جنات انسان پر قابض ہوسکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔؟

نایاب

لائبریرین
میرے ذہن میں جنات سے متعلق کافی سوال ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے ذہن میں بھی ہیں نور سعدیہ!!
موکلات خبر دے رہے ہیں مجھے
کہ جلد ہی " علم جنات " کے سوالیوں کی بھیڑ لگنے والی ہے ۔
دکان کھول لینی چاہئے ۔ خوب چلے گی ۔
بہت دعائیں
 
سارہ خان

محفلین
مجھے بچپن سے Sleep paralysis کا مسئلہ تھا۔۔۔۔ امی کہتی تھیں کوئی جن اٹیک ہے۔۔۔ اور جس کو بتاؤ وہ بھی یہی کہتا۔۔۔ بھائی نے محلے کی مسجد کے امام صاحب سے ڈسکس کیا۔۔ ان موصوف نے کہا کہ دو بکرے سالم اپنے گھر کے دروازے پرذبح کروائیے ۔۔ اور پتا نہیں کونسی جگہ بتائی دور پار کوئی کہ وہاں ان کا خون ڈال کے آئیے اور گوشت ہمارے مدرسے میں صدقہ کر دیں ۔۔
امی نے بالکل منع کر دیا کہ ہم یہ عجیب چیزیں نہیں کریں گے۔۔۔ بس نماز قران پڑھو۔۔۔ اور ابو کو تو میرا وہم ہی لگتا تھا ۔۔
 
ناصر رانا

محفلین
مغرب میں عورتوں پر جن کیوں نہیں آتے ۔ اس کا جواب یہ دیا کہ وہ اس پر اعتقاد نہیں رکھتی ہیں
اس بات سے ایک قصہ یاد آگیا۔ من و عن تو یاد نہیں مگر کچھ اس طرح سے تھا۔
کسی جگہ دو بھائی تھے جن میں سے ایک بت پرست تھا جبکہ دوسرا اعلانیہ اس کے بت کا مذاق اڑایا کرتا تھا جسکی وجہ سے اکثر ان کے درمیان توتکار ہوتی رہتی تھی۔
ایک دن جھگڑا بہت زیادہ بڑھا تو چھوٹے نے بڑے (بت پرست) بھائی کو کہا آج رات میں تیرے اس خدا کی ٹانگ توڑ دوں گا۔ بڑا بھائی اس صریحاً توہین پر بہت سٹپٹایا اور فوراً بت کے قدموں میں گر پڑا کہ میرے خدا میرا بھائی معصوم ہے نادان ہے لیکن میں اس کے گناہ میں شریک نہیں ہوں، اگر یہ کچھ کرنا چاہے تو اسے روک دینا اور اسے ہدایت دے وغیرہ وغیرہ۔
دفعتاً اسے ایک گونجتی ہوئی آواز سنائی دی "تیرا بھائی سخت نافرمان ہے، یاد رکھ اگر تیرے بھائی نے مجھے کوئی نقصان پہنچایا تو میں تجھے جان سے مار دوں گا۔"
اب وہ گھبرایا کہ یہ کیا نئی مصیبت سر پر آن پڑی اس نے پھر سے درخواست کی "میرے معبود آپ اسے اس کے مذموم ارادوں سے روک کیوں نہیں دیتے ؟"
جواب آیا "میں اسے کیونکر روک سکتا ہوں؟ وہ تو مجھے مانتا ہی نہیں ہے۔"

غالباً یہی سچویشن مغرب میں جنوں کو پیش آتی ہوگی۔
 
لاریب مرزا

محفلین
چلو کرو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بسمہ اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شروع کرو۔۔۔۔۔۔۔الحمد اللہ میں کروں گی پھر
میرا پہلا سوال یہ ہے کہ جب آپ گھر میں اکیلے ہوں اور آپ کو ایسا لگے کہ چھت پہ کوئی بھاگ رہا ہے :unsure: یا کوئی چیز کھٹک رہی ہے کہیں :unsure: یا جیسے ابھی ایک کمرے سے نکل کے کوئی دوسرے کمرے میں گیا ہے..:unsure:...... تو کیا وہ جن ہوتے ہیں؟؟ :p
 
نور وجدان

لائبریرین
موکلات خبر دے رہے ہیں مجھے
کہ جلد ہی " علم جنات " کے سوالیوں کی بھیڑ لگنے والی ہے ۔
دکان کھول لینی چاہئے ۔ خوب چلے گی ۔
بہت دعائیں
کب کا ارادہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔موکلات بھی جنات ہوتے ہیں ِِِِ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
نور وجدان

لائبریرین
میرا پہلا سوال یہ ہے کہ جب آپ گھر میں اکیلے ہوں اور آپ کو ایسا لگے کہ چھت پہ کوئی بھاگ رہا ہے :unsure: یا کوئی چیز کھٹک رہی ہے کہیں :unsure: یا جیسے ابھی ایک کمرے سے نکل کے کوئی دوسرے کمرے میں گیا ہے..:unsure:...... تو کیا وہ جن ہوتے ہیں؟؟ :p

اچھا جب ہم سردیوں میں سوتے ہیں نا۔۔۔۔۔۔۔۔تو ہمیں چھت پر برتن کھڑکانے کی ، سامان گھسیٹنے کی آواز آتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسرا ہمارے گھر تہجد کے وقت ٹونٹی خود کھلی ملتی تھی ۔۔۔۔۔۔۔مگر وہاں کوئی ہوتا نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا جن بھی پانی سے وضو کرتے ہیں ِِ؟؟؟؟؟؟
 
آپ چھت پر جا کر یا دوسرے کمرے میں بذات خود جا کر کنفرم کر لیا کریں ۔۔:p
 
پانی سے وضو کریں گے تو بجھ جائیں گے ۔۔۔۔ آگ سے بنے ہوتے ہیں سنا ہے ۔۔ :p
 
جنات آگ سے تخلیق کیئے گئے ہیں۔ پانی سے وضو کیونکر ہو۔
 
میں نے خوفزدہ کی ریٹنگ کرنی ہے۔ آپشن نہیں مل رہا :nailbiting:
:D
 
نور وجدان

لائبریرین
پانی سے وضو کریں گے تو بجھ جائیں گے ۔۔۔۔ آگ سے بنے ہوتے ہیں سنا ہے ۔۔ :p

جنات آگ سے تخلیق کیئے گئے ہیں۔ پانی سے وضو کیونکر ہو۔

سچ بتا رہی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہتے ۔۔۔۔ان آوازوں سے کئی دفعہ پورے گھر والے بھی اٹھ گئے تھے ۔۔۔۔۔ایک دفعہ ایسا لگا کہ اوپر زلزلہ آگیا ہے اور بہت بھاری سامان اوپر سے نیچے پھینکا جارہا ہو ۔۔۔۔۔۔۔مگر ہوتا کچھ نہ تھا۔۔۔۔۔۔۔۔اور یوں جیسے بہت سے تانگے حرکت کرتے شور پیدا کرتے ہیں مگر ان کا وجود نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔اوپر ظفری صاحب انہوں نے کہا کہ یہ نسمہ ہوتا ہے ہو سکتا ہے نسمہ وضو کرتا ہو :p:p
 
لاریب مرزا

محفلین
آپ چھت پر جا کر یا دوسرے کمرے میں بذات خود جا کر کنفرم کر لیا کریں ۔۔:p
ہاہاہاہاہا :ROFLMAO::ROFLMAO: :ROFLMAO:
مشورہ اچھا ہے۔ :p
مسئلہ یہ ہے کہ اکیلے میں ہی ایسا سب کچھ سنائی دکھائی دیتا ہے ورنہ بھائیوں کی فوج لے کے پہنچ جاؤں جنوں کے سر پہ :D
 
فرخ

محفلین
پاکستانی جن بہت ٹھرکی ہوتے ہیں ۔۔وہ صرف لڑکیوں پر ہی قابض ہوتے ہیں ۔۔اور جھاڑو دکھانے سے بھی نہیں جاتے ۔۔ :p
جنوں کی شہریت پاکستانی؟ یعنی انہوں نے بھی ہندوستان کی تقسیم قبول کر لی اور اپنے ہندوستانی بھائیوں سے الگ ہوکر اپنا الگ پاکستان بنا لیا؟ گویا جنوں کا پاکستان۔۔

جن کے بچے روز جسم سے چپک جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میرا خیال روح سے چپکنے والے جن ہوتے ہیں;):laughing::laughing:
بڑے پتے کی بات کی ہے مگر عارف ہی بتائے گا کیونکہ ان کے نزدیک یہ جسم سے چمٹ جاتے ہیں :)
یہ وھم اکثر انہیں ہوتا ہے جو کم نہاتے ہوں۔۔۔

میرا پہلا سوال یہ ہے کہ جب آپ گھر میں اکیلے ہوں اور آپ کو ایسا لگے کہ چھت پہ کوئی بھاگ رہا ہے :unsure: یا کوئی چیز کھٹک رہی ہے کہیں :unsure: یا جیسے ابھی ایک کمرے سے نکل کے کوئی دوسرے کمرے میں گیا ہے..:unsure:...... تو کیا وہ جن ہوتے ہیں؟؟ :p
اچھا جب ہم سردیوں میں سوتے ہیں نا۔۔۔۔۔۔۔۔تو ہمیں چھت پر برتن کھڑکانے کی ، سامان گھسیٹنے کی آواز آتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسرا ہمارے گھر تہجد کے وقت ٹونٹی خود کھلی ملتی تھی ۔۔۔۔۔۔۔مگر وہاں کوئی ہوتا نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا جن بھی پانی سے وضو کرتے ہیں ِِ؟؟؟؟؟؟
یہ اکثر وہ آوازیں ہوتی ہیں جو ہمارے مکانوں سے ملے ہوئے پڑوسیوں کے مکانوں سے آتی ہیں اور ہمیں یوں محسوس ہوتا ہے گویا ہمارے قریب ہوں۔۔۔۔ اگر کبھی رات کی خاموشی میں دور سڑک پر جاتی ہوئی گاڑیوں، ٹرکوں کی مختلف النوع آوازیں سنی ہوں تو سمجھ آئی گی اس حقیقت کی۔۔۔۔ رہ گئی ٹوٹی کھلنے کی کہانی، تو ہو سکتا ہے کہ رات کو پانی بند ہوتا ہو، اور کوئی ٹوٹی کھلی چھوڑ دیتا ہو اور تہجد کو جب پانی آتا ہو، تو ٹوٹی کھلی ملتی ہو۔۔۔۔

پانی سے وضو کریں گے تو بجھ جائیں گے ۔۔۔۔ آگ سے بنے ہوتے ہیں سنا ہے ۔۔ :p
جنات آگ سے تخلیق کیئے گئے ہیں۔ پانی سے وضو کیونکر ہو۔
انسان مٹی سے بنا ہے، پانی سے وضو کر کے کیا کیچڑ بن جاتا ہے؟ یا بہہ جاتا ہے؟

یہ قابو کیے ہوئے جنات ہوتے ہیں ۔۔انسان کوئی کم تھوڑی ہے ان سے اس کام میں ۔۔۔:p
ویسے جہاں تک میری معلومات کا تعلق ہے، مؤکلات، جنات نہیں بلکہ فرشتوں کی ایک قسم ہے۔۔۔ اور انہیں کوئی قابو نہیں کرسکتا۔۔
 
آخری تدوین:
Top