تاسف تم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی۔۔!

رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی
تم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی

اناللہ وانا الیہ راجعون

آج میرے اُستاد محترم سر نوید پاٹولی (سندھ مدرستہ الاسلام اسکول کراچی) کا قضائے الہی سے انتقال ہوگیا ہے۔ اللہ سر نوید کی مغفرت فرمائے انکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِجمیل اور اجرعظم عطا فرمائے۔ قبر کے آنے والے تمام مراحل اُن کے سہل فرمائے (آمین)

سر نوید محض ایک اُستاد ہی نہیں بلکہ ایک باکردار، انتہائی شفیق، اپنے ساتھیوں کا احترام اور طلبہ سے الفت و محبت کرنے والے، بہت سی خوبیوں کے مالک ایک جامعہ شخصیت تھے۔ ان کا شمار ان اساتذہ میں ہوتا ہے جنکی محنت اور عظمت کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا سندھ مدرستہ الاسلام سے 26 سالہ رفاقت میں وہ جس عزت و احترام کے حقدار تھے افسوس کہ انھیں وہ عزت اور وقار نہ دیا جاسکا لیکن طلبہ کے دلوں میں انکی محبت ہمیشہ قائم رہیگی۔ اور ہمیشہ انھیں اچھے اور سنہرے الفاط میں یاد رکھا جائیگا۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون!
اللہ کریم ان کے ساتھ رحم و کرم کا معاملہ فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے ۔ ایک اچھے استاد کا بچھڑنا معاشرے کے لئے کسی سانحے سے کم نہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے، ان کی آگے کی منزلیں آسان فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

بحثیت استاد ہونے کے ناطے وہ اپنے پیچھے ایک ایسا اثاثہ چھوڑ گئے ہیں جس کا اجر اللہ سبحانہ و تعالٰی کی رحمت سے ان کی وفات کے بعد بھی ان کو ملتا رہے گا۔
 

سیما علی

لائبریرین
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
اللّہ اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔
 
آخری تدوین:
انا للہ وان الیہ راجعون ۔۔۔خدا ان کی مغفرت کرے --الہی آمین
اللہ تعالیٰ آپ کے استاد صاحب پر اپنی رحمتیں برکتیں نازل فرمائے۔ آمین
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
اللّٰہ عزوجل ان کی مغفرت اور درجات بلند فرمائیں، آمین
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
اللّہ اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ ۔ اللہ مغفرت فرمائے ۔ ۔ آمین

آمین۔
 
Top