جمیل نستعلیق ٹیم سے مکالمہ!

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
محترم جمیل بھائی
آپ نے بہت سے سوالات کے بہت اچھے جوابات دئیے اور میرے سوالات کے جوابات بھی مل گئے۔
جزاک اللہِ خیرآ و کثیرا

میرا ایک سوال خطاطی سے متعلق ہے؟
کلیک آپ نے یقینا استعمال کیا ہوگا؟ اب اس میں‌لاہوری نستعلیق کو بھی لایا جا رہاہے۔

کیا آپ بھی اسی طرز پر خطاطی کے کسی فانٹ پر کام کر رہے ہیں؟
اور کیا خطاطی کے فانٹ اسی طرح یونیکوڈ میں‌کام کر سکتے ہیں؟‌یا پھر کلک جیسا سافٹ وئیر لکھنا پڑے گا جس میں ان فانٹ اور انکے خطاطی کریکٹرز کو استعمال کرنے کی سہولت ہو؟

والسلام
 
اوپن ٹائپ فونٹ اور ٹریو ٹائپ فونٹ میں‌کیا فرق ہے؟ اب سنا ہے کہ حضرات اوپن ٹائپ فونٹ میں بھی اردو فونٹس بنانے میں‌جدوجہد کررہے ہیں۔اس کوشش سے کیا مستقبل قریب میں‌ونڈوز ، کورل ڈرا، فوٹو شاپ وغیرہ وغیرہ میں اردو لکھنے کی سہولت موجود ہوگی؟
کیا اوپن ٹائپ فونٹس کےلئے کوئی خاص سوفٹ ویئر استعمال ہوتے ہیں؟

اوپن ٹائپ اور ٹروٹائپ فانٹس میں ایک سادہ سا فرق یہ ہے کہ اوپن ٹائپ فانٹس کے اندر ہی تمام ایڈوانسڈ فانٹ پروگرامنگ ہوتی ہے۔ یعنی اس اسٹینڈرڈ پر بنے فانٹس کسی بھی پلیٹ فارم؛ لینکس، ونڈوز یا میک پر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جبکہ ٹروٹائپ فانٹس محض گلفس کا مجموعہ ہوتے ہیں جنکو چلانے کیلئے اکسٹرنل سافٹوئیرز مثلاً انپیج، کلک وغیرہ کی ضرورت پڑتی ہے۔

اسوقت تک ریلیز کر دہ علوی،جمیل،فیض نستعلیق فانٹس سب اوپن ٹائپ ہی کے زمرہ میں آتے ہیں۔ ہماری اطلاع کے مطابق کورل x5 اور اڈوب cs4-me پراڈکٹس میں نستعلیق فانٹس کی اسپورٹ موجود ہے / ہوگی۔ آگے ہمارا کام ہے کہ ہم ایسے فانٹس تخلیق دے سکیں جو ان سافٹوئیرز میں درست کام کر سکتے ہوں۔

اوپن ٹائپ فانٹس کی پروگرامنگ مائکروسافٹ وولٹ یا اڈوب فانٹ ڈویلپمنٹ کٹ کی مدد سے کی جا سکتی ہے۔
علازہ ازیں یہ کہ فونٹ سازی کےلئے پریکٹیکل ٹیٹوریل یا ویڈیو بھی آپ حضرات کی طرف سے لکھ /بنا دیا/دی جائے۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ اپنے مشن میں بہت زیادہ مصروف ہیں اور آپ پاس وقت بالکل ہی نہیں‌ہے ۔ آپ حضرات کی دیکھا دیکھی بہت سے حضرات میں فونٹس بنانے کی امید جاگی ہے اور وہ اس پر کام بھی کرنا چاہتے ہیں‌لیکن مسئلہ یہ ہے کہ انہیں سوفٹ ویئر استعمال کرنا نہیں‌آتے کہ الفاظ کو کس طرح ٹریسا جائے Fonts Creatorکو کس طرح استعمال کیا جائے۔ وولٹ کو کس طرح استعمال کیا جائے ۔اس میں پیش آنے والے مسائل وغیرہ وغیرہ۔۔ اس سے یہ فائدہ ہوگا یہ مختلف لوگوں میں مختلف سوالات پیدا ہوں گے اور ایک دوسرے سے شیئر کرنے سے ایک دوسرے کو فائدہ حاصل ہوگا۔ امید کرتاہوں کہ اس طرح بھی توجہ فرمائیں گے۔
آجکل تو ہم مختلف قرآنی فانٹس اور نستعلیق کشیدہ فانٹس کی تخلیق میں مصروف ہیں۔ انشاءاللہ فارغ ہوتے ہی ٹیوٹوریلز کی طرف توجہ دیں گے۔

اس کے علاوہ یہ بھی جاننا چاہتا ہوں کہ فانٹ بنانے کے بعد انہیں کیز کے ساتھ کسطرح‌منسلک کیا جاتا ہے؟ جیسے aپر "ا" اور "آ" ہیں وغیرہ وغیرہ
یونیکوڈ کی مدد سے۔ وولٹ سورس کے اندر ہی تمام حروف کو ایک خاص قدر دی جاتی ہے جو کہ عربی یونیکوڈ چارٹ کے مطابق ہے۔ فانٹ کمپائل کرنے کے بعد وہی قدر اردو فونٹیک کیبورڈ کی مطابقت سے مطلوبہ نتائج فراہم کر تی ہے۔ آپ نفیس نسخ فانٹ کے وولٹ سورس میں تمام حروف کی یونیکوڈ قدروں کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ نیز کیبورڈ کی سیٹنگ کیلئے مائکروسافٹ کیبورڈ لے آؤٹ مینیجر کی مدد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
 
میرا ایک سوال خطاطی سے متعلق ہے؟
کلیک آپ نے یقینا استعمال کیا ہوگا؟ اب اس میں‌لاہوری نستعلیق کو بھی لایا جا رہاہے۔

کیا آپ بھی اسی طرز پر خطاطی کے کسی فانٹ پر کام کر رہے ہیں؟
اور کیا خطاطی کے فانٹ اسی طرح یونیکوڈ میں‌کام کر سکتے ہیں؟‌یا پھر کلک جیسا سافٹ وئیر لکھنا پڑے گا جس میں ان فانٹ اور انکے خطاطی کریکٹرز کو استعمال کرنے کی سہولت ہو؟

والسلام

ہمارا ارادہ تو ہے کہ کلک ۲۰۰۹ کے خوبصورت لاہوری فانٹ کو برقی خط کی شکل دے سکیں۔ پروگرام کی ریلیز کے بعد ہی کوئی نتیجہ اخذکیا جا سکتا ہیں۔ البتہ جہاں تک کلک جیسے سافٹوئیر کا تعلق ہے تو اسکے لئے اڈوب انڈیزائن والوں نے اوپن ٹائپ کے ذریعہ کوشش کی تھی۔ مگر یہ اتنا کامیاب تجربہ ثابت نہیں ہوا تھا۔ اسلئے مجبوراً انکو cs4-me ورژن میں کلک جیسا پلگ ان ’’تصمیم‘‘ شامل کرنا پڑا۔
 
جمیل بھائی
میں ایک عرصے سے اسطرح کا پروگرام بنانے کا سوچ رہا تھامگر میرے ذھن میں ایک سوال ہمیشہ سے کلبلاتا رہتا ہے۔

کیا اسطرح کسی بھی پروگرام کے ساتھ آنے والے فانٹ، جن کا بنیادی ڈیزائن اس پروگرام کے بنانے والوں نے تیار کیا ہوتا ہے کو جب ہم یونیکوڈ کے لئے ڈھالتے ہیں یا ان کے لیگیچرز کاپی کر کے ان میں‌تبدیلی کرتے ہیں، تو کہیں کسی کاپی رائٹ یا کسی اور قانون می خلاف ورزی تو نہیں‌ہوتی؟

ایک اور بات یہ کہ مثال کے طور پر اگر ہم کلک جیسا کوئی پروگرام تشکیل دینے کی کوشش کرتے ہیں تو ظاہر ہے وہ تو ہماری ڈیویلوپمنٹ ہوئی، یہ کوئی مسئلہ نہیں، مگر جب انکے بنائے گئے فونٹس کو استعمال کریں‌ کسی بھی شکل میں، تو کیا یہ کاپی رائٹ کا مسئلہ تو نہیں‌ہوگا۔؟

مجھے اکثر ایسے ہی خیالات کسی ڈیویلوپمنٹ کے پراجیکٹ پر کام کرنے سے روکتے ہیں۔

اور دوسرا یہ بتائیے کہ یہاں جو نستعلیق فونٹ کا استعمال کیا جا رہا ہے cs4-me سے متعلق، یہ کہیں آپکا یا علوی صاحب والا تو نہیں۔۔۔۔۔؟
http://www.fontworld.com/me/tasmeem4.html
 
جمیل بھائی
میں ایک عرصے سے اسطرح کا پروگرام بنانے کا سوچ رہا تھامگر میرے ذھن میں ایک سوال ہمیشہ سے کلبلاتا رہتا ہے۔

کیا اسطرح کسی بھی پروگرام کے ساتھ آنے والے فانٹ، جن کا بنیادی ڈیزائن اس پروگرام کے بنانے والوں نے تیار کیا ہوتا ہے کو جب ہم یونیکوڈ کے لئے ڈھالتے ہیں یا ان کے لیگیچرز کاپی کر کے ان میں‌تبدیلی کرتے ہیں، تو کہیں کسی کاپی رائٹ یا کسی اور قانون می خلاف ورزی تو نہیں‌ہوتی؟

اگر ہمنے قانون کی پاسداری کی ہوتی تو ابھی تک نسخ فانٹس پر ہی چل رہے ہوتے۔ ترویج اردو میں کاپی رائٹس کی مداخلت کو اسوقت برداشت نہیں کیا جائے گا جبتک ایک قابل اردو فانٹس اینڈ سافٹ وئیر انڈسٹری وجود میں‌ نہیں‌آجاتی۔

ایک اور بات یہ کہ مثال کے طور پر اگر ہم کلک جیسا کوئی پروگرام تشکیل دینے کی کوشش کرتے ہیں تو ظاہر ہے وہ تو ہماری ڈیویلوپمنٹ ہوئی، یہ کوئی مسئلہ نہیں، مگر جب انکے بنائے گئے فونٹس کو استعمال کریں‌ کسی بھی شکل میں، تو کیا یہ کاپی رائٹ کا مسئلہ تو نہیں‌ہوگا۔؟

جب بھی کسی دوسرے سافٹوئیر کا کچھ حصہ ایک نئے پروگرام میں استعمال ہوگا تو ظاہر ہے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہوگی۔ اسلئے یہ ڈویلپر پر منحصر ہے کہ وہ کسکی فلاح کیلئے کام کر رہا ہے۔ اصل سافٹوئیر کمپنی کے چند ملازمین کی تنخواہوں کیلئے یا کروڑوں اردو خطاطی و ٹائپوگرافی کے چاہنے والوں کیلئے۔

اور دوسرا یہ بتائیے کہ یہاں جو نستعلیق فونٹ کا استعمال کیا جا رہا ہے cs4-me سے متعلق، یہ کہیں آپکا یا علوی صاحب والا تو نہیں۔۔۔۔۔؟
http://www.fontworld.com/me/tasmeem4.html
[/QUOTE]
جی نہیں۔ اسکا نام ڈیکو ٹائپ نستعلیق ہے۔ یہ فانٹ نئے ریلیز کر دہ اڈوب انڈیزائن سی ایس 4 میں شامل تصمیم پلگ ان کیساتھ چلتا ہے اور مکمل حرفی بنیادوں پر ہے۔ مزید۔۔۔
 
محترم ۔میرا تعلق صرف فونٹ استعمال کرنے کی حد تک ہے ا سلیے میں جو کہنے جا رہا ہوں وہ بھی اسے حوالے سے ہے۔
اگر کوئی بھی کمپوزر جب اردو عبارت کمپوز کرے ورڈ وغیر ہ میں تو اسی عبارت کے درمیان میں کہیں انگریزی عبارت لکھنے کی ضرورت پڑ جاتی ہے ، ہم لوگوں انگریزی عبارت کا فونٹ تبدیل کرنے کی بجائے جمیل نستعلیق ہی استعمال کرتے ہیں ، جمیل نستعلیق میں جو انگریزی فونٹ استعمال کیا گیا ہے وہ بطرز شکل اچھا استعمال ہوا ہے لیکن بلحاظ سائز بہت چھوٹا ہے اسے مزید بڑا ہونا چاہیے، مثلا اگر ہم جمیل نستعلیق میں فونٹ کا سائز 14 استعمال کررہے ہیں تو انگریزی عبارت کا سائز 14، کسی بھی دوسرے انگریزی فونت‌کے 14 سائز سے بہت ہی چھوٹا ہوتا ہے۔ اس لیے اسے بڑا کرنے کی ضرورت ہے۔
منجانب ۔ عمران القادری​
 
رابطہ

محفلین
اگر ہمنے قانون کی پاسداری کی ہوتی تو ابھی تک نسخ فانٹس پر ہی چل رہے ہوتے۔ ترویج اردو میں کاپی رائٹس کی مداخلت کو اسوقت برداشت نہیں کیا جائے گا جبتک ایک قابل اردو فانٹس اینڈ سافٹ وئیر انڈسٹری وجود میں‌ نہیں‌آجاتی۔

جب بھی کسی دوسرے سافٹوئیر کا کچھ حصہ ایک نئے پروگرام میں استعمال ہوگا تو ظاہر ہے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہوگی۔ اسلئے یہ ڈویلپر پر منحصر ہے کہ وہ کسکی فلاح کیلئے کام کر رہا ہے۔ اصل سافٹوئیر کمپنی کے چند ملازمین کی تنخواہوں کیلئے یا کروڑوں اردو خطاطی و ٹائپوگرافی کے چاہنے والوں کیلئے۔

جمیل صاحب میں آپ سے بالکل متفق ہوں۔ بقائے اردو ایک جنگ ہے جو اردو کی محبت میں لڑی جا رہی ہے اور یہ تو سب کو پتا ہی ہے کہ جنگ اور محبت میں سب جائز ہے۔
میں آپ کی اردو کی خدمت کے لئے تمام کوششوں کی کام یابی کے لئے دعا گو ہوں۔
 
ذیشان حیدر

محفلین
محترم جمیل صاحب
السلام علیکم ورحمۃ‌اللہ وبرکاتہ
میں کریکٹر بیس نستعلیق فونٹ بنانے کا خواہش مند ہوں‌اسکےلئے مجھے اشکال کا تعین کر طرح‌کرنا ہوگا
مثلآ نفیس نستعلیق فونٹ ہے
 
tariqak

محفلین
جناب جمیل صاحب
السلام علیکم

سب سے پہلے آپ کو اردو کی اس گراں قدر خدمت پر بہت بہت مبارک باد

میرا تعلق پاکستان کے ایک اردو اشاعتی ادارے سے ہے، ہمارے ادارے نے آپ کا فونٹ استعمال کیا ہے اور بہت متاثر ہوے ہیں، ہمارے ادارے نے اردو نستعلیق یونیکوڈ فونٹ پر کحہ تحقیق کی ہے اور اس تحقیق میں آپ کے فونٹ میں مسنگ گلفز نکالے ہیں، زیادہ تر دوسری زبان کے الفاز ہیں، اس کے علاوہ کچہ الفاز کی رنڈرنگ بھی درست نہی ہے، ہمارے پاس کافی گلفز بنے ہوے ہیں جو ھم آپ کو دینا چاہتے ہیں-

کافی سرچ کے باوجود آپ سے رابتے کا کوی زریعہ نہیں ملا اس لیے اس فورم کی مدد لے رہے ہیں-

کچہ سمپل گلفز اٹیچ کراہا ہوں، امید ہرتا ہوں آپ کی سٹینڈرڈ پر پورا اترے گا

وسلام
BrokenGlyphsinJameelNooriNastaliq.jpg
 
انتہا

محفلین
کچھ الفاظ کی اشکال کا تجربہ میں نے بھی کیاہے انھیں بھی چیک کر لیں۔
کھینچیے بھینچیے پیجیے بیچیے وغیرہ
 
محترم جمیل صاحب
السلام علیکم ورحمۃ‌اللہ وبرکاتہ
میں کریکٹر بیس نستعلیق فونٹ بنانے کا خواہش مند ہوں‌اسکےلئے مجھے اشکال کا تعین کر طرح‌کرنا ہوگا
مثلآ نفیس نستعلیق فونٹ ہے
اس سلسلہ میں محترم شاکر القادری صاحب زیادہ بہتر رائے دے سکتے ہیں۔ اشکال سے پہلے کسی بنیادی فانٹ کا تعین کر لیں جسکے اوپر اشکال بنانی ہوں۔
 
جناب جمیل صاحب
السلام علیکم

سب سے پہلے آپ کو اردو کی اس گراں قدر خدمت پر بہت بہت مبارک باد

میرا تعلق پاکستان کے ایک اردو اشاعتی ادارے سے ہے، ہمارے ادارے نے آپ کا فونٹ استعمال کیا ہے اور بہت متاثر ہوے ہیں، ہمارے ادارے نے اردو نستعلیق یونیکوڈ فونٹ پر کحہ تحقیق کی ہے اور اس تحقیق میں آپ کے فونٹ میں مسنگ گلفز نکالے ہیں، زیادہ تر دوسری زبان کے الفاز ہیں، اس کے علاوہ کچہ الفاز کی رنڈرنگ بھی درست نہی ہے، ہمارے پاس کافی گلفز بنے ہوے ہیں جو ھم آپ کو دینا چاہتے ہیں-

کافی سرچ کے باوجود آپ سے رابتے کا کوی زریعہ نہیں ملا اس لیے اس فورم کی مدد لے رہے ہیں-

کچہ سمپل گلفز اٹیچ کراہا ہوں، امید ہرتا ہوں آپ کی سٹینڈرڈ پر پورا اترے گا

وسلام
BrokenGlyphsinJameelNooriNastaliq.jpg
آپکے ساتھ تعاون کرکے خوشی ہوگی۔ آپکو ذاتی روابط ارسال کر دئے ہیں۔

کچھ الفاظ کی اشکال کا تجربہ میں نے بھی کیاہے انھیں بھی چیک کر لیں۔
کھینچیے بھینچیے پیجیے بیچیے وغیرہ
شکریہ۔ انکو ایسے لکھیں:
b150.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

انتہا

محفلین
لیکن یہ تو ان کا صحیح رسم الخط نہیں۔ صحیح تلفظ تو ی سے بنتا ہے۔اس بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
پی جی یے نہ کہ پی جی ئے
 
ذیشان حیدر

محفلین
محترم جمیل بھائی !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں چند سوالات کے جوابات آپ سے دریافت کرنا چاہتا ہوں امید ہے کہ جوابات سےمستفید فرمائیں گے۔ جس سے میرا اور بہت سے ساتھیوں کا بھلا ہو جائے گا۔ دراصل مجھے یہ سوال پوچھنے کی ضرورت اس وجہ سے آئی کہ میں نستعلیق فونٹ پر کچھ تجربات کررہا تھا جس سے کچھ سوالات میرے ذہن میں گرد ش کرنے لگے ۔
میں High-Logic FontCreator پروگرام استعمال کررہا ہوں جس کا ورژن 6 ہے۔ میں نے اس پروگرام میں نیو فائل کھولی ۔ میں نے اس میں اپنے متعلقہ انگریزی کے تمام الفاظ ڈال دیئے جو کہ اس پروگرا م کے گلف میں پہلے سے ہی دئیے ہوتے ہیں ۔ چونکہ میرا مقصد اپنے اردو الفاظ کو اس میں ڈالنا تھا تو میں نے اپنے اردو حروف تہجی اس پروگرام میں ڈالے اور ان کو یونی کوڈنگ (جو کہ میں نے یہاں سے حاصل کی تھی )۔مثلا "ا" کے لئے $0627وغیرہ وغیرہ دے دی۔ اب مسئلہ یہ پیش آیا کہ میں نے فونٹ ٹسٹ میں جا کر اپنے متعلقہ الفاظ کو ٹسٹ کیا کہ چلا کر دیکھو ں تومیرے متعلقہ الفاظ نہیں چلے مطلب جو الفاظ میں نے اس پروگرام میں ڈالے تھے ان کا View سامنے نہیں آیا ۔ پروگرام "ا"،"ب" لکھ تو رہا ہے لیکن میرے والے الفاظ کو قبول نہیں کررہا ۔ انگریزی ، اردو دونوں نہیں چل رہے۔
اس کےعلاوہ میں نے تجرباتی طور پر تمام نستعلیق فونٹ اس پروگرام کھولے کہ دیکھوں کہ میرے فونٹ میں کیا مسئلہ ہے جبکہ تمام لیگچربیسڈ /کریکٹر بیسڈ فونٹ بنانےحضرات نے وہی کوڈنگ دی ہوئی ہے جس کا ذکر اوپر کر چکا ہوں اور حیرت اس بات کی ہوئی کہ ان فونٹس میں جتنے لیگچرز اور کریکٹر تھے ان کی کوڈنگ نظر نہیں آئی۔
علاوہ ازیں میں نے کوئی عربی کا فونٹ کھولا اور اس میں اپنے متعلقہ ا ، ب ، پ لے گیا تو وہاں ٹسٹ موڈ پر ان الفاظ کو چیک کو تو وہاں میرے متعلقہ الفاظ ظاہر ہونے لگے۔ لیکن نئی فائل /فونٹ بنانے سے ظاہر نہیں ہوتے۔ کیوں؟
اردو،عربی، نستعلیق /نسخ فونٹ کس طرح کام کرتا ہے؟الفاظ آپس میں کس طرح جڑتے ہیں؟ کریکٹر اورلیگچرز کس طرح کام کرتے ہیں؟
کیا فونٹ بنانے کے لئے کوئی خاص پروگرام استعمال کیا جاتا ہے ؟اگر نہیں تو اس پروگرام میں پلیٹ فارم کو نسا استعمال کیا جانا چاہیے؟
اس کے علاوہ آپ سے یہ بھی گذارش کرنا چاہتاہوں کہ آپ نے اتنا بہترین فونٹ بنایا ہے آپ اردو محفل میں فونٹ بنانے کے متعلق ٹیٹوریل لکھ دیں تاکہ آئندہ نسلوں کےلئے آسانی کا باعث بنے اور آپ جناب کےلئے اجر عظیم۔ جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزا ۔ والسلام
 
اشتیاق علی

لائبریرین
جمیل نستعلیق ٹیم سے ایک سوال میرا بھی ہے وہ یہ کہ
فیض لاہوری نستعلیق کا کشیدہ ورژن کب تک بن جائے گا اور کب ریلیز ہو گا؟
اور ہاں کسی بھی فونٹ میں لگیچرز ڈالنے کا اور پروگرامنگ کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
کیا آپ لوگ فونٹ سازی کے لیے کوئی اور پروگرام استعمال کرتے ہیں؟
 
فیض کشیدہ امید ہے کہ امسال گرمیوں تک ریلیز کر دیں گے۔ آجکل ممبران دوسری سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

فانٹس میں لگیچرز ڈالنے کیلئے ہمنے نبیل صاحب کا لک اپس اطلاقیہ استعمال کیا تھا۔

ہم لوگ فانٹ سازی کیلئے فانٹ لیب، فانٹ کریٹر اور مائکروسافٹ وولٹ استعمال کرتے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
ذیشان، لگیچر بیسڈ فانٹ کے لئے وولٹ بہت ضروری ہے، نبیل کا اطلاقیہ تو لگیطر کو جمع کرتا ہے، لیکن وولٹ ہی اس کو ڈفائن کر سکتا ہے کہ مثال کے طور پر ’م ث اور ا‘ ٹائپ کرنے پر ’مثا‘ بنے گا، اور یہ لگیچر اس فانٹ میں رکھنا پڑے گا۔ محض ا تا ی کی قدریں ڈالنے سے نسخ فانٹ تو بن سکتا ہے، لگیچر والا نستعلیق فانٹ نہیں۔ امید ہے بات واضح ہو گئی ہو گی۔
 
arifkarim

معطل

ابرار کا ورڈ فائنڈر اطلاقیہ تو لگیچرز کے علاوہ مکمل الفاظ کے لک اپس بھی بنا سکتا ہے۔ جیسے : ا س ا م ہ :اسامہ
 
Top