توہین رسالت مظاہرین نے کراچی جلا ڈالا ۔

عسکری

معطل
9-21-2012_121393_1.gif
 
عسکری

معطل
آرمی کی 5ویں کور کو ملیر سے نکل کر ان کو ذرا سبق سکھانا چاہیے میرے خیال سے ان کی واشنگ نہیں ہوئی نا کب سے چربی چڑھی ہے ۔ کروڑوں کا نقصان گورمنٹ کی املاک جلا کر اور مسلمانوں کو مار کر کونسا ثواب کمایا جا رہا ہے؟
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اسی کیفیت کے لیئے کہا گیا ہے کہ
عشق تسلیم و رضا کے ماسوا کچھ بھی نہیں
وہ وفا سے خوش نہ ہوں تو وفا کچھ بھی نہیں
یہ انداز محبت کیا اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوش ہوں گے۔
 
:whistle: مسلمانوں ! كي جان و مال كي حفاظت كا جس نبي نے حكم ديا هم اُن كي محبت كا اظهار اُن كي حكم كے خلاف كركے كيا پيغام دينا چاهارهے هيں دنيا كو ؟؟؟؟
 
عسکری

معطل
ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا خون ہے جلوس گئے بھاڑ میں پر امن ہو یا جو بھی ۔ ایمبولینس فائر فائٹرز اور پولیس والے واشنگٹن سے تھے؟ یہ ایک تباہ کن صورت حال ہے جس کا خمیازہ انہی کو بھگتنا ہو گا
 
شعیب صفدر

محفلین
ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا خون ہے جلوس گئے بھاڑ میں پر امن ہو یا جو بھی ۔ ایمبولینس فائر فائٹرز اور پولیس والے واشنگٹن سے تھے؟ یہ ایک تباہ کن صورت حال ہے جس کا خمیازہ انہی کو بھگتنا ہو گا
میں نے کیا پُر تشدد کاروائی کی حمایت کی جو اس قدر غصیلا جواب؟؟؟؟
 
عسکری

معطل
میں نے کیا پُر تشدد کاروائی کی حمایت کی جو اس قدر غصیلا جواب؟؟؟؟
جناب ان جلوسوں کا ایک فائدہ بتا دیں صرف ایک کیا ہوا ہے ؟ یہی نا کہ پاکستان جل اٹھا بزنس ٹھپ ہو گیا پبلک ماری گئی ملک میں انارکی پھیل گئی کئی خاندان بھوکے مرے تو سچ میں اجڑ گئے ۔ ان کا امریکہ میں بیٹھے ان امریکیوں یا کسی اور کی صحت پر کیا اثر پڑا ہے؟ آج یہ لکھ لیں اب جلد پھر وہ کچھ ایسا بنائیں گے ۔
 
عسکری

معطل
مجھے ایک تو ان کور کمانڈرز کی سمجھ نہیں آتی کیانی کی اس بکواس پالیسی کو ٹھوکر مارنے کا وقت ہے یہ ۔ یا تو آرمی سب کچھ کرے گی یا اب دیکھ رہی ہے تماشا ÷یہ دونوں انتہائیں ہیں مشرف کی الٹ پالیسی کا مطلب یہ نہیں کہ کمبل پہن کر سو جاؤ ملک سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں بے شک برباد ہوتا رہے ہم ڈیموکریسی کے ساتھ ہیں ۔ فوج کو نکل کر اس طرح کی سچوئیشن کو سنبھالنا چہیے یہ بھی کسی زلزلے سیلاب سے کم ایمرجنسی نہیں
 
شعیب صفدر

محفلین
جناب ان جلوسوں کا ایک فائدہ بتا دیں صرف ایک کیا ہوا ہے ؟ یہی نا کہ پاکستان جل اٹھا بزنس ٹھپ ہو گیا پبلک ماری گئی ملک میں انارکی پھیل گئی کئی خاندان بھوکے مرے تو سچ میں اجڑ گئے ۔ ان کا امریکہ میں بیٹھے ان امریکیوں یا کسی اور کی صحت پر کیا اثر پڑا ہے؟ آج یہ لکھ لیں اب جلد پھر وہ کچھ ایسا بنائیں گے ۔
آپ کو اس سے کیا فائدہ درکار ہے؟؟
امریکہ کو اس سے کیا نقصان ہے اس کا اندازہ آپ اُس ٹی وی اشتہار سے لگائے جس کے لئے اسلام آباد کے امریکی سفارت خانے نے 70 ملین ڈالر مختص کیئے، اگر کوئی فرق نہیں پڑتا تو پھر کیوں اتنی رقم خرچ کی جا رہی ہے؟ مزید یہ کہ وہ تمام منصوبے و پروجیٹ جو پاکستان میں امریکہ نے پاکستانی عوامی دل جیتنے کے لئے USAID کے جھنڈے تلے شروع کیئے مٹی ملتے محسوس ہو رہے ہیں انہیں!!
یاد رہے اس سے میرا مقصد پُرتشدد جلوسوں کی حمایت کرنا نہیں ہے
 
يقينا جلوس ميں نكلنے كا والے كا كسي كو مارنے كا اراده نهيں تها ۔۔۔ يه امن و امان كي ذمه داري حكومت كي هوتي هے ۔۔ اور ايسے حالات ميں خاموش بهي نهيں رها جاسكتا هيں ۔۔
 
عسکری

معطل
آپ کو اس سے کیا فائدہ درکار ہے؟؟
امریکہ کو اس سے کیا نقصان ہے اس کا اندازہ آپ اُس ٹی وی اشتہار سے لگائے جس کے لئے اسلام آباد امریکی سفارت کانے نے 70 ملین ڈالر مختص کیئے؟ اگر کوئی فرق نہین پڑتا تو پھر کیوں اتنی رقم خرچ کی جا رہی ہے مزید یہ کہ وہ تمام منصوبے و پروجیٹ جو پاکستان میں امریکہ نے عوامی دل جیتنے کے لئے USAID کے جھنڈے تلے شروع کیئے مٹی ملتے محسوس ہو رہے ہیں انہیں!!
یاد رہے اس سے میرا مقصد پُرتشدد جلوسوں کی حمایت کرنا نہیں ہے
پہلی بات وہ 70 ملین لگائیں یا 700 مقصد صرف ان کا اپنا فائدہ ہو گا ہم پاکستانیوں کے لیئے 70 ملین بڑی رقم ہے اس ملک کے لیئے نہیں جس کا بجٹ ہی ٹریلینز میں ہے ۔یہ منصوبے صرف اور صرف وار آن ٹیریر تک ہیں ذرا رک جائیں کیا سبق سکھاتے ہیں وہ ۔ ان کی پالیسی ان کے مفادات پر مبنی ہے اور ہم اپنی قبر اپنے ہاتھوں سے کھود رہے ہیں ۔ جس نے 10 سال محنت سے یہ سب بنایا اس کو جلتا دیکھ کر کونسا اسلام زندہ کیا یا جن 12 گھروں میں جنازے پہنچے وہ کافر کیا سوچیں ؟
 
میں پہلے کہہ چکا کہ میں پُرتشدد جلوسوں کی حمایت نہیں کر رہا مگر میں احتجاج کی مخالفت کرنے والی بات کی حمایت بھی نہیں کر سکتا۔ ہاں طریقہ احتجاج پر اختلاف ہو سکتا ہے، مگر احتجاج کرنا ضروری تھا۔
شاید مجھے آپ تک اپنی بات پہنچانی نہیں آتی! معذرت جناب آپ کا وقت خراب ہوا۔
 
عسکری

معطل
میں پہلے کہہ چکا کہ میں پُرتشدد جلوسوں کی حمایت نہیں کر رہا مگر میں احتجاج کی مخالفت کرنے والی بات کی حمایت بھی نہیں کر سکتا۔
شاید مجھے آپ تک اپنی بات پہنچانی نہیں آتی! معذرت جناب آپ کا وقت خراب ہوا۔
میں آپ کا بے حد احترام کرتا ہوں شعیب بھائی کبھی 5 سال میں آپ سے ایسی بات نہیں کی پر میں ایک ایس قوم سے جو صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے پر امن کیا کسی بھی اچھے احتجاج کی توقع نہیں رکھ سکتا اتنا خون خرابہ ٹوٹل ملا کر سارے ملکوں میں نہیں ہوا جتنا اکیلے پاکستان میں ہو گیا ۔ اس قوم کو احتجاج کرنے کا کوئی طریقہ ہے نا سسٹم ۔اس لئیے میں پاکستان میں احتجاج کرنے کا مخالف ہوں میں نہیں دیکھ سکتا کہ میرا ملک جل اٹھے امریکہ میں یا ڈنمارک میں کچھ ہونے سے ۔ سعودی کویت بحرین ایران عمان یو اے ای مسلمان ہیں وہاں چڑی نہیں مری :atwitsend:
 
Top