تلاشِ گمشدہ

سیفی

محفلین
میرے خیال میں اس محفل کے قارئین کے لئے ایک سہولت مزید ہونی چاہئیے کہ جس طرح یاہو گروپ پر فائلز کا سیکشن ہوتا ہے جہاں گروپ ممبر فائل اپ لوڈ کر سکتا ہے اسی طرح کی سہولت اگر یہاں ہو جاوے تو کیسا ہے؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
سیفی:
آپ کی تجویز کا شکریہ۔ پہلے تو میں یہ وضاحت کرنا چاہوں گا کہ ہم لوگ آپ کی تجاویز کو نظر انداز نہیں کرتے۔ مسئلہ محض وقت اور ضروری مہارت و تجربہ کی دستیابی (یا عدم دستیابی) ہے۔ فورم میں تبدیلی کرنے یا نئی فیچر شامل کرنے کو عرف عام میں modding کہا جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر phpBB کے ان گنت mod موجود ہیں- ایسا ہی ایک موڈ فائل اٹیچمنٹ کا ہے۔ ہم لوگ دراصل ویسے بھی اردو ویب پر ایک ڈاؤنلوڈ سیکشن بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میرے ذہن میں یہ واضح نہیں کہ اس فائل اٹیچمنٹ موڈ کو ڈاؤنلوڈ سیکشن سے کیسے مربوط کیا جائے گا۔ بہرحال میں آپ کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے کوشش کروں گا کہ جلد ہی یہ موڈ انسٹال کردوں۔
 

منہاجین

محفلین
کس قِسم کا تعاون درکار ہے؟

نبیل نے کہا:
منہاجین: مانا کہ آپ بہت مصروف ہوں گے لیکن یہ بھی مت بھولیں کہ اردو ویب پر کام کرنے والے تمام لوگ اپنی مصروفیت میں سے وقت نکال کر اردو کی ترویج کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آپ ہمیں ناکوں چنے چبوانے کی بجائے ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ اگر آپ زیادہ actively ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو بتائیں ، کچھ اس کا بندوبست کیا جا سکتا ہے۔

نہیں معلوم آپ کس سطح کا تعاون چاہتے ہیں۔ میں دراصل پی ایچ پی میں تھوڑی بہت شُدبُد رکھتا ہوں۔ اُردو سے محبت کی وجہ سے جو کام آپ نے پہلے کر دکھایا اُسی کو کرنے جا رہا تھا کہ آپ لوگوں کی اِجتماعی کاوش منظر عام پر آ گئی اور میں نے پی ایچ پی بی بی کے ترجمہ کا کام وہیں ٹھپ کر دیا اور اُس کی جگہ میمبو کا ترجمہ شروع کیا۔ انہی دِنوں قدیر سے معلوم پڑا کہ نبیل نے پہلے سے یہ کام بھی شروع کر رکھا ہے۔ اب جب آپ سارے کام خود ہی کئے جا رہے ہیں تو بھلا میرے لائق کون سا تعاون رہ جاتا ہے۔ البتہ ایک چھوٹا سا کام میں نے ضرور بِنا آپ کے کہے مکمل کر دیا، اور وہ ہیں اِس چوپال کی تصویری اِصطلاحات۔

اِصطلاحات سے یاد آیا ہمارے بِیچ اُردو اِصطلاحات بارے کافی گرما گرم گفت و شنید ہو چکی ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ تعاون کے چکر میں ہم آپس میں بِھڑتے رہیں اور دوسرے صارفین ہم سے محظوظ ہوتے رہیں۔ ذرا بچ کے رہنا۔

میرے لائق کوئی خدمت ہو تو بِلاجھجک کہیئے، اُردو کے خدمت میں ذرا تیزی درکار ہے۔ سب مل کر اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے تبھی یہ ناؤ کسی کنارے لگے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین:
آپ کو شاید یاد ہو کہ میں اپنے تعارف میں جناب انجم رومانی کا شعر quote کیا تھا کہ:
ہم ہیں اہل کمال کہتے ہیں
اسے قحط الرجال کہتے ہیں


میرا اشارہ دراصل اسی جانب تھا کہ مجھ جیسے ویب ٹیکنالوجیز میں معمولی شُد بُد رکھنے والے آدمی کو یہ توفیق نصیب ہوئی کہ میں انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کی خاطر کام کرنے کے لائق ہوا۔ تو حضرت ہم میں سے کوئی بھی پی ایچ پی یا دوسری ٹیکنالوجیز کا باوا آدم نہیں ہے۔ سب تُک بندیوں سے کام چلا رہے ہیں۔ جہاں تک تعاون کا تعلق ہے تو ایسے بیسیوں کام ہیں جن میں آپ ہمارا ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔ آپ کے پاس ضروری admin rights ہوں تو ہم سے فرمائش کیے بغیر فورم میں اپنی مرضی کی تبدیلی لا سکتے ہیں۔ میں آپ کی پوسٹ کو آپ کی (نیم) رضا مندی ہی سمجھوں گا۔ ایک دو روز میں آپ کو تفصیلات سے آگاہ کر دیا جائے گا۔
 

منہاجین

محفلین
اِعتماد کا شکریہ

نبیل:
اِس اِعتماد کا شکریہ جو آپ نے مجھے دیا، اِس موقع پر میں اللہ رب العزت کے حضور دعاگو ہوں کہ وہ مجھے فرصت اور توانائی بخشے کہ میں اُردو کی خاطر کچھ کر سکوں۔ ایک بار پھر بہت بہت شکریہ۔
 

منہاجین

محفلین
تلاشِ گمشدہ کا ایک اور اِشتہار

تلاشِ گمشدہ کا ایک اور اِشتہار​

ہمارے یہاں ایک قدیر رانا ہوا کرتے تھے۔ صورت سے نہایت معصوم دِکھتے تھے، اور تھے بھی نہایت بھولے بھالے، سیدھے سادھے اور شریف النفس اِنسان۔ آخری بار اُن کے درشن ۱۱ ستمبر ۲۰۰۵ء کو ہوئے۔ اُس کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ جس کسی کو خبر ہو فوری محفل میں اِطلاع کرے تاکہ اُن کی بازیابی کی کوئی صورت نکالی جا سکے۔

[ram:0ea8795890]http://tv.minhaj.org/tv/808/ram.ram[/ram:0ea8795890]
 

اجنبی

محفلین
میری یاد آئی میرے جانے کے بعد ؟

شکر ہے کسی نے تو مجھے یاد کیا ۔ میں تو سمجھا تھا کہ سب مجھے لوگ بھول گئے ہیں ، مگر پتہ چلا کہ ایک بندے نے یاد رکھا ہے ۔ شکریہ
 

منہاجین

محفلین
ہم بھول گئے رے ہر بات ۔ ۔ ۔

زہے نصیب کہ آپ واپس پدھارے۔ کہاں پائے جاتے ہیں آجکل، ہمیں اکیلا چھوڑ کر کدھر نکل گئے تھے؟
 

منہاجین

محفلین
گلہ

السلام علیکم

زلزلے نے ایسے ہوش بھلائے کہ محفل پر حاضری لگوانے کا موقع بھی نہ مل سکا، جس پر ناچیز معذرت کناں ہے۔ ایک بات عجیب لگی اور وہ لگنی بھی چاہیئے کہ آپ کا ایک متحرک رکن زلزلے کے فوری بعد سے ایک طویل عرصے تک غائب رہا اور کسی نے حال چال پوچھنے کا بھی نہ سوچا۔ وہ تو بھلا ہو شعیب بھائی کا جنہوں نے اس دن آن پکڑا تو خیال آیا کہ کسی دن فرصت کے چند لمحے نکال کر اپنی خیریت کی خبر ہی کر دوں۔

تو جنابِ من! ناچیز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لاہور میں واقع مرکزی کیمپ میں اِمدادی کارروائیوں بارے مصروف تھا۔ ساتھ میں ہمارے اِسلامی ملٹی میڈیا کے ملاحظین بھی رمضان المبارک کی وجہ سے کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ اِس بار زلزلے کی وجہ سے یہ مصروفیت دُہری ہو گئی۔ آج بمشکل کچھ وقت نکلا تو سوچا، بھلے کسی نے نہیں پوچھا! چلو خبر تو کر دوں۔

بہت سی معیاری تحریروں کا اِضافہ دیکھ کر خوشی ہوئی مگر ابھی میں نے انہیں عجلت میں پڑھا ہے اور کسی تیکنیکی تحریر کا جواب دینے کو وقت چاہیئے، اِس لئے ایک بار پھر معذرت۔ اب شاید عید تک ملاقات نہ ہو سکے۔

والسلام
 

شعیب صفدر

محفلین
گلہ

منہاجین نے کہا:
السلام علیکم

زلزلے نے ایسے ہوش بھلائے کہ محفل پر حاضری لگوانے کا موقع بھی نہ مل سکا، جس پر ناچیز معذرت کناں ہے۔ ایک بات عجیب لگی اور وہ لگنی بھی چاہیئے کہ آپ کا ایک متحرک رکن زلزلے کے فوری بعد سے ایک طویل عرصے تک غائب رہا اور کسی نے حال چال پوچھنے کا بھی نہ سوچا۔ وہ تو بھلا ہو شعیب بھائی کا جنہوں نے اس دن آن پکڑا تو خیال آیا کہ کسی دن فرصت کے چند لمحے نکال کر اپنی خیریت کی خبر ہی کر دوں۔

تو جنابِ من! ناچیز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لاہور میں واقع مرکزی کیمپ میں اِمدادی کارروائیوں بارے مصروف تھا۔ ساتھ میں ہمارے اِسلامی ملٹی میڈیا کے ملاحظین بھی رمضان المبارک کی وجہ سے کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ اِس بار زلزلے کی وجہ سے یہ مصروفیت دُہری ہو گئی۔ آج بمشکل کچھ وقت نکلا تو سوچا، بھلے کسی نے نہیں پوچھا! چلو خبر تو کر دوں۔

بہت سی معیاری تحریروں کا اِضافہ دیکھ کر خوشی ہوئی مگر ابھی میں نے انہیں عجلت میں پڑھا ہے اور کسی تیکنیکی تحریر کا جواب دینے کو وقت چاہیئے، اِس لئے ایک بار پھر معذرت۔ اب شاید عید تک ملاقات نہ ہو سکے۔

والسلام
چلے آپ آءے تو۔۔۔ آپ کی خیریت کا سن کے خوشی ہوئی۔۔۔۔ عید پر عیدی لے کر آنا بھائی۔۔۔۔۔
 

اجنبی

محفلین
منہاجین دراصل اوپر جو گانا آپ نے مجھ سے منسوب کیا تھا ، میں اسی طرح کا گانا ڈھونڈتا رہا ، مگر مجھے ملا نہیں ۔ اس لیے میں آپ کی ک گمشدگی کا اشتہار کیسے دیتا :wink:

بہرحال میں معذرت خواہ ہوں ، دراصل مصروفیات کچھ ادھر بھی کافی بڑھ گئی تھیں ، یہاں بھی چار پانچ روز سے ہی آ رہا ہوں ، اور اس ضمن میں نبیل سے کچھ “سنی“ بھی ہیں :cry:
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹھہریے تو سہی!

میں تو کتنے دنوں سے تیار تھا منہاجیں کی مزاج پرسی کے لیے۔ اب انہوں نے اپنی مصروفیت کی نوعیت کا ذکر کیا ہے تو ڈانٹ کی بجائے ان کے لیے دل سے دعا نکل رہی ہے۔ اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ منہاجین، آپ وقت ملنے پر آتے رہا کریں۔ آپ (اور قدیر) کے بغیر محفل سونی سی ہو جاتی ہے۔
 

اجنبی

محفلین
راجہ باہر (اندر تو نہیں کہ سکتا) :lol: اور نبیل : آپ تو میرے پیچھے ہی پڑ گئے ہیں ہاتھ دھوئے بغیر (چھی چھی) ۔ اب وہ دن کہاں جب منہاجین سے چھیڑ چھاڑ چلتی تھی ، اب تو وہ کچھ زیادہ ہی مصروف ہو گئے ہیں ۔ نبیل دیکھ لیں ، جو بھی ایڈمنسٹریٹر بنتا ہے مصروف ہو جاتا ہے ، اور آپ کی ڈانٹ صرف مجھے سننی پڑتی ہے :cry:
 

نبیل

تکنیکی معاون
قدیر، یار سب تمہیں ہی کیوں چھیڑتے ہیں۔ اسی لیے کہتے ہیں۔۔سگ باشد، برادر خورد نباشد۔ :p
 

اجنبی

محفلین
بس جی پپو بچہ ہوں اور شریف النفس بھی :oops:

یہ جو آپ نے فارسی میں فرمایا ہے اس کی سمجھ تو مجھے نہیں آئی ۔ البتہ اتنا پتہ ہے کہ سگ اسے کہتے ہیں جس کی خاصیت بھونکنا ہوتی ہے ، سچ سچ بتائیں اس فقرے کا کیا مطلب ہے :evil:
 

نبیل

تکنیکی معاون
قدیر، اس جملے کا مفہوم یہ ہے کہ چھوٹے بھائی ہونے سے بہتر کتا ہونا ہے۔ کیا کہتے ہو اس بارے میں۔۔
 
Top