تصویری روداد: چار محفلین کی پہلی ملاقات کی، فیصل مسجد اسلام آباد سے

السلام علیکم،

خبر چلی کہ جناب سید شہزاد ناصر صاحب اسلام آباد تشریف لا رہے ہیں۔
نیرنگ خیال بھائی آتے آتے بچی کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے گھر واپس چلے گئے۔ اللہ بچی کو جلد از جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔

تلمیذ صاحب مصروفیت کی وجہ سے نہیں آ پائے اور کچھ ایسا ہی الف نظامی اور محسن وقار علی کے بارے میں بھی سننے میں آیا۔

باقی پورے پورے پہنچنے والوں میں سید زبیر صاحب جو کہ تقریب کے میزبان بھی تھے اور محفل کے ذریعے یہ خبر لیک بھی انھی کے ذریعے ہوئی۔ امجد علی راجا صاحب اور ہم" بقلم خود" :)
خیر جناب تقریب کا وینیو، فیصل مسجد اسلام آباد تھی۔
مجھے بہت مزہ آیا۔ اور اب میں تصویریں شئیر کرنے جا رہا ہوں باقی احوال ساتھ ساتھ چلتا رہے گا مرچ مصالحے کا ساتھ۔

راستے میں جاتے ہوئے۔
img4341a.jpg


img4344a.jpg


img4347a.jpg


img4348a.jpg


img4349ak.jpg
 

اوشو

لائبریرین
واہ بہت خوب ملاقات رہی ہو گی۔ امجد میانداد بھائی کی تصاویر تو دیکھی ہیں۔ ناصر شہزاد جی سے اسی ہفتے ملاقات ہوئی۔ امجد علی راجہ اور سید زبیر صاحب کے بھی درشن ہو گئے۔ بزم دوستاں خوب گپ شپ رہی ہو گی۔ باقی روداد تو کچھ تفصیلی ہونی چاہیے تھی۔
خوش رہیں
 
بہت شکریہ لیکن اتنی مختصر روداد

یہ تو روندی ہے ناں۔

واہ بہت خوب ملاقات رہی ہو گی۔ امجد میانداد بھائی کی تصاویر تو دیکھی ہیں۔ ناصر شہزاد جی سے اسی ہفتے ملاقات ہوئی۔ امجد علی راجہ اور سید زبیر صاحب کے بھی درشن ہو گئے۔ بزم دوستاں خوب گپ شپ رہی ہو گی۔ باقی روداد تو کچھ تفصیلی ہونی چاہیے تھی۔
خوش رہیں

جناب اوپر واضع طور پر لکھا ہے"باقی احوال ساتھ ساتھ چلتا رہے گا مرچ مصالحے کا ساتھ"

تو اب صاحبانِ بیٹھک کو تشریف لانے دیں اور مجھے بھی ناشتہ کرنے دیں پھر انشاءاللہ کرتے ہیں دو دو لات ، اوہ!!! ہاتھ
 

عسکری

معطل
لگ جا گلے، ہے ہے :bighug:

نراج نہ ہو بھائی، اب کے اپنا سکیجئیول شئیر کرو۔ ضرور ملیں گے، کوشش کریں گے آئی ایس آئی کو پتہ نہ لگے۔
لو جی اب جب میٹنگیں ختم ہو گئی ہیں اب بتائیں سکیجئیول اب کیا فائدہ اب تو 2014 میں دیکھی جائے گی :cautious: اور آئی ایس آئی کو میں بتا کر آؤں گا۔
 

الشفاء

لائبریرین
ماشاءاللہ۔۔۔ بہت خوب دھاگہ۔
"چاروں" بزرگوں کی زیارت ہو گئی۔۔۔
اور امجد بھائی کی فوٹوگرافی کا تو کیا کہنا۔۔۔:)
 

سید زبیر

محفلین
ماشاءاللہ۔۔۔ بہت خوب دھاگہ۔
"چاروں" بزرگوں کی زیارت ہو گئی۔۔۔
اور امجد بھائی کی فوٹوگرافی کا تو کیا کہنا۔۔۔ :)
برادرم چار بزرگ کہاں سے نظر آگئے ۔ دو تو بے شک عمر رسیدہ ہیں مگر دو تو گھبرو جوان ہیں اللہ انہیں سدا بہار رکھے اور طویل عمر عطا فرمائے (آمین)
 

تلمیذ

لائبریرین
بہت اعلیٰ تصاویر ہیں۔ ان پیارے احباب سے ملاقات سے محرومی کا افسوس ہے۔ یار زندہ صحبت باقی۔ انشأاللہ مستقبل میں ملاقات ہوگی۔
ان کے درمیان ہونے والی دلچسپ گپ شپ ہوئی ہوگی۔ جناب زبیر صاحب کا وعدہ ہے کہ وہ یہاں پر پوسٹ کریں گے۔
 

الشفاء

لائبریرین
برادرم چار بزرگ کہاں سے نظر آگئے ۔ دو تو بے شک عمر رسیدہ ہیں مگر دو تو گھبرو جوان ہیں اللہ انہیں سدا بہار رکھے اور طویل عمر عطا فرمائے (آمین)

ارے نہیں زبیر انکل۔ ویسے تو چاروں ہی گبھرو جوان ہیں۔ لیکن وہ کیا ہے کہ جسے دیکھ کر ہمارے چہرے پہ رونق آ جائے ہم اسے "بزرگ" سمجھنے لگتے ہیں۔۔۔
اللہ عزوجل آپ چاروں کی جوانی سلامت رکھے۔۔۔:)
 

سید زبیر

محفلین
صبح سے سوچ رہا ہوں روداد ملاقات کہاں سے شروع کروں۔ محترم سید شہزاد ناصر صاحب کی آمد کی اطلاع تو ایک دھاگے کے ذریعے شریک محفل کردی تھی ۔ اس دھاگے میں مجھ سے حسب معمول ایک حماقت بھی سرزد ہوئی جسکا محفلین نے پردہ رکھ لیا ۔ بہر حال ملاقات کا وقت شام ساڑھے چار بجے کا طے ہوا تھا اور مقام فیصل مسجد تاکہ کھلی فضا میں آرام سے کافی دیر بیٹھ سکیں خاکسار کچھ دیر پہلے ہی پہنچ گیا تھا ۔ پہلے جناب امجد علی راجہ صاحب تشریف لائے ماشا اللہ بہت ہی خوبصوررت شخصیت ، پہلی ملاقات تھی ، مگر بالکل اجنبی نہیں محسوس ہورہا تھا ، ان سے چند لمحوں کے بعد تقریب کے مہمان خصوصی محترم سید شہزاد ناصر صاحب تشریف لے آئے نہایت ہی سعادت مند بھتیجے زین علی اور بھانجے کے ساتھ ، جو ان کو ہماری محفل میں چھوڑ کر بتقاضائےسعادت مندی رخصت ہوئے اس کے فوراً ہی بعد عزیزم امجد میانداد تشریف لے آئے ۔ اب ہم چاروں کی محفل پوری ہو گئی اردو محفل کی جانب سے محترم سید شہزاد ناصر ساحب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اسلام آباد کی محفل کے روح رواں نیرنگ خیال کی صاحبزادی عشبہ رانی اچانک بیمار ہوگئیں ان کو آدھے راستے سے واپس ہونا پڑا ، ؀عزیزم الف نظامی اور خرم شہزاد سے کوشش بسیار کے باوجود رابطہ نہ ہوسکا ، اور محفل کی ایک اور دلکش شخسیت محترم محسن وقار علی بھی اپنی ناگزیر مصروفیات کی بنا پر شریک محفل نہ ہوسکے ۔ جس کا سب کو قلق رہا​
تقریب کے شرکا اگر چہ بہت کم تھے مگر مہمان عزیز کی آمد سے بہت پر رونق رہی ۔ جناب سید شہزاد ناصر کی شخصیت جتنی پرکشش اتنا ہی دلنشین اور سحر انگیز انداز گفتگو ہے ۔ گاہے بگاہے امجد علی راجہ صاحب اپنی پر لطف اور مخصوص انداز گفتگو سے محفل میں رنگینیاں بکھیرتے رہے ۔ امجد میانداد ایک خاموش طبع انسان ہیں ۔ نہایت نفیس انداز ، انتہائی پر مغز گفتگو کرتے ہیں ۔ خوردونوش کے بعد فیصل مسجد کا ایک چکر لگایا ۔ امجد میانداد ایک بہترین فوٹو گرافر بھی ہیں وہ تصاویر بناتے رہے ۔ امجد علی راجہ صاحب نے اپنا طبع شدہ کلام "اضطراب" بکمال مہربانی ہم تینوں کو عنایت کیں اس طرح یہ محفل تقریباً ساڑھے آٹھ بجے اپنے اختتام کو پہنچی اگرچہ گدائی کو دل نہیں چاہ رہا تھا مگر مہمان گرامی کی مصروفیات کی وجہ سے رخصت ہونا پڑا​
یہ محفل کم از کم میرے لیے بہت حسین یادگار محفل تھی ۔ سید شہزاد ناصر کے ساتھ یہ گزارے ہوئے لمحات ہمیشہ یادگار رہیں گے ۔​
اللہ کرے محفل کی یہ محفلیں اسی طرح آباد رہیں​
 
زبردست ، لگتا ہے جب تک میری آمد ہونی ہے پاکستان ۔ محفلیں سجانے کی روایت خاصی مستحکم ہو چکی ہو گی۔ :)
 
Top