فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز!

arifkarim نے 'اردو سوفٹویر ریلیز' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 6, 2016

  1. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,832
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    ایک طویل مدت کے بعد بالآخر جمیل نوری نستعلیق کا تیسرا ورژن جاری کیا جا رہا ہے۔ خودکار کرننگ کی شمولیت کیساتھ یہ دنیا کا پہلے اوپن ٹائپ اردو فانٹ بن چکا ہے جس میں اسکی سہولت موجود ہے۔ نیز پرانے ورژن کے مقابلہ میں ترسیموں کی اغلاط کا مکمل صفایا ہو چکا ہے۔

    ورژن 3 کی تیاری اور تاخیر کی بعض وجوہات

    جمیل نوری نستعلیق کا دوسرا ورژن سنہ 2009 میں جاری ہوا تھا۔اسوقت سے لیکر اب تک ہم نے کئی بار نیا ورژن جاری کرنے کا پروگرام بنایا مگر گھریلو مصروفیات نیز کرننگ کے مسائل کی وجہ سےنئی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار رہی۔ ترسیموں کی اغلاط کو درست کرنا بھی ایک بڑا مسئلہ تھا۔ کیونکہ مینول پروف ریڈنگ میں بہرحال غلطی کا امکان موجود رہتا ہے۔ اسی طرح انپیج جیسی کرننگ فانٹ میں شامل اگرچہ ناممکن نہیں تھا لیکن انتہائی کٹھن ضرور تھا۔

    امید کی کرن
    سال 2015 اردو نستعلیق ٹائپوگرافی کیلئے امید کی کرن بن کر سامنے آیا۔ سعد نستعلیق پر تجربات کے دوران ترسیموں کی ٹریسنگ پر کافی تجربہ حاصل ہو گیا۔ یوں جمیل نوری نستعلیق کے ترسیموں کی اغلاط دور کرنے کیلئے سیدھا انپیج سے ترسیمے ٹریس کر وا لئے گئے۔ انپیج کی ترسیمہ لسٹ فراہم کرنے کیلئے ہم مکرمی سید منظر کے مشکور ہیں۔
    ترسیموں کی ٹریسنگ کے بعد اہم مرحلہ انکی کرننگ کا تھا۔ اس ضمن میں ابن سعید نبیل اور زیک سے مشاورت ہوتی رہی لیکن کوئی قابل استعمال حل سامنے نہ آیا۔
    پھر اچانک ایک معجزہ ہی ہوگیا۔ عروض سافٹویئرکے خالق سید ذیشان کو ہم نے ایک ذاتی پیغام بھیجا کہ کرننگ کیلئے ہمیں ترسیموں کی اونچائی معلوم کرنی ہے۔ یہ کام انکی فیلڈ سے متعلق ہے اگر وہ فراہم کر سکیں۔ اگلے دن ہی ہمیں مطلوبہ ڈیٹا فراہم کر دیا گیا۔ اور ساتھ میں ایک نوٹس بھی کہ آئندہ وہ اس قسم کا کوئی کام نہیں کریں گے۔
    ہم نے موصول شدہ ڈیٹا پر فوراً کام شروع کردیا مگر نتائج بہرحال بہت اچھے نہیں نکلے۔ اور ہم پھر مایوس ہو کر بیٹھ گئے کہ ذیشان بھائی کی طرف سے پیغام موصول ہوا کہ وہ ترسیموں کی اونچائی کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے کرننگ ٹیبلز خودکار طور پر جنریٹ کر سکتے ہیں۔ اندھا کیا چاہے دو آنکھیں۔ ہم نے سیکنڈ سے پہلے کرننگ ٹیبل کی کچھ فائلیں انہیں ارسال کر دی۔ کچھ ہی گھنٹوں بعد ہمیں بنی بنائی کرننگ وولٹ میں کمپائل کرنے کیلئے موصول ہو گئی۔ یہ غالباً اگست کی بات ہے۔تب سے لیکر اب تک ہم دونوں نے رات اور دن ایک کر کے انگنت کرننگ فائلوں کی مدد سے بہتر سے بہترین کرننگ کی تلاش جاری رکھی۔ اور بالآخر ایک قابل استعمال فانٹ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ الحمدللہ۔

    کرننگ میں مشکلات
    مائکروسافٹ وولٹ میں کرننگ کمپائل کروانا ’’کٹا چونے‘‘ کے مترادف ہے۔ اگر یہاں ان مشکلات کی فہرست بنائے جائے تو پورا ناول لکھا جا سکتا ہے۔ آسان الفاظ میں ہم اکتوبر تک ہمت ہار بیٹھے تھے۔ مگر پھر نومبر میں فائر فاکس کی ٹیم نے ایک اہم نکتے کی طرف نشاندہی کی جس کے بعد ہم نے فانٹ کو از سر نو جنریٹ کیا۔ اور پھر دیکھتے دیکھتے یہ فانٹ ویب کیلئے بھی کرننگ کے قابل ہو گیا۔ یوں اس فانٹ کی تکمیل میں فائر فاکس کی ڈویلپمنٹ ٹیم کو کریڈٹ دینا بھی ضروری ہے۔
    اسوقت ویب کیلئے فائر فاکس، انٹرنیٹ ایکسپلورر اور مائکروسافٹ ایج پر کرننگ کام کر رہی ہے۔ اسی طرح ڈیسکٹاپ پر مائکروسافٹ ورڈ، اڈوبی انڈیزائن اور لیبرے آفس میں بھی کرننگ بالکل درست کام کر رہی ہے:
    [​IMG]
    [​IMG] [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    نوٹ: فی الوقت فانٹ کا سادہ ورژن جاری کیا جا رہا ہے۔ کشیدہ ورژن کچھ دنوں کے بعد ریلیز کر دیا جائے گا۔ فانٹ میں آنے والے مسائل، کرننگ کی اغلاط وغیرہ کیلئے یہ دھاگہ استعمال کریں۔ شکریہ۔
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏اپریل 18, 2017
    • زبردست زبردست × 35
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
  2. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    6,317
    موڈ:
    Asleep
    سب سے پہلے تو اس ریلیز پر تمام احباب کو مبارکباد۔ خاص طور پر عارف کریم بھائی کو جو سات سال سے اس فونٹ پر کام کر رہے ہیں۔

    arifkarim بھائی کے اکسانے پر چند ماہ پہلے اس فونٹ کی کرننگ پر کام شروع کیا تھا جو کہ ایک ریکویسٹ سے شروع ہوا جس میں عارف بھائی نے ترسیموں کی اونچائی معلوم کرنے کا کہا تھا۔ میں نے اونچائی تو فوراً ہی بجھوا دی ۔ لیکن یہ بھی سوچا کہ کرننگ ایک اچھا پرابلم ہے اور اس کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ کامیابی کا تو بہرحال کچھ نہیں کہہ سکتے۔ مسئلہ وولٹ کمپائلر کی کمیوں کی وجہ سے کافی گھمبیر ہو گیا تھا۔ لیکن بحمداللہ اس پر قابو پا لیا گیا اور وولٹ کے نئے ورژن کی وجہ سے تو مسئلہ کافی حد تک قابو ہو گیا ہے۔باقی تفصیل کسی اور دن پر موقوف رکھتے ہیں۔ہمیں کس حد تک کامیابی یا ناکامی ہوئی ہے یہ تو استعمال سے ہی معلوم ہو سکے گا۔لیکن ہمیں امید ہے کہ یہ کاوش آپ کو پسند آئے گی۔:)
     
    • زبردست زبردست × 18
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  3. سارہ خان

    سارہ خان محفلین

    مراسلے:
    15,819
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت مبارک ہو۔۔۔۔ خوبصورت لگ رہا فانٹ۔۔۔۔

    لگتا ہے دل و جان سے اسی میں بزی تھے ۔۔۔ بہت دن سے کوئی پھلجڑی بھی نہیں چھوڑی محفل پر :p
     
    • متفق متفق × 4
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  4. افضل حسین

    افضل حسین محفلین

    مراسلے:
    1,204
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Amused
    بہت بہت مبارک!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. آصف اثر

    آصف اثر محفلین

    مراسلے:
    1,678
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    آج کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتی۔۔۔:redheart:
     
    آخری تدوین: ‏فروری 6, 2016
    • دوستانہ دوستانہ × 5
  6. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,025
    ڈھیر ساری مبارکباد قبول فرمائیں! ہم اسے لینکس مشین پر نصب کر کے نتائج سے آ گاہ کریں گے۔ :) :) :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  7. آصف اثر

    آصف اثر محفلین

    مراسلے:
    1,678
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    اورمبارک باد دینا تو ہم بھول ہی گیے۔ ہماری جانب سے تمام محفلین کو ڈھیر ساری مبارک باد۔خصوصاً سید ذیشان سید منظر اور ان سب کا جن کا ذکر arifkarim نے کیا ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    21,579
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بالخصوص عارف بھائی، ذیشان بھائی اور دیگر افراد جو اس فونٹ کی تیاری میں شریک رہے، ان کو مبارکباد اور شکریہ اردو اور اردو کمیونٹی کی اس خدمت پر.

    اللہ تعالٰی آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے. آمین

    سب محفلین کو مبارکباد.
     
    • دوستانہ دوستانہ × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. عبدالمجید

    عبدالمجید محفلین

    مراسلے:
    933
    اردو کمیونٹی کو ایک اہم سنگ میل عبور ہونے پر مبارک باد، البتہ عارف ہمارے ذکر خیر گول کر گئے ہیں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • غمناک غمناک × 1
  10. زہیر عبّاس

    زہیر عبّاس محفلین

    مراسلے:
    946
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    فونٹ بنانے والے تمام افراد کو بہت بہت مبارک ہو !
     
    • دوستانہ دوستانہ × 4
  11. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,832
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    آپکا ذکر خیر کشیدہ ورژن کی ریلیز میں آئے گا۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. عبدالحفیظ

    عبدالحفیظ محفلین

    مراسلے:
    233
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Busy
    بہت خوب عارف بھائی اللہ تعالیٰ آپ کو اس بہترین کاوش پر جزائے خیر دے ۔ آمین۔ انڈیزائن میں چیک کیا ہے نتائج انتہائی خوش کن ہیں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,619
    موڈ:
    Cheerful
    بہت خوب! :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • غمناک غمناک × 1
  14. عندلیب

    عندلیب محفلین

    مراسلے:
    15,010
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Amused
    مبروک!:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,832
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    انجوائے! محفل پر اکثریت کو ایک خوف لاحق تھا کہ اوّل تو یہ کرننگ والا فانٹ عام جاری نہیں ہوگا اور اگر ہوگا بھی تو قیمتاً۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ اسکو جلد از جلد عام کروانے کا کریڈٹ سید ذیشان لے گئے۔ کیونکہ ہم کشیدہ اور آٹو کشیدہ والا ورژن مکمل کرکے تینوں کو ایک ساتھ جاری کرنا چاہتے تھے۔ لیکن پھر ذیشان بھائی نے ہمیں واٹس ایپ پر کچھ کھری کھری سنائیں جسکے بعد ہم نے سادہ ورژن پہلے ریلیز کرنے کا تہیہ کر لیا :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  16. عبدالحفیظ

    عبدالحفیظ محفلین

    مراسلے:
    233
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Busy
    اب سے گوگل کروم کا استعمال بند
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • مضحکہ خیز مضحکہ خیز × 1
  17. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,832
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    گوگل کروم میں بھی اسے چلنا چاہیے کہ فائر فاکس اور کروم کا ٹیکسٹ رینڈرنگ حرف باز ایک ہی ہے۔ اس ضمن میں سعادت کی ایکسپرٹ خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ بہر حال جب تک اسکا کوئی حل نہیں نکلتا، فائر فاکس پر گزارہ کریں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  18. اوشو

    اوشو محفلین

    مراسلے:
    2,279
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Drunk
    محبان اردوکے لیے طویل انتظارکے بعد ایک خوش کن خبر۔ پوری ٹیم کو بہت بہت مبارکباد
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • متفق متفق × 1
    • غمناک غمناک × 1
  19. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,611
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    بہت مبارک ہو سب کو۔ عارف، ذیشان اور تمام احباب جو براہ راست اور بالواسطہ اس کام میں حصہ ڈالتے رہے ہیں، سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ لیکن یہ ڈاؤنلوڈ لنک میڈیا فائر کا کیوں ہے؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  20. محمدظہیر

    محمدظہیر مدیر

    مراسلے:
    2,892
    فونٹ پر کام کرنے والے تمام احباب کے علاوہ سبھی محبان اردو کو مبارک باد
    عارف کریم صاحب کو بہت زیادہ فعل دیکھا ہے میں نے اس کام میں ۔ انہیں بھی خاص کر مبارک باد دیتے ہیں ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 3
    • ناقص املا ناقص املا × 2

اس صفحے کی تشہیر