جو دل میں شعر آئے وہ لکھ دیجیے -- نیا سلسلہ

نیرنگ خیال

لائبریرین
دیوار بارِ منّتِ مزدور سے ہے خم​
اے خانماں خراب نہ احساں اٹھائیے

یا میرے زخمِ رشک کو رسوا نہ کیجیے
یا پردۂ تبسّمِ پنہاں اٹھائیے......!!!​
 

عبدالحسیب

محفلین
واپس نہیں پھیرا کوئی فرمان جنوں کا
تنہا نہیں لَوٹی کبھی آواز جرس کی
خیریتِ جاں، راحتِ تن، صحت داماں
سب بھول گئیں مصلحتیں اہلِ ہوس کی

-فیض
 

سید زبیر

محفلین
کرتا ہے بسکہ باغ میں تو بے حجابیاں
آنے لگی ہے نکہتِ گل سے حیا مجھے
کھلتا کسی پہ کیوں مرے دل کا معاملہ
شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

 

عبدالحسیب

محفلین
یا وسعتِ افلاک میں تکبیرِ مسلسل
یا خاک کے آغوش میں تسبیح و مناجات
وہ مذہب مردانِ خود آگاہ و خدا مست
یہ مذہبِ مُلّا و جمادات و نباتات

-علامہ اقبال
 

عمر سیف

محفلین
ایک حقیقت سہی فردوس میں حوروں کا وجود
حسن انسان سے نمٹ لوں تو وہاں تک دیکھوں

احمد ندیم قاسمی
 

فلک شیر

محفلین
ایسی باتیں نہ کرو جاو کھیلو
جاو کھیلو یہ لو جھنجھنا
مزاحیہ کی ریٹنگ دینے والے نین بھائی اور نیلم آپا!براہِ کرم اس ریٹنگ پہ نظر ثانی فرمائیں...................... ہائے ہائے........کیا کہہ دیا ہے کسی نے...........اگر یہ صرف نثر بھی ہوتی تو:...........کیا انداز اور کیا احساس ہے..............ایک باپ کی کیفیت طاری کر کے دیکھیے.........جب کبھی بچے عجیب سوال اور مرنے ورنے کی باتیں کر بیٹھتے ہیں بھولپن یا بچپنے کے ناز نخرے اور غصے میں.............تو باپ یا ماں اندر ہی سے کانپ جاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں...............
ایسی باتیں نہ کرو! جاؤ کھیلو​
جاؤ کھیلو! یہ لو جھنجھنا!!​
سید صاحب! اللہ تعالیٰ آپ پہ بے پناہ رحمت کرے.................​
 
Top