تعارف تعارف

دائم

محفلین
میرا نام غلام مصطفیٰ ہے اور تخلص دائم رکھتا ہوں

لاء اینڈ منیجمنٹ اسلامک یونیورسٹی سے کیا ہوا ہے اور درسِ نظامی بھی مکمل...

شاعری 2013 سے کر رہا ہوں

آج کل ایم فِل کا مقالہ بعنوان *فلسفۂ وحدۃ الوجود میں غالب اور اقبال کے نظریات کا تجزیاتی مطالعہ* لکھ رہا ہوں
 

دائم

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید
لاء اور مینجمنٹ میں مندرجہ بالا عنوان پر ریسرچ کا کیا تعلق؟
مریم افتخار صاحبہ

میں نے کہا کہ لاء اینڈ منیجمنٹ کیا ہوا ہے .
مگر آج کل ایم فِل پر کام کر رہا ہوں، تعلق تو واقعی نہیں ہے مگر الگ الگ وقتوں کی بات ہے
 

فرقان احمد

محفلین
آج کل ایم فِل کا مقالہ بعنوان *فلسفۂ وحدۃ الوجود میں غالب اور اقبال کے نظریات کا تجزیاتی مطالعہ* لکھ رہا ہوں

ماشاءاللہ!

ویسے یہ عنوان یوں زیادہ بہتر نہ رہتا:

غالب و اقبال کے نظریات بحوالہ فلسفہ وحدت الوجود: ایک تجزیاتی مطالعہ

یا

غالب اور اقبال کے وحدت الوجودی نظریات کا تجزیاتی مطالعہ
 
Top