عمر سیف

محفلین
اصل میں نا ۔۔ ایک خاص قسم کے نسلی مولوی ۔۔ دین کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں ۔۔ نعوذاللہ یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ نے انہیں مہریں دے رکھی ہیں ٹپا لگانے کے لیے، کون گستاخ ہے کون نہیں ۔۔ سب سے پہلے تو ان مولویوں کی چھترول پریڈ ہونی چاہئے ۔۔۔
او کھوتےو، او عقل دے انےو ۔۔۔ کچھ ہوش کے ناخن لو ۔۔
دین اتنا مشکل تو نہیں جتنا بنا رکھا ہے ۔۔
 
یہ لڑی برائے تاسف ہے یا مذاق۔۔۔؟؟؟؟؟
اک دین دوست شخص پر محض الزام لگا کر پیر صاحب کے مرید بننے چلے تھے غازی۔۔۔ واقعہ ائیرپورٹ کی حدود میں ہوا ہے جلد ہی اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔۔۔کون ایسا ظالم ہے جو ان کا سرغنہ ہے ؟؟؟؟کوئی تو ہو جو ان دین کے دشمنوں کا سدباب کرے۔۔۔
یہ لڑی برائے اظہار رائے ہے ۔ جو چاہے تاسف کرے جو چاہے مذاق۔
 

ابوعثمان

محفلین
اس تھریڈ کو پڑھ کر پتا چل رہا ہے کہ جنید جمشید کی پٹائی کیوں ہوئی؟؟ کافی لوگوں کے علم میں نہیں ہے۔
اس کیلئے یہ ویڈیو دیکھ لیں۔
 

ابوعثمان

محفلین
جنید جمشید نے،ام المومنین،حضرت عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ(رضی اللہ عنہا) کے بارے میں نازیبا و گستاخانہ جملے کہے تھے۔۔۔۔
 

محمدظہیر

محفلین
لگتا ہے کہ اس دفعہ اجتماعی طور پہ ممتاز قادری بننے کی کوشش ہوئی ہے۔ مقامِ شکر ہے کہ یہ سب ایئرپورٹ کی حدود میں ہوا ہے۔ باہر ہوا ہوتا تو کوئی گولی ڈال کے غازی شازی بن جاتا۔
ایر پورٹ پر ایسی حرکت ہونا مقام شکر نہیں افسوس کی بات ہے. کیوں کہ یہ لوگوں کے لیے محفوظ جگہ ہوتی ہے
 

محمدظہیر

محفلین
جنید جمشید نے،ام المومنین،حضرت عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ(رضی اللہ عنہا) کے بارے میں نازیبا و گستاخانہ جملے کہے تھے۔۔۔۔
انجانے میں غلطی کی تھی اور بعد میں معافی بھی مانگ لی تھی. کسی بندے کے پیچھے ہاتھ دھو کر پیچھے کیوں پڑ جاتے ہیں لوگ.
 
اس تھریڈ کو پڑھ کر پتا چل رہا ہے کہ جنید جمشید کی پٹائی کیوں ہوئی؟؟ کافی لوگوں کے علم میں نہیں ہے۔
اس کیلئے یہ ویڈیو دیکھ لیں۔
اب مذہبی انتہا پسندوں سے زیادہ خطرناک لا دین شدت پسند بن رہے ہیں۔ ایک دین دوست مسلمان جنید جمشید پر حمہ آور ہونے والے یقینا سیکولر شدت پسند ہی ہوں گے
جی بھائی آپ درست فرما رہے واقعی یہ لادین شدت پسند تھے۔
 

ابوعثمان

محفلین
انجانے میں غلطی کی تھی اور بعد میں معافی بھی مانگ لی تھی. کسی بندے کے پیچھے ہاتھ دھو کر پیچھے کیوں پڑ جاتے ہیں لوگ.
یعنی آپ مان رہے ہیں کہ جنید جمشید نے غلطی کی تھی۔۔۔
اگر اسلامی ریاست ہو اوراسلامی قانون ہو تو۔اسلامی قانون کے مطابق گستاخ رسول کی توبہ دنیا میں مقبول نہیں۔(ہو سکتا ہے کہ اللہ کے نزدیک اس کی توبہ مقبول ہو۔)لیکن قاضی(Chief Justice) کواختیار حاصل نہیں کہ وہ اسے معاف کرے۔قاضی(Chief Justice)سزا ہی دے گا۔بھلے گستاخی کرنیوالا شخص توبہ کرلے۔۔۔یہ اسلام کا قانون ہے۔

جیسے صریح الفاظ میں طلاق دی۔بعد میں کہے میں نے مذاق کیا تھا۔یا غصے میں دی تھی۔یا انجانے میں دی تھی۔بہرحال طلاق نافذ ہوجائیگی۔
اسی طرح نکاح کا معاملہ ہے۔مذاق میں کیا ،یا غصے میں۔نکاح ہوجائیگا۔
آپ اپنا کروڑوں کا پلاٹ کسی کو فروخت کر دیں،چند لاکھ کے عوض۔کاغذات اس کے نام ہوں۔بعد میں اگر آپ کہیں ۔میں نے مذاق میں ایسا کیا تھا ۔یا انجانے میں ۔۔تو قاضی آپ کی بات نہیں مانے گا۔بلکہ پلاٹ خریدنے والے کو ہی دیگا۔
اس طرح تو کوئی بھی شخص بکواس کر کے کہہ دے گا۔۔میں نے انجانے میں کہہ دیا تھا۔۔۔۔عقلمنداں راہ اشارہ کافی است
 
آخری تدوین:

مخلص انسان

محفلین
حقیقت یہ ہے کہ ہم لوگ اسلام سے دور ہوچکے ہیں
دیو بندی ، بریلوی ، شیعہ ، اہلحدیث اور نا جانے کتنے مسلکوں میں بٹ گئے ہیں
کافر ہم سب کو مسلمان اور ہم مسلمان ایک دوسرے کو کافر کہنے سے چوکتے نہیں ہیں
سلمان تاثیر کو گستاخی پر موت تو پھر جنید جمشید کو معافی کیوں ؟
کیا صرف اس لئے وہ اسلام کے ٹھیکیدار ہیں
اگر معافی کی گنجائش ہے تو اس پر سلمان تاثیر کا بھی حق تھا اور اس عیسائی جوڑے کا بھی جس کو پنجاب میں زندہ جلایا گیا
اسلام امن کا مذہب ہے لیکن انصاف کا بھی درس دیتا ہے
کچھ کی نظر میں اللہ کے رسول اللہ کے نور سے بنے ہیں جبکہ کچھ کہتے ہیں اللہ کے رسول مٹی کے بنے انسان تھے
کسی کی نظر میں رسول کو محض انسان کہنا توہین ہے ، کسی کی نظر میں رسول کو انسان نا کہنا توہین ہے
مسئلہ یہ ہے کہ توہین کی تعریف کون بیان کرے گا ؟
میرا ماننا ہے کچھ بعض کام اللہ کے ہوتے ہیں کس کو جنت میں داخل کرنا ہے کسے جہنم میں ۔۔۔۔ کون زندہ رہے گا کون کب اور کہاں مرے گا
اور ایک ادنی سی مخلوق ہونے کے ناطے ہمیں اللہ کے کاموں میں دخل نہیں دینا چاہیے
 

یاز

محفلین
ویسے اسی سے یاد آیا کہ جے جے پہ سیل کب سے لگ رہی ہے؟
مجھے کچھ کپڑے لینے ہیں۔
 

ابوعثمان

محفلین
کوئی ریفرنس؟؟؟؟؟

اور دوسری بات کہ اس بات کا ثبوت بھی دیں کہ جنید جمشید یا سلمان تاثیر گستاخِ رسول تھے
ریفرنس دیکھتا ہوں۔
موصوف(جنید جمشید )خود مان رہے ہیں۔کہ ان سے غلطی ہوئی ہے۔۔۔وضاحت کیلئے اوپر والی ویڈیو دیکھ لیں۔
سلمان تاثیر والے معاملے کو اس تھریڈ میں نہ چھیڑیں۔
 

ابن رضا

لائبریرین
سب اپنی اپنی دکانداریاں چمکانے واے ہیں۔ کیا ہمارے نبی ص کی یہ تعلیمات ہیں کہ ایک دوسرے کو کاٹ کھاؤ۔ ہرگز نہیں وہ تو مدینہ میں عبداللہ بن ابی جیسے منافق کو باوجودصحابہ کی تجویز کہ اسے قتل کردینا چاہیے درگزر سے کام لینا سکھا گئے کہ جس کے فتنوں سے کون نالاں و پریشان نہیں تھا ۔
 

یاز

محفلین
ایر پورٹ پر ایسی حرکت ہونا مقام شکر نہیں افسوس کی بات ہے. کیوں کہ یہ لوگوں کے لیے محفوظ جگہ ہوتی ہے

میں بھی اسی زاویے سے بات کر رہا تھا کہ اسی محفوظ جگہ ہونے کی وجہ سے ہی چند دھولوں اور دھکوں تک ہی معاملہ رہا۔ اگر یہی چکر ایئرپورٹ سے باہر ہوتا تو آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کتنا متشدد ہو سکتا تھا۔
تاہم آپ کی اس بات سے متفق ہوں کہ ایئرپورٹ پہ اتنا دنگا ہونا بھی لمحہِ فکریہ ہے۔
 

یاز

محفلین
نوبت ایں جا رسید کہ اب تو مسلمانوں کو آپس میں ہی ایک دوسرے کو بتانا پڑ رہا ہے کہ اسلام امن، آشتی، برداشت و رواداری کا دین ہے۔ (محسن حجازی صاحب کا ٹویٹ)۔
 
Top