توہین رسالت مظاہرین نے کراچی جلا ڈالا ۔

افلاطون

محفلین
آپ کو اس سے کیا فائدہ درکار ہے؟؟
امریکہ کو اس سے کیا نقصان ہے اس کا اندازہ آپ اُس ٹی وی اشتہار سے لگائے جس کے لئے اسلام آباد کے امریکی سفارت خانے نے 70 ملین ڈالر مختص کیئے، اگر کوئی فرق نہیں پڑتا تو پھر کیوں اتنی رقم خرچ کی جا رہی ہے؟ مزید یہ کہ وہ تمام منصوبے و پروجیٹ جو پاکستان میں امریکہ نے پاکستانی عوامی دل جیتنے کے لئے USAID کے جھنڈے تلے شروع کیئے مٹی ملتے محسوس ہو رہے ہیں انہیں!!
یاد رہے اس سے میرا مقصد پُرتشدد جلوسوں کی حمایت کرنا نہیں ہے

برادر! میرے علم کے مطابق ستر ہزار ڈالر ہیں:):)
 

فاتح

لائبریرین
مجھے ایک تو ان کور کمانڈرز کی سمجھ نہیں آتی کیانی کی اس بکواس پالیسی کو ٹھوکر مارنے کا وقت ہے یہ ۔ یا تو آرمی سب کچھ کرے گی یا اب دیکھ رہی ہے تماشا ÷یہ دونوں انتہائیں ہیں مشرف کی الٹ پالیسی کا مطلب یہ نہیں کہ کمبل پہن کر سو جاؤ ملک سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں بے شک برباد ہوتا رہے ہم ڈیموکریسی کے ساتھ ہیں ۔ فوج کو نکل کر اس طرح کی سچوئیشن کو سنبھالنا چہیے یہ بھی کسی زلزلے سیلاب سے کم ایمرجنسی نہیں
کسی کور کی کمان کرنا نہ صرف ایک لازمی شرط ہے چیف آف آرمی سٹاف بننے کے لیے بلکہ اس کمان کا تجربہ بہت کاؤنٹ ہوتا ہے۔۔۔ اعجاز چوہدری صاحب ایسا کوئی فیصلہ لے کے اپنے چانسز کیوں کم کریں گے؟ :)
 

حسان خان

لائبریرین
اس کی بالواسطہ ذمہ داری وفاقی حکومت پر بھی عائد ہوتی ہے۔ ہفتے بھر سے ملک میں پرتشدد احتجاج کا سلسلہ جاری تھا۔ ایسے میں اُسے کل اس طرح عام تعطیل ہی نہیں دینی چاہیے تھی۔
 
جناب ان جلوسوں کا ایک فائدہ بتا دیں صرف ایک کیا ہوا ہے ؟ یہی نا کہ پاکستان جل اٹھا بزنس ٹھپ ہو گیا پبلک ماری گئی ملک میں انارکی پھیل گئی کئی خاندان بھوکے مرے تو سچ میں اجڑ گئے ۔ ان کا امریکہ میں بیٹھے ان امریکیوں یا کسی اور کی صحت پر کیا اثر پڑا ہے؟ آج یہ لکھ لیں اب جلد پھر وہ کچھ ایسا بنائیں گے ۔
آج کے جلوس کے فوائد:
٭ 16 افراد ہلاک، 70 زخمی (ان میں سے کتنے ملک عدم کا ویزا حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے اس کا نہیں معلوم)، کئی افراد ایمبولینس نا ملنے پر ہلاک (ان کا کوئی آفیشل ریکارڈ نہیں)، ڈاکٹروں کے اسپتال نہ پہنچنے پر جانے کتنے ہلاک۔ پاکستان کی آبادی کچھ تو کم ہوئی۔ بجٹ کا خسارہ کچھ تو کم ہوگا۔
٭ ایک دل چسپ اور چٹ پٹا ٹاپک۔ جانے کتنے دن اینکرز اور صحافی اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔ ان کی روزی میں برکت آجائے گی اس سے۔
٭ جن دفتروں کو جلا یا گیا ہے۔ ان کے ملازم چھٹیاں انجوائے کریں گے اور مفت کی تنخواہ بھی ملے گی انہیں۔

اتنے کافی ہیں یا مزید بیان کروں۔۔؟؟؟؟
 

مغزل

محفلین
ہم دوستوں کا مسئلہ یہ ہے کہ ہم ’’واقعہ‘‘ دیکھتے ہیں اور طعنہ زن ہوتے ہیں۔
جبکہ ’’علّتِ واقعہ‘‘ کے بغیر ’’واقعہ ‘‘ دیکھنا ایسا ہی ہے جیسے چھری میں بکرے کا عکس دیکھنا ۔۔۔
’’عوام‘“ میں ’’جہلاء‘‘ بھی موجود ہیں ’’سازشی عناصر ‘‘ بھی اور ’’فرسڑیشن‘‘ کے شکار بھی ۔۔
’’پرتشدد‘‘ احتجاج کسی طور جائز نہیں ’’مگر‘‘ معاملے کو ’’کاغذ کارزق‘‘ بنانے والے دوستوں سے۔۔ ’’معذرت‘‘
’’جہل مرتبت اجہل الجاہلین بندہ ناچیز : م۔م۔مغل ‘‘
والسلام مع الاکرام
 

مغزل

محفلین
آرمی کی 5ویں کور کو ملیر سے نکل کر ان کو ذرا سبق سکھانا چاہیے میرے خیال سے ان کی واشنگ نہیں ہوئی نا کب سے چربی چڑھی ہے ۔ کروڑوں کا نقصان گورمنٹ کی املاک جلا کر اور مسلمانوں کو مار کر کونسا ثواب کمایا جا رہا ہے؟
’’پاکستانی‘‘ بھائی ۔۔۔ 27 دسمبر 2007 کے حوالے سے جائزہ لیجے ۔ باقی میں اپنی فروگزاشت بالائی مراسلے میں لکھ چکا ہوں۔
شہر میں روزانہ درجن بھر ’’ہلاک‘‘ کرنے والوں سے ’’ثواب‘‘ کی بابت کون پوچھے گا ؟؟
کبھی ایک رخ سے صورتحال درست نظر نہیں آتی۔۔ اللہ نے آنکھیں دو دی ہیں۔۔ دو آنکھوں سے منظر دیکھا جانا چاہیے ۔۔
احتجاج ناجائز کام کے لیے نہیں ہوا۔۔ احتجاج کا طریقہ جرم ہے ۔۔ ایک فائدہ تو ذہن میں رکھیے کہ :
’’آج شیعہ سنی وہابی دیوبندی الحدیث‘‘ ایک ساتھ ایک نام کے لیے تھے۔۔ اللہ استقامت دے ۔ امین
 

شمشاد

لائبریرین
صرف کراچی ہی نہیں جلا، لاہور، پنڈی، پشاور اور نجانے کتنے شہر جلے، اربوں روپے کا نقصان ہوا اور یہ کس سے پورا کیا جائے گا؟ ظاہر ہے پاکستان کی عوام سے ہی پورا کیا جائے گا۔

وائے حسرتا ہماری جاہل قوم
 

arifkarim

معطل
صرف کراچی ہی نہیں جلا، لاہور، پنڈی، پشاور اور نجانے کتنے شہر جلے، اربوں روپے کا نقصان ہوا اور یہ کس سے پورا کیا جائے گا؟ ظاہر ہے پاکستان کی عوام سے ہی پورا کیا جائے گا۔

وائے حسرتا ہماری جاہل قوم
ان نام نہاد عاشقین رسول کے املاک کو زبردستی بیچ باچ کر پاک عوام کا نقصان پورا کیا جائے۔ پوری قوم کو کیوں اس نقصان میں شراکت کا حصہ دے رہے ہیں؟ جو کرے گا وہی بھرے گا۔ دوسروں کی آمدن سے اپنے پیٹ بھرنا سوشلسٹس کا نظریہ ہے۔ اسلام کی تعلیم ایسے غیر فطری اور ناانصاف نظریات سے پاک ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
راولپنڈی کے بسوں کے اڈے پیر ودہائی میں 34 بسوں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اگر حکومت نے چھٹی کی تھی تو پر امن احتجاج کروانے کی ذمہ داری بھی نبھاتی ، بیانات کی بجائے خود عملی اقدامات کرتی اور عوام کے ساتھ اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتی۔ مگر افسوس کہ ایسا نہیں ہوا۔
 
ہمارا ہر عمل محض ایک ردِّ عمل ہی کیوں ہوتا ہے؟
جو لوگ احتجاج کرکے یہ سمجھ رہے ہیں کہ انہوں نے محبتِ رسول کا حق ادا کردیا، وہ شدید قسم کی غلط فہمی میں ہیں۔ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلّم کی ذاتِ گرامی اس بات سے نہایت بلند ہے کوئی مدح کرنے والا انکی کما حقہ مدح کرسکے ۔
توہینِ رسالت کے جرم کی سزا سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا نہیں، بلکہ مجرم کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے۔
مجرم کون ہے؟ وہ چند خبیث افراد جنکے ہاتھوں یہ فعل انجام پایا، یا وہ لوگ جو ان افراد سے چشم پوشی کرکے عملاّ ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں؟
اسلامی امہ اور او آئی سی کو چاہئیے کہ ان جرائم کے مرتکب افراد کو امریکہ سے طلب کرے جیسا کہ امریکہ نے نائن الیون کے مبینہ ذمہ دار کو افغان حکومت سے طلب کیا تھا۔ اور اگر امریکہ اپنے ملک کے قوانین کا حوالہ دیکر اپنی معذوری ظاہر کرے (جیسا کہ افغانی طالبان نے نائن الیون کے ذمہ دار کو اپنے قوانین اور پشتون ولی کی روایات کے تحت امریکہ کے حوالے کرنے سے معذوری ظاہر کی تھی) تو مسلمان ممالک کو (یا کم از کم پاکستان کو) اب یہ فیصلہ کرلینا چاہئیے کہ باٹم لائن کیا ہے۔ اور ایسا ردعمل ظاہر کرنا چاہئیے جو حقیقی طور پر امریکیوں کو مہنگا پڑے (اتحادیوں کی صف سے علیحدہ ہوکر، سفارتی تعلقات منقطع کرکے وغیرہ وغیرہ)۔۔لیکن اگر ایسا نہ ہوسکے، تو غیرت کا تقاضا یہی ہے کہ ہم میں سے ہر شخص انفرادی طور پر اپنے آپ کو ٹٹولے اور خود ہی یہ فیصلہ کرلے کہ اسکی غیرتِ ایمانی کا کیا فیصلہ ہے۔ جسکے بس میں جو ہے، وہ شریعت کے قوانین کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے، اسکے مطابق چلے۔ لیکن اس غصے کا نتیجہ مؤثر اور احسن انداز میں سامنے آنا چاہئیے۔کیونکہ سنت رسول بھی یہی ہے کہ ہر کام بہترین طریقے سے کیا جائے، اور یہ بھی سنت ہے کہ اس بات سے اللہ کی پناہ مانگی جائے کہ ہمارے دشمنوں کو ہم پر ہنسنے اور ہماری بے بسی پر خوش ہونے کا موقع مل سکے۔کمزوری اور بے بسی کااظہار کرنے سے بہتر ہے کہ طاقت کا اظہار کیا جائے اور یہ جو کچھ کیا جارہا ہے وہ کمزوری اور بے بسی کا اظہار ہے، طاقت کا نہیں۔
فی الحال تو جو کچھ ہورہا ہے وہ عمل نہیں بلکہ ردِّ عمل ہے اور وہ بھی بد شکل، بدصورت، غیر مؤثر اور دشمنوں کے سامنے جگ ہنسائی کا موجب۔
 

عسکری

معطل
کسی کور کی کمان کرنا نہ صرف ایک لازمی شرط ہے چیف آف آرمی سٹاف بننے کے لیے بلکہ اس کمان کا تجربہ بہت کاؤنٹ ہوتا ہے۔۔۔ اعجاز چوہدری صاحب ایسا کوئی فیصلہ لے کے اپنے چانسز کیوں کم کریں گے؟ :)
نہیں کور کمانڈرز نے بارہا تحفظات کا اظہار کیا ہے کور کمانڈرز کانفرنسوں میں پر ابھی تک بڑے تین ٹکی ہوئے بیٹے ہیں جمہوریت نامی بت کے آگے
 

فرحت کیانی

لائبریرین
حبِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کا اس سے بہترین ثبوت کیا ہو گا جو پاکستانی عاشقان نے دیا۔ جن لوگوں کی جان و مال کو نقصان پہنچا وہی تو اصل مجرم تھے۔
 
ویسے کل کوئی گھر سے باہر نکلا تھا؟؟؟؟؟؟
میں گیا تھا اور میرے حساب سے احتجاج کے بجائے گالم گلوچ، تفریحات اور لوٹا ماری ہو رہی تھی۔
اے این پی کی ریلی میں جئے اسفند یار، ایم کیو ایم کی ریلی میں جئے الطاف بھائی، دیگر جماعتوں بشمول مذہبی جماعتوں میں ان کے بڑوں کے نعرے لگائے جارہے تھے۔ صدر میں ایک مذہبی جماعت کے جیالے اے ٹی ایم مشین ہی لے کر بھاگ گئے۔۔ میں نے سماء ٹی وی کے اینکر سے کہا اس کو روک کر اس کا انٹرویو لو تو کہنے لگا، "بھگا یار ہم نے مرنا ہے کیا۔"
ایک جلوس میں ایک جلوس میں ایک باریش نوجوان نے ایک بائیک والے کو راستہ سے ہٹانے کی غرض سے اتنی شاندار گالی عنایت کی کہ مجھے اسے جھاڑنا پڑا۔۔۔
میں کل کے آنکھوں دیکھے اور کانوں سنے واقعات بیان نہیں کرنا چاہتا۔
جو افراد باہر نکلے ہوں وہ بھی اپنے تجربے بیان کریں اور جو حضرات گھر بیٹھے باتیں کر رہے ہیں وہ کسی ایسے گھر کا رخ کریں جہاں کسی کا جوان بیٹا ان جلوسوں اور احتجاجی مظاہروں کے نظر ہوگیا ہو۔ ان کو لگ پتا جائے گا کہ ایسے احتجاجی مظاہروں کی وقعت کیا ہے اس جوان کے گھر والوں اور محلے داروں کی نظروں میں۔
ایک ایس ایم ایس آیا تھا شاید آپ کے پاس بھی آیا ہو۔۔۔
واہ پاکستانیوں واہ
عشق رسول:pbuh: کے نام پر آتش نمرود سجا دی
دل دکھایا غیروں نے اور آگ اپنوں کو لگا دی
 

فاتح

لائبریرین
نہیں کور کمانڈرز نے بارہا تحفظات کا اظہار کیا ہے کور کمانڈرز کانفرنسوں میں پر ابھی تک بڑے تین ٹکی ہوئے بیٹے ہیں جمہوریت نامی بت کے آگے
بڑوں کو بغیر کسی مارشل لا یا تختہ الٹنے کے ایکسٹینشز بھی تو لینی ہیں۔۔۔ سمجھا کریں
 

زبیر مرزا

محفلین
بہت شکریہ محمود بھائی اس کالم کے ربط کے لیے - بلاشبہ درست لائحہ عمل اور حُب رسول :pbuh: کا حق ادا کرتی تحریر
رہی بات اُن لوگوں کی تو جو تشدد اورلُوٹ مار کرنے گھروں سے نکلے تھے اُن کو عاشقان رسول :pbuh: تو کیا مسلمان بھی نہیں کہا
جاسکتا- کراچی میں تو بوری بندلاشوں اور دیگرتخریب کاری کا سلسلہ بھی چل رہا ہے جو ثابت کرتا ہے کہ یہ لوگ صرف اورصرف
تخریب کاراور شرپسند کہلانے کے لائق ہیں اوراُنھوں نے اس احتجاج کو اپنے مضموم مقاصد کے لیئے استعمال کیا
 
Top