جنگل بک منظوم اردو

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    جنگل بُک: رڈیارڈ کپلنگ کی کہانی پر نظم: از محمد خلیل الرحمٰن

    جنگل بُک باب اول: موگلی کے بھائی از محمدخلیل الرحمٰن کہانی اِک مزے کی آج ہم تُم کو سناتے ہیں جسے پڑھ کر سبھی بچّے خوشی سے جھوم جاتے ہیں یہ ناوِل ہے جسے رڈ یارڈ کپلنگ جی نے لکھّا ہے اسے منظوم کرنے کا خیال اب جی میں آیا ہے کہیں جنگل میں ننھے بھیڑیوں کو ماں سُلاتی تھی تھپکتی تھی اُنھیں اور پیار...
Top