تعبیر اور محفل کے پانچ سال

عاطف بٹ

محفلین
السلام علیکم
اب میں شروع میں ہی بتا دوں کہ میں سولہ گھنٹے کا وقت دے کر یہ دھاگہ شروع کررہا ہوں اور اب اگر کوئی مجھ سے ناراض ہوا یا کسی نے غصہ کیا تو میں اور تعبیر مل کر اس کی خبر لیں گے! ;)
تو محفل والو، بات یہ ہے کہ بھئی اپنی تعبیر کو محفل میں آئے آج پانچ برس مکمل ہوگئے ہیں۔ سب سے پہلے تو میں انہیں مبارکباد پیش کرلوں، باقی باتیں بعد میں کرتا ہوں!
تعبیر، بہت بہت مبارک ہو کہ آپ کے محفل کے ساتھ تعلق کی آدھی دہائی مکمل ہوگئی۔
congratulations-47-95334.gif
ان پانچ برسوں میں آپ نے اہل محفل کے دلوں میں جس طرح جگہ بنائی ہے، اس پر تو آپ واقعی مبارکباد اور شاباش کی مستحق ہیں!
well-done-congratulations-card-679-pekm500x500ekm.jpg
میری دوست ہیں تو مجھے تو سب سے زیادہ خوشی ہے اور فخر بھی کرتا ہوں کہ اتنے شاندار طریقے سے اراکینِ محفل کے لئے نت نئے آئیڈیاز ڈھونڈ کر لاتی ہیں۔
270278,xcitefun-congratulations.gif
محفل کے ساتھ پانچ سالہ سفر مکمل کرنے پر ایک بار پھر سے بہت بہت مبارک ہو!
congratulations-2201.gif
یہ پھول میری طرف سے آپ کے لئے!
R12.jpg
چلو بھئی، اب آپ سب لوگ تعبیر کو مبارکباد تو دیں گے ہی، ساتھ ساتھ کچھ سوالوں کے جواب بھی دیجئے!
1) تعبیر کا مزاج اور رویہ آپ کو کیسا لگا؟
2) آپ کی نظر میں ان کی سب سے اچھی خوبی کون سی ہے؟
3) آپ کو ان کے رویے میں کوئی منفی بات نظر آئی؟ اگر ہاں تو کیا؟
4) تعبیر کے نِک نیم اور اوتار کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
5) تعبیر کے لئے کوئی مشورہ ہو تو ضرور دیجئے مگر یہ یاد رکھئے کہ کسی غلط مشورے پر جوابی ردعمل کے لئے ادارہ ذمہ دار نہ ہوگا! :p

اب کچھ سوالات تعبیر کے لئے:
1) محفل کا پتہ کیسے چلا تھا اور محفل کو کیسا پایا؟
2) محفل کے ساتھ پانچ سال کیسے گزرے؟
3) سب سے زیادہ کن زمروں میں جانا پسند کرتی ہیں؟
4) محفل میں آ کر سب سے پہلے کیا کرتی ہیں؟
5) محفل کو آپ کی زندگی میں کتنی اہمیت حاصل ہے؟
6) محفل کے ساتھ گزرے پانچ سال میں کوئی ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا جسے سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں؟
7) محفل کے کسی رکن سے باقاعدہ ملاقات ہوئی؟ اگر ہاں، تو کس سے اور کیسی رہی؟
8 ) محفل کی بہتری کے لئے کوئی مشورہ یا تجویز دینا چاہیں تو کھل کر دیجئے مگر اسی اصول کو سامنے رکھتے ہوئے جو اوپر میں آپ کو مشورہ دینے کے حوالے سے لکھ چکا ہوں! :p
 

ملائکہ

محفلین
تعبیر آپی بہت مبارک ہو پانچ سال ہوگئے آپکو آپ تو بہت پرانی نہیں ہوگئیں اب:heehee:

بھئی سوالوں کے جواب بعد میں لکھوں گی ابھی دل نہیں چاہ رہا
 
بہت بہت مبارک ہو آپ کو تعبیر پانچ سالہ حکومت کے پورا کرنے پر۔

اب بتائیں کہ موجودہ حکومت ختم ہونے کی تاریخ کا اعلان کب کر رہی ہیں اور نگران حکومت کے لیے کس کس کا نام تجویز کریں گی نیز کیا دوبارہ انتخابات میں بھی حصہ لینا ہے یا نگران حکومت کا خود ہی حصہ بن کر بیٹھ جانا ہے۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
) تعبیر کا مزاج اور رویہ آپ کو کیسا لگا؟

دوستانہ

2) آپ کی نظر میں ان کی سب سے اچھی خوبی کون سی ہے؟

جس سے شکوہ ہو اسے دل میں نہیں رکھتیں بلکہ اس کی اچھی طرح خبر لے لیتی ہیں۔ :happy:
بہت اچھی اچھی اور یادگار اور منفرد تصاویر شیئر کرنا


3) آپ کو ان کے رویے میں کوئی منفی بات نظر آئی؟ اگر ہاں تو کیا؟

نہیں معلوم

4) تعبیر کے نِک نیم اور اوتار کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

اس سوال کا جواب لکھنے کے لیے اوتار دیکھنا پڑے گا پہلے :happy:

نک نیم کے بارے میں اپنے حسین خیال میں اگر یہاں لکھے تو مجھے تعبیر کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے لوگوں سے مار پڑ سکتی ہے۔ :happy: :skull:
دراصل نک نیم والے اراکین کو تو میں اچھا ہی نہیں سمجھتی (تھی پہلے)۔ بلکہ جو اراکین اپنا اصل نام نہ بتائیں تو ان سے بات کرنے کو بھی دل نہیں ہوتا تھا اکثر میرا۔ مزید خیالات لکھے تو مجھے سچ میں مار پڑ جائے گی :happy:
ویسے اب میرے خیالات میں کچھ کچھ تبدیلی آ چکی ہے۔ :angel:


5) تعبیر کے لئے کوئی مشورہ ہو تو ضرور دیجئے مگر یہ یاد رکھئے کہ کسی غلط مشورے پر جوابی ردعمل کے لئے ادارہ ذمہ دار نہ ہوگا! :p

نہ جی نہ، پہلے ادارہ اپنی ذمہ داری قبول کرے :angel:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو آپ کو تعبیر پانچ سالہ حکومت کے پورا کرنے پر۔

اب بتائیں کہ موجودہ حکومت ختم ہونے کی تاریخ کا اعلان کب کر رہی ہیں اور نگران حکومت کے لیے کس کس کا نام تجویز کریں گی نیز کیا دوبارہ انتخابات میں بھی حصہ لینا ہے یا نگران حکومت کا خود ہی حصہ بن کر بیٹھ جانا ہے۔ :)

:happy:
 

زبیر مرزا

محفلین
1) تعبیر کا مزاج اور رویہ آپ کو کیسا لگا؟
مزاج نفیس اور Coolپایا ہے اب تک
2) آپ کی نظر میں ان کی سب سے اچھی خوبی کون سی ہے؟
ویسے تو میں دوسروں کی خوبیاں بتابتا کے عاجزآگیا ہوں:) لیکن چونکہ ذکرتعبیرکاہے
جن سے شہزادوحید کے بعد محفل میں میری سلام دعا کاآغاز ہوا تو خوشی خوشی تیارہوں
تعبیرپُرسکون رہتی ہیں ان کو کبھی علجت میں یا کسی دھاگے کوٹرخاتے نہیں دیکھا
3) آپ کو ان کے رویے میں کوئی منفی بات نظر آئی؟ اگر ہاں تو کیا؟
عاطف تمھارا لڑائی اور پٹائی کا ارداہ لگتا ہے :) میں چونکہ optimistic سوچ رکھتا ہوں
اس لیے منفی باتوں پرکم نظررکھتا ہوں
4) تعبیر کے نِک نیم اور اوتار کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
مناسب ہے ، اچھا ہے اور ان کی مرضی بھئی ہم کیا رائے دیں اس بارے میں :)
5) تعبیر کے لئے کوئی مشورہ ہو تو ضرور دیجئے مگر یہ یاد رکھئے کہ کسی غلط مشورے پر
جوابی ردعمل کے لئے ادارہ ذمہ دار نہ ہوگا!
مشورہ آپ ذرا سیاسی زُمرے میں تو ایکٹیو ہوں :)
 

نایاب

لائبریرین
15فروری 2008 کو محترم شمشاد بھائی نے محترم تعبیر بہنا کا تعارفی دھاگہ کھولا ۔
محترم بہنا نے اردو محفل کو " سوئے ہوئے محل سے تشبیہ دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اردو محفل کی نئی رکن - تعبیر
خوش آمدید تعبیر


سچ بتاؤں مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں محفل کے بجائے
کسی سوئے ہوئےمحل آ گئی ہوں۔کوئی شور شرابہ جوش ہی نہیں۔ جب کہ ہم نیٹ پہ کیوں آتے ہیں اپنی گھٹن کو کم کرنے کے لیے نا

اور پھر محترم بہنا نے اردو محفل کو " سوئے ہوئے محل سے تشبیہ دیتے اسے جگانے کی جو کوشش کی ۔ اس کا انداز کسی " گنڈاسے بردار بھائی " سے کم نہیں تھا ۔
31 مارچ 2008 کو ایسی پنجابی بڑک ماری کو سوئے ہوئے جاگ انٹرویو میں مصروف ہوتے ۔ محفل اردو میں خلوص و محبت کے نغمے گانے لگے ۔ اور آج تک جاری و ساری ہیں یہ نغمے ۔
اللہ کرے مہکتی چہکتی رہے یہ محفل اردو ۔ آمین
مجھے نہ تو کسی کی خوشامد کرنا آتی ہے اور نہ ہی کسی کی منتیں کرنا پسند ہے۔ سو جو
جو انٹرویو خوشی سے دینا چاہتا ہے وہ اپنا نام لکھوا دے
کیا کریں ۔ وہ ہم پہلے ایک پرائیویٹ چینل پر یہ کام کر چکے ہیں۔ اب سوچا کہ چلو اپنا خود کا چینل کھول لیں ہین اپ جیسے کچھ بھلے لوگ بھی ۔ جو خوشامد اور منتوں کے بغیر ہی مان جاتے ہیں
ہیان پر کوئی پیار کی زبان تو لگتا ہے کہ سمجھتا ہی نہیں سو سوچا کہ ذرا انداز ہی بدل لیا جائے
شکریہ شکریہ پہلے آئیے پہلے پائیے
کچھ بھی نہ کہا اور کہ بھی گئے۔ جی نہیں کل اتوار تھی ۔ برے سیانے کہتے ہیں بےستی کرو پر عزت نال ویسے آپ کو ایسا نہین لگا کہ پیکنگ کچھ تھی اور اندر مال کچھ اور
مین کوئی پاکستان تو بنا نہین رہی تھی اسان سا انٹرویو ہے۔ آپ پتہ نہیں کونسی رکاوٹوں کی بات کر رہے ہیں۔ یہان تو دیوار پر ہی لکھ سکتی ہوں۔ سب کے پتے پتہ ہوتے تو شاید چھپوا کر اخبار کے ساتھ بھجوا دیتی
معاف کیجئے گا آپ کا امریشن اچھا تھا پہلے جو اب بلکل نہین رہا۔ huh
دو سال کا مجھے کیا پتہ کہ مین ہوں گی بھی یا نہیں ۔ لیں کیوں نہیں ہیں اہم۔ ہم سب کے دم سے تو ہے محفل۔ ہم سب اسٹارز ہیں یہاں کے۔ ہو سکتا ہے کہ جاننے کے بعد اہم یعنی انٹرویو کے بعد اہم شخصیت بن جائیں
۔ نہیں مجھے صرف وہ لوگ انٹریو دیں جو اسے پوا کر کے چھوڑیں۔ بیچ میں نہ چھوڑ جائیں۔ ورنہ یاد رکھین کہ NCC مین میرے فائرنگ میں اچھے نمبر تھے اب بھی جب مری۔ایوبیہ جاؤں سب غبارے پھوڑ کر اتی ہوں
نہین مجھ سے ایک ساتھ دو کام نہیں ہوتے۔ ایک کے بعد ایک۔ اب آپ بتائیں کہ کب اور کس سے شروعات کریں
بسم اللہ کہاں سے کروں اتنے سارے ممبرز ہیں۔ ایک کا آپ شروع کریں تو دوسرے کا میں۔ نہیں آپ نے مصروف ہو کر محفل کو بھول نہیں جانا۔ ابھی ابھی تو آپ سے دوستی بھی نہین ہوئی
مجھ سے فیصلہ نہیں ہو رہا کوئی مدد کرو پلیز
جی ضرور ۔ کافی دن اس لیے ہو گئے ہین کہ اب سمجھ نہین آرہا کہ کس سے ابتداء کی جائے۔ شش فرسٹ اپریل کے ختم ہونے کے بعد بولنا تھا نا۔ ابھی سے سسپنس کیوں ختم کر دیا
آپ اپریل سے اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں مسلمان ہونے کے ناتے میں اس بات پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہوں کہ مسلما وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے۔ سو اپریل فول نہیں بناتی۔
ہان پر یہاں کسی کو تھوڑا سنا بھی چکی ہوں ۔ وہ دوسری آیت۔حدیث پر عمل کیا کہ خون کا بدلہ خون
محترمہ تعبیر بہنا بہت سی دعائیں آپ کے نام ۔ سدا خوش و شادوآباد رہیں آپ ۔ اور محفل اردو پر خلوص بھرے دیئے جلاتی رہیں آمین
 

سید زبیر

محفلین
تعبیر بہت بہت مبارک ہو ۔مجھ سے یہ تصاویر منسلک نہیں ہوتیں اسی لیے میرا اوتار بھی خالی ہے صرف دعائیں ہیں وہ میرا رب ضرور قبول کرے گا
اللہ تعالیٰ آپ کو دونوں جہانوں کی خوشیاں اور سعادتیں نصیب فرمائے (آمین ثم آمین) ہمیشہ آپ رب ذولجلال کی رحمت میں رہیں (آمین ثم آمین)
 
Top