جوک آف دا ائیر

ساجد

محفلین
مولانا سمیع الحق صاحب کا ایک بیان ٹی وی کی سکرین پر چل رہا تھا جس کے چند مندرجات یہ ہیں ۔
"حکومت پاکستان طالبان سے مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں "
"پاکستان کے بڑے شہروں میں خود کش حملے شروع ہو جائیں گے"
"طالبان آئین پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں "
--------------؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
بخدا ، مولانا محترم کے آخری بیان پر ہنسی اور رونا ایک ساتھ آیا ۔ سیاستدانوں کے منہ سے بڑے بڑے لطیفے سنے لیکن مولانا محترم کا یہ لطیفہ "جوک آف دا ائیر " کے ایوارڈ کا مستحق ہے :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
باطل کے ساتھ مذاکرات ؟؟؟
مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا ان کے خاتمے کی بجائے ان کے ساتھ مذاکرات کی کیا وجویات ہیں ، کیا واقعی ہماری قوم اس حد تک عزت نفس کھو چکی ہے کہ طالبان کے پاوں پڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں
 
بھائی شیر کے ساتھ مذاکرات ہی ہوسکتے ہیں۔ اگر بکری شیر کو قتل کرنے جائے گی تو خود ہی قتل ہوجائے گی۔ پھر بکری کی عزتِ نفس وہ بھی شیر کے سامنے کیا بساط؟ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO::laugh::laugh::laugh::mrgreen::mrgreen::mrgreen::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::tongue::tongue::tongue::laughing::laughing::laughing:
 
اگرہم شیر اور بھیڑ ئیے میں فرق ہی نہیں کر سکتے تو پھر ہمارا اللہ ہی حافظ ہے
 
صائمہ شاہ

محفلین
لو بھئی طالبان نے کراسز بھی لگانے شروع کردئیے میرے جواب پر :) مجھے بے حد خوشی ہے کہ میرے اور طالبان کے خودکش خیالات میں کوئی مماثلت نہیں ہے
 
طالبان پاکستان میں آئین کا مکمل نفاذ چاہتے ہیں، یہ واقعی ایک مذاق جیسا ہے۔ لیکن جہاں تک طالبان سے مذاکرات کی بات ہے تو اس کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر کیا ہے۔ اس میں طالبان کے پاوں پڑنے والی کوئی بات نہیں۔ اگر کچھ لوگ گمراہ ہوکر انتہا پسندی کی طرف رخ کر گئے ہیں تو ہمیں انتہا پسندی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
 
مقدس

لائبریرین
قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ نے تو کیا تھا لیکن ذندگی کم نکلی، اس وقت کے دغابازوں نے غداری کی اور یہ سلسلہ آج تک چل رہا ہے
ہی ازنٹ ہیر ٹو ڈیسائیڈ ناؤ۔ ان بیچاروں کو اب ریسٹ کرنے دیا جائے اور اب دیکھا جائے کہ وٹ از بیسٹ فور پاکستان اور طالبان سے پاکستان کی جان کیسے چھڑائی جائے
 
صائمہ شاہ

محفلین
ہی ازنٹ ہیر ٹو ڈیسائیڈ ناؤ۔ ان بیچاروں کو اب ریسٹ کرنے دیا جائے اور اب دیکھا جائے کہ وٹ از بیسٹ فور پاکستان اور طالبان سے پاکستان کی جان کیسے چھڑائی جائے
پاکستان کو تو عقیدت ہے طالبان سے مگر محفل کی جان تو چھڑوائیں ان لفظی طالبانیوں سے اپنی بارودی لفاظی سے بھری پوسٹس لے کر چلے آتے ہیں اور کوئی کچھ نہیں کہتا انہیں
 
مقدس

لائبریرین
پاکستان کو تو عقیدت ہے طالبان سے مگر محفل کی جان تو چھڑوائیں ان لفظی طالبانیوں سے اپنی بارودی لفاظی سے بھری پوسٹس لے کر چلے آتے ہیں اور کوئی کچھ نہیں کہتا انہیں
آئی ایگری صائمہ بٹ محفل کی انتظامیہ کب کوئی قدم اٹھاتی ہے۔ لیٹس سی
 
Top