جوک آف دا ائیر

حسینی

محفلین
سمیع الحق صاحب کا بیان کچھ یوں تھا کہ "طالبان پاکستان کے آئین کے بالکل بھی مخالف نہیں، بس صرف اس کا نفاذ چاہتے ہیں"۔
سمیع الحق طالبان کے باپ ہیں۔۔ اور ان کا مدرسہ طالبان کا گڑھ۔۔ اور یہ سیاست میں رہ کر ہر محاذ پر طالبان کو ڈیفنڈ کر رہے ہوتے ہیں۔
ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ طالبان نہ صرف وہ لوگ ہیں جو ہاتھوں میں ہتھیار لیے، خودکش جیکٹس پہنے ہر لمحہ بے چاری پاکستانی عوام اور فوج کے پیچھے پڑی ہے۔۔ بلکہ وہ تمام لوگ بھی طالبانی ہیں۔۔ جو سیاست میں رہ کر، مدرسوں میں رہ کر، اعلی حکومتی عہدوں پر رہ کر بھی طالبانی طرز تفکر اور ان کے گھناونے اعمال کی توجیہ کر رہے ہوتے ہیں۔۔ اور پھر بعض دفعہ ان کے گناہوں کی ایسی توجیہ بھی کر جاتے ہیں جن کو سن کر خود طالبان بھی شاید لوٹ پوٹ ہو جاتے ہیں۔
اور میرے خیال میں طالبان کی اصل طاقت یہی لوگ ہیں۔۔ اگر ہمارے معاشرے سے پرو طالبان طرز تفکر ختم ہوجائے۔۔ اور ہر کوئی ان سے ہر فورم پر ہر انداز میں نفرت کرنے لگے تو ان کی جلد شکست یقینی ہے۔
باقی طالبان کو مذاکرات کے ذریعے رہ راست پر لانے کی بات ہے تو اگر یہ لوگ جہالت اور نادانی کی وجہ سے یہ سب کچھ کر رہے ہوتے تو ایسا ممکن تھا۔۔۔ لیکن یہ لوگ جان بوجھ کر باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ اور بین الاقوامی طاقتوں کا آلہ کار بن کر یہ سارے کام کرتے ہیں۔۔ لہذا مذاکرات سے ضیاع وقت کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آنے والا۔
 
عثمان

محفلین
ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ طالبان نہ صرف وہ لوگ ہیں جو ہاتھوں میں ہتھیار لیے، خودکش جیکٹس پہنے ہر لمحہ بے چاری پاکستانی عوام اور فوج کے پیچھے پڑی ہے۔۔ بلکہ وہ تمام لوگ بھی طالبانی ہیں۔۔ جو سیاست میں رہ کر، مدرسوں میں رہ کر، اعلی حکومتی عہدوں پر رہ کر بھی طالبانی طرز تفکر اور ان کے گھناونے اعمال کی توجیہ کر رہے ہوتے ہیں۔۔ اور پھر بعض دفعہ ان کے گناہوں کی ایسی توجیہ بھی کر جاتے ہیں جن کو سن کر خود طالبان بھی شاید لوٹ پوٹ ہو جاتے ہیں۔
اور میرے خیال میں طالبان کی اصل طاقت یہی لوگ ہیں۔۔ اگر ہمارے معاشرے سے پرو طالبان طرز تفکر ختم ہوجائے۔۔ اور ہر کوئی ان سے ہر فورم پر ہر انداز میں نفرت کرنے لگے تو ان کی جلد شکست یقینی ہے۔
خوب کہا!! :)
 
قیصرانی

لائبریرین
اب یہ وقت ہے کہ ہمارے نام نہاد علماء اتنے جاہل اور منافق ہو گئے ہیں کہ انہیں منافقت میں ڈگریاں دینی چاہئیں۔ اللہ کرے کہ ان مولیوں پر یہی خود کش حملے ہوں تاکہ انہیں "بگڑے ہوئے بھائیوں" والی لاجیک کی سمجھ اچھی طرح آ سکے
 
۔ اللہ کرے کہ ان مولیوں پر یہی خود کش حملے ہوں تاکہ انہیں "بگڑے ہوئے بھائیوں" والی لاجیک کی سمجھ اچھی طرح آ سکے
ان مولیوں کے کھیت پر سپرے کروانا چاہئیے تاکہ امریکن سنڈیاں اور چست تیلے کچھ کنٹرول میں آئیں۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
چچ چچ
اوپر کی پوسٹز سے پتہ چل رہا ہے کہ انتہاپسند کون ہیں
کیا اپ لوگ لاکھوں لوگوں کے قتل کا تقاضا کررہے ہیں۔ کیا مشرقی پاکستان میں اپریشن کراکر پاکستان بچ گیا؟
بہتر ہے مزید خون خرابے سے بچا جائے۔
ویسے بھی پاکستانی فوج اس قابل نہیں کہ طالبان سےلڑ سکے۔ اگر امریکی فوج اور ناٹو ان کو شکست نہیں دے سکے تو پاکستانی فوج کیسے کرے گی؟ پاکستانی فوج کبھی یہ غلطی نہیں کرے گی۔ ویسے بھی یہ فوج ارام طلب ہے
 
امریکی جس کو شکست نہیں دے سکے وہ افغانی ہیں۔ مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔ مجھے ان پر فخرہے بلکہ ہر پاکستانی کو فخر ہے۔ پاکستان میں جعلی طالبان کو شکست نا دینے کی وجوہات مختلف ہیں نااہلیت،بزدلی یا کام چوری نہیں۔ کیا فوج نے سوات کو ماضی میں اسی ملا فضل اللہ سے آزاد نہیں کرایا؟
 
محمداحمد

لائبریرین
طالبان کی حمایت یا مخالفت سے قطع نظر :

پاکستانی حکومت کو آئینِ پاکستان کے نفاذ کا مشورہ جس نے بھی دیا وہ بڑا ہی صائب مشورہ ہے۔ ہماری حکومت کی رٹ تو شہری علاقوں تک میں نہیں ہے، کراچی اور بلوچستان کا حال آپ کے سامنے ہے۔ اگر حکومتِ پاکستان صحیح معنوں میں پاکستان میں پاکستانی آئین کا نفاذ (بلا امتیازِ رنگ و نسل) کرنے میں کامیاب ہوجائے تو ہر قسم کی انتہا پسندی از خود قابو میں آ جائے گی۔ اور ایسا ہونے کے بعد طالبان اور دیگر انتہا پسند گروہوں سے نمٹنا بھی آسان ہو جائے گا۔
 
x boy

محفلین
الحمد اللہ

میں کوئی مکتبہ فکر، فرقہ اور کسی تعصبی کمنیٹی سے نہیں٫

اس پاکستان میں لوگ ایک سے زائد گروپ میں بٹ گئے،

ایک: کچھ پلان کے بغیر جیسے پاکستانی طالبان یا ان جیسے دیگر۔

دو:اسلام کو بس اسے کے لئے پسند کرتے ہیں باقی اس کے پھیلاو ں میں کوئی عمل نہیں کرتے

تین: سیکولر، لبرل فخاشی ، جدت پسند، اسلامی شریعہ میں کیڑے نکالنے والے۔

چار: سیاسی میدان کے کھلاڑی۔

سیاسی میدان کے کھلاڑیوں کے داو پیچ تو کسی سمجھ نہیں آسکتے،جو ہوا کا رخ ہو اس طرف چل دیتے ہیں

اس کا یہ مطلب ہر ہم نہیں لے سکتے کہ اس حمام میں سبھی سیاسی پارٹیاں ننگی ہیں

چونکہ پاکستان جب سے بنا ہے ہرقسم کے مسئلے میں گھرا ہوا نظر آیا، دنیا میں ہر جگہہ ایسا ہی ہوتا ہے لیکن وہاں لوگ اس مشکل سے لڑتے ہیں اور بالآخر نکل جاتے ہیں پھر بھی وقتا فوقتا مسئلے آتے رہتے ہیں اللہ کی حکمت یہی سمجھ لیں کہ ہم پاکستانیوں نے وفاداری نہیں کی ، اس اسلامی آزادی کو جٹھلایا، اور آج تک جٹھلاتے چلے آرہے ہیں اس لئے مشکلات ختم نہیں ہورہے، اب ہم سمجھ سکتے ہیں کہ ساری دنیا ایک طرف اور پاکستان ایک طرف۔

بہت سے دیگر ملکوں میں بھی باغی کمینٹیاں ہیں لیکن ان کا کریک ڈاون کرنے کے انداز الگ الگ ہیں اور سب لوگوں نے سمجھ لیا فوجی کاروائی اس کا واحد حل نہیں ، چونکہ ٹی ٹی پی ایک ایسا گروپ ہے جو مشرف کی وجہ سے تخلیق میں آئی اس پہلے ہم نہیں سنتے تھے، ان کے کام غلط ثابت ہوئے ، کوئی کہتا ہے کہ امریکہ کی فنڈنگ ہے کوئی کہتا ہے کہ عرب کی فنڈنگ ہے اصل تو یہی ہے کہ آمریت کی وجہ سے نمودار ہوئے۔

پاکستان میں ہر صوبے میں خراب قسم کے لوگوں نے گروپ بنالئے، ان میں بہت ساروں کو سیاسی لوگوں کی پش پناہی حاصل ہے، ہمیں سبق لینا چاہیے کہ جس طرح بنگلا دیش چلا گیا اس طرح اور کوئی حصہ متاثر نہ ہو۔ فوج کیا کیا سنبھالے گی،

مشرف کے زمانے میں کوئی طالبان کراچی میں نہیں تھا جس کے بارہ میں آئے دن خبر باہر ملک سے آتی ہے، اس سے پہلے بھی بم دھماکے ہوئے گولیاں چلیں، ایک بم دھماکے میں تو بے نظیر بال بال بچ گئی، اس زمانے میں تو مشرف کی حکومت تھی اور کراچی میں اس کے چہیتوں کی غنڈہ گردی تھی۔ جس اذیت سے کراچی پحھلے دو عشروں سے جی رہا ہے وہاں کے لوگ ہی جانتے ہیں کراچی کی ہلاکتیں دیگر پاکستان کی ہلاکتوں سے بہت زیادہ ہے

بلوچستان کی طرف آجائے وہاں بھی حالات ٹھیک نہیں وہاں بھی بہت سے گروپوں نے بٹوارے کے بینر اٹھائے پھر رہے ہیں اور پاکستان کی ٹی وی میڈیا کے بیشتر چینلز پاکستان ٹوٹ جائیگا دن رات بکواس کرتے رہتے ہیں اور اسی میڈیا میں ایک بکواس اور چلتی ہے وہ قائداعظم رحمہ اللہ علیہ مسلمان تھے یا سیکولر لبرل پاکستان اسلام کے لئے نہیں بنا گیا، بلکہ کافروں کے لئے بناگیا۔

اور فرنٹیر، پختونحواں کی کہانی کچھ اور ہے چونکہ دنیا کی بڑی طاقتیں نے ہمیشہ پختونوں سے شکست کھائی اسلئے انکا انٹرسٹ بھی بہت زیا دہ ہے افغانستان کی خبریں تو ڈھکی چھپی بات نہیں ، پتلی گلی ڈھونڈتی ہوئی نظر آنے والی نام نہاد سپر پاور اب مذاکرات پر آمادہ ہے لیکن طالبان نہیں مان رہے یہاں یہ سپر پاور پاکستان کو چھوڑکر دوسرے طریقے سے مذاکرات چاہتے ہیں جبکہ پاکستان سب سے بڑا انکا شطرنج کا کھلاڑی تھا

اگر مولانا سمیع الحق نے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں خامی بھری ہے تو کیا ہوا، امریکہ نے بھی تو افغانی طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کی خامی بھری ہے اورجبکہ افغانستان کے طالبان نہیں چاہتے، اس کے برعکس ٹی ٹی پی چاہتے ہیں کہ مذاکرات ہو، ڈرون بند کیئے جائے ان کے بے گناہ لوگوں کے گاوں میں دن رات بم باری جو کرتے ہیں ختم کی جائے

الحمدللہ میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ پاکستان میں امن آئے، اور لوگ اسی طرح رہیں جسکا خواب علامہ اقبال رحمہ اللہ علیہ نے دیکھا تھا،

مجھے اس بات کا احسا س ہے کہ یہ میری اپنی باتیں کسی کو پرمزاح ، کسی کو غیر متفق لگیں گی، میں نے اپنی باتیں کردی اور آپ لوگ اپنا کام کریں ، نہ میں بے عزتی محسوس کرونگا نہ کسی کا اسی طریقے سے جواب دونگا جس طرح کا لب لہجہ ان کی شان ہے،

الحمدللہ ، اسلام اس دین کا نام ہے جسے اللہ نے پسند کیا انسانوں کے لئے اپنے برگزیدہ لوگوں کے لئے، اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا، جو نہ مانے وہ اپنا نقصان کرے گا، اور دین میں کوئی زبردستی ہے ہی نہیں جس میں لوگوں کو سینماء گھروں سے، کلبوں، فخاشی کی مخفل سے، مرتدین کی مخلفوں سے، لبرل سوچ سے، سیکولر سوچ سے،درگاہ، آشیانے سے، قبہ خانوں سے چرچ سے ، مندروں سے، آشرم سے، مجوسیوں کے ٹیمپل سے، ستارے اور شیطانوں کی پرستش غرض کہ سارے ابلیسی کاموں سے زبردستی ایک اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہونے لینے کے لئے نہیں کھینچ سکتے۔ اپنا اپنا کام ہے

وزیراعظم نے ایک مولوی صاحب سے پوچھا کہ بھائی آپ لوگ بڑے خاموشی سے بستر کو کمر میں باندھ کر دربدر علاقوں کی مسجدوں میں جاتے ہیں کبھی ان میں سے آپ لوگوں کو نکالا جاتا ہے کبھی ٹھوکر مارتے ہیں کبھی وہابی کا فتوی، کبھی خوارج کا فتوی لگاتے ہیں اور آپ کچھ نہیں کہتے ، اور آپ لوگ ان کو بھی اچھا سمجھتے ہیں جو مرتدین منافقوں کے خلاف کھڑے ہوئے اور ان لوگوں کے خلاف کھڑے ہوئے جو دن رات صحابہ کرام اجمعین کے خلاف باتیں کرتے ہیں تو انہوں نے ایک جواب دیا " جناب ہم ٹھنڈے لوگ ہیں وہ گرم وہ ہم سے بہتر ہیں ہم لاد کھاتے ہیں تو وہ گولی کھاتے ہیں ایک بلب کے جلنے کے لئے گرم اور ٹھنڈے دونوں تاروں کو ہونا ضروری ہے اس میں ایک کی بھی کمی سے بلب نہیں جلے گا اور کام اسی طرح چلتا رہے گا"

انتھی۔
 
ایک: کچھ پلان کے بغیر جیسے پاکستانی طالبان یا ان جیسے دیگر۔
دو:اسلام کو بس اسے کے لئے پسند کرتے ہیں باقی اس کے پھیلاو ں میں کوئی عمل نہیں کرتے
تین: سیکولر، لبرل فخاشی ، جدت پسند، اسلامی شریعہ میں کیڑے نکالنے والے۔
چار: سیاسی میدان کے کھلاڑی۔
سیاسی میدان کے کھلاڑیوں کے داو پیچ تو کسی سمجھ نہیں آسکتے،جو ہوا کا رخ ہو اس طرف چل دیتے ہیں
اس کا یہ مطلب ہر ہم نہیں لے سکتے کہ اس حمام میں سبھی سیاسی پارٹیاں ننگی ہیں
انتھی۔
محفل پر آج کل یہ لوگ اپنی بلاشرکت غیرے حکمرانی چاہتے ہیں اور جب ان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا نظر نہیں آتا تو مذہبی انتہاپسند اور دہشت گرد کے القابات سے نواز کر اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہیں۔
 
x boy

محفلین
70164.jpg

عورت کی یہ تذلیل کسی مولوی کے ہاتھوں ہوتی اور ایسے ڈنڈے کے پیچھے کوئی طالب کھڑا ہوتا تو مشرق سے مغرب تک کیسا طوفان ہوتا؟
مگر فکر کی کوئی بات نہیں، اس کے پیچھے ڈنڈے برسانے والا ہاتھ سیکولر لبرل فاشسٹ عوامی لیگ کے غنڈوں کا ہے، اس لیے کوئی شور شرابا نہیں
1507604_746559748689191_1906738903_n.jpg
 
امریکی جس کو شکست نہیں دے سکے وہ افغانی ہیں۔ مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔ مجھے ان پر فخرہے بلکہ ہر پاکستانی کو فخر ہے۔ پاکستان میں جعلی طالبان کو شکست نا دینے کی وجوہات مختلف ہیں نااہلیت،بزدلی یا کام چوری نہیں۔ کیا فوج نے سوات کو ماضی میں اسی ملا فضل اللہ سے آزاد نہیں کرایا؟

ایک تو اپ لوگوں کی سمجھ نہیں اتی
کبھی کہتے ہیں افغانی طالبان اور پاکستانی طالبان دونوں ایک ہیں
کبھی کہتےہیں نہیں دونوں الگ ہیں
پھر اپ کو فخر بھی ہے دنیا کی سب سے اچھی فوج پر
مگر جب یہ فوج 1971 میں کمینے دشمن ہندوکے اگے ہتھیار ڈال دیتی ہے۔ جب یہ سلالہ میں ماری جاتی ہے۔ جب یہ فوج سورہی ہوتی ہے اور امریکی بہادر جوان ایبٹ اباد میں اپریشن کرکے چلے جاتے ہیں جب یہ جی ایچ کیو میں چند لوگوں کے ہاتھوں یرغمال بن جاتی ہے ۔ جب اس کے بڑے بڑےطیارے کھڑے کھڑے پھک جاتے ہیں تو اپ کے سر پر جوں بھی نہیں رینگتی۔یا رینگتی ہے؟
 
پتا نہیں آپ نے مجھے کس گروہ میں شامل کردیا ہے، میں نے کبھی نہیں کہا کہ افغانی اور پاکستانی طالبان ایک ہیں۔ میرے نزدیک دونوں الگ ہیں۔
قوموں کی تاریخ میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔ اسی فوج نے 1965 میں اپنے سے 3 گنا زیادہ طاقتور دشمن سے ہم کو بچایا۔ اسرائیلی سازشوں سے بھی بچا کر رکھا۔ اور ہماری حفاظت آجتک کر رہی ہے۔ 71ء کی شکست سیاسی ناکامی کی وجہ ہوئی۔ حب الوطنی کا تقاضا یہی ہے کہ اپنی فوج سے محبت کی جائے۔
 
ساجد

محفلین
اف میرے خدایا ۔ طالبان کو نجات دہندہ ثابت کرنے کے لئے کتنے سارے تانے بانے بنے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی مذہب کا بھی سہارا لیا جا رہا ہے ۔
ارے اللہ کے نیک بندو ، بے گناہ مسلمانوں کو قتل کرنے ، ان کی املاک لوٹنے ، لاشوں کا مثلہ کرنے ، جانوروں کی طرح ذبح کرنے اور سب سے اہم کہ پاکستان کو ایک اسلامی ریاست کو ریاست کے طور پر نہ ماننے والوں کے بارے میں آپ کو کبھی قرآن اور احادیث یاد نہیں آتے ؟؟؟
میں تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان میں آئین پر مکمل عمل نہیں کیا جاتا لیکن ان لوگوں کی دوعملی پر آپ کی سمجھ اور دانش کیوں نہیں جاگتی جو نہ تو پاکستان کو تسلیم کرتے ہیں نہ اس کے آئین کو اور نہ ہی عدالتوں کو ۔ آپ سے ہرگز یہ مطالبہ نہیں کیا جاتا کہ پاکستان کی افواج کے لئے رطب اللسان ہوں ، اپ سے توقع نہیں کی جاتی کہ آپ حکومتوں کے ہر عمل کو اسلامی قرار دیں ، آپ کو پابند نہیں کیا جاتا کہ غلط قوانین پر آواز نہ اٹھائیں ۔ عدالتیں موجود ہیں ، پارلیمنٹ موجود ہے اور فیصلہ دینے والی عوام موجود ہے تو پھر کیا جواز ہے مذہب کے نام پر فساد بپا کرنے کا؟ لوگوں کو ذبح کرنے کا ؟
اگر عوام کے مینڈیٹ سے آپ کو انکار ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ طاغوت عوام کے ووٹوں کے ذریعہ ہی پروان چڑھ گیا ہے تو کسی اور کو نہیں شرم ان ہی کو آنی چاہئیے جو عوام ہی کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔ ان کو جنت کے شارٹ کٹ بتا بتا کر حرام موت مارتے ہیں۔ تب خیال نہیں آتا کہ وہ بھی عوام کے اندر اسی طرح سے اپنی بات منوا لیں جس طرح سے بقول ان کے طاغوت منوا چکا ہے ۔ جو ان کے من گھڑت اسلام سے اختلاف کی جرآت کر بیٹھے وہ واجب القتل ہو گیا تو سوچئے کہ کیا گارنٹی ہے کل کو آپ کی اولاد بھی اپ کے نظریات پر من و عن کاربند رہے گی ۔ تب آپ کی اولاد کو بھی یہی لوگ کافر کہہ کہہ کر قتل کریں گے اور تب تک تم خود اس قابل نہیں رہو گے کہ اس جہالت کا راستہ روک سکو ۔ لہذا ابھی بھی وقت ہے کہ اس بے رحم گروہ اور گمراہ سوچ کی حمایت چھوڑ دو ، نا کہ ان کی حمایت کر کے اپنی دنیا کو بر بریت اور آخرت کو اللہ کی ناراضگی کے حوالے کرو ۔
 
ساجد

محفلین
70164.jpg

عورت کی یہ تذلیل کسی مولوی کے ہاتھوں ہوتی اور ایسے ڈنڈے کے پیچھے کوئی طالب کھڑا ہوتا تو مشرق سے مغرب تک کیسا طوفان ہوتا؟
مگر فکر کی کوئی بات نہیں، اس کے پیچھے ڈنڈے برسانے والا ہاتھ سیکولر لبرل فاشسٹ عوامی لیگ کے غنڈوں کا ہے، اس لیے کوئی شور شرابا نہیں
1507604_746559748689191_1906738903_n.jpg
یہ تصاویر یہاں پیش کرنے کا مقصد ؟؟؟
 
پتا نہیں آپ نے مجھے کس گروہ میں شامل کردیا ہے، میں نے کبھی نہیں کہا کہ افغانی اور پاکستانی طالبان ایک ہیں۔ میرے نزدیک دونوں الگ ہیں۔
قوموں کی تاریخ میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔ اسی فوج نے 1965 میں اپنے سے 3 گنا زیادہ طاقتور دشمن سے ہم کو بچایا۔ اسرائیلی سازشوں سے بھی بچا کر رکھا۔ اور ہماری حفاظت آجتک کر رہی ہے۔ 71ء کی شکست سیاسی ناکامی کی وجہ ہوئی۔ حب الوطنی کا تقاضا یہی ہے کہ اپنی فوج سے محبت کی جائے۔

ایک عمومی بات کی تھی کہ لوگ کبھی انھیں ایک کبھی الگ کہتے ہیں
پاکستانی فوج بلاشبہ پاکستان کی ضرورت ہے۔ مگر فوج ملک کی فوج ہوتی ہے۔ جب یہ ملک کی مالک بن جائے تو تباہی لاتی ہے۔ ملک کی تاریخ میں تیس سال سے زائد فوج اقتدار پرقابض رہی۔ اپنے لوگوں پر اپریشن کرتی رہی۔ اپنے لوگوں کو مارنے میں اگے ہیں جب دشمن سامنے ائے تو کانپنے لگتی ہے۔ اس کے جرنیلز رونے لگتے ہیں۔ ( صدیق سالک کی میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا)

بہتر یہی ہے کہ زمینی حقائق کو مان لیا جائے۔ کسی بھی قسم کا اپریشن جس میں لوگوں کا ناحق خون بہے اچھا نہیں ہے۔ مزاکرات اس سے اچھے ہیں۔
 
Top