bilal260

محفلین
میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے موقع پر
جشن منایا جا رہا ہے۔
اس کی مبارکباد ہے۔
میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جشن کی مبارکباد ہے۔
میں نے اکثر دیواروں پر یہی لکھا اور پڑھا دیکھا ہے۔
تمام مسلمانوں کو جشن عید میلاد النبی مبارک ہو۔​
 

S. H. Naqvi

محفلین
تمام مسلمانوں کو ان کے نبی :pbuh: کی آمد مبارک ہو۔ بابرکت ہے وہ دن جب اللہ عزوجل نے دنیا پر اپنا نبی مبعوث کیا اور اسے سارے جہانوں کے لیے رحمت بنایا۔ خوشی کا ہے وہ دن جب ایمان والوں کو اللہ کی یہ عظیم نعمت عطاء ہوئی۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
خیر مبارک آپ کو بھی مبارک آپ کے ساتھ ساتھ تمام امت مسلمہ کو بھی بڑی خیر کا یہ مہینہ اور دن مبارک ہو ۔۔والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے موقع پر جشن منایا جا رہا ہے۔
اس کی مبارکباد ہے۔
میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جشن کی مبارکباد ہے۔
میں نے اکثر دیواروں پر یہی لکھا اور پڑھا دیکھا ہے۔
تمام مسلمانوں کو جشن عید میلاد النبی مبارک ہو۔​
تو کیا آپ جشن کی مبارک دے رہے ہیں اور جس وجہ سے جشن منا رہے ہیں اس کی مبارک نہیں۔

بلال بھائی جشن کی مبارکباد نہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کی مبارکباد ہوتی ہے۔

دیواروں پر جو لکھا ہوتا ہے، اس پر جائیں گے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
green_jashan_e_eid_milad_un_nabi_mubarak-1280x960.jpg
 

bilal260

محفلین
شمشاد بھائی یہ فقرہ غلط ہے۔
میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے موقع پر جشن منایا جا رہا ہے۔
اس کی مبارکباد ہے۔

یہ فقرہ بھی غلط ہے جو میں نے لکھا جس پر آپ نے کمنٹ کیا ہے۔شکریہ اصلاح فرمانےکا جزا ء ک اللہ خیر۔وہ یہ ہے۔
میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جشن کی مبارکباد ہے۔

محترم جو آپ نے کمنٹ کیے وہ بالکل درست ہے اچھی اردو ہے آپ کی شکر ہے کوئی تو استاد ملا بندہ طالب علم کو ۔
 

سید زبیر

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیمان اللہ و ملائکتہ یصلّون علی النبی یا ایھا الذین آمنوا صلّوا علیہ وسلّموا تسلیما
بے شک اللہ تعالی اوراسکے فرشتے بھی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود و سلام بھیجتے ہیں، اے ایمان والو تم بھی آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود و سلام بھیجو

الّٰھمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماَ صَلَّيتَ عَلٰی اِبْرَاھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُاَلَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماَ بَارَکتَ عَلٰی اِبرَا ھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبرَاھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُ
 

حسینی

محفلین
عالم انسانیت کو اور بالخصوص مسلمانوں کو نبی رحمت للعالمین کی اس دنیا ٰ میں تشریف آوری کے موقع پر ہدیہ تبریک وتہنیت پیش کرتا ہوں۔
اس موقع پر ہمیں اپنے ساتھ عہد کرنا ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دکھائے ہوئے راستہ پر چلیں گے۔۔۔ اور اس راہ سے سرمو انحراف نہ کریں گے۔
انشاء اللہ
خداوند متعال سے دعا ہے کہ ہمیں اپنے پیارے نبی کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلانے اور خود اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
 

نایاب

لائبریرین
جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے موقع پر دلی مبارکباد
اللہ تعالی ہم سب کو " اسوہ حسنہ " پر عمل پیرا ہونے کی توفیق سے نوازے آمین
 

رمان غنی

محفلین
میری طرف سے بھی اس متبرک دن کی مبارک باد قبول کریں۔ اللہ ہم سبھوں کو اپنے حبیب سے کامل محبت کرنے والا بنائے۔

خشک ہو جائے سمندر جو تیری مدح کرے
اور میرے پاس تو ایک قطرہ شبنم بھی نہیں
 
جزاک اللہ۔آپکو بھی نبی اکرمﷺ کی ولادت باسعادت بہت بہت مبارک ہو
اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو اس مبارک دن کے فیوض و برکات لوٹنے کی توفیق عطا فرمائے
 
Top