توہین رسالت مظاہرین نے کراچی جلا ڈالا ۔

محمد امین

لائبریرین
ویسے کل کوئی گھر سے باہر نکلا تھا؟؟؟؟؟؟
میں گیا تھا اور میرے حساب سے احتجاج کے بجائے گالم گلوچ، تفریحات اور لوٹا ماری ہو رہی تھی۔
اے این پی کی ریلی میں جئے اسفند یار، ایم کیو ایم کی ریلی میں جئے الطاف بھائی، دیگر جماعتوں بشمول مذہبی جماعتوں میں ان کے بڑوں کے نعرے لگائے جارہے تھے۔ صدر میں ایک مذہبی جماعت کے جیالے اے ٹی ایم مشین ہی لے کر بھاگ گئے۔۔ میں نے سماء ٹی وی کے اینکر سے کہا اس کو روک کر اس کا انٹرویو لو تو کہنے لگا، "بھگا یار ہم نے مرنا ہے کیا۔"
ایک جلوس میں ایک جلوس میں ایک باریش نوجوان نے ایک بائیک والے کو راستہ سے ہٹانے کی غرض سے اتنی شاندار گالی عنایت کی کہ مجھے اسے جھاڑنا پڑا۔۔۔
میں کل کے آنکھوں دیکھے اور کانوں سنے واقعات بیان نہیں کرنا چاہتا۔
جو افراد باہر نکلے ہوں وہ بھی اپنے تجربے بیان کریں اور جو حضرات گھر بیٹھے باتیں کر رہے ہیں وہ کسی ایسے گھر کا رخ کریں جہاں کسی کا جوان بیٹا ان جلوسوں اور احتجاجی مظاہروں کے نظر ہوگیا ہو۔ ان کو لگ پتا جائے گا کہ ایسے احتجاجی مظاہروں کی وقعت کیا ہے اس جوان کے گھر والوں اور محلے داروں کی نظروں میں۔
ایک ایس ایم ایس آیا تھا شاید آپ کے پاس بھی آیا ہو۔۔۔
واہ پاکستانیوں واہ
عشق رسول:pbuh: کے نام پر آتش نمرود سجا دی
دل دکھایا غیروں نے اور آگ اپنوں کو لگا دی

میں کل نہیں نکلا سڑکوں پر آج گیا تھا۔ راستے میں سڑکوں پر اسپرے سے جگہ جگہ امریکہ مردہ باد سے ساتھ ساتھ ایسی بیہودہ گالیاں لکھی ہوئی تھیں کہ میں بیان بھی نہیں کرسکتا۔۔۔

خیر۔۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ویسے کل کوئی گھر سے باہر نکلا تھا؟؟؟؟؟؟
میں گیا تھا اور میرے حساب سے احتجاج کے بجائے گالم گلوچ، تفریحات اور لوٹا ماری ہو رہی تھی۔
اے این پی کی ریلی میں جئے اسفند یار، ایم کیو ایم کی ریلی میں جئے الطاف بھائی، دیگر جماعتوں بشمول مذہبی جماعتوں میں ان کے بڑوں کے نعرے لگائے جارہے تھے۔ صدر میں ایک مذہبی جماعت کے جیالے اے ٹی ایم مشین ہی لے کر بھاگ گئے۔۔ میں نے سماء ٹی وی کے اینکر سے کہا اس کو روک کر اس کا انٹرویو لو تو کہنے لگا، "بھگا یار ہم نے مرنا ہے کیا۔"
ایک جلوس میں ایک جلوس میں ایک باریش نوجوان نے ایک بائیک والے کو راستہ سے ہٹانے کی غرض سے اتنی شاندار گالی عنایت کی کہ مجھے اسے جھاڑنا پڑا۔۔۔
میں کل کے آنکھوں دیکھے اور کانوں سنے واقعات بیان نہیں کرنا چاہتا۔
جو افراد باہر نکلے ہوں وہ بھی اپنے تجربے بیان کریں اور جو حضرات گھر بیٹھے باتیں کر رہے ہیں وہ کسی ایسے گھر کا رخ کریں جہاں کسی کا جوان بیٹا ان جلوسوں اور احتجاجی مظاہروں کے نظر ہوگیا ہو۔ ان کو لگ پتا جائے گا کہ ایسے احتجاجی مظاہروں کی وقعت کیا ہے اس جوان کے گھر والوں اور محلے داروں کی نظروں میں۔
ایک ایس ایم ایس آیا تھا شاید آپ کے پاس بھی آیا ہو۔۔۔
واہ پاکستانیوں واہ
عشق رسول:pbuh: کے نام پر آتش نمرود سجا دی
دل دکھایا غیروں نے اور آگ اپنوں کو لگا دی
متفق۔
جو باہر نکلے ہیں انہوں نے بھی یہی دیکھا ہے اور اگر ٹیلی ویژن پر بھی چلنے والی فوٹنگز کو دیکھیں تو بلا مبالغہ اکثریت پارٹیوں کے نعرے لگانے یا دیکھا دیکھی توڑ پھوڑ کرنے والی دکھتی ہے۔ آج کے اخبار میں ایک آرٹیکل پڑھ رہی تھی۔ کچھ باتوں سے اختلاف اپنی جگہ لیکن ایک بات پاکستانیوں پر بالکل فٹ بیٹھتی محسوس ہوئی۔
'It is fashionable to be offended,'
اور
It is always a minority that are offended, and they often react with irrational violence, some of them don’t even know what they’re reacting to; violence is all they know
 

mfdarvesh

محفلین
نہیں
ہم نے پرامن احتجاج کیا تھا
پشاور موڑ پہ سب اکٹھے تھے اور انتہائی پرامن انداز سے منتشر ہو گئے تھے
اس کے علاوہ بھی اسلام آباد میں کافی سارے پرامن مظاہرے ہوئے تھے لیکن میڈیا ان کو کوریج نہیں دیتا کیونکہ ان میں دکھانے کے لیے کچھ ہے نہیں

یہ سب اس لیے ہوا ہے کہ کوئی سیاسی لیڈر ان مظاہروں میں نہیں تھا، وہ اس کو کنٹرول کر سکتے تھے مگر سارے امریکہ کی ناراضگی کے ڈر سے نکلے ہی نہیں اور باقی عوام نے یہی کرنا تھا

اب ایک مثال لیتے ہیں
ایک مظاہرہ جس کا میں گواہ ہوں اس میں توڑ پھوڑ اس لیے ہوئی تھی کہ پولیس نے ایک نوجوان کو ربڑ کی بلٹ ماری تھی اور وہ جیسے ہی گرا انہوں نے گیس کی شیلنگ شروع کر دی اب ہم پندرہ منٹ تک اس کو نہیں اٹھا سکے، ایمبولینس میں انتظار کرتے رہے اور اس کے بعد وہ نوجوان انتہائی خراب حالت میں چلا گیا تھا اب اس کے بعد کیا ہونا تھا کہ ایک کافی بڑا پرامن جلوس میدان جنگ میں بدل گیا، تو میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ سارا کا سارا عوام پہ نہ ڈال دیں ان کو ایک حکمت عملی کے تحت کیا جاتا ہے

اور میں اس سب میں قصور اپنی سیاسی قیادت کا دیکھتا ہوں، اگر وزیر اعظم صاحب ہی باہر نکلتے تو سارا مسئلہ حل ہوجاتا
 

عسکری

معطل
فرانس میں جو عراق جنگ کے خلاف ملین مارچ ہوئے تھے ان میں وزیر مشیر شامل تھے؟ کیوں ایک پانی کی بوتل تک نہیں ماری گئی تھی وہان کسی کو؟
پاکستانی ایک جاھل قوم ہے بس یہی کافی ہے
 

الف نظامی

لائبریرین
گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی جلوس میں کیا گیا ایک مشاہدہ:
لڑکوں کا گروہ ایک ہورڈنگ بورڈ کو توڑنے میں مصروف تھا ، جلوس میں سے ایک شخص نکلا اور ان لڑکوں کے پاس جا کر کچھ کہنے لگا ، اس کی بات سن کر وہ لڑکے اس کے گرد جمع ہوگئے اور ہوٹنگ کرنے لگے ، میں بھی قریب چلا گیا کہ دیکھوں کیا معاملہ ہے ۔ وہ شخص کہہ رہا تھا کہ یہ عمل سرکارِ دوعالم کی تعلیمات میں نہیں ہے جو آپ کر رہے ہو۔ یہ سن کر اس گروہ کے لیڈر لڑکے نے جو ایک ڈنڈے سے توڑ پھوڑ میں مصروف تھا اور جس کے سر سے خون بہہ کر جم چکا تھا شاید کسی پولیس اہلکار کی لاٹھی کا نشانہ بنا ہو، اس شخص کی طرف متوجہ ہوا تو اس شخص نے لیڈر لڑکے سے کہا کہ اگر آپ کو زیادہ ہی عشق رسول ہے تو آئیں ملکر درود پڑھتے ہوئے جلوس میں چلتے ہیں ، توڑ پھوڑ اچھا عمل نہیں۔یہ سن کر وہ لڑکا کہنے لگا اچھا مجھے اٹھاو پھر میں درود پڑھتا ہوں ، اس شخص نے اسے اٹھایا خود بھی درود پڑھنے لگا اور وہ لڑکا بھی ۔ چند قدم چل کر وہ شخص تھک گیا اور رک گیا تو وہ لڑکا اتر کر کہنے لگا کہ بس اتنا ہی زعم تھا، چلواب تم مجھے کندھے پر اٹھاو اور اپنے بازو اس کے کندھے پر رکھے اور اس شخص نے ٹانگوں کے گرد ہاتھ ڈال کر اسے اٹھایا اور درود پڑھتے ہو ئے دونوں چلنے لگے۔ چند قدم چلنے کے بعد گروہ کا لیڈر لڑکا اتر گیا اور کہنے لگا کہ آپ کی بات ٹھیک ہے ، توڑ پھوڑ نہیں کرنی چاہیے۔ اس کے بعد لڑکوں کا گروہ پرامن طور درود پڑھتے ہوئے جلوس میں شامل رہا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت اچھی بات ہے کہ پر امن جلوس بھی نکلے لیکن جو تباہی ان 'چند' جلوسوں نے کی اس نے سارا اثر ختم کر دیا۔سارا سیب ٹھیک ہو اور ایک طرف اگر ذرا سی پھپھوندی لگی نظر آ جائے تو سیب کو خراب کہہ کر پھینک دیا جاتا ہے۔
صرف جمعہ کے دن کی بات نہیں۔ جمعرات کو جو دہشت اور خوف و ہراس اسلام آباد میں پھیلایا گیا اس بابت ان سے پوچھیں جن کی املاک کو نقصان پہنچا یا جن کے گھر والے اس علاقے میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔ ابھی صرف ایک واقعہ سنا دیتی ہوں۔ ہمارے پڑوسیوں کی بیٹی جو سی اے کر رہی ہے۔ بمشکل 20 سال کی ہو گی۔ ان دنوں بلیو ایریا میں کسی کمپنی کے ساتھ انٹرن شپ کر رہی ہے۔ وہ اور اس کی تین کلاس فیلوز اسی بچی کی گاڑی میں جاتی ہیں۔ چار بجے شام چھٹی کے وقت بلو ایریا میں جو ہنگامہ ہوا۔ اور گھر میں والدین کو جس پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اس کا اندازہ شاید ہم نہیں کر پائیں گے۔ بقول اس کے جب وہ سامنے سڑک پر دیکھتی تھی تو ڈنڈوں سے مسلح لوگ ہی لوگ دکھائی دیتے تھے اور اس کو یہی لگتا تھا کہ ابھی کے ابھی وہ اس کی گاڑی کو بھی توڑ دیں گے۔ خیر اس کی گاڑی تو بچ گئی لیکن اب تین لڑکیاں وہاں سے نکلیں کیسے۔ گھر والے ہر جاننے والے کو فون کر رہے تھے مگر اس وقت سب اپنی اپنی جگہوں پر محصور ہو کر رہ گئے تھے۔ بعد میں کسی طرح بندوبست کر کے ان کو وہاں سے نکالا گیا۔ وہ تین گھنٹے ہم گھر والوں کو تین دن لگ رہے تھے۔
اور یہ ابھی اس دن کی بات ہے جب نام نہاد عاشقانِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) ابھی مکمل فارم میں نہیں آئے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا بھانجا اسلام آباد میں کام کرتا ہے۔ اس کے دفتر والوں نے اسے جانے کی اجازت ہی نہیں دی جب تک ان کو اطمینان نہیں ہو گیا کہ اب خیریت سے گھر جایا جا سکتا ہے۔ وہ رات کو بارہ بجے گھر پہنچا تھا۔
 

وجی

لائبریرین
"تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو " امت اخبار کا ایک کالم

idr5.gif
 
Top