تلاش گمشدہ ہارڈ ڈسک

محمدصابر

محفلین
ایک عدد ہارڈ ڈسک ،جس میں امریکہ کے سابق صدر کلنٹن کے دور حکومت کا تمام ریکارڈ محفوظ ہے، گم ہو گئی ہے۔ اس ہارڈ ڈسک میں تقریبا ایک ٹیرا بائٹ ڈیٹا ہے۔ جس میں تقریبا ایک لاکھ سوشل سیکیورٹی نمبرز بھی ہیں اور وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والے افراد کے نام و پتے بھی ہیں۔ اطلاع دینے والے کو مبلغ پچاس ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
مکھی اپنا شناختی کارڈ یا پھر موبائیل کی sim کہیں ادھر ادھر پھینک گئی ہو گی تو سراغ لگے گا ناں۔
 
بہت چھان بین کے بعد خبر ملی ہے کہ مکھی نے شناختی کارڈ نہیں بنوایا تھا:cool:
اور وہ ثریا کا وائرلیس استعمال کررہی تھی
کیا آپ سمجھ رہے ہیں ؟؟؟
یہ سب تانے بانے کہاں مل رہے ہیں؟
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آخری خبریں آنے تک ہم سب جس کو مکھی سمجھ رہے تھے وہ ایک مچھر تھا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے اس کی ایک آنکھ ، ایک ہاتھ ، اور ایک ٹانگ نہیں ہے
 

شمشاد

لائبریرین
وہ پہلے ہی طالبان کے ساتھ مل کر لڑتا ہوا پہلے ہی امریکی افواج کے ہاتھوں زخمی ہو چکا تھا۔ جس کا بدلہ اس نے یہ ہارڈ ڈسک چرا کر لیا۔
 
Top