جنات انسان پر قابض ہوسکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔؟

ناصر رانا

محفلین
ارے سارہ!! :) یہ تو سب مذاق میں بات ہو رہی تھی۔
حقیقت تو یہ ہے کہ جو ڈراؤنی فلمیں یا ڈرامے ہم دیکھتے ہیں، اکیلے میں ان کے ڈراؤنے کردار آس پاس ناچنے آ جاتے ہیں۔ :p
ورنہ جن کس نے دیکھے ہیں جو ڈرایں گے ہمیں..:)
بچپن مین مجھے بہت اشتیاق تھا کہ کوئی جن یا پری وغیرہ دیکھوں مگر کبھی دیکھے نہیں۔
پھر ایک دفعہ ہماری پرائمری کی ٹیچر نے ایک دن باتوں باتوں میں بتایا کہ جنات حضرت سلیمان علیہ السلام کا کافی احترام کرتے ہیں اور اگر جنات کو ان کی قسم دے کر کچھ کہا جائے تو وہ مان لیتے ہیں۔ بس جی میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا ہفت اقلیم کی دولت ہاتھ لگ گئی ہو گویا۔ اب میں جہاں سناٹا دیکھتا وہاں جنوں کو قسمیں دے کر کہتا کہ یہاں جو کوئی بھی ہو میرے سامنے آئے۔ جن جن جگہوں کے بارے میں مشہور ہوتا کہ یہاں اثرات ہیں میں وہاں پہنچ جاتا اور قسمیں دینا شروع لیکن نتیجہ ہمیشہ ڈھاک کے تین پات۔
وقت گزرتا رہا اور موقع دیکھ کر کوشش کرتا رہا مگر کبھی آمنا سامنا نہیں ہوا۔
پھر ایک دفعہ کام کے سلسلے میں رتو ڈیرو کے علاقے میں جنگل میں کچھ دن رہنا ہوا، اس جگہ کے بارے میں بتایا گیا کہ کچھ گڑبڑ ہے اور سابقہ جتنی بھی ٹیمیں یہاں کام کرنے آئی تھیں سب بھاگ گئیں۔ میں نے دل میں سوچا کہ چلو یہاں تو کچھ جلوہ ملے گا مگر حسب سابق کچھ نہیں ہوا۔
آج تک ہنوز دلی دور است والی کیفیت ہے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
کیا جن صرف سفید فام پر آتے ہیں؟

یہاں پر کوئی آباد نہیں ہوسکا ہے ۔۔۔۔۔۔۔اس گھر کو ری کنسٹرکٹ 1973 میں کیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی آباد نہیں ہو پایا۔۔۔۔۔ رات کا وقت کٹھن ہوتا ۔مزے کی بات ہے یہاں کے بلب اور ٹیوب لائٹس خود ہی بند ہوجاتے جیسے ہی ہم لگاتے ۔۔۔ اب یہ بھی تو اتفاق ہے اجتماعی کہ وہاں پر سیڑھیوں سے وزن اور ٹانگوں کے پہیہوں کو گھسیٹنے کی آواز آتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کسی عامل نے بتایا ۔۔۔۔۔یہاں جنات کی قسم چوڑے رہتے ہیں اور ان کے پورے قبیلے آباد ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔جانے کون سے چوڑے ۔۔۔
 
arifkarim

معطل

اپنی بجلی کا سسٹم درست کریں۔ جنوں پر ٹیکنیکل مسائل کا الزام لگانا کافی عجیب سی بات ہے
 
نور وجدان

لائبریرین
اپنی بجلی کا سسٹم درست کریں۔ جنوں پر ٹیکنیکل مسائل کا الزام لگانا کافی عجیب سی بات ہے

دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔بجلی کا سسٹم درست ہے ۔ میں نے جو لکھا ہے وہ سچ ہے ۔ اس وجہ سے پورا گھر روشن ہوتا ہے کہیں مسئلہ نہیں ہوتا ہے سوائے وہاں کے ۔۔۔۔۔کم از کم اپنے تیزابی ٹوٹے مجھ پر تو نہ آزمائیں ۔۔۔۔۔۔میں نے تو آپ کو معصوم بھائی کہا تھا:D:p
 
لگتا ہے جنوں نے الیکٹریکل انجنئیرنگ کر رکھی ہے۔ کافی پڑھے لکھے جن ہیں جو خود ہی بتیاں بند کر دیتے ہیں
 
زیک

مسافر
یہاں پر کوئی آباد نہیں ہوسکا ہے ۔۔۔۔۔۔۔اس گھر کو ری کنسٹرکٹ 1973 میں کیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی آباد نہیں ہو پایا۔۔۔۔۔ رات کا وقت کٹھن ہوتا ۔مزے کی بات ہے یہاں کے بلب اور ٹیوب لائٹس خود ہی بند ہوجاتے جیسے ہی ہم لگاتے ۔۔۔ اب یہ بھی تو اتفاق ہے اجتماعی کہ وہاں پر سیڑھیوں سے وزن اور ٹانگوں کے پہیہوں کو گھسیٹنے کی آواز آتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کسی عامل نے بتایا ۔۔۔۔۔یہاں جنات کی قسم چوڑے رہتے ہیں اور ان کے پورے قبیلے آباد ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔جانے کون سے چوڑے ۔۔۔
چَوڑے یا چًوڑے؟
 
Top