تصویریں بولتی ہیں

میر انیس

لائبریرین
" غدیر " اک وادی کا نام ہے جو کہ اک حدیث پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نسبت سے معروف ہے ۔​
اور " زہرا " بمعنی " بہت خوبصورت چمکتا موتی ۔۔۔ ۔۔ کھلتی کلی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔​
وادی غدیر کا چمکتا خوبصورت موتی​
وادی غدیر میں کھلتی کلی​
غدیر وہ مقام ہے جہاں حجۃالوداع سے واپسی پر آنحضرت (ص) نے ارشاد فرمایا تھا کہ آج سے جس کا میں مولا ہوں اس کے یہ علی بھی مولا ہیں ۔ اس ممبر کو غدیر کا ممبر اس وادی کو وادی غدیر اور اس روز کو عید غدیر کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اسی نام سے منسوب ایک چوک بھی ہے ہماری طرف جسکا نام غدیر چوک ہے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
سردراصل پہلی بارتصاویرصیح طرح اپ لوڈ نہیں ہوئیں تھیں پھر کسی نے درستگی کی تو شو ہوئیں۔ اس لئے اب جھجھک محسوس ہو رہی ھے مزید تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے۔

نہی، جھجک تو محسوس نہیں ہونی چاہئے۔ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر امید رکھتا ہوں کہ یہاں پر کئی ارکان آپ کی رہنمائی کر کے خوشی محسوس کریں گے۔ کوئی دشواری ہو توآپ ان سے پوچھ لیں۔
مثلا قیصرانی ، ابن سعید ، حسیب نذیر گل
 
سردراصل پہلی بارتصاویرصیح طرح اپ لوڈ نہیں ہوئیں تھیں پھر کسی نے درستگی کی تو شو ہوئیں۔۔۔ اس لئے اب جھجھک محسوس ہو رہی ھے مزید تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے۔
بٹیا آپ کے نام کے شروع میں دو عدد اضافی پیش موجود ہیں۔ غالباً آپ فیس بک سے لاگن ہوتی ہیں۔ بہر کیف آپ چاہیں تو نام میں درستگی کی جا سکتی ہے۔ :) :) :)

ہم پہلے ایک مراسلے میں بتا جکے ہیں کہ ان کو ڈائریکٹ لنک حاصل کر کے شامل کرنا چاہئے تھا۔ :) :) :)
 
غدیر زھرا

لائبریرین

غدیر زھرا

لائبریرین
بٹیا آپ کے نام کے شروع میں دو عدد اضافی پیش موجود ہیں۔ غالباً آپ فیس بک سے لاگن ہوتی ہیں۔ بہر کیف آپ چاہیں تو نام میں درستگی کی جا سکتی ہے۔ :) :) :)
جی سر میں فیس بک سے ہی لاگ ان ہوتی ہوں ۔۔ اردو ٹائپنگ سے ناواقفیت کی بناء پہ پیش کا اضافہ ہوا ۔۔ اگر درستگی کی جا سکتی ہے تو میں اس کے لئے آپ کی مشکورہوں گی ۔۔۔ :)
 
جی سر میں فیس بک سے ہی لاگ ان ہوتی ہوں ۔۔ اردو ٹائپنگ سے ناواقفیت کی بناء پہ پیش کا اضافہ ہوا ۔۔ اگر درستگی کی جا سکتی ہے تو میں اس کے لئے آپ کی مشکورہوں گی ۔۔۔ :)
ہم نے نام سے دونوں اضافی پیش ختم کر دیے ہیں۔ :) :) :)
 
غدیر زھرا

لائبریرین
کیا آپ غدیرِ خم اور عیدِ غدیر کے معنیٰ پر روشنی ڈال سکتی ہیں؟
جب آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ کی جانب روانہ ہوئے تو کم بیش ایک لاکھ کا مجمع آپ کے ہمرکاب تھا جو مختلف شہروں اور بستیوں سے سمٹ کر جمع ہو گیا تھا اور اب فرض سے سبکبار ہو کر خوش خوش اپنے گھروں کو پلٹ رہا تھا۔
غرض قافلہ رواں دواں تھا کہ مقام جحفہ سے تین میل کے فاصلہ پر ایک پُر خار وادی جو کہ غدیر خم کہلاتی تھی، انہیں ٹھہر جانے کا حکم دیا گیا۔
اس کارواں کو روکنے کا مقصد یہ تھا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کے لئے مناسب موقع و محل کے منتظر تھے۔ اور اس سے مناسب کوئی اور موقع نہ ہو سکتا تھا۔
حضرت پیغمبراکرم (ص) نے خطاب سے پہلے سوال کیا الست اولیٰ بکم من انفسکم؟ قالو بلی!کیا میں تمہاری نسبت تمہاری جانوں پر زیادہ حق نہیں رکھتا ہوں ؟ سب نے جواب میں کہا جی ہاں! آپ کا ہمارے اوپر خود ہم سے زیادہ حق ہے ....اس جواب کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی علیہ السلام کو بلند کیا اور آپ کا ہاتھ پکڑ کر سب کو حضرت علی علیہ السلام دیکھا کر واضح اعلان فرمایا :

من کنت مولاہ فھذا علی مولا ہ اللھم وال من والاہ وعادمن عاداہ انصر من نصرہ واخذل من خذلہ

پس جس جس کا میں مولا ہوں اس اس کے علی علیہ السلام مولا ہیں اے اللہ اس سے ولایت رکھ جو علی علیہ السلام کی ولایت رکھے اور جو ان سے دشمنی رکھے اے اللہ توانکو دشمن رکھ اورجو انکی مدد کرے اے اللہ تو اس کی مدد کر اورجوان کو چھوڑ جائے (ان سے تعاون نہ کرے) اے اللہ تو بھی اسے چھوڑ دے ۔

جس مقام پہ یہ واقعہ پیش آیا اس کو غدیرِ خم کہا جاتا ہے ۔۔
عید کا تعلق مسرت سے ہے پس اسی نسبت سے 18 ذی الحجہ کو عیدِ غدیر منائی جاتی ہے ۔۔
 
سردراصل پہلی بارتصاویرصیح طرح اپ لوڈ نہیں ہوئیں تھیں پھر کسی نے درستگی کی تو شو ہوئیں۔۔۔ اس لئے اب جھجھک محسوس ہو رہی ھے مزید تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے۔
نہیں بھئی جھجکو گی تو کبھی اصلاح نہیں ہو گی۔
imageshack پہ اَپ لوڈ کی ہوئی تصاویر شئیر کرنے کی مرحلہ وار ترتیب:
تصویر 1) آپ نے imageshack پہ تصاویر بالکل ٹھیک اَپ لوڈ کی تھیں،
imageshack1x.jpg

تصویر 2) بس اب تصویر اَپ لوڈ ہونے کے بعد لِنک دیکھیں۔ View Full Size
imageshack2k.jpg

تصویر 3) جب نیا پیج(مکمل سائز کی تصویر) کُھل جائے تو ایڈریس بار سے تصویر کا مکمل ایڈریس کاپی کریں۔
imageshack3i.jpg

تصویر 4) کاپی کر کے محفل میں اردو ایڈیٹر میں تصویر والے آئیکون کو کِلک کر نے کے بعد کھلنے والے چھوٹے فیلڈ باکس میں کاپی کیا ہوا لنک پیسٹ کر دیں۔
imageshack4o.jpg

امید ہے آپ کو سمجھ آ گئے ہوں گے مراحل۔
 
شمشاد

لائبریرین
سردراصل پہلی بارتصاویرصیح طرح اپ لوڈ نہیں ہوئیں تھیں پھر کسی نے درستگی کی تو شو ہوئیں۔۔۔ اس لئے اب جھجھک محسوس ہو رہی ھے مزید تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے۔
جھجھکنے کی بالکل ضرورت نہیں اور اب تو امجد بھائی نے طریقہ بھی بتا دیا ہے۔ مزید یہ کہ انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے۔

چلیں شاباش، اب اور تصاویر لگائیں۔
 
غدیر زھرا

لائبریرین
نہیں بھئی جھجکو گی تو کبھی اصلاح نہیں ہو گی۔
imageshack پہ اَپ لوڈ کی ہوئی تصاویر شئیر کرنے کی مرحلہ وار ترتیب:
تصویر 1) آپ نے imageshack پہ تصاویر بالکل ٹھیک اَپ لوڈ کی تھیں،
imageshack1x.jpg

تصویر 2) بس اب تصویر اَپ لوڈ ہونے کے بعد لِنک دیکھیں۔ View Full Size
imageshack2k.jpg

تصویر 3) جب نیا پیج(مکمل سائز کی تصویر) کُھل جائے تو ایڈریس بار سے تصویر کا مکمل ایڈریس کاپی کریں۔
imageshack3i.jpg

تصویر 4) کاپی کر کے محفل میں اردو ایڈیٹر میں تصویر والے آئیکون کو کِلک کر نے کے بعد کھلنے والے چھوٹے فیلڈ باکس میں کاپی کیا ہوا لنک پیسٹ کر دیں۔
imageshack4o.jpg

امید ہے آپ کو سمجھ آ گئے ہوں گے مراحل۔
راہنمائی کے لئے تہہِ دل سے شکر گزار ہوں سر :)
 
Top