جمیل نوری نستعلیق کشیدہ، میجر اپڈیٹ، ریلیز!

شہزاد وحید

محفلین
ویسے مجھے کسی خاص مقصد یا کمرشل استعمال کے لئیے نہیں چاہیے تھا، مجھے بس شوق ہے کہ اردو کی زیادہ سے زیادہ ترویح ہو۔ اور اردو دنیا کی بڑی اور مقبول زبانوں میں شمار ہو۔
 
راج

محفلین
بہت بہت مبارک باد اور ساتھ ہی بہت بہت شکریہ ہمیں یہ عظیم الشان تحفہ عنایت کرنے کے لئے- جمیل نوری نستعلق کے بعد تو جیسے اب انٹریٹ کی دنیا ہی تبدیل ہو گئی ہے-
ویسے تو اس کے لئے بہت سے لوگ حقدار ہیں مگر آپ سر فہرست ہوگئے ہیں-
شکریہ
 
فرخ

محفلین
بہت خوب جناب،
مگر اب فانٹ کا سائز بھی 18ایم بی تک چلا گیا ہے۔
مگر خیر، کوئی بات نہیں۔۔۔۔

بہت بہت شکریہ اور بہت بہت مبارک ہو۔۔:)
 
arifkarim

معطل
بہت خوب جناب،
مگر اب فانٹ کا سائز بھی 18ایم بی تک چلا گیا ہے۔
مگر خیر، کوئی بات نہیں۔۔۔۔

بہت بہت شکریہ اور بہت بہت مبارک ہو۔۔:)

براہ کرم ذرا انپیج 3 کا سائز بھی دیکھ لیجئے گا!;)
حیرت ہے کہ ایک طرف لگیچرز بڑھانے کی خواہش، تودوسری طرف فانٹ سائز بڑھنے پر تنقید ۔۔۔۔۔۔
یہ عمرو عیار کی زنبیل تو نہیں کہ سامان بھی ڈالتے جاؤں اور حجم بھی نہ بڑھے!
ویسے بھی اس پیکج میں 2 ہی فانٹس کام کے ہیں۔ تیسرا والا تو محض بلاگرز کی آسانی کیلئے ہے۔:)
 
عمرو عیار کی زنبیل، ہائے کیا زمانہ یاد کروا دیا :) ۔ میں عمرو عیار کا بہت بڑا فین ہوں۔:)
 
arifkarim

معطل
عمرو عیار کی زنبیل، ہائے کیا زمانہ یاد کروا دیا :) ۔ میں عمرو عیار کا بہت بڑا فین ہوں۔:)

مجھے یاد پڑتا ہے کہ اسکی کتب کی کتابت "ہاتھ" سے ہوتی تھیں۔ ان میں‌کشیدہ کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ شاید اسی وجہ سے آپکو کشیدہ زیادہ پسند ہے۔ بچپن کی چیزیں کبھی نہیں بھولتیں! ;)
 
عمرو عیار کی کہانیاں‌پڑھتے پڑھتے ہم خود بھی راتوں کو نیند میں عمرو عیار بن جایا کرتے تھے یا امیر حمزہ :grin:
 
ابو کاشان

محفلین
السلام و علیکم اہلیانِ محفل!

2pzgqow.jpg

نئے جمیل نستعلیق میں بھی Flash اردو میں لکھنے پر میرے پاس منسلکہ بالا تصویر جیسا ظاہر ہوتا ہے یعنی اپنی جگہ سے کچھ نیچے چلا جاتا ہے اور ساتھ میں باقیہ سطر کو بھی اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔ کیا یہ مسئلہ کسی اور بھائی کے پاس بھی ہے۔
 
اسلام و علیکم،

میری جانب سے اور اس محفل کی جانب سے بہت بہت مبارک اور شکریہ جو انشااللہ اس سے مستفید ہونگے۔

والسلام
 
شہزاد وحید

محفلین
مجھے یاد پڑتا ہے کہ اسکی کتب کی کتابت "ہاتھ" سے ہوتی تھیں۔ ان میں‌کشیدہ کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ شاید اسی وجہ سے آپکو کشیدہ زیادہ پسند ہے۔ بچپن کی چیزیں کبھی نہیں بھولتیں! ;)
ہمارے یہاں لائبریری میں طلسم ہوشربا کی بہت پرانی کتب پڑی ہوئی ہیں۔ انتی پرانی کہ صفحات سرخ ہو چکے ہیں۔ یہ دراصل ایک عربی داستان ہے جس کا اردو میں ترجمہ کیا گیا۔ ہمارے یہاں پاکستان میں مقبول جہانگیر، مظہر کلیم اور مکتبہ القریش کی طرف سے جو عمرو عیار پر لکھا وہ کافی مزے دار تھا۔ میں نے سب کچھ پڑھا ہے۔
 
arifkarim

معطل
السلام و علیکم اہلیانِ محفل!

2pzgqow.jpg

نئے جمیل نستعلیق میں بھی flash اردو میں لکھنے پر میرے پاس منسلکہ بالا تصویر جیسا ظاہر ہوتا ہے یعنی اپنی جگہ سے کچھ نیچے چلا جاتا ہے اور ساتھ میں باقیہ سطر کو بھی اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔ کیا یہ مسئلہ کسی اور بھائی کے پاس بھی ہے۔

شاید آپ فائر فاکس استعمال کر رہے ہیں۔۔۔ انٹرنیٹ اکسپلورر پر یہ مسئلہ نہیں ہے۔
 
designer

محفلین
بہت بہت بہت مبارک باد جمیل بھائی، اور ساتھ ہی یہ کہ ہمارا وہی والا مسئلہ جو لفظ "کیلئے" اور اس جیسے دوسرے الفاظ میں‌لکھنے سے قاصر ہو اسکے لئے میں نے اپنے دو سسٹمز کے فارمٹنگ کرلی لیکن مسئلہ ابھی تک وہی ہے مطلب "ء" کو کسی لفظ کے ساتھ جوڑ کر نہیں‌لکھا جاسکتا۔

اللہ آپ کو بہتر اجر عظیم عطا ء فرمائیںاور تمام مسلمانوں‌کو اتفاق ۔( امین(
 
الف عین

لائبریرین
ڈیزائنر، کیا آپ کسی بھی فانٹ میں درمیانی ہمزہ لکھ پاتے ہیں؟ یہاں تو لکھی ہے اس پر مجھے شک ہے کہ شاید ان پیج میں لکھ کر کنورٹ کر کے کاپی پیسٹ کر دی ہو۔۔۔
درمیانی ہمزہ کے لئے اگر آپ اردو صوتی (فونیٹک)۔ کرلپ کا، میرا اردو دوست یا اردو صوتی، یا کسی بھی قسم کا صوتی استعمال کرتے ہیں، تو اس میں درمیانی ہمزہ u کنجی پر ہے۔ ان پیج قسم کے صوتی میں Shift+4 ($) پر۔ اور اگر کوئی اور کی بورڈ استعمال کرتے ہیں تو OSK "Run" میں ٹائپ کر کے کی بورڈ دیکھیں کہ ’ئ‘ کہاں ہے، ہمزہ ی ہی در اصل درمیانی ہمزہ ہوتی ہے یونی کوڈ میں۔
 
Top