نایاب

لائبریرین
لاجواب ۔۔۔۔۔۔۔۔ بلاشبہ
بہت مزیدار رواں دواں نظم کی ہے کہانی
اب بٹیا رانی کو سناؤں گا ۔ دل اس کا بہلاؤں گا ۔
بہت سی دعاؤں بھری داد
 
قیصرانی

لائبریرین
واہ۔کئی ماہ بعد قسط نکالی ہے خلیل بھائی۔
ویسے یہ بھگیرا اصل میں کیا ہوتا ہے۔
کیا ٹائیگر کو کہتے ہیں۔
میرا خیال ہے کہ اصل لفظ بگھیرا ہے، جو تیندوے کو کہا جاتا ہے۔ اکثر دیسی حروف انگریزی میں ایچ کا مقام بدل دیتے ہیں۔ جیسے دہلی یا دلی کو انگریزی میں ڈیلہی لکھا جاتا ہے۔ تاہم یہ میرا خیال ہی ہے :)
 
سید عاطف علی

میں سمجھتا تھا کہ تیندوے کی موجودگی میں بگھیرے کا لفظ اضافی ہے سو یہ ٹائیگر کے لیے ہوگا۔کیوں کہ ٹائیگر کے لیے عموماَ استعمال شیرکر لیا جاتا ہے لیکن عام لوگوں کو ٹیکسانومی اور ان کی نومن کلیچر کا شعور نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ پہچان بھی نہیں ہوتی۔اور شیر تو لائن کے لیے ہے۔
لیکن پھر ایک اور کنفیوژن ہوتی ہے کہ اگر شیر لائن ہو تو ببر شیر کیا ہے ؟:rolleyes:
 
بگھیرا شاید کشمیر یا اس سے ملحقہ علاقے کی زبان کا لفظ ہے۔ ٹائیگر کو شیر جبکہ لائن کو ببر شیر یا محض ببر کہتے ہیں :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
  1. BAGHEERA (1 p. 20) is Hindustani for a panther or leopard. It is a sort of diminutive of BAGH, which is Hindustani for `Tiger'. Pronounced Bug-eer-a (accent on the eer).
لفظ باگ تو سنا ہوا ہے۔
اچھا۔۔۔ تو پھر لگتا ہے کہ۔ باگ یا باگھ ۔ سے اسم تصغیر بنا لیا گیا ہے۔بگھیرا۔۔۔۔یعنی چھوٹو ٹایئگر۔ویسے اچھا بنایا ہے اگر یہی ہے تو۔:)
 
اپنے پچھلے مراسلےمیں ہم نے اس ویب صفحے کا لنک بھی دے دیا ہے جہاں پر رڈیارڈ کپلنگ کے جنگل بک میں رکھے ہوئے تمام ناموں کی لسٹ اور ان کے بارے میں مختصر تبصرہ بھی موجود ہے۔جیسے
؎
طباقی
گیدڑ لوگ
شیر خان
لنگڑی اور
اکیلا وغیرہ
 
قیصرانی

لائبریرین
  1. BAGHEERA (1 p. 20) is Hindustani for a panther or leopard. It is a sort of diminutive of BAGH, which is Hindustani for `Tiger'. Pronounced Bug-eer-a (accent on the eer).
لفظ باگ تو سنا ہوا ہے۔
جی، مختلف شکاریوں کی تحریر کردہ تصانیف میں دیہاتیوں کی زبانی لفظ باگھ شیر کے لئے اور بگھیرا تیندوے کے لئے مستعمل دیکھا ہے۔ تیندوے کی تین مبینہ اقسام برصغیر میں ملتی ہیں۔ انہیں بعض مقام پر بور بچہ (جمع بور بچے) بھی کہا جاتا ہے :)
 
62C064606AF0644062806A9067906270626067906440_zps49dd34b2.jpg
 
باب ہفتم: موگلی کا بچپن

یہ سننا تھا کہ باچھیں کھِل گئیں رنجور ماما کی
سبھی ڈر اور سبھی فکریں ہوئیں اب دور ماما کی

وہ اپنے سارے بچوں کو جلو میں لے چلی اپنے
بنا جب موگلی اپنا ، ہوئے پورے سبھی سپنے

غرض اب موگلی کی داستاں یوں آگے چلتی ہے
اس انسانوں کے بچے کی عجب قسمت بدلتی ہے

اسے دس سال تک ماما نے اپنے بھَٹ میں یوں پالا
اسے جنگل کا اِک ننھا سا باسی ہی بنا ڈالا

بچاکر موگلی کو خوش تھے بھالو اور بگھیرا بھی
کہ اُس کی زندگانی ان کی ہی مرہونِ منت تھی

یہی دونوں جنھوں نے موگلی کو یوں سدھایا تھا
انہوں نے ہی اسے جنگل کا ہر رستہ دکھایا تھا

بگھیرا نے درختوں پر اسے چڑھنا سکھایا تھا
تو بھالو نے اسے کُشتی کا ہر اِک گُر بتایا تھا

یونہی دس سال گزرے اور بہت تبدیلیاں آئیں
اکیلا کو بڑھاپے میں وہ یوں کچھ کھینچ کر لائیں

کبھی طاقت سے وہ اس جھنڈ کا سردار ہوتا تھا
مگر اب رفتہ رفتہ اپنی وہ قوت کو کھوتا تھا

یہی دن تھے کہ اس جنگل میں پھر سے شیر خان آیا
اور اس کے ساتھ ہی جنگل میں اس کا خوف بھی چھایا

وہی سب بھیڑیے جو موگلی کو بھائی کہتے تھے
وہی بھائی مگر اب شیر سے یوں ڈرتے رہتے تھے

کہیں سے شیر آجائے گا ، ان کو پھاڑ کھائے گا
اور ان کی ہڈیوں سے بھوک وہ اپنی مٹائے گا

×××
باب ششم : سیونی جھُنڈ
باب ہشتم : دیس نکالا​
 
آخری تدوین:
آپ کا موگلی ٹھیک چل رہا ہے،
تاہم مجھے رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی میں ایک خاص مقصدیت دکھائی دیتی ہے جو بہت اچھی نہیں ہے۔
یہ ضرور دھیان میں رکھئے گا کہ ذہن سازی کا وہی خاص مقصد جو رڈیارڈ کے پیشِ نظر تھا، آپ بھی اسی کے مبلغ تو نہیں بن رہے؟
 
خلیل بھائی آسی بھائی کا مطلب ہے کہ" ربودم دانہ و دامش گسستم " کا خیال رکھیں ۔
 
Top