زیک

مسافر
اروشا پہنچے اور ہوٹل کے اس کمرے میں قیام کیا۔

29706418908_c612397e41_h.jpg
 

زیک

مسافر
شام کو سفاری کمپنی کا مالک ہوٹل ملنے آیا۔ وہ اصل میں برطانیہ سے تھا اور 25 سال سے تنزانیہ میں رہ رہا تھا۔اس کی بیوی بچے مسلمان تھے۔ اس کے ساتھ اچھی گپ شپ لگی اور اس نے سارا پلان ہم سے ڈسکس کیا۔

یہ بھی ہوٹل ہی کا حصہ ہے
43548154022_a4433d6476_h.jpg
 

زیک

مسافر
اگلے دن صبح اٹھے۔ مائیک نے ہمیں پک کیا اور کمپنی کے دفتر گئے۔ وہاں باقی کے آدھے پیسے مالک کے حوالے کئے۔ ساتھ ہی منی چینجر سے کچھ تنزانین شلنگ لئے۔ ایک ڈالر میں 2200 شلنگ۔

پھر ہم سفاری پر روانہ ہو گئے۔ آج 16 جون کو ہماری منزل لیک منیارا نیشنل پارک تھا۔ سڑک زبردست تھی اور اڑھائی گھنٹے کا رستہ تھا۔

نیشنل پارک کا گیٹ
43548154802_fbc1fdcae4_h.jpg
 

زیک

مسافر
عمدہ لاجز ہیں۔ انٹرنیٹ کنیکشن کیسا تھا؟
وائی فائی تقریباً ہر لاج اور کیمپ میں موجود تھا۔ اکثر صرف بیٹھک میں۔ ٹینٹ یا کمرے میں کم ہی انٹرنیٹ کی سہولت تھی۔

اروشا چونکہ شہر ہے تو یہاں کی لاج میں کمرے کے آدھے حصے میں انٹرنیٹ کا سگنل پہنچتا تھا اور آدھے میں نہیں۔ سپیڈ کافی سست تھی۔ البتہ بیٹھک اور ڈائننگ روم میں انٹرنیٹ کی رفتار ٹھیک تھی۔
 

زیک

مسافر
کلمنجارو انتہائی مسحور کن پہاڑ ہے ۔ غالبا اسے ہی سے افریقا کی چھت کہا جاتا ہے ۔
آتش فشاں کا مزا یہ ہے کہ ارد گرد اتنے اونچے پہاڑ نہیں ہوتے۔ پرامیننس کے حساب سے کلیمنجارو دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ بیس سے چوٹی تک 5 کلومیٹر اونچائی ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اگلی فلائٹ ادیس ابابا سے کلیمنجارو انٹرنیشنل ائرپورٹ کی تھی۔ انٹرنیٹ سے معلوم ہوا تھا کہ فلائٹ میں ماؤنٹ کلیمنجارو نظر آتا ہے اور جہاز کے بائیں طرف ہوتا ہے۔ لہذا میں نے بائیں طرف کی سیٹیں لی تھیں۔ جب جہاز میں سوار ہوئے تو کیا دیکھا کہ ہماری ونڈو سیٹ تو بغیر ونڈو کے ہے۔ بہت دکھ ہوا لیکن جہاز بھرا ہوا تھا کیا کر سکتے تھے۔

خیر اگلی کھڑکی سے ہم نے کچھ حد تک ماؤنٹ کلیمنجارو کو دیکھ ہی لیا جو بادلوں میں سے ابھر رہا تھا۔

کمال!!! سحرانگیز۔
اس کی چوٹی پر برف کے کنارے خوبصورتی کا ایک انیق (یونیک) نشان ہیں ۔ سبحان اللہ ۔
کوہ پیماؤں کی کلمنجارو مہم کی ایک تفصیلی دستاویزی فلم پہلے میرے پاس محفوظ تھی اس میں کئی افراد پر مشتمل ٹیم اوپر تک گئی تھی اورانہیں کافی بلندی تک بڑے شیروں کے پنجوں کے تازہ نقوش ملتے تھے۔
 

زیک

مسافر
Top