سیما علی
لائبریرین
واہ کیا کہنے اَ کمل بھیا آپ کے👌🏻👌🏻👌🏻👌🏻👌🏻👌🏻روفی بھائی انکساری کے ریکارڈ توڑ چکے تھے کیونکہ انہیں پتہ تھا نام ہی کافی ہے اُنکا پھر اچانک ہمارے ذہن میں آیا اگر کسی کی نظر ہم پر پڑ گئی اور کسی نے چھیڑنے کے طور پر ہی ہمیں
واہ کیا کہنے اَ کمل بھیا آپ کے👌🏻👌🏻👌🏻👌🏻👌🏻👌🏻روفی بھائی انکساری کے ریکارڈ توڑ چکے تھے کیونکہ انہیں پتہ تھا نام ہی کافی ہے اُنکا پھر اچانک ہمارے ذہن میں آیا اگر کسی کی نظر ہم پر پڑ گئی اور کسی نے چھیڑنے کے طور پر ہی ہمیں
یہ الیکٹرک شمع ہے۔ جدید تقاضوں کے مطابق۔روفی بھائی تھوڑا سا ذرا ماحول بننے دیں ۔۔۔کہیں میرے سامنے رکھنے سے شمع وقت سے پہلے نہ پگھل جائے ۔ ۔ ۔
پگھل ہی نہیں سکتی😉😉😉😉😉یہ الیکٹرک شمع ہے۔ جدید تقاضوں کے مطابق۔
البتہ لوڈ شیڈنگ سے وقتی خلل ہو سکتا ہے۔۔۔پگھل ہی نہیں سکتی😉😉😉😉😉
اس کا مطلب ہے یہ سامنے والے کو پگھلا سکتی ہے ۔۔۔پگھل ہی نہیں سکتی😉😉😉😉😉
مگر ہمیں تو فی الحال سامعین میں رہنے دیں موقع ہوا تو اپنا حصہ ڈالیں گے ۔۔اور اتنے رُخِ روشن کی آمد متوقع ہے کہ شمع کی تو ویسے بھی ضرورت ہی نہیں رہے گی ۔ ۔ چاہے قدیمی ہو یا جدیدی۔۔یہ الیکٹرک شمع ہے۔ جدید تقاضوں کے مطابق۔
نیرنگ جب وقت کے بعد ڈرے سہمے چوپال میں آئے تو چپکے سے پیچھے کی قطار میں جا بیٹھے۔۔۔۔ محفل کو روفی بھائی نے کشت زعفران کیا ہوا تھا۔۔ قہقہوں پر قہقہے امڈے پڑتے تھے۔۔۔ہم بھی چوپال میں سب سے پیچھے ایک کونے میں بیٹے تعارفی محفل کا لطف لینے بیٹھے تھے تھوڑا اس طرح بیٹھے کہ فورا نظر نہ پڑے ۔۔
آگے کی ساری نشستیں باکمال ہستیوں سے پُر ہو چکی تھیں ۔ ۔۔۔نیرنگ بھائی مصرعہ طرح دے چکے تھے اب غزل کے اشتیاق میں ہم ہمہ تن گوش تھے۔۔
ظہیر بھائی ایک جھلک دکھلا کر جا چکے تھے باقی سیما باجی بھی تھیں انہیں ہمارے آنے کا پتہ نہیں تھا کیونکہ ان کی توجہ ساری آگے کے محفلین کی طرف تھی اور وہ کیا تعارف کرواتیں وہ تو خود آپ ہی اپنا تعارف تھیں ۔۔اور ہم کچھ اور نامی گرامی لوگوں کے تعارف کو ایک نئے طور سے تعارف سننے کے مشتاق تھے۔۔
روفی بھائی انکساری کے ریکارڈ توڑ چکے تھے کیونکہ انہیں پتہ تھا نام ہی کافی ہے اُنکا پھر اچانک ہمارے ذہن میں آیا اگر کسی کی نظر ہم پر پڑ گئی اور کسی نے چھیڑنے کے طور پر ہی ہمیں
دعوت ِتعارف دے ڈالی تو ہم کیا کہیں گے ۔ ۔ طوطی کی آواز میں بھی شاید کچھ دم ہوگا ہم تو سوچ کر ہی بے دم ہوئے جار ہے تھے ہم آخر کہیں گے کیا شاید کچھ لوگ سوچیں لو جی
اب یہ یا تو کوئی مذہبی بحث شروع کردینگے یا پھر شکوے شکایتوں کا پنڈورا کھول دینگے یا پھڈے بازیوں کے قصے جو اُردو محفل میں مشہور ہیں مگر بہرحال جو سمجھتے ہیں وہ سمجھتے ہیں سانو کی۔۔۔ اب کس کس کو صفائیاں دیں ہم ۔۔ خیر ہوگئی ۔۔۔نیک نے نیک سمجھا بد نے بد جانا مجھے --جس کا جتنا ظرف تھا اتنا ہی پہچانا مجھے۔۔۔۔
خیر ہم اور دبک کے بیٹھ گئے کہ بس آواز آتی رہے اور ہم لطف اندوز ہوتے رہیں۔۔۔
زبردست 🌟🌟🌟🌟ڈشن ڈشن ڈشن۔۔۔ نجانے کہاں سے کچھ تجسس اور کچھ خوفزدہ کرنے والی موسیقی یا آواز آ رہی ہے۔ نجانے موسیقی ہے یا کچھ اور۔ صحیح سے فرق نہیں کیا جا رہا۔ مجلس میں بیٹھے لوگ تھوڑا گھبرا رہے ہیں۔ کئی کے چہروں پہ سراسیمگی نظر آ رہی ہے۔ (یہ لفظ پہلی بار استعمال کیا ہے۔ )۔
نیرنگ خیال اپنے ساتھ ایک لمبے ترنگے بندے کو، کہ جس کے بال بھی لمبے ہیں اور پونی میں جکڑے ہیں، لیے چلے آرہے ہیں۔ حلیے سے چست و چالاک نظر آنے والی شخصیت کا تعارف بھی ان ہی کے ذمہ ہے۔
صاحبو! ان سے ملیے۔
"ڈشن ڈشن ڈشن۔۔۔ " یہ آواز محفل میں سے آ رہی ہے۔ نجانے کون ہے؟ لیکن اس آواز پہ صاحب کے ماتھے پہ ایک لکیر نظر آئی ہے۔
"نا پسندیدہ "
"یہ ہیں اردو محفل فورم کے بانیان میں سے ایک۔" نیرنگ نے ابھی بات شروع ہی کی ہے ۔۔۔
" میں سمجھ گیا۔ میں سمجھ گیا۔۔۔ " ۔ محمد عبدالرؤوف نے معصومیت سے نعرہ لگایا۔
"اردو محفل کے ابنِ بطوطہ۔۔۔" عبدالرؤوف نے خوشدلی سے اعلان کیا۔
"صاحب" نے بائیں سر ہلایا۔
"ہیں!! یہ تو غیر متفق کی ریٹنگ ہے۔ " عبدالرؤوف جھاگ کی طرح بیٹھ گئے۔
"جناب یہ محفل کے بہترین فوٹو گرافر ہیں۔ " عبید انصاری نے انکشاف کیا۔
صاحب خاموش۔ کچھ اندازہ نہیں کہ بات پسند آئی یا نہیں۔ بڑا غور کرنے سے معلوم پڑا کہ۔ ایک چھوٹی سی لکیر سی ہونٹوں کے گرد نظر آئی تھی۔ جب تک اس کی ہئیت پہ غور کرتے، غائب ہو چکی تھی۔
"بہترین سائیکلسٹ!" سیما علی نے انکشاف کیا۔
صاحب نے ان کے احترام میں سر کو نیچے کی جانب ہلکی سی جنبش دی۔
"کوئی دیکھے نہ دیکھے، شبیر تو دیکھے گا۔ ... یقین مانو ۔۔ میں حیران ہوتا ہوں کہ زیک کی نظر اتنی تیز کیسے ہے۔ کیا یہ کوئی "جن" ہیں جو ابھی اس لڑی پہ، ابھی اس لڑی پہ۔۔۔" کسی نے سرگوشی کی لیکن آواز بہرحال بلند تھی۔
صاحب کے ماتھے پہ دو شکنیں ابھریں۔ مطلب "مضحکہ خیز".
"آپ لوگوں نے ابھی تک صاحب کو بیٹھنے کے لیے نہیں کہا۔ بری بات!" نیرنگ نے احساس دلایا تو یکایک سب نے اٹھ کے اپنی اپنی کرسی پیش کرنا شروع کر دی۔ لیکن محمد تابش صدیقی نے فوراً معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے لیا اور زیک کو لیے سٹیج پہ پہنچے جہاں بہت اچھی سجاوٹ کے ساتھ نشست کا انتظام تھا۔
چوپال میں خاموشی کی وجہ سمجھ سے بالا تر تھی ہم سمجھ چکے تھے کہ یہاں لوگ ایک دوسرے کو اتنا سمجھ چکے ہیں کچھ بھی نہیں کہا جا رہا اور کچھ تو ایسے ہیں کہنیرنگ جب وقت کے بعد ڈرے سہمے چوپال میں آئے تو چپکے سے پیچھے کی قطار میں جا بیٹھے۔۔۔۔ محفل کو روفی بھائی نے کشت زعفران کیا ہوا تھا۔۔ قہقہوں پر قہقہے امڈے پڑتے تھے۔۔۔
ابھی بیٹھے ہی تھے کہ کیا دیکھتے ہیں اکمل زیدی موبائل جیب سے نکالے سیلفی کیمرہ آن کیے بیٹھے کچھ بڑا بڑا رہے ہیں۔۔۔ ایک لمحے کو گمان گزرا کہ شاید کسی کی تعارفی تقریر جو یاد کی تھی دہرا رہے ہیں۔۔۔۔ قریب تھا کہ پاس جا کر سنتے ۔۔۔۔۔ چوپال میں محمداحمد بھائی کی آمد کا بگل بجا۔۔۔۔
احمد بھائی سے ایسا کون تھا جو واقف نہ تھا۔۔۔ عروضی زمینیں ہو ں کہ نثر کے میدانی علاقے۔۔۔ یا پھر رباعیات کے پہاڑی سلسلے۔۔۔ احمد بھائی نے ہر میدان میں جھنڈے گاڑ رکھے ہیں۔ ہر چوٹی سر کر رکھی ہے۔ اور ہر ۔۔۔۔ ہر۔۔۔ اور ہر۔۔۔ نیرنگ ابھی ذہن میں جملے سوچ رہا تھا کہ احمد بھائی کی نظر نیرنگ پر پڑی۔۔۔ اور وہیں سے اشارے سے منع فرما دیا۔۔۔ خبردار۔۔۔ گھرکی۔۔۔۔ نیرنگ کے لیے یہ انداز نیا نہ تھا۔۔۔ سو ایک طرف چپکے پڑے رہے۔۔۔
کب کیے نخرے۔۔۔ ہمارے جیسی سیدھی سادی تو بس ایک ہی چیز ہے اور وہ ہے جلیبی۔سب پتہ ہے آپا اُنہیں بس نخرے ہی ختم نہیں ہوتے کہ کوئی بلائے تو آئیں ۔ ۔ ۔
ہماری شہزادی ہیں ہی ایسی محفل کو چار چاند لگا دی ہیں 🌟🌟🌟🌙🌙🌙🌙ہمارے یہاں کی شہزادی ہیں ایسا ہلہ گلہ کرتی ہیں کہ بس ان کے آنے کے بعد تو جیسے محفل کو پھلجڑیاں لگ گئیں
لو جی آپا جی سُن لیں اپنے چاند کی باتیں تھوڑا سا جیومیٹری پڑھا دیں انہیں۔۔۔پتہ نہیں اگر کوئی مستقییم مل گیا تو وہ تو گیا کام سے ۔ ۔ ۔کب کیے نخرے۔۔۔ ہمارے جیسی سیدھی سادی تو بس ایک ہی چیز ہے اور وہ ہے جلیبی۔
ہائے آپ تو معصومیت کے سارے ریکارڈ توڑیں ہیں ۔۔۔آپا چلبلی ۔ ۔کب کیے نخرے۔۔۔ ہمارے جیسی سیدھی سادی تو بس ایک ہی چیز ہے اور وہ ہے جلیبی۔
پھر کہنے سننے کے لیے بچے گا ہی کون؟؟ ؟آپ کی آواز صورِ اسرافیل کی طرح گونجے گی۔ 🙂
میں نے شروع والی آواز کا کہا ہے، جو کہ مدھر ہو گی۔ 🙂پھر کہنے سننے کے لیے بچے گا ہی کون؟؟ ؟
آپ نے مستقیم غلط لکھا ہے۔۔۔۔ مگر یہ چاند کس کو بولا بھلالو جی آپا جی سُن لیں اپنے چاند کی باتیں تھوڑا سا جیومیٹری پڑھا دیں انہیں۔۔۔پتہ نہیں اگر کوئی مستقییم مل گیا تو وہ تو گیا کام سے ۔ ۔ ۔
کیا بگاڑا -کسی- نے آپ کا جو یوں ادھار چکانے کی ٹھانے بیٹھے ہیں۔جیسے @آپا جی اگر- کسی -کا تعارف کروائیں اب اس -کسی- کو آپ ہمارے آگے کی باتیں سن کر -کسی- پر منطبق کر سکتے ہیں مثلا۔۔
یہ ہمارے یہاں کی شہزادی ہیں ایسا ہلہ گلہ کرتی ہیں کہ بس ان کے آنے کے بعد تو جیسے محفل کو پھلجڑیاں لگ گئیں
ہر تھریڈ میں (ٹانگ اڑانا) ( سوری یہاں کچھ میری اپنی رائے آگئی ) ہاں تو سیما باجی کہہ رہی تھیں کے ہر تھریڈ میں رنگ بھرنا کوئی ان سے سیکھے
مختصر آپ انہیں رنگیلی کہہ سکتے ہیں (رنگیلا سے معذرت کے ساتھ )