اقبال تعلیم اور اسکے نتائج (تضمین بر شعر ملا عرشی) - اقبال

منہاجین

محفلین
تعلیم اور اُس کے نتائج

خوش تو ہیں ہم بھی جوانوں کی ترقی سے مگر
نکل جاتی ہے لبِ خنداں سے اِک آہ بھی ساتھ

ہم سمجھتے تھے کہ لائے گی فراغت تعلیم
کیا خبر تھی کہ چلا آئے گا اِلحاد بھی ساتھ

گھر میں پرویز کے شیریں تو ہوئی جلوہ نُما
لے کے آئی ہے مگر تیشہء فرہاد بھی ساتھ

''تخم دیگر بکف آریم و بکاریم ز نو
کانچہ کشتیم ز خجلت نتواں کرد درو"

(آخری شعر اضافہ شدہ از محمد وارث برائے تکمیلِ کلام)
 

سیفی

محفلین
تیشہء فرہاد

منہاجین نے کہا:
تعلیم اور اُس کے نتائج

خوش تو ہیں ہم بھی جوانوں کی ترقی سے مگر
نکل جاتی ہے لبِ خنداں سے اِک آہ بھی ساتھ

سلام ماہرِفن !!

میرا خیال ہے شعر کچھ یوں ہے:

خوش تو ہم بھی ہیں جوانوں کی ترقی پہ مگر
نکل جاتی ہے لبِ خنداں سے آہ بھی ساتھ


ویسے خیال غلط بھی ہو سکتا ہے۔۔۔اور ۔۔۔۔ جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے۔۔۔
 

منہاجین

محفلین
درست شعر

لو جی لُٹیا ہی ڈوب گئی، پہلا شعر تو بالکل ہی مختلف نکلا۔ آپ کی مجوزہ تبدیلی پر اطمینان نہ ہوا تو بانگِ درا دیکھی۔ ادھر لکھا ہے:

خوش تو ہیں ہم بھی جوانوں کی ترقی سے مگر
لبِ خنداں سے نکل جاتی ہے فریاد بھی ساتھ


یعنی کہ آپ جو پہلے مصرعے میں غلطی بتا رہے تھے، وہ تو ٹھیک تھا اور علامہ موصوف نے دوسرے مصرعے کو مکمل ہی غلط قرار دے دیا۔
 
Top