فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز!

arifkarim نے 'اردو سوفٹویر ریلیز' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 6, 2016

  1. کچھ نہیں

    کچھ نہیں محفلین

    مراسلے:
    1
    السلام علیکم میں اس محفل میں نیا ہوں ۔ ابھی میں نے یہ فانٹ اپنے موبائل فون Realmee 3 میں انسٹال کیا ہے اس اردو کے فونٹ میں انگریزی زبان کی لکھائی بالکل باریک دکھائی دے رہی ہے اسے بھی درست کرنے کی ضرورت ہے۔
     
    • متفق متفق × 1
  2. مجتبیٰ علی

    مجتبیٰ علی محفلین

    مراسلے:
    3
    ایک مسلۂ ہے ، جب ڈاکومنٹ بڑا ہو تو ٹائپنگ بہت سست ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے بہت مشکل ہو رہی ہے۔ کوئی سیٹنگ کرنی پڑے گی یا کوئی اور مسلۂ ہے؟
     
  3. یاسر حسنین

    یاسر حسنین محفلین

    مراسلے:
    286
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    کسی اور فونٹ میں ٹائپ کر لیں اور فارمیٹ جمیل نوری نستعلیق 3 میں کر لیں۔
    اب آپ کہیں گے کہ فارمیٹنگ بھی ساتھ ساتھ کرنی ہوتی ہے تو بھئی کسی ہلکے فونٹ میں فارمیٹنگ کر لیں۔ جب مکمل ہو جائے تو سٹائل ایڈیٹ کر کے فونٹ جمیل نوری نستعلیق کر لیں۔
     
    • متفق متفق × 1
  4. مجتبیٰ علی

    مجتبیٰ علی محفلین

    مراسلے:
    3
    ٹھیک ہے لیکن یہ تو ہو گیا جگاڑ، اب کوئی مناسب اور صحیح حل بھی کسی کے پاس ہے؟
    یا کم از کم وجہ تو پتہ چلے کہ آخر کیوں یہ فونٹ اتنا بھاری ہے اور کیوں کسی بڑے ڈاکومنٹ کے لئے مناسب نہیں۔ اور میں صرف ۳ صفحوں کے ڈاکومنٹ کی بات کر رہا ہوں جس میں صرف ۳۰۰۰ کے آس پاس الفاظ ہیں۔
     
  5. یاسر حسنین

    یاسر حسنین محفلین

    مراسلے:
    286
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    یہ فونٹ انڈیزائن پر اس لیے بھاری پڑ رہا ہے کیونکہ اس میں اوپن ٹائپ پروگرامنگ کے اندر رہتے ہوئے کرننگ شامل کی گئی ہے۔ جس وجہ سے یہ بہت سست پڑ جاتا ہے۔
    دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ آپ دیگر سافٹ ویئرز اور فونٹس کے عادی رہے ہیں تو اس لیے باقیوں کی نسبت سست محسوس ہو رہا ہے۔ اگر ریم، پروسیسر اچھے ہوں تو کم ہی شکایت کا موقع دیتا ہے۔
    ویسے میں نے لبرے آفس 7 (تازہ ترین ورژن) میں استعمال کیا تھا تو فونٹ کرننگ سمیت کافی تیز رفتار تھا ۔ اب یہ مجھے معلوم نہیں کہ باقی سافٹ ویئرز کی نسبت لبرے رائٹر میں اتنا تیز کیوں چلتا ہے۔ شاید رینڈرنگ انجن کا کوئی چکر ہو....
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. مجتبیٰ علی

    مجتبیٰ علی محفلین

    مراسلے:
    3
    Processor: Core i5 8600K
    RAM: 16GB
    SSD: 512 GB
    Using MS Word (Office 365) (Latest version)
    Windows 10 2004 build 19041 (Latest version)
    میرا خیال ہے کہ یہ سب بہت سے زیادہ مناسب ہونا چاہئے کسی بھی فونٹ کو صحیح سے کام کرنے کے لئے۔
     
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر