہیں جا رہی تھی کچھ دن پہلے ۔ اسی بس میں میرے پیچے والی سیٹ پر اک لڑکی ہاتھ میں فائلیں ، کتابیں پکڑے ہوئے آئی ۔ اسکے ساتھ اسکا کزن تھا غالبا ۔ اسکو فری کے نام سے بات کر رہا ساری باتیں وہ اردو میں کر رہے تھے سو پتا چلا لڑکی کو دو ، تین دن ہوئے یہاں آئے ہوئے پاکستان سے ۔
اور مجھے بے اختیار آپکی یاد آگئی :D کہیں یہ فرحت تو نہیں :p مگر میں آگے کی سیٹ پر تھی مڑُ کے نہیں غور سے دیکھ سکی :D
مگر وہ دونوں بڑے مزے کی باتیں کر رہے تھے پآکستان میں فلاں فلاں کی شادی ہوئی ۔ وہاں گئے یہاں گئے یہ ہوا وغیرہ ، مجھے بڑا مزہ آتا رہا سنکر ۔ :p
تب سے مجھے آپکا خیال آیا فرحت بھی تو آنے کو ہیں ،
میں تو روز انتظار ہی کر رہی ۔ مطلب آپ ابھی اٹلی میں ہی ہیں ؟ :? یا کینڈا چلی گئیں ؟
چلئیے اپریل بھی دور نہیں ۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
:) اگر وہ میں ہوتی تو آپ کو فوراً پہچان لیتی :)
مجھے تو جہاں لے جاتے ہیں میں ساتھ ساتھ چلی جا رہی ہوں۔۔ مفت کی سیر ہو رہی ہے تو ہمارا کیا جاتا ہے :D
 

تیشہ

محفلین
:D ہاں سچ یاد آگیا آپ نے تو مجھے دیکھا ہوا ہے تو نظر آتی تو پہچان ہی جانا تھا :D




اچھا ہے گھوم پھر رہی ہیں ۔ مزے کریں ۔ باقی یہاں پہنچ آئیے تو سب حال سفر نامے پوچھ لوں گی ۔ :D
 
Top