مبارکباد جناب اشتیاق کو شادی مبارک

فخرنوید

محفلین
یہ لیجئے ولیمے کی فنکشن کی ایک تصویر ۔ جو کہ چند احباب کے ساتھ بنوائی تھی ۔
dsc01424c.jpg

ان میں سے دلہا کون ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی کہوں یہ اتنے دنوں سے کہاں غائب ہیں۔

شادی کی بہت بہت مبارک ہو۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ یہ شادی دونوں خاندانوں کے لیے باعث رحمت و برکت ہو۔

(فخر بھائ دولہا سوٹڈ بوٹڈ جو ہے وہی ہو گا ناں۔)
 

نعیم سعید

محفلین
اشتیاق بھائی! شادی کی بہت بہت مبارک ہو، ماشاء اللہ اچھی عمر میں شادی کر لی ہے آپ نے (تصویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے) ورنہ آج کل تو لوگ ’’انکل‘‘ بننے والی عمر میں پہنچ کر شادی کرتے ہیں۔ اللہ آپ دونوں کو بھلائی میں جمع کرے اور خوب برکت عطا فرمائے۔ آمین
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو اشتیاق، اب معلوم ہوا کہ کوئی ممبر اچانک غائب ہو جائے تو کہاں برامد ہوتا ہے۔
اللہ کرے کہ دونوں کی زندگی ہنسی خوشی دین اور ایمان اور ساتھ ہی ساتھ دنیاوی خوشیوں کے ساتھ گزرے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ایک بار پھر تمام احباب کا شکریہ۔ خیر مبارک ۔ اللہ تعالی آپ لوگوں کی دعائیں قبول فرمائے۔ اور اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں۔ میری شادی کا بھی یہی قصہ ہے۔ نہ منگنی نہ کوئی تقریب۔ ایک دن نکاح ہوا دوسرے دن رخصتی

مطلب یہ کہ دونوں کو ایک ایک انگوٹھی کا گھاٹا پڑ گیا۔ یعنی کہ منگنی کی انگوٹھی۔

اب ذرا دونوں ملکر ایک شعر تو پڑھو : آ عندلیب مل کر ۔۔۔۔۔۔۔ ہاں جی۔
 
Top