زیک

مسافر
تنزانیہ کے نیشنل پارکس میں پکی سڑکیں نہیں ہیں لہذا داخل ہوتے ہی کچی سڑک پر ڈرائیو شروع ہو گئی۔

کچھ دیر بعد پارک آفس رکے۔ وہاں مائیک نے پیپر ورک دکھایا۔ چونکہ بچوں کی فیس کافی سستی ہوتی ہے لہذا وہ عمر چیک کرنے کے لئے بچوں کا پاسپورٹ بھی مانگتے ہیں۔ بڑوں کے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

لیک منیارا نیشنل پارک میں ایک ٹری ٹاپ واک وے ہے۔ درختوں کے درمیان پل باندھ دیئے گئے ہیں۔ پہلے وہیں کا رخ کیا۔

وہیں بیٹی کو یہ پھول اچھا لگا

 

فہیم

لائبریرین
اگلی فلائٹ ادیس ابابا سے کلیمنجارو انٹرنیشنل ائرپورٹ کی تھی۔ انٹرنیٹ سے معلوم ہوا تھا کہ فلائٹ میں ماؤنٹ کلیمنجارو نظر آتا ہے اور جہاز کے بائیں طرف ہوتا ہے۔ لہذا میں نے بائیں طرف کی سیٹیں لی تھیں۔ جب جہاز میں سوار ہوئے تو کیا دیکھا کہ ہماری ونڈو سیٹ تو بغیر ونڈو کے ہے۔ بہت دکھ ہوا لیکن جہاز بھرا ہوا تھا کیا کر سکتے تھے۔

خیر اگلی کھڑکی سے ہم نے کچھ حد تک ماؤنٹ کلیمنجارو کو دیکھ ہی لیا جو بادلوں میں سے ابھر رہا تھا۔


شاندار نظارہ ہے۔
پر کیا جہاز کے عملے نے کیمرہ استعمال کرنے پر کوئی آبجیکشن نہیں کیا؟
 

زیک

مسافر
ٹری ٹاپ واک وے سے نکلے تو دوبارہ لینڈ کروزر میں بیٹھے۔ اس کی چھت pop top قسم کی تھی۔ وہ اب کھول لی تاکہ کھڑے ہو کر چھت سے باہر دیکھا جا سکے۔ میری بیوی زیادہ تر سیٹ کے ساتھ کھڑکی ہی سے دیکھتی رہی لیکن میرا تمام وقت کھڑے ہی گزرا۔

کچھ ہی منٹ بعد ایک اور نیلا بندر نظر آیا۔

 

زیک

مسافر
درختوں کے درمیان سے نکل کر کھلے میدان میں پہنچے تو کافی تعداد میں baboon نظر آئے

42690914715_7298d34669_h.jpg
 

زیک

مسافر
لیفٹ ہینڈ ڈرائیو ہے تنزانیہ میں ؟

جی ہاں۔ برطانوی سامراج

جی نہیں کہیے۔۔۔ جی ہاں کیوں ؟
اکثر اس کنفیوژن کا شکار رہتا ہوں کہ لیفٹ ہینڈ ڈرائیو سے مراد سڑک کے بائیں طرف چلانا ہے یا گاڑی میں ڈرائیور اور سٹیئرنگ کا بائیں طرف ہونا۔

بہرحال تنزانیہ میں برطانیہ اور پاکستان والی صورتحال ہے یعنی ڈرائیور دائیں طرف اور گاڑی سڑک کے بائیں طرف
 

زیک

مسافر
شاندار نظارہ ہے۔
پر کیا جہاز کے عملے نے کیمرہ استعمال کرنے پر کوئی آبجیکشن نہیں کیا؟
یہ تصویر فون سے کھینچی تھی۔ لیکن واپسی کی فلائٹ میں کیمرے سے کھینچی۔ آج تک کیمرے کے استعمال پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے علاوہ کسی نے اعتراض نہیں کیا
 
Top