ابن رضا
لائبریرین
قبلہ آپ نے درست فرمایا۔ آپ کی تحریر کا پس منظر اپنی جگہ۔ خاکسار نے صرف کارٹون بنا کر آزادیِ اظہار کا دعوی کرنے والوں کو نام نہاد لبرل کہا تھا کہ دوسروں کے مذہبی جذبات مجروح کرنا "نام نہاد" لبرلزم ہی ہے۔شاید آپ سمجھے نہیں کہ میں نے ڈنمارک کارٹون کا ذکر کس پیرائے میں کیا تھا۔ وہ کارٹون بعد میں جس نے بھی چھاپے اسے توہین کا مرتکب قرار دیا گیا۔ اس اصول کو اگر جنید کے قصے پر اپلائی کیا جائے تو محفل پر جنید کا توہین والا بیان پوسٹ کرنے سے محفل اور محفلین بھی توہین کے مرتکب قرار دیئے جا سکتے ہیں۔