مبارکباد تُم جئیو ہزاروں سال!

عرصۂ خواب کے پردے میں چھپا لگتا ہے
وقت درویش کے حجرے کا دیا لگتا ہے

اس قدر تیز ہوئی تیز ہوئی عمرِ رواں
اے خدا! وقت مجھے ٹھہرا ہوا لگتا ہے

یہ زمانہ تو نہیں میرے لئے ربِ سحر!
اِس زمانے میں تو ہر شخص خدا لگتا ہے

میرے محترم اُستاد، پسندیدہ شاعر، عزیز ترین بھائی ، گراں قدر ہم مکتب اور مجھے اِس خوبصورت محفل سے متعارف کروانے والے دوست محمد بلال اعظم کو جنم دن کی بہت بہت مبارک باد !

اللہ تعالٰی آپ کو دونوں جہانوں میں ہمیشہ کامیاب و کامران ، خوش و خرم اور پُرسکون رکھے۔ زندگی کے ہر مرحلے پر خوشیاں آپ کی منتظر ہوں اور کامیابیاں آپ کے قدم چُومیں۔ اللہ تعالی آپ کی مشکلات کو آسانیوں، گناہوں کو نیکیوں اور تکالیف کو مسرتوں میں بدل دیں۔
اللہ آپ کو اگلا دس ہزاری منصب بھی جلد از جلد عطا کرے

آمین ثم آمین۔
 
مابدولت برادرم بلال کو امروز دنیا میں قدم رنجہ فرمانے پر قلب کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لئے عمردرازاورصحت وتندرستی کی دعاکرتے ہیں۔:):)
 
آمین۔۔۔:):)
 
Top