مبارکباد ثناءاللہ صاحب کی سالگرہ

محمد وارث

لائبریرین
آج 30 اگست کو، اردو محفل کے ایک پرانے رکن، ثناءاللہ صاحب کی 31 ویں سالگرہ ہے۔

ان کے رفیقانِ دیرینہ سے سنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل تک وہ محفل پر انتہائی فعال تھے لیکن جب سے ان کی شادی ہوئی ہے بالکل ہی "گم" ہوگئے ہیں۔ :) یہ بھی سنا ہے کہ ان کی شادی کی تقریبات محفل پر دھوم دھام سے منائی گئی تھیں، (جن کے نتیجے میں ہی شاید اب وہ ادھر کا رخ نہیں کرتے) :)

میں اس پر مسرت موقع پر ان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالٰی سے دعا گو ہوں کہ ان کو صحت اور درازیِ عمر عطا فرمائیں اور آنے والے ماہ و سال ان کیلیے خوشیوں کا پیغام لائیں، آمین یا رب العالٰمین۔

۔
 

Dilkash

محفلین
سلگرہ مبارک ہو ثنااللہ صاحب۔۔کسی دھاگے اپ نے کہا بھی تھا کہ میں اکتیس کا ہوگیا ہوں لیکن مجھے خیال ہی نہیں رہا۔۔۔کہ اسی دن اپکا سالگرہ تھا۔۔میں سوچھ رھا تھا کہ اپ شائد کئی دن پہلے کی بات کرہے ہو۔

بہر حال میں اس پر مسرت موقع پر اپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالٰی سے دعا گو ہوں کہ اپ کو صحت اور درازیِ عمر عطا فرمائیں اور آنے والے ماہ و سال اپ اور تمام اھل خانہ کیلئیے خوشیوں۔مسرتوں اور شادمانیوں کا پیغام لائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 

ماوراء

محفلین
سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔
86ua4.gif
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو ثناءاللہ۔ ایسی کئی سالگرہیں تمھاری زندگی میں رنگ و نور بکھیرتی ہوئی آئیں اور تم کو دونوں جہاںں کی تمام تر نعنتوں سے نوازیں۔
اور میں یہ بات بھی کہوں گا کہ میری طرح ایک بندہ تو ببانگِ دہل اپنی عمر کا ڈھندورا پیٹتا رہتا ہے، ورنہ لوگوں کا معلوم نہیں ہوتا کہ 16 سال کے ہیں کہ ساٹھ سال کے!!
 

فاتح

لائبریرین
اللہ تعالیٰ مبارک فرمائے۔ اور دونوں جہان کی بھلائیاں آپ کو نصیب فرمائے۔ آمین!
 
Top